۱۸ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے چار روشن ستارے ہیں ۔ ایک ان میں سے ٹوٹ کر زمین کے اندر چلا گیا ہے۔
پھر خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب نے عرض کیا کہ مبارک احمد کو لوگ اکثر ”ولی ولی“ کر کے پکارا اکثر’ولی
کرتے تھے۔
فرمایا۔ ہاں ولی وہی ہوتا ہے جو بہشتی ہو۔
میاں مبارک احمد کی قبر دوسری قبروں سے کسی قدر فاصلہ پر ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
بعض اوقات اگر باپ خواب دیکھے تو اس سے مراد بیٹا ہوتا ہے اور اگر بیٹا خواب دیکھے تو اس
سے باپ مراد ہوتا ہے۔ ایک دفعہ میں خواب میں یہاں ( بہشتی مقبرہ ) آیا اور قبر کھودنے والوں کو کہا
کہ میری قبر دوسروں دوسروں سے جدا چاہیے دیکھو جو میری نسبت تھا وہ میرے بیٹے کی نسبت پورا ہو گیا۔ لے
۱۸ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقت میر)
ورزش جسمانی حضرت اقدس نے فرمایا۔
حکیم لکھتے ہیں کہ ریاضات بدنی ادویہ کی مشق سے بہتر ہوتی ہیں۔
فرمایا۔
ایک الہام مبارک احمد کی فوسیدگی سے دودن پہلے یہ الہا بھی ہواتھا" کا علاج وَلَا
رحم کر
وو
جَ وَلَا يُحْفَظُ
فرمایا۔ براہین احمدیہ میں ایک یہ الہام بھی درج ہے ۔ ایلِي ايْلِي لِمَا سَبَقْتَانِی ۔ اے خدا
یہ کسی خطرناک ابتلا پر دلالت کرتا ہے ۔ معلوم نہیں اس کے پورا ہونے کا کون سا زمانہ ہے۔
ہماری جماعت بہت کمزور ہے یہ نسبت اس کے کہ وہ یقین کی طرف ترقی کریں بدظنی کی طرف زیادہ
مائل ہو جاتے ہیں۔ مجھے اس بات کا بہت خیال رہتا ہے کہ کسی کو ٹھوکر نہ لگے ۔ جس خدا نے اتنی
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۶،۵
ے ۱۸ ستمبر کی ڈائری کا کچھ حصہ اس واسطے درج کیا گیا ہے کہ الحکم ایک دن دیر کر کے شائع ہوتا ہے۔ (ایڈیٹر )

پیشگوئیاں پوری کر دی ہیں اور فتح پر فتح اور نصرت پر نصرت دیتا رہا ہے ضروری ہے کہ وہ امتحان بھی
لے۔ بعض لوگ نادان ہوتے ہیں ۔ سنت اللہ کو سمجھتے نہیں ہیں ان میں انجام شناسی اور پیش اور پیش و پس پر
غور کر کے صحیح رائے قائم کرنے کی عادت نہیں ہوتی ۔ اس لیے اکثر ٹھوکر کھا جاتے ہیں۔ چند دن
ہوئے ہم نے ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک شخص ہے جو گو یا مرتدین میں داخل ہو گیا ہے۔ میں اس
آدمی کے پاس گیا ہوں ۔ آدمی سنجیدہ معلوم ہوتا ہے۔ میں نے اس سے کہا ہے کہ تم کو کیا ہو گیا ہے جو
ارتداد اختیار کر لیا ہے تو اس نے مجھے جواب دیا کہ مصلحت وقت ہے۔ خدا محفوظ رکھے کسی کو یہ ابتلا
پیش نہ آجاوے۔
جوہڑ کے
او
ز کے پانی کا استعمال قادیان کے اردگرد نشیب زمین میں بارش اورسیلاب کا پانی جمع ہو کر ایک جو ہڑ سا بن جاتا ہے جس کو یہاں ڈھاب کہتے ہیں ۔ جن
ایام میں یہ نشیب زمین ( ساری یا اس کا کچھ حصہ ) خشک ہوتی ہے تو گاؤں کے لوگ اس کو رفع حاجت
کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں اور اس میں بہت سی ناپا کی جمع ہو جاتی ہے جو سیلاب کے پانی کے
ساتھ مل جاتی ہے۔
آج کے صبح حضرت اقدس مع خدام جب باہر سیر کے واسطے تشریف لے گئے تو اس ڈھاب کے
پاس سے گزرتے ہوئے فرمایا کہ
ایسا پانی گاؤں کی صحت کے واسطے مضر ہوتا ہے ۔
پھر فرمایا۔ اس پانی میں بہت سا گند شامل ہو جاتا ہے اور اس کے استعمال سے کراہت آتی
ہے۔ اگر چہ فقہ کے مطابق اس سے وضو کر لینا جائز ہے کیونکہ فقہاء کے مقرر کردہ وہ دردہ (10X10)
سے زیادہ ہے تاہم اگر کوئی شخص جس نے اس میں گندگی پڑتی دیکھی ہو اگر اس کے استعمال سے
کراہت کرے تو اس کے واسطے مجبوری نہیں کہ خواہ مخواہ اس سے یہ پانی استعمال کرایا جائے جیسا کہ
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۳ مورخه ۱۷ رستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۲
ے یعنی ۱۸ استمبر ۱۹۰۷ء (مرتب)

گوہ کا کھانا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جائز رکھا ہے مگر خود کھانا پسند نہیں فرمایا۔ یہ اسی
طرح کی بات ہے جیسا کہ شیخ سعدی نے فرمایا ہے۔
سعد يا حب وطن گرچه حدیث است درست
نتوان مرد به سختی که درین جا زادم
بدامنی کی جگہ پر احمدی کا کردار سرحد پار کے علاقہ جات سے ایک جگہ سے چند احمدیوں کا
ایک خط حضرت کی خدمت میں پہنچا کہ اس جگہ بدامنی ہے
لوگ آپس میں ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں ۔ کوئی پرسان نہیں۔ چند ملاں ہم کو قتل کرنا چاہتے ہیں کیا
آپ کی اجازت ہے کہ ہم بھی ان کو قتل کرنے کی کوشش کریں؟
حضرت نے فرمایا کہ ایسا مت کرو۔ ہر طرح سے اپنی حفاظت کرو لیکن خود کسی پر حملہ نہ کرو۔
کرو۔
تکالیف اٹھاؤ اور صبر کرو۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ تمہارے لیے کوئی انتظام احسن کر دے۔ جو شخص
تقویٰ کرتا ہے اور صبر کرتا ہے۔ خدا اس کے ساتھ ہوتا ہے۔
اضطراری حالات کے بعض مسائل
(۱) آبکاری کی تحصیلداری ایک دوست جو کہ آبکاری میں نئب تحصیلدار ہیں ان کا خط حضرت کی خدمت میں آیا اور انہوں نے دریافت کیا کہ کیا اس
قسم کی نوکری ہمارے واسطے جائز ہے؟
حضرت نے فرمایا کہ اس وقت ہندوستان میں ایسے تمام امور حالت اضطرار میں داخل ہیں ۔
تحصیلدار یا نائب تحصیلدار نہ شراب بناتا ہے نہ بیچتا ہے نہ پیتا ہے۔ صرف اس کی انتظامی نگرانی ہے
اور بلحاظ سرکاری ملازمت کے اس کا فرض ہے۔ ملک کی سلطنت اور حالات موجودہ کے لحاظ سے
اضطراراً یہ امر جائز ہے۔ ہاں خدا تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہیے کہ وہ انسان کے واسطے اس سے
بھی بہتر سامان پیدا کرے ۔ گورنمنٹ کے ماتحت ایسی ملازمتیں بھی ہو سکتی ہیں جن کا ایسی باتوں

سے تعلق نہ ہو اور خدا تعالیٰ سے استغفار کرتے رہنا چاہیے۔
افریقہ سے ایک دوست نے بذریعہ تحریر حضرت سے (۲) ننگوں کے ساتھ میل جول
دریافت کیا کہ اس جگہ کے اصلی باشندے مرد و زن
بالکل ننگے رہتے ہیں اور معمولی خورد و نوش کی اشیاء کا لین دین ان کے ساتھ ہی ہوتا ہے تو کیا ایسے لوگوں
سے ملنا جلنا گناہ تو نہیں؟
حضرت نے فرمایا کہ تم نے تو ان کو نہیں کہا کہ ننگے رہو وہ خود ہی ایسا کرتے ہیں ۔ اس میں تم
کو کیا گناہ؟ وہ ایسے ہی ہیں جیسے کہ ہمارے ملک میں بعض فقیر اور دیوانے ننگے پھرا کرتے ہیں ۔ ہاں
ایسے لوگوں کو کپڑے پہننے کی عادت ڈالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ایسے ہی لوگوں کی نسبت یہ بھی سوال کیا گیا کہ چونکہ ملک افریقہ میں غریب لوگ بھی ہیں جو نوکری پر
بآسانی سستے مل سکتے ہیں۔ اگر ایسے لوگوں سے کھانا پکوایا جائے تو یہ کیا جائز ہے؟ یہ لوگ حرام حلال کی
پہچان نہیں رکھتے ۔
فرمایا۔ اس ملک کے حالات کے لحاظ سے جائز ہے کہ ان کو نوکر رکھ لیا جائے اور اپنے کھانے
وغیرہ کے متعلق ان سے احتیاط کرائی جائے۔
یہ (۳) ایسی عورتوں سے نکاح پر بھی سوا ہوا کہ کیا اسی عورتوں سے نکاح جائز ہے؟
فرمایا۔ اس ملک میں اور ان علاقوں میں بحالت اضطرار
ایسی عورتوں سے نکاح جائز ہے لیکن صورت نکاح میں ان کو کپڑے پہنانے اور اسلامی شعار پر
لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مسیح نوٹوں پر کمیشن حضرت اقدس کی موعود کی خدمت میں ایک صاحب کا سوال پیش ہوا کہ فوٹوں کے بدلے روپیہ لینے یا دینے کے وقت یا پونڈ یا رو پیر تو ڑانے کے وقت دستور ہے
کہ کچھ پیسے زائد لیے یا دیئے جاتے ہیں کیا اس قسم کا کمیشن لینا یا دینا جائز ہے؟
حضرت نے فرمایا۔ یہ جائز ہے اور سود میں داخل نہیں ۔ ایک شخص وقت ضرورت ہم کو نوٹ بہم

پہنچا دیتا ہے یا نوٹ لے کر روپے دے دیتا ہے تو اس میں کچھ ہرج نہیں کہ وہ کچھ مناسب کمیشن اس
پر لے لے۔ کیونکہ نوٹ یا روپیہ یا ریزگاری کے محفوظ رکھنے اور تیار رکھنے میں وہ خود بھی وقت اور
محنت خرچ کرتا ہے۔
ایک شخص نے بذریعہ خط حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ ایک شخص مثلاً
فاسقہ کاحق وراثت زید زید نام لا ولد فوت ہو گیا ہے۔ زید کی ایک ہمشیرہ تھی جو زید کی حینِ حیات
میں بیاہی گئی تھی ۔ یہ سبب اس کے کہ خاوند سے بن نہ آئی اپنے بھائی کے گھر میں رہتی تھی اور وہیں رہی
یہاں تک کہ زید مر گیا۔ زید کے مرنے کے بعد اس عورت نے بغیر اس کے کہ پہلے خاوند سے با قاعدہ
طلاق حاصل کرتی ایک اور شخص سے نکاح کر لیا جو کہ نا جائز ہے۔ زید کے ترکہ میں جو لوگ حقدار ہیں کیا
ان کے درمیان اس کی ہمشیرہ بھی شامل ہے یا اس کو حصہ نہیں ملنا چاہیے؟
حضرت نے فرمایا کہ اس کو حصہ شرعی ملنا چاہیے کیونکہ بھائی کی زندگی میں وہ اس کے پاس رہی
اور فاسق ہو جانے سے اس کا حق وراثت باطل نہیں ہو سکتا۔ شرعی حصہ اس کو برابر ملنا چاہیے باقی
معاملہ اس کا خدا کے ساتھ ہے۔ اس کا پہلا خاوند بذریعہ گورنمنٹ باضابطہ کارروائی کر سکتا ہے ۔ اس
کے شرعی حق میں کوئی فرق نہیں آسکتا۔
فرمایا۔ انبیاء کے سوانح اور حالات میں بعض ایسے امور ہوتے ہیں کہ
انبیاء کے مصائب کفار کے واسطے موجب ٹھوکر ہو جاتے ہیں۔ مگر اس میں قصور ان کفار کا
ہوتا ہے کیونکہ وہ صرف ایک واقعہ کو پکڑ لیتے ہیں اور باقی تمام باتوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ انصاف یہ
ہے کہ تمام امور کو یکجائی نظر سے دیکھا جائے ۔ انبیاء پر جو مصائب آتے ہیں ان میں بھی اللہ تعالیٰ
کے ہزار ہا اسرار ہوتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت سے مصائب آتے تھے۔ جنگ احد
میں ایک روا روایت ہے کہ آپ کو ستر تلواروں کے زخم لگے تھے اور مسلمانوں کی ظاہری حالت خراب
دیکھ کر کفار کو بڑی خوشی ہوئی۔ چنانچہ ایک کافر نے یہ یقین کر کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے اصحاب کبار سب شہید ہو گئے ہوں گے بآواز بلند پکار کر کہا کہ کیا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم

میں ہے؟ آنحضرت نے کہا کہ خاموش رہو اس کا جواب نہ دو۔ خاموشی سے اسے خوشی ہوئی کہ فوت
ہو گئے ہوں گے اس واسطے جواب نہیں آیا۔ پھر اسی طرح اس نے حضرت ابو بکر کے متعلق آواز دیا۔
تب بھی ادھر سے خاموشی اختیار کی ۔ پھر اس نے حضرت عمرؓ کے متعلق آواز دیا۔ حضرت عمرؓ سے نہ
رہا گیا۔ انہوں نے کہا کمبخت کیا بکتا ہے۔ سب زندہ ہیں۔
ایسی تلخیوں کا دیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے مگر ان کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اب اس کے بعد کفار ہم پر چڑھائی نہ کریں گے بلکہ ہم کفار پر چڑھائی کریں گے۔
مکہ سے نکلنے کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیسی تلخی کا وقت تھا۔
ہمارے مخالف اس بات پر خوش ہوتے ہوں گے کہ ان کا بیٹا مر گیا۔ مگر اس میں تو پیشگوئی پوری
ہوئی ہے اور نیز خدا کے ساتھ جو زندگی ہوتی ہے وہ مصائب اور شدائد کے ساتھ ملی جلی ہوتی ہے۔
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے ہی لڑکے فوت ہوئے تھے۔ ایسا ہی کفار نے اس وقت بھی
خوشیاں منائی ہوں گی۔ دشمن میں ہمدردی کی طاقت سلب ہو جاتی ہے مگر آخری فیصلہ خدا کے پاس ہے اور
تمام باتوں کو ملا کر یکجائی نظر سے دیکھنا چاہیے کہ انجام کیا ہوتا ہے خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم لوگوں کو
اسی سنت پر لائے جو قرآن کریم میں مرقوم ہے کیونکہ پہلے تمام انبیاء پر مصائب شدائد پڑتے رہے۔
خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ تم پر ان آزمائشوں کا پڑنا ضروری ہے جو پہلوں پر پڑیں۔ ان
امتحانوں میں پاس ہونے کے بعد تم سچے مومن کہلا سکتے ہو ۔ آنحضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جبکہ اپنی خواب کی بنا پر حج کے واسطے گرمی میں سفر کیا تھا اور پھر اس سال حج نہ ہوا تو یہ امر بہتوں
کے واسطے موجب ابتلا ہوا تھا مگر اس کے بعد خدا تعالیٰ نے بہت ساری فتوحات دیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مصائب سب سے بڑھ کر تھے
تمام انبیاء پر مصائب اور تکالیف پڑیں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو تکالیف آئیں وہ
سب سے بڑھ کر تھیں حضرت عیسیٰ کا وقت بھی بہت تھوڑا تھا صرف تین سال لوگوں کو تبلیغ کی وہ بھی اکثر حصہ
لے غزوہ خندق کے بعد الفاظ معلوم ہوتا ہے سہوا رہ گئے ہیں ۔ (مرتب)

گمنامی میں گزر گیا صرف ایک مصیبت واقعہ صلیب کی ان پر پڑی۔ لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر بہت سخت مصائب پڑے۔ تیرہ سال تک بڑے صبر اور استقلال کے ساتھ آپ نے مکہ میں
زندگی بسر کی اور ہر طرح کا دکھ اٹھا یا اور آخر نہایت مجبوری کی حالت میں ہجرت کی ۔ آپؐ کی تکالیف
سب سے بڑھ کر تھیں ۔
بڑھ کر تھی مگر آپ کو جو کامیابی نصیب ہوئی وہ بھی آنحضرت کی کامیابی سب سے بڑھ کر تھی ہر آپ کو جو کام جو وہ
سب سے بڑھ کر تھی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو ایسے اصحاب دیئے گئے جنہوں نے آپ کی خاطر جانیں دے دیں اور اس کو فخر سمجھا، لیکن
جب حضرت عیسی کے اصحاب کو دیکھتے ہیں تو ایک نے تیس روپے لے کر اپنے نبی کو بیچ ڈالا گویا وہ
اس کا مرشد نہ تھا غلام تھا۔ دوسرے نے منہ پر لعنت کی ۔ حضرت موسی کے ساتھیوں نے کہا کہ جاتو
اور تیرا خدا کافروں سے لڑائی کرو۔ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ حضرت موسی کو وعدہ کی زمین بھی اپنی عمر میں
دیکھنی نصیب نہ ہوئی ۔
مسیح موعود تمام انبیاء کا مظہر ہے فرمایا اللہ تعلی ے ہمارا نام آدم بھی رکھاہے، نوت بھی رکھا موسیٰ بھی رکھا ہے، داؤد، سلیمان ، عیسی ، محمد
غرض بہت سے انبیاء کے نام ہم کو دیئے ہیں اور پھر یہ بھی فرمایا ہے کہ جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ
جس میں یہ اشارہ ہے کہ مسیح موعود تمام انبیاء گذشتہ کا مظہر ہے۔
فرمایا۔ ہمارے مخالف مولوی ہم پر اس وجہ سے فتوی کفر لگاتے ہیں کہ ہم نے عیسی ہونے کا
دعویٰ کیا ہے۔ مگر خدا نے تو ہمارا نام محمد بھی رکھا ہے وہ اس وجہ سے کیوں کفر کا فتویٰ نہیں
لگاتے ۔ کیا ان کے نزدیک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ حضرت عیسی سے کم ہے یا ان کو عیسیٰ سے بہت
محبت ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے ان کے دل میں کوئی غیرت باقی نہیں رہی۔

کسی شخص کے مرتد ہونے والا خواب جو گذشتہ اخبار میں چھپ چکا ہے اس کا جماعت کمزور ہے ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
جماعت بہت کمزور ہے۔ اکثر نادان لوگ بدظنی کے قریب چلے جاتے ہیں۔ اور تھوڑی بات
پر ٹھو کر کھاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔ آمین
بدیہی اور نظری باتیں حافظ حمد اللہ صاحب نے عرض کیا کہ حضور کا ایک الہام جو اخبار بدر ۲۰ ستمبر ۱۹۰۶ء میں چھپا تھا اس طرح سے ہے مَا أَنَا إِلَّا كَالْقُرْآنِ
وَسَيَظْهَرُ عَلَى يَدَى مَا ظَهَرَ مِنَ الْفُرْقَانِ ۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف میں چونکہ
آیات محکمات کے ساتھ آیات متشابہات بھی ہیں ۔ اسی کے موافق مامور من اللہ کا حال وقال ہے۔
بعضی بعضی باتیں بدیہی ہیں اور بعضی نظری۔
فرمایا۔ یہ درست ہے ۔
چند فقہی مسائل (1) بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتا ہے کہ کاشت کاروں سے جبکہ کام کی
کثرت مثل تخم ریزی و درودگی ہوتی ہے۔ ایسے ہی مزدوروں سے جن کا گزارہ
مزدوری پر ہے روزہ نہیں رکھا جاتا ان کی نسبت کیا ارشاد ہے؟
فرمایا - الْأَعْمَالُ بِالنِيَّاتِ ۔ یہ لوگ اپنی حالتوں کو مخفی رکھتے ہیں ۔ ہر شخص تقوی وطہارت
سے اپنی حالت سوچ لے۔ اگر کوئی اپنی جگہ مزدوری پر رکھ سکتا ہے تو ایسا کرے ورنہ مریض کے حکم
میں ہے۔ پھر جب میسر ہو رکھ لے۔
(۲) اور وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَ (البقرۃ: ۱۸۵) کی نسبت فرمایا کہ
اس کے معنے یہ ہیں کہ جو طاقت نہیں رکھتے ۔
(۳) اور نصف شعبان کی نسبت فرمایا کہ
یہ رسوم حلوا وغیرہ سب بدعات ہیں ۔
او
بدر جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۶ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷۶

آج 10 میں سے 10 باقی