۱۴ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقت ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۴ استمبر ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر )
هو الشافي
سید نادر علی شاہ صاحب سب رجسٹرار رئیس چکوال کے بیعت کر لینے کے بعد ذکر امراض
پر فرمایا۔
قبرستان میں جتنے لوگ دفنائے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اصل میں یہ سب طبیبوں کی غلطیوں کا ہی
نتیجہ ہے بہت کم آدمی ہوں گے جو عمر طبعی تک پہنچے ہوں ۔ عمر طبعی عموماً سوا سی سال تک سمجھی جاتی ہے۔
حدیث شریف میں لکھا ہے ۔ مَا مِنْ دَاءِ إِلَّا لَهُ دَوَاء یعنی کوئی بیماری نہیں جس کی دوائی موجود
نہ ہو اگر اصلی دوا اور علاج ہوتا رہے تو عمر طبعی سے پہلے انسان مرے کیوں؟
مگر یا د رکھنا چاہیے کہ انسان ایک نہایت ہی کمزور ہستی ہے۔ ایک ہی بیماری میں بار یک در بار یک
اور بیماریاں شروع ہو جاتی ہیں ۔ انسان غلطی سے کب تک بچ سکتا ہے۔ انسان بڑا کمزور ہے غلطی
ہو ہی جاتی ہے۔ اکثر اوقات تشخیص میں ہی غلطی ہو جاتی ہے اور اگر تشخیص میں نہیں ہوئی تو پھر دوا میں
ہو جاتی ہے۔ غرض انسان نہایت کمزور ہستی ہے غلطی سے خود بخود نہیں بچ سکتا۔ خدا کا فضل ہی چاہیے۔
اس کے فضل کے بغیر انسان کچھ چیز نہیں۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ دافع بلیات تو صرف خدا تعالیٰ
ہے۔ ہندو تو پتھروں کی پوجا کرتے ہیں۔ کبھی نہ کبھی خیال آ ہی جاتا ہوگا کہ اپنے ہی ہاتھوں سے
انہیں بنایا ہے اور پھر انہیں کی پوجا کی جاتی ہے۔ مگر اسباب کی پرستش کرنے والے ان سے بھی زیادہ
ں ۔ نیچری وغیرہ جو اسباب پر بھروسہ کرتے ہیں اور وہ جو اپنی علمیت و دولت پر
گھمنڈ کرتے ہیں وہ خطرناک مقام پر ہوتے ہیں۔ ہاں اسباب کا تلاش کرنا منع نہیں ۔ قرآن شریف
میں لکھا ہے کہ جب جمعہ کی نماز پڑھ لو تو اپنے کام کاج کی تلاش میں لگ جاؤ اور اللہ کریم کا فضل
مانگتے رہو۔ اسباب پر بھروسہ مت کرو۔ مومن کو چاہیے کہ بظاہر اسباب تلاش کرے اور نظر اللہ تعالیٰ
پر رکھے۔
علم طب پہلے یونانیوں کے پاس تھا۔ پھر ان سے مسلمانوں کے ہاتھ آیا تو انہوں نے ہر نسخہ
سے پہلے ھو الشافی لکھنا شروع کر دیا اور یہ طریق مسلمانوں کے سوا کسی نے بھی اختیار نہیں کیا۔ بڑا
سعید طبیب وہ ہے جو ایک طرف تو دوا کرے اور دوسری طرف دعا میں مشغول رہے اور یہ سمجھے کہ شفا
صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔
فرمایا۔ شیخ سعدی لکھتے ہیں کہ ایک بادشاہ کو دوسروں پر رحم کرو ا تم پر رحم کیا جاوے ناروا کی بیماری تھی ۔ اس نے کہا کہ میرے
لیے دعا کریں کہ اللہ کریم مجھے شفا بخشے ۔ تو میں نے جواب دیا کہ آپ کے جیل خانہ میں ہزاروں
بے گناہ قید ہوں گے ان کی بد دعاؤں کے مقابلہ میں میری دعا کب سنی جا سکتی ہے۔ تب اس نے
سب قیدیوں کو رہا کر دیا اور پھر وہ تندرست ہو گیا ۔ غرض خدا کے بندوں پر اگر رحم کیا جاوے تو خدا
بھی رحم کرتا ہے۔ جو لوگ دوسروں پر رحم کرتے ہیں ان پر اللہ اور اس کے رسول کو بھی رحم آجاتا ہے۔
دوسروں کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنا اور بے جا طور پر مال اکٹھا کرنا اور اسباب پر ہی گرے رہنا
بہت بڑی بات ہے۔
تقوی اختیار کریں فرمایا۔ گو اعادہ کام کاہوتا ہے کہ چونکہ غفلت کی ہوئی ہے۔ ایک طرف
وعظ و نصیحت سنی جاتی ہے اور دل میں تقویٰ حاصل کرنے کے لیے
جوش پیدا ہوتا ہے مگر پھر غفلت ہو جاتی ہے۔ اس لیے ہماری جماعت کو یہ بات بہت ہی یاد رکھنی
چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو کسی حالت میں نہ بھلا یا جاوے۔ ہر وقت اسی سے مدد مانگتے رہنا چاہیے۔اس
کے بغیر انسان کچھ چیز نہیں۔ خوب یا د رکھو کہ وہ ایک دم میں فنا کر سکتا ہے۔ طرح طرح کے دکھ اور
مصیبتیں موجود ہیں۔ بے خوف اور نڈر ہونے کا مقام نہیں۔ اس دنیا میں بھی جہنم ہو سکتا ہے اور
بڑے بڑے مصائب آسکتے ہیں۔ خوب یا د رکھنا چاہیے کہ کوئی کسی کی مصیبت میں کام نہیں آ سکتا۔
اور کوئی شریک ہمدردی نہیں کر سکتا جب تک خدا خود دستگیری نہ کرے اور اپنے فضل سے آپ اس
مصیبت کو دور نہ کرے۔ اسی واسطے ہر ایک کو چاہیے کہ خدا کے ساتھ پوشیدہ علاقہ رکھے رکھے۔ ۔
جو شخص جرات کے ساتھ گناہ فسق و فجور اور معصیت میں مبتلا ہوتا ہے وہ خطرناک حالت میں
ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا عذاب اس کی تاک میں ہوتا ہے۔ اگر بار بار اللہ کریم کا رحم چاہتے ہو تو تقویٰ
اختیار کرو اور وہ سب باتیں جو خدا کو ناراض کرنے والی ہیں چھوڑ دو۔ جب تک خوف الہی کی حالت
نہ ہو تب تک حقیقی تقویٰ حاصل نہیں ہو سکتا۔ کوشش کرو کہ متقی بن جاؤ۔ جب وہ لوگ ہلاک ہونے
لگتے ہیں جو تقوی اختیار نہیں کرتے تب وہ لوگ بچا لیے جاتے ہیں جو متقی ہوتے ہیں ۔ ایسے وقت ان
کی نافرمانی انہیں ہلاک کر دیتی ہے اور ان کا تقویٰ انہیں بچا لیتا ہے۔ انسان اپنی چالاکیوں ، شرارتوں
اور غداریوں کے ساتھ اگر بچنا چاہے تو ہر گز نہیں بچ سکتا۔ کوئی انسان بھی نہ اپنی جان کی حفاظت کر
سکتا ہے نہ مال و اولاد کی حفاظت کر سکتا ہے اور نہ ہی کوئی اور کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ جب تک کہ
اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ پوشیدہ طور پر ضرور تعلق رکھنا چاہیے اور پھر اس تعلق کو محفوظ
رکھنا چاہیے۔ عقلمند انسان وہی ہے جو اس تعلق کو محفوظ رکھتا ہے اور جو اس تعلق کو محفوظ نہیں رکھتا وہ ،
بیوقوف ہے جو اپنی چترائی پر نازاں ہے وہ ہلاک کیا جائے گا اور کبھی با مراد اور کامیاب نہیں ہوگا۔
دیکھو یہ زمین و آسمان اور جو کچھ ان میں نظر آرہا ہے اتنا بڑا کارخانہ کیا یہ خدا کے پوشیدہ ہاتھ کے
سوائے چل سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔
یا درکھو! جو امن کی حالت میں ڈرتا ہے وہ خوف کی حالت میں بچایا جاتا ہے اور جو خوف کی حالت
میں ڈرتا ہے تو وہ کوئی خوبی کی بات نہیں ایسے موقع پر تو کافر مشرک بے دین بھی ڈرا کرتے ہیں۔ فرعون
نے بھی ایسے موقع پر ڈر کر کہا تھا قَالَ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِيلَ وَ أَنَا
مِنَ الْمُسْلِمِينَ (یونس : ۹۱) اس سے صرف اتنا فائدہ اسے ہوا کہ خدا نے فرمایا کہ تیرا بدن تو ہم
بچالیں گے مگر تیری جان کو اب نہیں بچائیں گے آخر خدا نے اس کے بدن کو ایک کنارے پر لگا دیا۔
ایک چھوٹے سے قد کا وہ آدمی تھا۔ غرض جب گناہ اور معصیت کی طرف انسان ترقی کرتا ہے تو پھر
لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ (الاعراف: ۳۵) والا معاملہ ہوتا ہے۔ جب اجل بلا آجاتی
ہے تو پھر آگے پیچھے نہیں ہوا کرتی ۔ انسان کو چاہیے کہ پہلے ہی سے خدا کے ساتھ تعلق رکھے مگر
خیال زلف تو بستن نه کار خامان است
که زیر سلسله رفتن طریق عیاری است
انبیاء کا ہی گروہ ایسا گروہ ہوتا ہے کہ وہ بے سلسلہ چلتے ہی نہیں ۔ جو لوگ انبیاء کی زندگی میں
فسق و فجور میں مبتلا رہتے ہیں اور عاقبت کی کچھ فکر نہیں کرتے اور راستبازوں پر حملے کرتے ہیں
ایسوں ہی کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَا يَخَافُ عُقُبُهَا (الشمس: ١٦ ) اس سے مراد یہ ہے
کہ جب ایک موذی بے ایمان کو اللہ کریم مارتا ہے تو پھر کچھ پروا نہیں رکھتا کہ اس کے عیال اطفال کا
گزارہ کس طرح ہوگا اور اس کے پسماندہ کیسی حالت میں بسر کریں گے؟
ایک شخص نے ستاروں کے ٹوٹنے کی نسبت سوال کیا۔
ستاروں کا ٹوٹنا
فرمایا۔ جہاں تک پتا لگ سکتا ہے۔ مفسرین یہی لکھتے ہیں کہ پیغمبر خدا صلی اللہ
علیہ وسلم کے دعوئی سے پہلے بہت ستارے ٹوٹے تھے اور یہاں بھی شاید ۱۸۸۵ء میں ہمارے دعویٰ
سے پہلے بہت سے ستارے ٹوٹے تھے۔ ایک لشکر کا لشکر اس طرف سے اُس طرف چلا جاتا تھا اور
اُس طرف سے اس طرف چلا آتا تھا۔
وَالنَّجْمِ إِذَا هَوى (النجم :(۲) کا بھی یہی مطلب ہے۔ جب کبھی خدا تعالیٰ کا کوئی نشان زمین
پر ظاہر ہونے والا ہوتا ہے تو اس سے پہلے آسمان پر کچھ آثار ظاہر ہوتے ہیں۔ بڑے بڑے مفسر اور
اہل کشف بھی یہی بیان کرتے ہیں اور قرآن شریف میں بھی یہی لکھا ہے۔ مجھے ایک خط آیا تھا کہ
ایک ستارہ ٹوٹا جس سے بہت روشنی ہو گئی اور پھر ایسی خطرناک آواز آئی کہ لوگ دہشت ناک ہو گئے
اور بڑا خوف ہوا اور پھر نہیں معلوم کہ آئندہ ابھی کیا کیا ہونے والا ہے؟ آئے دن نئے نئے حوادث
ہوتے رہتے ہیں ۔ کوئی سال ایسا نہیں گزرتا جس میں کوئی نہ کوئی حادثہ واقع نہ ہو۔ ستاروں کا ٹوٹنا
ظاہر کرتا ہے کہ زمین پر بھی اب کچھ نشانات ظاہر ہونے والے ہیں اور پھر خدا نے بھی مجھ پر ظاہر کیا
ہے کہ میں بہت سے عجیب نشان ظاہر کروں گا کچھ اوّل میں اور کچھ آخر میں ۔ زلزلہ کی خبر بھی اس نے
دی ہے۔ گذشتہ کی نسبت زیادہ سخت طاعون پڑنے کی بھی اطلاع دی ہے۔ معلوم نہیں کہ اس سال وہ
خطرناک طاعون پڑے گی یا آئندہ سال میں مگر وہ خطرناک بہت ہو گی ۔
اس
نادر علی شاہ صاحب نے عرض کی کہ خدا تعالیٰ کے عذاب سے بچنے کا گر اے موی پریا کرنا چاہیے؟ ایسے موقع
فرمایا۔ تو بہ واستغفار کرنی چاہیے۔ بغیر توبہ استغفار کے انسان کر ہی کیا سکتا ہے۔ سب نبیوں نے
یہی کہا ہے کہ اگر تو بہ استغفار کرو گے تو خدا بخش دے گا۔ سونمازیں پڑھو اور آئندہ گناہوں سے بچنے
کے لیے خدا تعالیٰ سے مدد چاہو اور پچھلے گناہوں کی معافی مانگو اور بار بار استغفار کرو تا کہ جو قوت گناہ
کی انسان کی فطرت میں ہے وہ ظہور میں نہ آوے۔ انسان کی فطرت میں دو طرح کا ملکہ پایا جاتا
ہے۔ ایک تو کسب خیرات اور نیک کاموں کے کرنے کی قوت ہے اور دوسرے بڑے کاموں کو کرنے
کی قوت ۔ اور ایسی قوت کو روکے رکھنا یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور یہ قوت انسان کے اندر اس طرح
سے ہوتی ہے جس طرح کہ پتھر میں ایک آگ کی قوت ہے۔
استغفار کے معنے اور استغفار کے یہی معنے ہیں کہ ظاہر میں کوئی گناہ سرزد نہ ہواور گناہوں
کے کرنے والی قوت ظہور میں نہ آوے۔ انبیاء کے استغفار کی بھی یہی
حقیقت ہے کہ وہ ہوتے تو معصوم ہیں مگر وہ استغفار اس واسطے کرتے ہیں کہ تا آئندہ وہ قوت ظہور میں
نہ آوے اور عوام کے واسطے استغفار کے دوسرے معنے بھی لیے جاویں گے کہ جو جرائم اور گناہ ہو گئے
ہیں ان کے بد نتائج سے خدا بچائے رکھے اور ان گناہوں کو معاف کر دے اور ساتھ ہی آئندہ
گناہوں سے محفوظ رکھے ۔
بہر حال یہ انسان کے لیے لازمی امر ہے وہ استغفار میں ہمیشہ مشغول رہے۔ یہ جو قحط اور طرح طرح
کی بلائیں دنیا میں نازل ہوتی ہیں ان کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ لوگ استغفار میں مشغول ہو جا ئیں ۔
مگر استغفار کا یہ مطلب نہیں ہے جو اسْتَغْفِرُ اللهَ اسْتَغْفِرُ اللہ کہتے رہیں ۔ اصل میں غیر ملک کی
زبان کے سبب لوگوں سے حقیقت چھپی رہی ہے۔ عرب کے لوگ تو ان باتوں کو خوب سمجھتے تھے ۔ مگر
ہمارے ملک میں غیر زبان کی وجہ سے بہت سی حقیقتیں مخفی رہی ہیں ۔ بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں
کہ ہم نے اتنی دفعہ استغفار کیا۔ سو تسبیح یا ہزار تسبیح پڑھی مگر جو استغفار کا مطلب اور معنے پوچھو تو بس کچھ
نہیں ۔ ہکا بکا رہ جاویں گے۔ انسان کو چاہیے کہ حقیقی طور پر دل ہی دل میں معافی مانگتا ر ہے کہ وہ
معاصی اور جرائم جو مجھ سے سرزد ہو چکے ہیں ان کی سزا نہ بھگتنی پڑے اور آئندہ دل ہی دل میں ہر وقت
خدا سے مدد طلب کرتا رہے کہ آئندہ نیک کام کرنے کی توفیق دے اور معصیت سے بچائے رکھے۔
خوب یا درکھو کہ لفظوں سے کچھ کام نہیں بنے گا۔ اپنی زبان میں بھی استغفار ہو سکتا ہے کہ خدا پچھلے
گناہوں کو معاف کرے اور آئندہ گناہوں سے محفوظ رکھے اور نیکی کی توفیق دے اور یہی حقیقی استغفار
ہے۔ کچھ ضرورت نہیں کہ یونہی اَسْتَغْفِرُ اللهَ اسْتَغْفِرُ اللهَ کہتا پھرے اور دل کو خبر تک نہ ہو۔
یا درکھو کہ خدا تک وہی بات پہنچتی ہے جو دل سے نکلتی ہے۔ اپنی زبان میں ہی خدا سے بہت دعائیں
مانگنی چاہئیں ۔ اس سے دل پر بھی اثر ہوتا ہے۔ زبان تو صرف دل کی شہادت دیتی ہے۔ اگر دل
پیدا ہو اور زبان بھی ساتھ مل جائے تو اچھی بات ہے۔ بغیر دل کے صرف زبانی دعائیں
عبث ہیں ہاں دل کی دعا ئیں اصلی دعائیں ہوتی ہیں ۔ جب قبل از وقت بلا انسان اپنے دل ہی دل
میں خدا سے دعائیں مانگتا رہتا ہے اور استغفار کرتا رہتا ہے تو پھر خداوند رحیم وکریم ہے وہ بلائل جاتی
ہے۔ لیکن جب بلا نازل ہو جاتی ہے پھر نہیں ٹلا کرتی ۔ بلا کے نازل ہونے سے پہلے دعائیں کرتے رہنا
چاہیے ۔ اور بہت استغفار کرنا چاہیے۔ اس طرح سے خدا بلا کے وقت محفوظ رکھتا ہے۔
ہماری جماعت کو چاہیے کہ کوئی امتیازی بات بھی دکھائے ۔ اگر کوئی شخص بیعت کر کے جاتا ہے
اور کوئی امتیازی بات نہیں دکھاتا۔ اپنی بیوی کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہے جیسا پہلے تھا اور اپنے
عیال واطفال سے پہلے کی طرح ہی پیش آتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ۔ اگر بیعت کے بعد بھی وہی
بد خلقی اور بدسلوکی رہی اور وہی حال رہا جو پہلے تھا تو پھر بیعت کرنے کا کیا فائدہ؟ چاہیے کہ بیعت
کے بعد غیروں کو بھی اور اپنے رشتہ داروں اور ہمسائیوں کو بھی ایسا نمونہ بن کر دکھاوے کہ وہ بول
اٹھیں کہ اب یہ وہ نہیں رہا جو پہلے تھا۔
خوب یا د رکھو اگر صاف ہو کر عمل کرو گے تو دوسروں پر تمہارا ضرور رعب پڑے گا آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا کتنا بڑا رعب تھا۔ ایک دفعہ کا فروں کو شک پیدا ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
بد دعا کریں گے تو وہ سب کا فرمل کر آئے اور عرض کی کہ حضور بددعا نہ کریں ۔ سچے آدمی کا ضرور رعب
ہوتا ہے۔ چاہیے کہ بالکل صاف ہو کر عمل کیا جاوے اور خدا کے لیے کیا جاوے تب ضرور تمہارا
دوسروں پر بھی اثر اور رعب پڑے گا۔
او
قومی ترقی کا راز ۱۴ تمبر ۱۹۰۷ ء کو قادیان میں ایک بیرسٹر صاحب تشریف لائے تھے جن کا
نام نامی مسٹر فضل حسین صاحب ہے۔ ان کے ساتھ ہی میاں حسین بخش صاحب
پنشنز رئیس بٹالہ بھی تھے حضرت اقدس سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اثنائے گفتگو میں بعض باتیں ایسی تھیں جو
نہایت مؤثر اور اس زندہ ایمان کا ثبوت تھیں جو حضرت اقدس کو اللہ تعالیٰ پر ہے۔ اس لیے میں اس حصہ کو
یہاں درج کرتا ہوں ۔
مسر فضل حسین ۔ آریوں نے اپنا یہ اصل قرار دیا ہے کہ جب تک بہت سی پابندیاں دور نہ ہوں،
قومی ترقی نہیں ہو سکتی ۔
حضرت اقدس ۔ یہ غلط خیال ہے۔ ترقی کا یہ اصول نہیں ہے۔ اسلام نے کیسے ترقی کی ۔ کیا
بے قیدی اور آزادی سے یا پابندی شریعت اور اطاعت سے۔ بعض مسلمانوں کو بھی ایسا ہی خیال ہو
رہا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بے قیدی سے ترقی ہوگی مگر میں اس راہ کو سخت مصر اور خطر ناک سمجھتا ہوں ۔
مسلمان جب ترقی کریں گے خدا پرستی سے کریں گے جس طرح پر اوائل میں اسلام نے ترقی کی وہی
خدا اب بھی موجود ہے۔ میری جماعت ہی کو دیکھو! مجھے کافر و دجال بنایا گیا۔ میرے قتل کے فتوے
دیئے ۔ راہ و رسم بند کیا۔ مسلمان میرے دشمن ہو گئے ۔ یہاں تک فتوے دے کر کہ کوئی مسلمان
ہم سے کشادہ پیشانی سے بھی پیش نہ آئے ۔ مگر آپ ہی بتا ئیں ۔ اس مخالفت کا کیا نتیجہ ہوا ؟
اب میری جماعت چار لاکھ کے قریب ہے جس میں ڈاکٹر ہیں، حکماء ہیں، وکلاء ہیں، تاجر ہیں،
ہر پیشہ اور طبقہ کے لوگ موجود ہیں ۔ یہ مخالفت ہمارا کیا بگاڑ سکتی ہے۔ خداداری چه غم داری ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۳، ۴
میں تو یہی ایمان رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر انسان ہلاک ہو جاتا ہے اور اگر اسے نہ
چھوڑے تو ساری دنیا اس کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی۔ اگر خالص سونا لینا ہو تو پابندی شریعت سے ملے
گا۔ ہاں اگر راس المال بھی کھونا ہو تو پھر بے قیدی اختیار کرے۔ خدا تعالیٰ کے لیے اگر کوئی بات نہ
ہو تو کوئی ساتھ نہیں دیتا۔ دیکھولا جپت رائے کی گرفتاری پر اخباروں میں آریوں کی طرف سے کیا نکلا
یہی کہ ہمارا تعلق نہیں ۔
بیرسٹر ۔ آریوں کے نزدیک اس وقت مصلحت وقت یہی تھی ۔
حضرت اقدس ۔ یہ کیا مصلحت وقت تھی۔ یہ تو بزدلی ہے۔ صحابہ نے ایسا نہیں کیا۔ حضرت کے
صحابہ ذبح ہو گئے مگر حق کہنے سے نہ رکے۔ انہوں نے ایسی کشور کشائی کی کہ اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ اس
کی وجہ کیا تھی ؟ ان میں اخلاص تھا صدق اور وفا تھی ۔ اس قسم کے مصلحت اندیش دہریئے ہوتے ہیں
جو خدا تعالیٰ پر وثوق رکھتے ہیں اور خدا کے لیے ایک بات کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی
نصرت آئے گی ۔ اس لیے وہ ایسا نہیں کرتے کہ حق بات کے کہنے سے رکیں ۔ مجھ سے اگر سوال ہو کہ
تم مسیح موعود کا دعوی کرتے ہو تو پھر میں بتاؤں کہ اس کا کیا جواب دیتا ہوں سوا صدق اور مردانہ ہمت
کے کام نہیں چلتا ۔ ہم پر اس قدر مقدمے کئے گئے مگر ان کا انجام کیا ہوا؟ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان
باتوں سے ڈر کر ہم نے قدم پیچھے ہٹایا۔ یہ تو شرک ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا ہے اور وہ
اپنے مخلص بندوں کی مددفرماتا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو سچے دل سے لا اله الا اللہ کہتا ہے
خدا تعالیٰ اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ اسلام ہی ایک مذہب ہے جس سے یہ جو ہر پیدا ہوتا ہے۔ یہ لوگ
ملک وملت کے دشمن ہیں۔ ان کی صحبت سے بچنا چاہیے ۔ گورنمنٹ کے ہم مسلمانوں پر بہت بڑے
احسان ہیں ۔ ہمارا فرض ہے کہ اس کی شکر گذاری کے لیے ہر وقت تیار رہیں ۔
بیرسٹر۔ میں نے فلسفہ پر بہت سا وقت ضائع کیا ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ ان کا فلسفہ کمزور ہے۔
ه
حضرت اقدس ۔ پھر ہم تو یہ کہتے ہیں ۔
اے کہ خواندی حکمت یونانیان حکمت ایمانیان را هم بخوان
بیرسٹر ۔ ہاں ان میں ایثار نفس ہے۔
حضرت اقدس ۔ میں اس بات کو نہیں مانتا میں تو یہ جانتا ہوں إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ کیا
چوروں میں باہم وفاداری کے تعلقات نہیں ہوتے۔ ایک خود پھنس جاتا ہے مگر دوسرے کو بچانا چاہتا
ہے کنجریوں میں بھی ناپاک تعلقات کے رنگ میں ہمدردی اور ایثار کا اظہار کیا جاتا ہے مگر کیا ان باتوں
میں کوئی خوبی ہو سکتی ہے؟ اس لیے کہ ان تعلقات کی بنا خدا کے لیے نہیں ہوتی ۔ سچا اور پاک تعلق
جو ہوتا ہے اس کے نمونے اسلام میں پاؤ گے کیونکہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر جو محبت ہوتی ہے وہ صرف
اسلام ہی میں ہے ۔
بیرسٹر عملی حالت کو دیکھنا چاہیے۔
حضرت اقدس۔ یہ تو سچ ہے کہ عملی حالت کو دیکھنا چاہیے مگر پہلے نیت بھی تو دیکھو آپ تو قانون دان
ہیں۔ قانون میں بھی نیت کا سوال ہوتا ہے۔ ظاہری ترقیات سے یہ کبھی نتیجہ نہیں ہوا کرتا کہ نیک نیتی
بھی ہے۔ بعض ظالم طبع لوگ ایسے بھی گزرے ہیں کہ انہوں نے عالمگیر سلطنتیں پیدا کر لی تھیں مگر
لوگ لعنت بھیجتے ہیں ۔ اس واسطے یہ بالکل سچی بات ہے کہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
خیر یہ ترقیاں بھی نظر آجائیں گی اور ان کی حقیقت کھل جائے گی ۔ خدا تعالیٰ نے مجھ پر جو کچھ
ظاہر کیا ہے اور جس کی میں پیشگوئی کر چکا ہوں کہ ابھی اس زمانہ کے لوگ زندہ ہوں گے جو یہ کے تباہ
ہو جائیں گے ۔ ایسی ترقیوں کا انجام اچھا نہیں ہوتا ۔ ترقی وہی مبارک ہوگی جو خدا تعالیٰ کے احکام کی
پابندی سے ہو۔ سے
لے معلوم ہوتا ہے یہاں ہرگز نہیں“ کے الفاظ کا تب کی غلطی سے رہ گئے ہیں ۔ (مرتب)
کے حضور کا اشارہ آریوں کی طرف ہے جن کا اوپر ذکر ہوا۔ (مرتب)
سے الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۶