۱۲ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں آیا تو بقول اس کے یہ صدی ہی خالی گئی ۔ سب نشانات پورے ہو گئے مگر مسیح ابھی تک نہ آیا۔
احادیث میں لکھا ہے کہ جب مسیح آئے گا تو علماء زمانہ اس کی بہت مخالفت کریں گے کیونکہ وہ ان کی
حدیثوں کے خلاف کرے گا۔ نواب صدیق حسن خاں نے بھی لکھا ہے کہ مولوی لوگ اس پر تکفیر کے
فتوے لکھیں گے اور کہیں گے کہ یہ دین اسلام کو تباہ کر رہا ہے ۔
اب عبد الحکیم جو میری نسبت ایسا ویسا لکھتا ہے تو یہ خود پیشگوئیوں کو پورا کر رہا ہے۔ گالی گلوچ
نکالنے اور طرح طرح کے بہتان باندھنے سے یہ مجھ کو جھٹلاتا نہیں بلکہ تصدیق کرتا ہے اور ان
پیشگوئیوں کو پورا کرتا ہے جن میں لکھا ہے کہ اس زمانہ کے علماء سیح کی بڑی مخالفت کریں گے اور اس کو
دین کے تباہ کرنے والا اور مفتری قرار دیں گے۔
۱۲ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر )
فرمایا۔ سول اخبار میں لکھا ہے کہ روز بروز مسیح موعود کے لیے عامات کا پورا ہونا اب اور پیکار ہوتے جاتے ہیں کہیں ہیں اونٹ ۔ بین
طور پر قرآن شریف اور حدیث کی تصدیق ہوتی جاتی ہے حدیث میں لکھا ہے۔ وَلَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا
يُسْعَى عَلَيْهَا اور قرآن شریف میں وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : ۵ ) لکھا ہے۔
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب دنیا میں کوئی مامور من الله مبعوث ہوتا ہے تو زمانہ میں جتنی بڑی بڑی
کارروائیاں ہوں اور بڑے بڑے انقلاب ظہور میں آویں تو وہ سب اسی کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں۔
و
کسر صلیب اور وضع حرب کی حقیقت آجکل جنگ و جدال کو دور کرنے کے لیے جو
بڑے بڑے عہدو پیمان ہو رہے ہیں۔ اور زمانہ
خود بخود صلح اور امن کی طرف رجوع کرتا جاتا ہے اس پر فرمایا کہ
يَضَعُ الْحَرْبَ اور يَكْسِرُ الصَّلِيبَ سے یہ تو ثابت نہیں ہوتا کہ ایک شخص ہوگا اور وہ لڑائیوں
الحکم جلدا انمبر ۳۳ مورخه ۱۷ رستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۲

میں جا جا کے صلح کراتا پھرے گا اور دو دو چار چار آ نہ کی صلیبوں کو توڑتا پھرے گا۔ کیونکہ اس طرح
سے اگر دو چار توڑیں تو سینکڑوں اور بن گئیں ۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ارادہ الہی سے کوئی ہوا ہی
ایسی چلے گی اور ایسے اسباب اور وسائل پیدا ہو جائیں گے کہ لڑائی دور ہو جائے گی اور صلیب پرستی
جاتی رہے گی ۔
اللہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگیں دفاعی تھیں فرمایا۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائیوں کے لیے
سبقت نہیں کی تھی۔ بلکہ ان لوگوں نے خود سبقت کی تھی ۔ خون کئے ، ایذائیں دیں، تیرہ برس تک
طرح طرح کے دکھ دیئے آخر جب صحابہ کرام سخت مظلوم ہو گئے تب اللہ تعالیٰ نے بدلہ لینے کی
اجازت دی جیسے فرمایا ۔ اُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ( الحج : ٤٠) وَ قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمُ (البقرۃ: ۱۹۱ ) اس زمانہ کے لوگ نہایت وحشی اور درندے تھے۔ خون کرتے
تھے۔ جنگ کرتے تھے۔ طرح طرح کے ظلم اور دکھ دیتے تھے۔ ڈاکوؤں اور لٹیروں کی طرح
مار دھاڑ کرتے پھرتے تھے اور ناحق کی ایذا دہی اور خونریزی پر کمر باندھے ہوئے تھے۔ خدا نے
فیصلہ دیا کہ ایسے ظالموں کو سزا دینے کا اذن دیا جاتا ہے اور یہ ظلم نہیں بلکہ عین حق اور انصاف ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کے لیے انہوں نے بڑی بڑی کوششیں کیں ۔ طرح طرح
کے منصوبے کئے یہاں تک کہ ہجرت کرنی پڑی مگر پھر بھی انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
مدینہ تک تعاقب کیا اور خون کرنے کے درپے ہوئے ۔ غرض جب ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے مدت تک صبر کیا اور مدت تک تکلیف اٹھائی تب خدا نے فیصلہ دیا کہ جنہوں نے تم لوگوں پر ظلم
کئے اور تکلیفیں دیں ان کو سزا دینے کا اذن دیا جاتا ہے اور پھر بھی یہ فرماہی دیا کہ اگر وہ صلح پر آمادہ
ہوویں تو تم صلح کر لو ۔ ہمارے نبی کریم تو یتیم ، غریب، بے کس پیدا ہوئے تھے وہ لڑائیوں کو کب پسند
کر سکتے تھے کے
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۳ مورخه ۱۷ استمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۱۰

آج 10 میں سے 10 باقی