بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نیت پر موقوف ہیں ۔ مثنوی مولوی رومی میں جو قصے لکھے ہیں وہ سب تمثیلیں ہیں اور اصل واقعات
نہیں ہیں۔ ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام تمثیلوں سے بہت کام لیتے تھے۔ یہ بھی ایک قسم کے
ناول ہیں جو ناول نیت صالح سے لکھے جاتے ہیں۔ زبان عمدہ ہوتی ہے نتیجہ نصیحت آمیز ہوتا ہے اور
بہر حال مفید ہیں ان کے حسب ضرورت و موقع لکھنے پڑھنے میں گناہ نہیں ۔ کے
بلا تاریخ
صحیح عہد فرمایا۔ حج عہد وہ ہوتا ہے کہ عہد کرنے سے پہلے طرفین نے قلب صافی کے ساتھ
تمام معاملات ایک دوسرے کو سمجھا دیئے ہوں اور کوئی بات ایسی درمیان میں پوشیدہ
نہ رکھی ہو جو کہ اگر ظاہر کی جاتی تو دوسرا آدمی اس عہد کو منظور نہ کرتا ۔ ہر ایک عہد جائز نہیں ہوتا کہ اس
کو پورا کیا جائے بلکہ بعض عہد ایسے نا جائز ہوتے ہیں کہ ان کا توڑ نا ضروری ہوتا ہے ورنہ انسان کے
دین میں سخت حرج واقع ہوتا ہے۔
کامل تزکیہ نفس فرمایا۔ پورےطور پر ترکی اس تھوڑے ہی مخصوں کو حاصل ہوتا ہے۔ اکثر
لوگ جو نیک ہوتے ہیں وہ بسبب کمزوری کے کچھ نہ کچھ خرابی اپنے اندر ؟
رکھتے ہیں اور ان کے دین میں کوئی حصہ دنیوی ملونی کا بھی ہوتا ہے۔ اگر انسان اپنے سارے امور
میں صاف ہو اور ہر بات میں پوری طرح تزکیہ نفس رکھتا ہو وہ ایک قطب اور غوث بن جاتا ہے۔
آپ نے ایک مشہور مولوی کا نام لیا اور فرمایا کہ
وہ ایک رسالہ ماہواری نکالتا تھا۔ ایک دفعہ ہم نے اس سے دریافت کیا کہ کیا یہ خدمت رسالہ
کی خالصہ اللہ کے واسطے ہے یا اس میں کچھ ملونی دنیا کی بھی ہے؟ ان دنوں میں اس کے دل کی حالت
کچھ اچھی تھی۔ اس نے صفائی سے کہہ دیا کہ یہ خالص اللہ کے لیے نہیں ہے بلکہ اس میں دنیا کی ملونی
بھی ہے۔ اگر کوئی فعل انسان خاص خدا کے لیے کرے تو وہ انسان کو یکدفعہ آسمان پر لے جاتا ہے۔
بدر جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۵ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳

براہین کا اشتہار صدق نیت سے تھا فرمایا جبکہ ہم ے براہین احمدیہ کا شہر دیا کہ گر اشتہار
کوئی ان دلائل کو توڑے تو اس کو ہم دس ہزار روپیہ دیں
گے تو یہ اشتہار صدق نیت سے تھا۔ ہم نے اتنا ہی روپیہ لکھا تھا جتنا کہ ہم دے سکتے تھے اور یہی اس
وقت ہمارے پاس جمع ہو سکتا تھا۔ صرف اسلام کی محبت کے واسطے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی عزت کے قائم کرنے کی خاطر ہم نے ایسی کتاب لکھی اور اس کے ساتھ اتنا اشتہار دیا ورنہ ہم کو
ہرگز وہم گمان بھی نہ تھا کہ ہم اس کے ذریعہ سے کوئی روپیہ کمائیں اور کسی قسم کی دنیوی ملونی اس میں
بتھی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہمیں دس ہزار چھوڑ ایک روپیہ بھی نہ دینا پڑا بلکہ کئی دس ہزار روپیہ اس کے
بعد ہمارے پاس آیا۔ یہ خلوص نیت کا نتیجہ ہے۔
مثالی طبیب ایک بیار جو کہ باہر سے حضرت مولوی نورالدین صاحب کے پاس معالجہ کے واسطے آیا تھا۔ حضرت کی خدمت میں بھی سلام کے واسطے حاضر ہوا۔
حضرت نے اثنائے گفتگو میں فرمایا کہ
مولوی صاحب کا وجود از بس غنیمت ہے۔ آپ کی تشخیص بہت اعلیٰ ہے اور سب سے بڑی بات
یہ ہے کہ بیمار کے واسطے دعا بھی کرتے ہیں۔ ایسے طبیب ہر جگہ کہاں مل سکتے ہیں؟
بیمار ہندو تھا گوشت خوری کا جواز مذکورہ بالا یا ہو تو حضرت نے اس سے دریافت کیا کہ
کیا آپ لوگ گوشت کھایا کرتے ہیں؟
اس نے عرض کی کہ ہاں میں کھایا کرتا ہوں ۔
حضرت نے فرمایا کہ ایسی بیماریوں میں قوت کے قائم رکھنے کے واسطے گوشت کی یخنی مفید
ہوتی ہے اور وہ لوگ بے وقوف ہیں جو کہتے ہیں کہ گوشت حرام ہے۔ طبیب اور ڈاکٹر لوگ جانتے
ہیں کہ انسان کے واسطے گوشت کی خوراک کیسی مفید ہے کس قدر انسانی ضرورتیں ہیں جو مثل گوشت
کے ہیں۔ اگر جانوروں پر رحم کے یہ معنے ہیں کہ گوشت حرام کیا جاوے تو پھر تو بہت سی چیزیں ایسی
ہیں جن کو حرام کرنا پڑے گا ۔ اوّل تو دودھ کو ہی حرام کرنا چاہیے کیونکہ یہ جانوروں کے بچوں کی

خوراک ہے۔ پھر ریشم کو لو جو کیڑوں کو مارنے سے نکلتا ہے ۔ پھر شہد کو دیکھو جو ہزار ہا مکھیوں سے چھین
کر انسان اپنے منہ میں ڈال لیتا ہے ۔ حالانکہ مکھی ایک غریب اور چھوٹا سا جانور ہے۔ پھر کستوری کو
دیکھو جو آریوں اور ہندوؤں کی عبادت میں مانند شہد کے استعمال ہوتی ہے وہ ایک ہرن کو مار کر اس
کی ناف میں سے نکالی جاتی ہے۔ پھر موتی کولو جن کے تاجر سب ہندو ہی چلے آتے ہیں۔ وہ بھی
جانور کو مار کر اس کے پیٹ میں سے نکالا جاتا ہے۔ پھر انسان اپنے پاؤں کی جوتی کو ہی دیکھے کہ وہ
کس سے بنتی ہے۔ غرض کس کس چیز کو گنا جائے ۔ کیا لباس انسانی ، کیا خوراک انسانی ، کیا دیگر
ضروریات سب میں اس قسم کی اشیاء ہیں جو کسی جاندار کے مارنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہیں۔ بعض
انسانوں کو ایسی بیماری ہوتی ہے کہ ان کے ناک میں کیڑے پڑ جاتے ہیں لاجرم ان کیڑوں کو مارنا
پڑتا ہے۔ بعض آدمیوں کے زخموں میں کیڑے پڑ جاتے ہیں تو زخم کے اندر ایسی دوائی ڈالی جاتی
ہے جس سے وہ کیڑے مر جاویں۔ ایام وبا میں جب کنوئیں کے پانی میں کیڑے ہو جاتے ہیں تو
کنوئیں کے اندر دوائی ڈال دی جاتی ہے تا کہ وہ کیڑے مر جاویں ۔ کس کس شے کا ذکر کیا جائے
ہندوؤں کے بڑے بڑے بزرگ راجہ رام چندر وغیرہ سب شکار کھیلتے تھے۔ خدا کے قانون کی
رعایت رکھ کر دیکھنا چاہیے کہ آیا بغیر اس کے انسان کا گزارہ چل سکتا ہے؟
فرمایا۔ بہت عورتیں گھر میں آکر بیعت کرتی ہیں۔ ان کے ایمان میں عورتوں کی مسابقت نام مائعین کے درمیان کھنے کا تاحال کئی انتظام نہیں
ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ بعض عورتیں بسبب اپنی قوت ایمانی کے مردوں سے بڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔
فضیلت کے متعلق مردوں کا ٹھیکہ نہیں ۔ جس میں ایمان زیادہ ہوا وہ بڑھ گیا۔ خواہ مرد ہو خواہ عورت ہو۔
خدا تعالیٰ کو مقدم رکھیں ایک دوست جو باوجود ایک بھی رخصت لینے کے قادیاں نہ آسکے تھے کیونکہ وہ ایک عمارت بنوا رہے ہیں ۔ ایک دو روز کے واسطے حضرت
کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے کسی نے عرض کی کہ ان کی رخصت لمبی ہے ان کو قادیان رہنا چاہیے۔
فرمایا۔ ایک پنجابی ضرب المثل ہے کہ
یا توں لوڑ مقد میں یا اللہ نوں لوڑ

یعنی یا تو انسان خدا تعالیٰ کی عبادت میں مصروف ہو یا دنیاوی دھندے مثلاً مقدمہ بازی وغیرہ
میں لگے ۔ ایک طرف کا ہی کام ہو سکتا ہے۔ دوطرفہ چلنا مشکل ہے۔
سلسلہ کے کارکنان کی صفات اس امر کا ذکرتھا کہ سلسلہ حقہ کے واسطے واعظ مقرر کئے جاویں جو مختلف شہروں اور گاؤں میں جا کر وعظ بھی کریں اور کرو
ضروریات اسلام کے واسطے چندے بھی جمع کریں۔
حضرت نے فرمایا کہ جب تک کسی میں تین صفتیں نہ ہوں وہ اس لائق نہیں ہوتا کہ اس کے
سپر دکوئی کام کیا جائے ۔ اور وہ صفتیں یہ ہیں ۔ دیانت ، محنت علم ۔ جب تک کہ یہ تینوں صفتیں موجود نہ
ہوں ۔ تب تک انسان کسی کام کے لائق نہیں ہوتا ۔ اگر کوئی شخص دیانتدار اور محنتی بھی ہو لیکن جس کام
میں اس کو لگایا گیا ہے۔ اس فن کے مطابق علم اور ہنر نہیں رکھتا۔ تو وہ اپنے کام کو کس طرح سے پورا کر
سکے گا۔ اور اگر علم رکھتا ہے ، محنت بھی کرتا ہے دیانتدار نہیں تو ایسا آدمی بھی رکھنے کے لائق نہیں ۔ اور
اگرعلم و ہنر بھی رکھتا ہے اپنے کام میں خوب لائق ہے اور دیانت دار بھی ہے مگر منت نہیں کرتا تو اس کا
کام بھی ہمیشہ خراب رہے گا۔ غرض ہر سہ صفات کا ہونا ضروری ہے۔
فرمایا۔ کارکن آدمی ہر جگہ جماعت کے اندر مل سکتے ہیں ایسے لوگوں کو ذاتی اخراجات کے
واسطے جو کچھ دیا جاوے وہ بھی ناگوار نہیں گذرتا خواہ وہ معمولی واعظ کی تنخواہ سے زیادہ ہو کیونکہ
کا رکن کو جو کچھ دیا جائے وہ ٹھکانے پر لگتا ہے اس میں کوئی اسراف نہیں ۔
سیکھوانی برادران سیگھوانی برادران میاں جمال الدین، میاں امام الدین، میاں خیرالدین صاحبان
کا ایک دوست نے ذکر کیا کہ وہ بھی اس کام کے واسطے رکھے جا سکتے ہیں ۔
۔
حضرت نے فرمایا۔ بیشک وہ بہت موزوں ہیں مخلص آدمی ہیں۔ ہمیشہ اپنی طاقت سے بڑھ
کر خدمت کرتے ہیں۔ تینوں بھائی ایک ہی صفت کے ہیں ۔ میں نہیں جانتا کہ کون ان میں سے
دوسروں سے بڑھ کر ہے۔
محصلین کے لیے ہدایت فرمایا۔ بیرون جات میں جو لوگ چندہ لینے کے واسطے بھیجے جاویں ان کو سمجھا دیں کہ چندہ ایسے طور سے وصول کرنا چاہیے

کہ لوگ جو
جلد نهم
جو کچھ طیب خاطر سے دیں وہ قبول کیا جائے کسی قسم کا اصرار نہ ہو۔ کوئی شخص ایک پیسہ دے
خواہ ایک دھیلہ دے اس کو خوشی کے ساتھ قبول کر لینا چاہیے۔
کسر صلیب کی حقیقت فرمایا۔ چند روز سے میرے دل میں خیال تھا کہ کسر صلیب سے کیا مراد ؟ یہ بات تو صحیح نہیں ہو سکتی کہ مسیح لکڑی یا پتھر کی صلیبیں تو ڑتا
پھرے ۔ اس سے کچھ حاصل نہیں ۔ بعد سو چنے کے یہی بات دل میں آئی کہ اس کا یہ مطلب ہے کہ
خدا تعالیٰ ایک زمانہ ہی ایسا لائے گا کہ اس میں خود بخود آسمان سے ایک ہوا ہی ایسی چلے گی کہ خواہ مخواہ
عیسائیت کے بیہودہ مذہب سے لوگوں کے دل ٹھنڈے پڑنے لگ جائیں گے۔ عیسائیت جیسے
مذہب کو دنیا سے مٹانا اور چالیس کروڑ آدمی کی اصلاح کرنا یہ واحد جان کا کام نہیں ہوسکتا۔ جب تک
کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کے دلوں میں ایسی تحریک نہ ہو۔جس سے وہ خود بخود اس مذہب
سے بیزار ہوتے چلے جائیں۔ اور اگر غور سے دیکھو تو یہ کارروائی شروع ہوگئی ۔ لوگ تربیت یافتہ
ہوتے جاتے ہیں اور عقلی اور دماغی قوتیں بڑھتی جاتی ہیں۔ اب ایسی کچی باتوں کو کون مان سکتا ہے۔
اگر تھوڑا بہت کچھ ایمان ہے تو عورتوں میں ہے اور بس ۔
مولوی ثناء اللہ صاحب کے پرچہ اہلحدیث کے تبادلہ پر چوں کا تبادلہ جاری رکھنا چاہیے میں یہاں سے میگزین اردو جاتاتھا مینجر ہ ہونے
بدیں خیال کہ یہاں اہلحدیث اور دفتروں میں آتا رہتا ہے ضروری نہ سمجھا کہ اس کے ساتھ تبادلہ وہ بھی
جاری رکھیں اس واسطے بند کر دیا تھا۔ جس پر مولوی ثناء اللہ صاحب نے حضرت کے نام ایک کارڈ لکھا کہ
کیا یہ تجویز آپ کی منظوری سے ہوئی ہے۔ اس پر حضرت نے دریافت کیا کہ
تبادلہ کیوں بند کیا گیا ہے؟
اور پھر فرمایا کہ تبادلہ جاری رکھنے میں یہ فائدہ ہے کہ مولوی صاحب پر اتمام حجت ہوتا رہے گا
اور شاید کوئی بندہ خدا ان کے دفتر میں اس کو پڑھ کر اس سے مستفید ہو جاوے۔
لو
بدر جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۵ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۶،۵

آج 10 میں سے 10 باقی