۱۱ ستمبر ۱۹۰۷ء (قبل نماز ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جس زمانہ کو انسان بسبب تلخی کے برا زمانہ کہتا ہے اور اس کو ناگوار جانتا ہے اور نہیں چاہتا کہ
ولیسا زمانہ اس پر آوے دراصل وہی زمانہ اس کے واسطے اچھا ہوتا ہے بشرطیکہ صبر اور تحمل
بسر کرے۔
سے
حسن بصری کا ذکر ہے کہ کسی نے اس سے پوچھا کہ تم کو غم کب ہوتا ہے تو اس نے جواب دیا
کہ جب کوئی غم نہ ہو۔ سوچ کر دیکھ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جب تلخ زندگی مصائب شدائد کی
انسان پر پڑتی ہے اور وہ ان کو برداشت کرتا ہے تو اس کے بعد پوشیدہ انعامات وارد ہوتے ہیں۔
دنیا کی وضع ہی کچھ ایسی بنی ہے کہ اول تکلیف ہوتی ہے تو پھر آرام حاصل ہوتا ہے۔ اچھی طرح
کھانے کا مزا اسی وقت ہوتا ہے جبکہ انسان بھوک کی شدت کو برداشت کر چکا ہو جو مز ا ٹھنڈے پانی
میں روزے دار کو حاصل ہوتا ہے وہ دوسرے کو کہاں نصیب ہو سکتا ہے؟ معمولی طور پر ہر روز کھایا
جاتا ہے مگر اس میں وہ لطف نہیں جو لطف اس کھانے میں ہوتا ہے جو مثلاً سفر کے بعد بھوک کی شدت
سے حاصل ہوتا ہے۔ وضع دنیا کی ایسی واقع ہوئی ہے کہ درد کے بعد ہی راحت حاصل ہوتی ہے۔ لے
ارستمبر ۱۹۰۷ء (قبل نماز ظہر )
فطرت مستقل بادی نہیں فطرت ایسی چیز نہیں جومستقل طور پر بادی ہو سکے سکے کیونکہ وہ شیطان
کے قائم مقام مضل بھی تو ہو جاتی ہے۔ فطرت میں تو ہمات کے
داخل ہو جانے سے جو بعض نقص پیدا ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ
فَرِحُونَ (الروم : ۳۳) کہا گیا ہے۔
کمبخت مکہ والے لوگ بھی مداہنہ کیا کرتے تھے۔ فِي قُلُوبِهِمْ
مداہنہ بُری مرض ہے مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا (البقرة:1) کے یہی معنے ہیں۔ کمبخت
خبیث جو مداہنہ کا گندا اپنے اندر رکھتے ہیں ان کا گند نکالنا اچھا ہی ہوتا ہے۔
ے بدر جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخه ۱۲ استمبر ۱۹۰۷ صفحه ۴ نیز الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۷ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۹
ساری جماعت کو یا د رکھنا چاہیے کہ جن باتوں کا اعتراض عیسائی ، آریہ
نشان بڑی چیز ہے اور دوسرے مخالفین اس وقت تک اسلام پر کرتے ہیں اور ہے مجھی سے
الزام لگاتے ہیں اس بات کی کیا ضرورت ہے کہ پھر انہیں باتوں کو از سر نو تازہ کیا جاوے؟ کیا خدا
کے پاس اپنے رسول کی نصرت کے لیے اور کوئی ہتھیار نہیں ۔ ان ہتھیاروں کی چوٹ تو جسم پر لگتی تھی
مگر اس جگہ قلب پر لگتی ہے۔ ایک ہی نشان ہزاروں اعتراضوں کو دور کر سکتا ہے۔
مرتد ڈاکٹر نے مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم اور بابو محمد افضل مرحوم کی موت کا باعث اپنی
ایک نکتہ مرد ڈا کٹ نے مولوی عبدال ایک
تفسیر کی مخالفت قرار دیا ہے۔ اس پر منشی احمد دین صاحب اپیل نویس گوجرانوالہ نے ایک
عجیب نکتہ بیان کیا کہ ڈاکٹر صاحب خود بھی تو اپنی تفسیر کے مخالف ہو گئے ہیں ۔“
ڈاکٹر عبد الحکیم خاں کا دعوی حضرت اقدس نے فرمایا ۔
عبدالعلیم کا چھچھ آپ نویس سمجھتا
ہے، ہے۔ رحمہ نام جو شخص اپنے آپ کو سیح سمجھتا ہے، رسول سمجھتا ہے۔ رحمتہ للعالمین
ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ۔ ہم عبد الحکیم سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا کبھی ایسا بھی اتفاق ہوا ہے کہ ایسا
شخص بیس برس تک دجال کا مرید رہا ہو؟ یہ اس کی کون سی شامت اعمال ہے اور کون سے بڑے کرم
اس نے کئے ہیں جو دجال کی بیعت رہا ؟ اس قدر ذلت اور رسوائی اٹھائی کہ بیس برس تک شیطان کا
مرید رہا۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی اس کی نظیر تو پیش کرو کہ ایک شخص مسیح بھی ہو، رسول بھی ہو اور
پھر بیس برس تک دجال کی بیعت رہا ہو۔
حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان پر جانے کے متعلق فرمایا کہ عدم تصنع اور سادگی کا ثبوت مارا وہ ہمارا ایک پرانا تقلیدی خیال تھا اور رسمی طور پر براہین احمد یہ
میں لکھا گیا تھا اور یہ بات کہ مسیح ناصری فوت ہو گیا ہے اور آنے والا مسیح میں ہوں خدا کی وحی سے ہے
اور خدا کا الہام ہے۔ جس براہین میں یہ لکھا ہے کہ عیسیٰ آسمان پر چلا گیا۔ اسی میں یہ بھی لکھا ہے اور
واضح طور پر لکھا ہے کہ میں مسیح ہوں ۔ جیسے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وغیرہ ۔ اگر یہ انسانی کاروبار اور
بناوٹی منصوبہ ہوتا تو یہ ظاہراً تناقض کیوں ہوتا ؟ اگر تقویٰ ہو اور تھوڑا بہت انصاف ہو تو ایک طرف
پرانا رسمی عقیدہ لکھ دینا اور دوسری طرف کل الہامات کا بھی لکھ دینا جو اس عقیدہ کے صریح مخالف ہیں
ایک ایسی بات ہے جس سے انسان عدم تصنع اور سادگی کا استدلال کر سکتا ہے۔ د دیکھوکل الہام مخالف
ہیں جیسے يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى إِنَّا اَنْزَلْنَاهُ قَرِيبًا مِنَ الْقَادِيَانِ وَبِالْحَقِّ
انْزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ - صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَ كَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا -
بعض انبیاء کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی یہ عجیب حکمت ہوتی ہے کہ ان سے ذہول سرزد ہو جاتا ہے
اور وہ ذہول بھی ایک حکمت رکھتا ہے ورنہ سمجھا جاتا کہ بناوٹ سے دعویٰ کر دیا ہے اور اس طرح سے تو سمجھ
میں آسکتا ہے کہ جب خزانہ موجود تھا اس وقت دعوئی نہ کیا اور اب کر دیا۔ یہ بناوٹ نہیں ہو سکتی ۔ اے
( بعد نماز ظهر )
ڈاکٹر عبدالحکیم کی غلطی حضرت عظیم الامت سلمہ ر ہا نے مرتد ڈاکٹر عبدالعلیم خان کے ایک خط کا
ذکر کیا جس میں وہ لکھتا ہے کہ تمام انبیاء سے غلطیاں ہوتی رہیں ایسے ہی
مجھ سے بھی ہو گئیں ۔
نے میں حضرت نے فرمایا ۔ مگر ایسی غلطیاں کہ بیس برس تک دجال کے مرید بنے رہنا ایسی ذلت اور
رسوائی کسے نصیب ہوئی کہ بیس برس تک شیطان کا مرید رہا اور جسے دجال سمجھتا تھا اس کی بیعت رہا
اور پھر خود مسیح ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
اس خط میں عبد الحکیم گویا یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ میرا دعویٰ غلط ہے میں وہ مسیح نہیں ہوں جس کی
نسبت قرآن شریف اور احادیث میں وعدہ ہے۔ چونکہ وہ مسیح ناصری کی وفات کا اقرار کرتا ہے اس
لیے کسی دوسرے مسیح کی آمد کا ہی قائل ہوگا ۔ مگر جب وہ ایسے زمانہ میں جو مقررہ علامتوں کے ساتھ
پکارتا ہے نہ آیا تو پھر بتلاؤ وہ کس زمانہ میں ظاہر ہوگا ۔ چودھویں صدی میں سے بھی پچیس برس گزر
گئے ۔ نواب صدیق حسن خاں نے بھی لکھا ہے کہ مسیح صدی کے سر پر آئے گا۔ اگر ابھی تک وہ مسیح
الحکم جلدا انمبر ۳۳ مورخه ۱۷ استمبر ۱۹۰۷ صفحه ۹، ۱۰