۱۹ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۹ استمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظهر )
حضور کے متعلق ایک شخص کی پیشگوئی پیر خبر مورخہ ۱ اکتبر ۱۹۰۷ء میں شائع شدہ دہلی کے ایک شخص نور احمد نامی کا مندرجہ ذیل
مراسلہ حضرت اقدس کی خدمت میں پڑھ کر سنایا گیا۔
دو
پچھلے سال اکتوبر کے مہینہ میں افسر الاطباء جناب حافظ محمد اجمل خاں صاحب کے دولت خانہ میں
بموجودگی جناب نواب شجاع الدین صاحب رئیس لو ہارو، خان بہادر غلام حسن خان صاحب آنریری
مجسٹریٹ ورئیس دہلی ، نواب مرزا اکبر علی خاں صاحب ، حاجی عبد الغنی و دیگر معززین جناب مولانا مولوی
میر کرامت علی خاں صاحب نے فرمایا تھا کہ اب کے طاعون فروری سے زور پکڑے گا اور اپریل مئی
میں یہاں تک زور ہو گا کہ نوے ہزار فی ہفتہ اموات طاعون سے ہوں گی ۲۴ را پریل صبح ۵ بجے اٹلی
میں زلزلہ آئے گا۔ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ دلی میں بھی طاعون ہوگا اور افراتفری پھیلے گی لیکن جس محلہ
میں آپ کا مسکن ہے وہاں طاعون نہیں ہوگا ۔ جس طاعون کے مریض کو میں چھوؤں گا وہ طاعون سے نہیں
مرے گا۔ چنانچہ یہ پیشگوئی من وعن پوری ہوئی ۔ فراش خانہ میں حضرت کا مکان ہے وہاں طاعون نہیں
ہوا۔ اور یہ بھی سنا گیا ہے کہ جن بیماروں کو آپ نے تعویذ دیا وہ بچ گئے ۔ چنانچہ ولایت علی اور قمر الدین
سوداگران صدر بازار دہلی کا بیان ہے کہ ساٹھ مریضوں کو تعویذ پلائے گئے سب کے سب بچ گئے ۔ اب
کہ طاعون کے متعلق جو پیشگوئی کی گئی ہے برائے اندراج پیسہ اخبار ارسال خدمت ہے۔
پیشنگوئی متعلقہ طاعون بابت سال ۱۹۰۷ ء و ۱۹۰۸ء ۔ پنجاب میں اب کے طاعون کا پچھلے سال
جیسا زور نہیں ہوگا البتہ ممالک مغربی و شمالی میں بہت زور ہوگا۔ دلی میں بھی گذشتہ سال سے زیادہ ہوگا۔
پنجاب کے ایک بہت بڑے مذہبی لیڈر جن کو دعویٰ ہے کہ ان کو طاعون نہیں ہوسکتا۔ طاعون سے انتقال
کریں گے۔ ان کے مرید اس واقعہ سے متاثر ہو کر اپنے کئے سے پشیمان ہوں گے۔ ہندوستان سے
جلد نهم
طاعون دور نہیں ہو گا جب تک کہ اصلی مسیح موعود یعنی پرنس ایڈورڈ خلف جناب پرنس آف ویلز و نبیرہ حضور
ملک معظم شاہ ایڈورڈ ہندوستان میں بطور وائسرائے نہیں آئیں گے۔
نیازمند نور احمد خریدار روزانہ پیسہ اخبار معرفت ایجنٹ دہلی ) کے
یہ مراسلہ سن کر حضرت اقدس نے فرمایا۔
پیشگوئیاں تو وہ ہوتی ہیں جو قبل از وقت وقوع اخباروں اور رسالوں کے ذریعہ سے عام طور پر
شائع ہوں اور دنیا میں ان کی عام طور پر شہرت ہو۔ آجکل کے لوگوں کی زبانی شہادتوں کا کیا بھروسہ ہے۔
ہمارے مخالفوں کی اس وقت عجیب حالت ہو رہی ہے۔ تھوڑے دنوں کی بات ہے کہ ایک جگہ
آٹھ آدمیوں نے قسم کھا کے بیان کیا کہ ہم دیکھ آئے ہیں جو مجھے جذام ہو گیا ہے۔ زبانی شہادتوں
پر تو بڑی بڑی کرامتیں لوگوں میں مشہور ہو جایا کرتی ہیں حالانکہ اصلیت کچھ بھی نہیں ہوتی ۔
فرمایا۔ یہ اخبار تو رکھنے کے لائق ہے۔ اس کی پہلی پیشگوئی کی نسبت صرف زبانی شہادتوں کو ہم
کافی نہیں سمجھتے ۔ ہاں یہ ایک پیشگوئی ہے جو اس اخبار میں درج ہے۔ اب خود بخود سچائی ظاہر
ہو جاوے گی ۔ اس نے بڑا ہی ظلم کیا ہے جو دلی میں ہزاروں آدمی طاعون سے مر گئے اور اس نے ان
کو چھوا تک بھی نہیں۔ زبانی شہادتیں آجکل کے لوگوں کی قابل قدر نہیں البتہ اس کی یہ پیش گوئی محفوظ
رکھنے کے لائق ہے۔
یہ کیسی حیلہ سازی ہے کہ جو پیشگوئی کرتا ہے وہ تو چپ ہے اور اس کی بجائے ایک دوسرا شخص
شائع کرتا ہے۔ دیکھو جتنی پیشگوئیاں ہم کرتے ہیں خود ہی لکھتے اور شائع کرواتے ہیں۔ اصل میں
قرون ثلاثہ کے کا حال کمال پر پہنچ چکا ہے۔ اس زمانہ میں جھوٹ تو حلوا بے دُود سمجھا جاتا ہے۔ ہم پر
بڑے بڑے افترا کئے گئے اور طرح طرح کے بہتان لگائے گئے ۔ عدالتوں میں ہم پر طرح طرح
کے جھوٹے الزام ثابت کرنے کی کوشش کی گئی اور ان لوگوں نے ہمارے برخلاف آتما رام اور
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۰
وو
غالباً یہ لفظ قرون سابقہ ہوگا جو کا تب کی غلطی سے ثلاثہ لکھا گیا۔ واللہ اعلم بالصواب (مرتب)
غال
چند ولال کے سامنے کتنے جھوٹ بولے ۔ فسق و فجور کی کوئی حد نہیں رہی اور خاص جھوٹ میں تو ان
لوگوں نے وہ کمال حاصل کیا ہے کہ اگر لاکھ آدمی بھی مل کر شہادت دیں تو اعتبار نہیں ہو سکتا۔
شيخ يعقوب علی صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
یہ تمہارا ذمہ ہے کہ پیسہ اخبار کی طرف اصلیت کو دریافت کرنے کے لیے ایک خط لکھو بلکہ میں
کہتا ہوں کہ خود ہی ایک دو آدمی کرامت علی کے پاس دلی چلے جاؤ اور اس کو یہ اخبار دکھا دو۔
کسی شخص نے عرض کی کہ منشی قاسم علی اور ڈاکٹر محمد اسماعیل دلی میں موجود ہیں اور بڑے مخلص ہیں
انہیں کو لکھا جاوے۔
حضرت نے مولوی محمد احسن صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا۔
ہم تو اسی وقت آدمی بھیجنے کو بھی تیار تھے مگر خیر انہیں کو لکھ دو اور تاکیداً لکھ دو کہ ہمارا خط دیکھتے ہی
خود اس کے پاس جائیں اور اخبار دکھا دیں۔ اگر وہ اقرار کرے تو بھی اس سے لکھوا لیں اور اگر انکار
کرے تو بھی لکھوا لیں ۔ منشی قاسم علی اور ڈاکٹر محمد اسمعیل ہمارے خط کو دیکھتے ہی اس کے پاس جاویں
اور پوری کوشش سے کام لے کر اس سے اقرار لیں ۔ ایسی چور کا رروائی ٹھیک نہیں ہے۔ ان کو تاکیداً
لکھ دو کہ خود جا کر اس سے اقرار لیویں اور اس کے ہاتھ سے لکھوائیں ۔ یہ تو بڑی فیصلہ کی بات ہے۔
گویا تمام دنیا کو ایک فیصلہ نے ہی چھڑا دیا ہے۔ اس کے پاس ضرور خود جا کر اس کی تصدیق کرانی
چاہیے۔ معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کے دلوں میں شبہات پیدا کرنے کے لیے ایسی پیشگوئیاں کر دیتے
ہیں مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَاللهُ مُخْرِجٌ مَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ (البقرۃ:۷۳) ایک ہفتہ تک پتا لگ
جائے گا کہ اصلیت کیا ہے؟ چاہیے کہ یہی اخبار ان کو بھیج دیا جاوے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ وہاں سے اخبار
ہی تلاش کرتے پھریں۔ کرامت علی کے پاس جا کر اخبار کی وہ جگہ اسے دکھلائیں جہاں پیشگوئی درج
ہے اور اس کو کہہ دیں کہ ایک بڑی جماعت کے ساتھ تمہارا مقابلہ ہے۔ اس کی تصدیق ہم کرنے
آئے ہیں۔ اور وہ اس بات کی بھی اچھی طرح سے تصدیق کر لیں کہ وہ کون سے ساٹھ آدمی ہیں جن کو
چھونے سے ان کی طاعون جاتی رہی اور وہ تندرست ہو گئے ۔
فرمایا۔ کئی دنوں سے ابتلاؤں کا سامنا تھا۔ بیس پچیس دن
خوشنودی کے چند الہامات رات تو میں سویا بھی نہیں ۔ آج ذراسی میری آنکھ لگ گئی تو یہ
دو
فقرہ الہام ہوا۔ ” خدا خوش ہو گیا“
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کریم اس بات سے بہت خوش ہوا ہے کہ اس ابتلا میں میں پورا
اتر ا ہوں اور اس الہام کا یہی مطلب ہے کہ اس ابتلا میں تو پورا اترا۔ ابتلا
اس کے بعد پھر آنکھ لگ گئی تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک نہایت خوشخط خوبصورت کاغذ میرے
ہاتھ میں ہے جس پر کوئی پچاس ساٹھ سطر میں لکھی ہوئی ہیں۔ میں نے اس کو پڑھا ہے مگر اس میں سے
یہ فقرہ مجھے یا د رہا ہے کہ یا عَبْدَ اللهِ إِنِّي مَعَكَ “، یعنی اے خدا کے بندے میں تیرے ساتھ ہوں
اور اس کو پڑھ کر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ گویا خدا کو دیکھ لیا۔ دیکھو ہمارے ساتھ تو خدا کے یہ معاملے
ہیں اور یہ ہیں جو ہماری ہلاکت کی پیشگوئیاں کرتے ہیں۔ اگر خدا کو اپنے دین کا بیڑا غرق کر دینا
منظور ہے تو جو چاہے سو کرے۔ اس کو کوئی روک نہیں سکتا۔ مگر یہاں تو اس نے بڑے بڑے وعدے
دیئے ہوئے ہیں۔ ایک طرف خدا تو یہ فرماتا ہے وَلَكَ نُرِقَ آيَاتٍ وَ نَهْدِمُ مَا يَعْمُرُونَ
أُرِيحُكَ وَلَا أُجِيحُكَ وَ أُخْرِجُ مِنْكَ قَوْمًا أَنْتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُهُ -
كَمِثْلِكَ دُرِّ لَّا يُضَاعُ لَكَ دَرَجَةٌ فِي السَّمَاءِ وَ فِي الَّذِينَ هُمْ يُبْصِرُونَ ۔ (یعنی میں تجھے
آرام دوں گا اور تیرا نام نہیں مٹاؤں گا اور تجھ سے ایک بڑی قوم پیدا کروں گا اور تیرے لیے ہم
بڑے بڑے نشان دکھلا دیں گے اور ہم ان عمارتوں کو ڈھا دیں گے جو بنائی جاتی ہیں ۔ لے تو وہ
بزرگ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا اور تیرے جیسا موتی ضائع نہیں ہو سکتا ۔ آسمان پر
تیرا بڑا درجہ ہے اور نیز ان لوگوں کی نگاہ میں جن کو آنکھیں دی گئی ہیں ۔ )
لے یہ فقرہ کہ تیرے لیے ہم بڑے بڑے نشان دکھلا دیں گے اور ہم ان عمارتوں کو ڈھا دیں گے جو بنائی جاتی ہیں ۔“
ترجمہ کی ترتیب کے لحاظ سے سے سے سب سے پہلے ہونا چاہیے۔ معلوم ہوتا ہے کہ کاتب نے غلطی سے بعد میں بعد میں لکھ دیا ہے۔
دراصل یہ الہامی عبارت کے پہلے فقرہ کا ترجمہ ہے۔ (مرتب)
مگر یہ کہتے ہیں کہ اس کی تمام جماعت پاش پاش ہو جاوے گی اور یہ خود بھی طاعون سے ہلاک
ہو جائے گا۔
توئی کے معنی فرمایا۔ ایک دفعہ دل میں تین شخص ہمارے پاس آئے اور ان میں سے ایک
نے کہا تھا کہ تم دعوی کرتے ہو کہ مسیح ناصری فوت ہو چکا اور آنے والا مسیح میں
ہوں اور توفی کے معنے قبض روح کے کرتے ہو حالانکہ اس کے معنے پورا کرنے کے بھی ہیں اور اس کی
تائید میں یہ مصرع پڑھ کر سنایا ۔ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَا ضَمِنَتْ ۔
میں نے جواب دیا کہ مولوی بن کر مفسر بن کر ایسی بات کرنی ؟ بھلا یہ تو پہلے بتلاؤ کہ یہ صیغہ کا ہے
کا ہے۔ بس پھر تو یہی کہنے لگ گیا۔ جی غلطی ہو گئی ۔
(توفی کے معنے پورا دینے کے وہاں ہوں گے جہاں باب تفعیل میں ہوگا اور قبض روح کے معنے
وہاں ہوں گے جہاں باب تفعل سے ہوگا ۔ )
میر کرامت علی خان دہلوی کا عقیدہ فرمایا۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہمیں تو رد کر دیا اور ایک عیسائی کو مسیح بنا دیا۔ امید ہے کہ یہ ایک ہنسی ٹھٹھا
کی پیشگوئی ثابت ہوگی ۔ ورنہ ایک مسلمان کا ایسے شخص کو مسیح قرار دینا جو انسان کی پرستش کرتا اور
انسان کو خدا بناتا اور مسلمانوں کے نزدیک کفر کا عقیدہ رکھتا ہے نیک نیتی پر مبنی نہیں ہو سکتا۔ محض ہنسی
ٹھٹھا معلوم ہوتا ہے۔
فرمایا۔ طاعون تو حضور کے متعلق ہلاکت کی پیشگوئیاں کرنے والوں کا انجام بھی سر پر ہے۔ یہ
ت
کوئی صحیح فیصلہ تو نہیں کہ اب طاعون دور ہو گئی ہے۔ یا د رکھو کہ مفتری کو خدا تعالیٰ بے سزا کبھی نہیں چھوڑتا۔
ابھی تو طاعون کی نسبت گورنمنٹ خود بھی حیران ہے کہ اس کو روکنے کی کیا تدبیر کی جاوے اور اس طرف
خدا تعالیٰ نے ہمیں بھی خبر دے رکھی ہے کہ اس سال یا اگلے سال سخت طاعون پڑے گی اور شدت
سے پڑے گی اور مغربی ممالک میں بھی خطرناک طاعون پڑے گی اور کابل کی نسبت طاعون تو نہیں
مگر یہ فرمایا ہے کہ وہاں پچاسی ہزار آدمی ہلاک ہوں گے اور ساتھ ہی ہمارے ساتھ وعدہ ہے کہ
إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ في الدار اگر یہ افترا ہے تو دکھاؤ کہ ان گیارہ برسوں میں کتنے ہلاک ہوئے؟
دیکھو! فقیر مرزا نے میری نسبت کتنے زور سے یہ پیشگوئی کی کہ یہ شخص آئندہ ماہِ رمضان میں
طاعون سے مرے گا اور بڑا بڑا دعویٰ کیا کہ میرا عرش معلی تک گذر ہوا ہے اور میری نسبت بار بار کہا
کہ یہ جھوٹا ہے اور مجھے خدا کی آواز آئی ہے کہ اس پر آئندہ رمضان کی فلاں تاریخ کو بڑا غضب
نازل ہوگا اور تباہ ہو جائے گا مگر دیکھو کہ پھر خود ہی طاعون سے ہلاک ہو گیا اور پھر عجیب بات یہ کہ
آئندہ رمضان کی اسی تاریخ کو آپ ہی ہلاک ہو گیا جس تاریخ کو میری ہلاکت کی پیشگوئی لکھی تھی ۔
پھر چراغ الدین کو دیکھو جو بڑا دعویٰ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ حضرت عیسی نے مجھے عصا دیا ہے اور
پھر میری ہلاکت کے لیے بڑی بڑی دعائیں کرتا رہا مگر آخر خود ہی اپنے لڑکوں سمیت طاعون سے مارا
گیا۔ یہ تو ان پیشگوئی کرنے والوں کے حال ہیں اور ان کے کشفوں اور الہاموں کا حال یہ ہے کہ
خدا ان کو کہتا تو کچھ اور ہے اور ہو کچھ اور جاتا ہے اور پھر ایک نہیں دو نہیں کئی ہیں ۔ حقیقۃ الوحی میں ہم
نے نمونہ کے طور پر لکھ دیئے ہیں ۔
دیکھو ! غلام دستگیر نے لکھا تھا کہ جیسے مجمع بحار الانوار کے مؤلف کی دعا سے ان کے زمانہ کے
مہدی کا ذب کا بیڑا غارت ہوا تھا ویسے ہی میری دعا سے مرزا قادیانی جڑ سے کاٹا جاوے۔ پھر دیکھو
وہ خود ہی تباہ ہو گیا اور یہ باتیں ایسی نہیں جو یونہی چھوڑ دی جاویں بلکہ ان پر غور کرنا چاہیے۔
فرمایا۔ اصل میں جیسے کافر اور مشرک لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہنسی اور ٹھٹھے میں اڑانا علیہ کو
چاہتے تھے ویسے ہی یہ ہم کو بھی ہنسی ٹھٹھے میں اڑانا چاہتے ہیں ۔ آپ تو وہ عورتوں کی طرح چھپ کر
بیٹھا ہوا ہوگا ۔ اصل میں دلی میں ہنسی ٹھٹھا بہت ہے۔ کوئی دیندار ایسے لفظ کب استعمال کر سکتا ہے کہ
ایسا شخص جو نصرانیت کے شرک میں مبتلا ہو اور ایک انسان کو پوجنے والا ہو اصلی مسیح ہے۔ خیال تو کرو
کہ مسلمان ہو کر اپنے مذہب کو کیسے ہنسی ٹھٹھے میں اڑاتا ہے۔ آریہ وغیرہ بھی اپنے مذہب سے ایسے
ٹھٹھے نہیں کرتے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ ابھی دلی کی کمبختی کچھ باقی ہے۔ لے
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ صفحه ۲، ۳