۱۶ ستمبر ۱۹۰۷ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۶ ستمبر ۱۹۰۷ء
جلد نهم
دو
صاحبزادہ مبارک احمد کی وفات پر حضرت اقدس کی تقریر
ابتلاؤں کی حکمت فرمایا۔ قضاء و قدر کی بات ہے۔ اصل مرض سے (مبارک احمد نے )
بالکل مخلصی پالی تھی ۔ بالکل اچھا ہو گیا تھا۔ بخار کا نام نشان بھی نہ رہا تھا۔
یہی کہتا رہا کہ مجھے باغ میں لے چلو۔ باغ کی خواہش بہت کرتا تھا سو آ گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی
پیدائش کے ساتھ ہی موت کی خبر دے رکھی تھی۔ تریاق القلوب میں لکھا ہے انّي اَسْقُطُ مِنَ اللهِ
وأصيبه “ مگر قبل از وقت ذہول رہتا ہے اور ذہن منتقل نہیں ہوا کرتا۔ پھر ایک جگہ پیشگوئی ہے۔
ہے تو بھاری مگر خدائی امتحان کو قبول کر ۔ پھر کئی دفعہ یہ الہام بھی ہوا ہے " إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ
لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ۔ اور پھر اہل بیت کو مخاطب کر کے فرمایا
ہے يَأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمُ اور پھر فرمایا ہے يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ اللَّهَ
خَلَقَكُم اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کے لیے یہ بڑا تطہیر کا موقع ہے۔ ان کو بڑے بڑے
تعلقات ہوتے ہیں اور ان کے ٹوٹنے سے رنج بہت ہوتا ہے۔ میں تو اس سے بڑا خوش ہوں کہ خدا
کی بات پوری ہوئی ۔ گھر کے آدمی اس کی بیماری میں بعض اوقات بہت گھبرا جاتے تھے۔ میں نے
ان کو جواب دیا تھا کہ آخر نتیجہ موت ہی ہونا ہے یا کچھ اور ہے۔ دیکھو ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) یعنی اگر تم مجھ سے مانگو تو قبول کروں گا اور دوسری جگہ فرمایا
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ ۔۔۔۔۔۔۔ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقرة: ۱۵۶ تا ۱۵۸) اس سے
صاف ظاہر ہے کہ خدا کی طرف سے بھی امتحان آیا کرتے ہیں۔ مجھے بڑی خوشی اس بات کی بھی ہے
کہ میری بیوی کے منہ سے سب سے پہلا کلمہ جو نکلا ہے وہ یہی تھا کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ کوئی
نعرہ نہیں مارا کوئی چیچنیں نہیں ماریں ۔ اصل بات یہ ہے کہ دنیا میں انسان اسی واسطے آتا ہے کہ آزمایا
جاوے۔ اگر وہ اپنی منشا کے موافق خوشیاں منا تا رہے اور جس بات پر اس کا دل چاہے وہی ہوتا
رہے تو پھر ہم اس کو خدا کا بندہ نہیں کہہ سکتے ۔ اس واسطے ہماری جماعت کو اچھی طرح سے یا د رکھنا
چاہیے کہ اللہ تعالی نے دو طرح کی تقسیم کی ہوئی ہے اس لیے اس تقسیم کے ماتحت چلنے کی کوشش کی
جاوے۔ ایک حصہ تو اس کا یہ ہے کہ وہ تمہاری باتوں کو مانتا ہے اور دوسرا حصہ یہ ہے کہ وہ اپنی
منواتا ہے جو شخص ہمیشہ یہی چاہتا ہے کہ خدا ہمیشہ اس کی مرضی کے مطابق کرتا رہے اندیشہ ہے کہ
شاید وہ کسی وقت مرتد ہو جاوے۔
کوئی یہ نہ کہے کہ میرے پر ہی تکلیف اور ابتلا کا زمانہ آیا ہے بلکہ ابتدا سے سب نبیوں پر آتا
رہا ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کا بیٹا جب فوت ہوا تھا تو کیا انہیں غم نہیں ہوا تھا۔ ایک روایت میں
لکھا ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ اللہ علیہ وسلم کے گیارہ بیٹے فوت ہوئے تھے۔ آخر بشریت ؟ ریت ہوتی
ہے۔ غم کا پیدا ہونا ضروری ہے ۔ مگر ہاں صبر کرنے والوں کو پھر بڑے بڑے اجر ملا کرتے ہیں۔
خدا تعالٰی کی ساری کتابوں کا منشا یہی ہے کہ انسان رضا بالقضاء سیکھے۔ جو شخص اپنے ہاتھ سے آپ
تکلیف میں پڑتا ہے اور خدا کے لیے ریاضات اور مجاہدات کرتا ہے وہ اپنے رگ پیٹھے کی صحت
کا خیال بھی رکھ لیتا ہے اور اکثر اپنی خواہش کے موافق ان اعمال کو بجا لاتا ہے اور حتی الوسع
ہے
اپنے آرام کو مد نظر رکھتا ہے ۔ مگر جب خدا کی طرف سے کوئی امتحان پڑتا ہے اور کوئی ابتلا آتا
تو وہ رگ اور پٹھے کا لحاظ رکھ کر نہیں آتا خدا کو اس کے آرام اور رگ پیٹھے کا خیال مد نظر نہیں ہوتا ۔ انسان
جب کوئی مجاہدہ کرتا ہے تو وہ اپنا تصرف رکھتا ہے مگر جب خدا کی طرف سے کوئی امتحان آتا ہے تو اس
میں انسان کے تصرف کا دخل نہیں ہوتا ۔ انسان خدا کے امتحان میں بہت جلد ترقی کر لیتا ہے اور وہ
مدارج حاصل کر لیتا ہے جو اپنی محنت اور کوشش سے کبھی حاصل نہیں کر سکتا اسی واسطے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ
لكم (المؤمن : ۶۱) میں اللہ تعالیٰ نے کوئی بشارت نہیں دی مگر وَلَنَبْلُوَنَّكُمُ بِشَيْءٍ الآية (البقرة: ۱۵۶)
میں بڑی بڑی بشارتیں دی ہیں اور فرمایا ہے کہ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی بڑی برکتیں
اور رحمتیں ہوں گی اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں ۔
غرض یہی طریق ہے جس سے انسان خدا کو راضی کر سکتا ہے نہیں تو اگر خدا کے ساتھ شریک
بن جاوے اور اپنی مرضی کے مطابق اسے چلانا چاہے تو یہ ایک خطرناک راستہ ہوگا جس کا انجام
ہلاکت ہے۔ ہماری جماعت کون ہماری جماعت کو منتظر رہنا چاہیے کہ اگر کوئی ترقی کا ایسا موقع آ جاوے تو اس کو خوشی
سے قبول کیا جاوے۔
آج رات کو ( مبارک احمد نے ) مجھے بلایا اور اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں دیا اور مصافحہ کیا جیسے
اب کہیں رخصت ہوتا ہے اور آخری ملاقات کرتا ہے۔ جب یہ الہام إِنِّي أَسْقُطُ مِنَ اللهِ وَأَصِيبُهُ
ہوا تھا تو میرے دل میں کھٹکا ہی تھا۔ اسی واسطے میں نے لکھ دیا تھا کہ یا یہ لڑکا نیک ہوگا اور رو بخدا
ہوگا اور یا یہ کہ جلد فوت ہو جائے گا ۔ قرآن شریف پڑھ لیا تھا۔ کچھ کچھ اردو بھی پڑھ لیتا تھا اور جس
دن بیماری سے افاقہ ہوا۔ میرا سارا اشتہار پڑھا اور یا کبھی کبھی پرندوں کے ساتھ کھیلنے میں مشغول ہو
جاتا تھا۔
فرمایا۔ بڑا ہی بد قسمت وہ انسان ہے جو خدا تعالیٰ کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتا ہے۔ خدا
کے ساتھ تو دوست والا معاملہ چاہیے۔ کبھی اس کی مان لی اور کبھی اپنی منوالی ۔
ز بخت خویش برخوردار باشی
بشرط آن که با من یار باشی
ہمارے گاؤں میں ایک شخص تھا۔ اس کی گائے بیمار ہوگئی ۔ صحت کے لیے دعائیں مانگتا رہا ہوگا
مگر جب گائے مرگئی تو وہ دہر یہ ہو گیا۔
خدا نے اپنی قضاء و قدر کے راز مخفی رکھے ہیں اور اس میں ہزاروں مصالح ہوتے ہیں۔ میرا
تجربہ ہے کہ کوئی انسان بھی اپنے معمولی مجاہدات اور ریاضات سے وہ قرب نہیں پا سکتا جو خدا کی طرف
سے ابتلا آنے پر پاسکتا ہے۔ زور کا تازیا نہ اپنے بدن پر کون مارتا ہے۔ خدا بڑا رحیم وکریم ہے۔ ہم
نے تو آزمایا ہے ایک تھوڑا سا دکھ دے کر بڑے بڑے انعام واکرام عنایت فرماتا ہے۔ وہ جہان
ابدی ہے۔ جو لوگ ہم سے جدا ہوتے ہیں وہ تو واپس نہیں آسکتے ہاں ہم جلدی ان کے پاس چلے
جاویں گے۔ اس جہان کی دیوار کچی ہے اور وہ بھی گرتی جاتی ہے سوچنے والی بات یہ ہے کہ یہاں
سے انسان نے لے ہی کیا جانا ہے اور پھر انسان کو یہ پتا نہیں ہوتا کہ کب جانا ہے۔ جب جائے گا بھی
تو بے وقت جائے گا اور پھر خالی ہاتھ جائے گا۔ ہاں اگر کسی کے پاس اعمال صالحہ ہوں تو وہ ساتھ ہی
جائیں گے۔ بعض آدمی مرنے لگتے ہیں تو کہتے ہیں میرا اسباب دکھا دو اور ایسے وقت میں مال و دولت
کی فکر پڑ جاتی ہے۔
ہماری جماعت کے لوگ بھی اس طرح کے ابھی بہت ہیں جو شرطی طور پر خدا کی عبادت کرتے
ہیں ۔ بعض لوگ خطوں میں لکھتے ہیں کہ اگر ہمیں اتنا رو پیدل جاوے یا ہمارا یہ کام ہو جاوے تو ہم
بیعت کر لیں گے۔ بیوقوف اتنا نہیں سمجھتے کہ خدا کو تمہاری بیعت کی ضرورت کیا ہے۔ ہماری جماعت
کا ایمان تو صحابہ والا چاہیے جنہوں نے اپنے سر خدا کی راہ میں کٹوا دیئے تھے۔
دووررم
اگر آج ہماری جماعت کو یورپ اور امریکہ میں اشاعت اسلام کے لیے جانے کو کہا جاوے تو
اکثر یہی کہہ دیں گے جی ہمارے بال بچوں کو تکلیف ہوگی ۔ ہمارے گھروں کا ایسا حال ہے۔ یہ ہے
وہ ہے ۔ إِنَّ بُيُوتَنا عورة (الاحزاب : (۱۴) اور ہم نے یہ تو نہیں کہنا کہ جا کر سر کٹوائیں بلکہ یہی ہے کہ
دین کے لیے سفر کی تکالیف اور صدمے اٹھا دیں مگر اکثر یہی کہہ دیں گے۔ جی گرمی بہت ہے زیادہ
تکلیف کا اندیشہ ہے مگر خدا کہتا ہے کہ جہنم کی گرمی اس سے بھی زیادہ ہوگی ۔ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ
حرا (التوبة: ۸۱) صحابہؓ کا نمونہ مسلمان بننے کے لیے پکا نمونہ ہے۔ ابھی تو جماعت پر مجھے یہ بھی
اطمینان نہیں کہ اس کا نام میں جماعت رکھوں ۔ ابھی تو یہ حشو ہے۔ ایسا انسان تو ہمیں نہیں چاہیے جو
صرف خوشی میں ہی خدا کو پکارے۔ ایسے شخص پر تو ذرا خدا کا امتحان آیا اور طرح طرح کی مایوسیاں
اور بے امید یاں ظاہر کرنی شروع کر دیں ۔ مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ
يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت: (۳) کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ صرف اتنا کہہ دینے
سے ہی کہ ہم ایمان لائے چھوٹ جائیں گے اور ان کا امتحان نہ لیا جاوے گا۔ امتحان کا ہونا تو
ضروری ہے اور امتحان بڑی چیز ہے۔ سب پیغمبروں نے امتحان سے ہی درجے پائے ہیں ۔ یہ زندگی
ہیں ایسا نہ ہو
دنیا کی بھروسہ والی زندگی نہیں ہے۔ کچھ ہی کیوں نہ ہو آخر چھوڑنی پڑتی ہے۔ مصائب کا آنا ضروری
ہے۔ دیکھو ایوب کی کہانی میں لکھا ہے کہ طرح طرح کی تکالیف اسے پہنچیں اور بڑے بڑے
مصائب نازل ہوئے اور اس نے صبر کئے رکھا۔ ہمیں یہ بہت خیال رہتا ہے کہ کہیں
ہماری جماعت صرف خشک استخواں کی طرح ہو۔ بعض آدمی خط لکھتے ہیں تو ان سے مجھے بوآ جاتی
ہے شروع خط میں تو وہ بڑی لمبی چوڑی باتیں لکھتے ہیں کہ ہمارے لیے دعا کرو کہ ہم اولیاء اللہ بن
جاویں اور ایسے اور ویسے ہو جاویں اور اخیر پر جا کر لکھ دیتے ہیں کہ فلاں ایک مقدمہ ہے اس کے
لیے ضرور دعا کریں کہ فتح نصیب ہو۔ اس سے صاف سمجھ میں آتا ہے کہ اصل میں یہ ایک مقدمہ میں
کامیابی حاصل کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔ خدا کی رضا مندی مد نظر نہ تھی ۔
اس بات کو اچھی طرح سے سمجھ لینا چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے دو طرح کی تقسیم کی ہوئی ہے۔ کبھی تو
وہ اپنی منوانا چاہتا ہے اور کبھی انسان کی مان لیتا ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ ہمیشہ انسان کی مرضی کے مطابق
ہی کام ہوا کریں ۔ اگر ایسا سمجھا جائے کہ خدا کی مرضی ہمیشہ انسان کے ارادوں کے موافق ہو تو پھر
امتحان کوئی نہ رہا۔ کون چاہتا ہے کہ آرام ، عیش و عشرت اور ہر طرح کے سکھ سے دکھ میں مبتلا ہوؤں ۔
جس کے تین چار بیٹے ہوں، وہ کب چاہتا ہے کہ یہ مر جائیں اور کون چاہتا ہے کہ میری تمام
خوشیاں دکھوں اور مصیبتوں سے تبدیل ہو جاویں۔ غرض خدا نے امتحان کو انسان کی ترقی کے لیے اور
یا اس کی بد گوہری ظاہر کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ بہت لوگ امتحان کے وقت طرح طرح کی
باتیں بنانے لگ جاتے ہیں اور طرح طرح کے باطل تو ہمات اور وساوس انہیں اٹھا کرتے ہیں مگر
اصلی بات یہ ۔ یہ ہے کہ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا
يَكْذِبُونَ (البقرة: 11 ) ۔
یا درکھو خدا کا ساتھ بڑی چیز ہے۔ اگر فرض بھی کر لیں کہ نہ کوئی بیٹا رہے نہ کوئی مال و دولت رہے
پھر بھی خدا بڑی دولت ہے۔ اس نے یہ کبھی نہیں کیا کہ جو اس کے ہو کر رہتے ہیں ان کو بھی تباہ کر دیا
ہو۔ اس کے امتحان میں استقلال اور ہمت سے کام لینا چاہیے۔ یاد رکھو کہ امتحان ہی وہ چیز ہے
جس سے انسان بڑے بڑے مدارج حاصل کر سکتا ہے۔ نریاں نمازاں اور دنیا کے لیے ٹکراں کچھ چیز
نہیں ۔ مومن کو چاہیے کہ خدا کی قضا و قدر کے ساتھ شکوہ نہ کرے اور رضا بالقضا پر عمل کرنا سیکھے اور
جو ایسا کرتا ہے میرے نزدیک وہی صدیقوں ، شہیدوں اور صالحوں میں سے ہے۔ جان سے بڑھ کر
اور تو کوئی چیز نہیں اس کو خدا کی راہ میں قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور یہی وہ بات
ہے جو ہم چاہتے ہیں۔
فرمایا۔ ہمیشہ ایسا ہوتا رہتا ہے کہ انسان جہاں چاہتا ہے کہ بیمار بچ جاوے وہاں غلطیاں ہو
جاتی ہیں ۔
اس پر ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب نے عرض کی کہ چند دن ہوئے حضور نے فرمایا تھا کہ خواب میں دیکھا
ہے کہ اس مکان میں موت ہونے والی ہے اور بکری ذبح کی گئی اور ان دنوں میں مولوی نور الدین صاحب
چونکہ بیمار تھے اس لیے ان کی نسبت خطرہ پڑ گیا تھا اور نواب محمد علی خاں صاحب اور ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب
اور میں ہم تینوں اس بات کے گواہ ہیں۔
فرمایا ۔ تقدیر دو طرح کی ہوتی ہے ایک کو تقدیر معلق کہتے ہیں اور دوسری کو تقدیر مبرم کہتے
ہیں ۔ ارادہ الہی جب ہو چکتا ہے تو پھر اس کا تو کچھ علاج نہیں ہوتا۔ اگر اس کا بھی کچھ علاج ہوتا تو
سب دنیا بچ جاتی ۔ مبرم کے علامات ہی ایسے ہوتے ہیں کہ دن بدن بیماری ترقی کرتی جاتی ہے اور
حالت بگڑتی چلی جاتی ہے ۔ دیکھو نو دن کا تپ ٹوٹ گیا تھا بالکل نام و نشان باقی نہ رہا تھا مگر پھر دوبارہ
چڑھ گیا۔ یہ تو خدا نے نہیں کہا تھا کہ بخار ٹوٹنے کے بعد زندہ بھی رہے گا۔ خدا کی دونوں پیشگوئیاں
پوری ہونی تھیں ۔ بخار بھی ٹوٹ گیا۔ اور خوردسالی میں فوت بھی ہو گیا۔
کچھ مدت گزری کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک جگہ پانی بہہ رہا ہے اور مبارک اس
میں گر گیا ہے۔ بہتیرا دیکھا اور غوطے بھی لگائے مگر تلاش کرنے پر نہ ملا۔ یہ خواب ہمیشہ میرے مد نظر
رہا ہے۔
سید میر حامد شاہ صاحب نے عرض کی کہ حضور میری والدہ نے آج صبح کو خواب میں دیکھا تھا کہ حضور