۲۰ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۰ ستمبر ۱۹۰۷ ء ( بوقت سیر )
وو
الدار کی حفاظت کا الہی وعدہ فرمایا۔ آج رات کو پھر الہام ہوا کہ ان احافظ گل
مَنْ فِي الدَّارِ “
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سال یا دوسرے سال شدت سے طاعون پڑے گی ۔ گو
بڑے بڑے انتظام ہو رہے ہیں کہ کسی طرح طاعون دور ہو مگر کتنے افسوس کی بات ہے کہ ان تدابیر
میں اللہ تعالیٰ کا ذکر تک بھی نہیں کیا جاتا۔ ہم نے مانا کہ قواعد بھی ہیں۔ طبیب اور ڈاکٹر بھی ہیں۔
انتظام بھی ہیں ۔ مگر یہ تو بڑی بے ادبی کی بات ہے کہ اصلی اور حقیقی محافظ کا اشارہ تک نہیں کیا جاتا۔
اس الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ طاعون، ہیضہ یا کوئی اور وبائی امراض پھیلنے والے ہیں اور اللہ کریم
وعدہ فرماتا ہے کہ ابي أحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ اور اخبار روزانہ میں جو میری نسبت پیشگوئی کی گئی
ہے کہ طاعون سے ہلاک ہو جاؤں گا اس کا جواب اللہ تعالیٰ دیتا ہے کہ إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي
الدار ۔ ہماری طرف سے تو بالکل خاموشی تھی مگر خدا تو سمیع علیم ہے۔
حضور کے خلاف پیشگوئیوں کی حقیقت پیشگوئی میں جولکھا ہے کہ میں ( ہلاک ) ہو جاؤں گا اور میری جماعت پاش پاش ہو جاوے گی
خدا اس کا جواب دیتا ہے کہ میں ہر ایک کی جو تیرے گھر میں ہو گا حفاظت کروں گا۔ ہمیں تو شک پڑتا
ہے کہ کرامت علی بھی کہیں فرضی نام نہ ہو ورنہ مسلمان ہو کر اسلام پر ہنسی ٹھٹھا کرنا کچھ تعجب ہی آتا ہے۔
ہم یہ بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہ جو پیشگوئی کی گئی ہے آیا کسی الہام کی بنا پر کی گئی ہے یا فرضی طور پر
ہنسی ٹھٹھے سے کام لیا گیا ہے ۔ اگر خدا نے بتلائی ہے تو پھر اس وحی اور الہام کو بھی شائع کیا جاوے
ور نہ یوں تو یہاں اچھر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ میں طاعون سے نہیں مروں گا۔ اپنے ارادوں پر تو
ہر ایک نے مرنا ہی ہے۔ ایسے فضول دعووں پر ہم تو جہ نہیں کیا کرتے۔ چاہیے کہ ہمارے مقابلہ
لے یہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے۔ غالباً عبارت یوں ہوگی ۔ اپنے ارادوں پر تو ہر ایک نے مرنا نہیں ہے۔“ (مرتب)
میں یہ شائع کیا جاوے کہ خدا کی طرف سے یہ الہام ہوا ہے تا کہ خدا کو بھی غیرت آئے ۔ خدا کو تو
غیرت تبھی آئے گی جب اس پر افترا کیا جاوے گا اور اس کا نام لے کر جھوٹ بولا جاوے گا۔ اور
پھر اس پیشگوئی میں ایک انسان کی پرستش کرنے والے اور اسلامیوں کے رو سے کفر کا عقیدہ رکھنے
والے کو اس نے حقیقی مسیح قرار دیا ۔ کیا کوئی مسلمان اس سے خوش ہو سکتا ہے؟ ہمارا تو خیال ہے کہ
ایک پادری بھی اس کو پسند نہیں کرے گا اور ایسی بات سے کبھی خوش نہیں ہوگا۔ عیسائی ایسی باتوں کو
کب مانتے ہیں؟ یہ تو سب فرضی باتیں معلوم ہوتی ہیں ۔ گورنمنٹ کی اطاعت اور اور امر ہے اور
مذہبی امور اور بات ہے۔ جہاں تک ہمارا خیال ہے ایسی چور کا رروائی سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ
کوئی فرضی نام ہوگا ۔ کئی خطوط آتے ہیں۔ جب ان کا جواب بھیجا جاتا ہے تو کئی دنوں کے بعد وہی
واپس آجاتا ہے۔ جس پر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اس نام کی بہتیری تلاش کی گئی مگر کوئی شخص ! شخص اس نام اور پتا
کا نہیں ملا۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
میں نے پڑھا ہے۔ اصل میں یہ لوگ ہمارے مقابلہ پر ہر ایک شہر سے کام لینا چاہتے ہیں اور
ہمیں ہر طرح کے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ امام حسین کو قریباً پچاس ہزار کوفے کے
آدمیوں نے خط لکھا کہ آپ آئیں ہم نے بیعت کرنی ہے اور جب وہ آئے تو سب مل کر قسمیں کھا کر
کہنے لگے کہ ہم نے تو کوئی خط روانہ نہیں کیا اور صاف انکار کر دیا اور ابھی تقویٰ اس زمانہ میں بہت تھا
کیونکہ زمانہ نبوت کو تھوڑا ہی عرصہ گذرا تھا۔ مگر اس زمانہ کے لوگوں میں تو تقویٰ اور دیانت ، امانت کا
نام و نشان بھی نہیں رہا اور جھوٹ تو ایسے مزہ سے بولتے ہیں کہ گویا وہ گناہ ہی نہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت فرمایا۔ ہمارے نبی کریم کے زمانہ میں ایک لڑکے کا باپ جنگ میں شہید ہو گیا۔ جب لڑائی
سے واپس آئے تو اس لڑکے نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا میرا باپ کہاں ہے؟
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے کو گود میں اٹھا لیا اور کہا کہ میں تیرا باپ ہوں ۔
ایک عورت کا حال بیان کرتے ہیں کہ اس کا خاوند اور بیٹا اور صحابیات کا مثالی ایمان بھائی جنگ میں شہید ہو گئے ۔ جب لوگ جنگ سے واپس آئے
۔
تو انہوں نے اس عورت کو کہا کہ تیرا خاوند ، بیٹا اور بھائی تو لڑائی میں مارے گئے تو اس عورت نے
جواب دیا کہ مجھے صرف اتنا بتا دو کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تو صیح سلامت زندہ بچ کر آگئے یا نہیں؟
تعجب ہوتا ہے کہ ان لوگوں کی عورتوں کا بھی کتنا بڑا ایمان تھا۔
حضرت اُم المؤمنین کا اعلی ایمان فرمایا کل والا الہام کہ خدا خوش ہوگیا ہم نے اپنی بیوی کو سنایا تو اس نے سن کر کہا کہ مجھے اس
الہام سے اتنی خوشی ہوئی ہے کہ اگر دو ہزار مبارک احمد بھی مر جاتا تو میں پروانہ کرتی ۔
وو
فرمایا۔ یہ اس الہام کی بنا پر ہے کہ میں خدا کی تقدیر پر راضی ہوں ۔ اور پھر چار دفعہ یہ الہام
بھی ہوا تھا إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ۔ اور پھر
ہے تو بھاری مگر خدائی امتحان کو قبول کر ۔ اور پھر لائف آف پین، یعنی تلخ زندگی ۔
صاحبزادہ مرزا مبارک احمد کی وفات خدائی وعدوں کے مطابق ہے
فرمایا۔ اگر یکجائی نظر سے دیکھا جائے تو ایک اندھا بھی انکار نہیں کر سکتا اور پھر پیدا ہوتے ہی
الہام ہوا تھا إِنِّي أَسْقُطُ مِنَ اللهِ وَأُصِيبُ میرے دل میں خدا نے اسی وقت ڈال دیا تھا۔ تبھی تو
میں نے لکھ دیا تھا یا یہ لڑکا نیک ہوگا اور رو بخدا ہوگا اور خدا کی طرف اس کی حرکت ہوگی اور یا یہ جلد
فوت ہو جائے گا۔ کوئی بد معاش اور راستی کا دشمن ہو تو اور بات ہے مگر یکجائی طور پر نظر کرنے سے
ایک دشمن بھی مان جائے گا کہ یہ جو کچھ ہوا ہے خدائی وعدوں کے مطابق ہوا ہے اور پھر یہ الہام بھی
ہوا تھا۔ الي مَعَ اللهِ فِي كُلِّ حَالٍ “ اب بتلا وایسی صاف بات سے انکار کس طرح ہو سکتا ہے۔
اصل میں ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے۔ اگر انسان عمدہ عمدہ کھانے
ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے گوشت پلاؤ اور طرح طرح کے آرام اور راحت میں زندگی
بسر کر کے خدا کو ملنے کی خواہش کرے تو یہ محال ہے۔ بڑے بڑے زخموں اور سخت سے سخت ابتلاؤں
کے بغیر انسان خدا کول ہی نہیں سکتا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَ
هُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت : (۳) غرض بغیر امتحان کے تو بات بنتی ہی نہیں اور پھر امتحان بھی ایسا جو
کہ کمر توڑنے والا ہو۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑھ کر مشکل امتحان ہوا تھا جیسے
فرمایا رما یا اللہ تعالیٰ نے وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي انْقَضَ ظَهْرَكَ (الم (الم نشرح ح: : ۴) ۴) ۳، ۳، جب جب سخت ابتلا
آئیں اور انسان خدا کے لیے صبر کرے تو پھر وہ ابتلا فرشتوں سے جا ملاتے ہیں ۔ انبیاء اسی واسطے
رض
زیادہ محبوب ہوتے ہیں کہ ان پر بڑے بڑے سخت ابتلا آتے ہیں اور وہ خود ہی ان کو خدا سے
جاملاتے ہیں۔ امام حسین پر بھی ابتلا آئے اور سب صحابہ کے ساتھ یہی معاملہ ہوا کہ وہ سخت سے سخت
امتحان میں ڈالے گئے ۔ گوشت اور پلاؤ کھانے سے اور آرام سے بیٹھ کر تسبیح پھیرتے رہنے سے
خدا کا ملنا محال ہے۔ صحابہ کی تسبیح تو تلوار تھی اگر آج کل کے لوگوں کو کسی جگہ اشاعت اسلام کے
واسطے باہر بھیجا جاوے تو دس دن کے بعد تو ضرور کہہ دیں گے کہ ہمارا گھر خالی پڑا ہے۔ صحابہؓ کے
زمانہ پر اگر غور کیا جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے ابتدا سے فیصلہ کر لیا ہوا تھا کہ اگر خدا کی
راہ میں جان دینی پڑ جائے تو پھر دے دیں گے۔ انہوں نے تو خدا کی راہ میں مرنے کو قبول کیا ہوا تھا۔
جتنے صحابہؓ جنگوں میں جاتے تھے کچھ تو شہید ہو جاتے تھے اور کچھ واپس آجاتے تھے اور جو شہید
ہو جاتے تھے ان کے اقربا پھر ان سے خوش ہوتے تھے کہ انہوں نے خدا کی راہ میں جان دی اور
جو بچے آتے تھے وہ اس انتظار میں رہتے تھے اور شا کی رہتے کہ شاید ہم میں کوئی کمی رہ گئی جو ہم
جنگ میں شہید نہیں ہوئے اور وہ اپنے ارادوں کو مضبوط رکھتے تھے اور خدا کے لیے جان دینے کو
تیار رہتے تھے جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ
فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا (الاحزاب: ۲۴)
سب سے زیادہ تقویٰ پر قدم مارنے والی ، استقامت اور رضا کے نمونے دکھانے والی تو ہماری
جماعت ہی ہے مگر ان میں سے بھی ابھی بہت ایسے ہیں جو دنیا کے کیڑے ہیں اور ایسے موقع پر میں
ایک شعر سنا دیتا ہوں کہ
ے ہم خدا خواہی و ہم دنیائے دون این خیال است و محال است و جنون
موت کو یا درکھو اور خدا تعالیٰ کو مت بھولو اور پھر موت کا اعتبار نہیں کہ کب آجاوے۔
سفلی دنیا کی خاطر دین سے غفلت نہیں کرنا چاہیے۔
مکن تکیه بر عمر ناپائیدار
اس لیے انسان کو نڈر نہیں ہونا چاہیے اور
مباش ایمن از بازی روزگار
وہ موت تاریکی کی موت ہے۔ جو انسان اپنے دنیاوی دھندوں میں مصروف ہوتا ہے اور
موت او پر سے آدباتی ہے۔ حافظ نے ایسے موقع پر ایک شعر کہا ہے
ے چوروز مرگ نه پیداست بارے آل اولی که روز واقعه پیش نگار خود باشد
یعنی موت کا دن تو مخفی ہوتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ مرنے کے دن میرا محبوب اور میرا معشوق
میرے پاس ہو۔ موت جب آتی ہے تو نا گہانی طور پر آجاتی ہے۔ انسان کہیں اور تدبیروں اور دھندوں
میں پھنسا ہوا ہوتا ہے کہ یہ کام اس طرح ہو جاوے یہ ایسے ہو جاوے اور اوپر سے موت آجاتی ہے
اور پھر لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ (الاعراف: ۳۵) والا معاملہ ہوتا ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے
کہ ملازمت ، تجارت ، زمینداری اور دوسرے وجوہ معاش کو انسان چھوڑ دیوے بلکہ چاہیے کہ
عملی طور پر اس تعلق کو بھی ثابت کر کے دکھاوے جو خدا کے ساتھ رکھنے کا اقرار کرتا ہے۔ جتنی جانفشانیاں
اور جد و جہد دنیا کے لیے کرتا ہے دوسری طرف دین کے لیے بھی تو کر کے دکھاوے۔ زبانی دعوے تو
خواہ آسمان تک پہنچ جاویں جب تک عملی طور پر کر کے نہ دکھاؤ گے کچھ نہیں بنے گا۔ مومن آدمی کا سب
ہم و غم خدا کے واسطے ہوتا ہے۔ دنیا کے لیے نہیں ہوتا اور وہ دنیاوی کاموں کو کچھ خوشی سے نہیں کرتا
بلکہ اداس سا رہتا ہے اور یہی نجات حیات کا طریق ہے اور وہ جو دنیا کے پھندوں میں پھنسے ہوئے
ہیں اور ان کے ہم و غم سب دنیا کے لیے ہی ہوتے ہیں ان کی نسبت تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَلا نُقِيمُ
لَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَزُنًا (الكهف : ۱۰۶ ) ہم قیامت کو ان کا ذرہ بھر بھی قدر نہیں کریں گے۔
احمد بھی
حضرت اماں جان کا عظی نمونہ فرمایا۔ مارک حد کی وفات پرمیری بیوی نے یہ ہی کہا ہےکہ ” خدا کی مرضی کو میں نے اپنے ارادوں پر قبول کر لیا ہے
اور یہ اس الہام کے مطابق ہے کہ ” میں نے خدا کی مرضی کے لیے اپنی مرضی چھوڑ دی ہے۔“
فرمایا۔ پچیس برس شادی کو ہوئے اس عرصہ میں انہوں نے کوئی واقعہ ایسا نہیں دیکھا جیسا اب
دیکھا۔ میں نے انہیں کہا تھا کہ ایسے محسن اور آقا نے جو ہمیں آرام پر آرام دیتا رہا۔ اگر ایک اپنی
مرضی بھی کی تو بڑی خوشی کی بات ہے۔
فرمایا۔ ہم نے تو اپنی اولاد وغیرہ کا پہلے ہی سے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ یہ سب خدا کا مال ہے اور
ہمارا اس میں کچھ تعلق نہیں اور ہم بھی خدا کا مال ہیں جنہوں نے پہلے ہی سے فیصلہ کیا ہوتا ہے ان کو
غم نہیں ہوا کرتا۔
مومن ضائع نہیں کیا جاتا فرمایا میں تو بھی نہیں مان سکتا کہ جو شخص دل سے خدا تعالی
کی طرف قدم رکھے وہ ضائع ہو۔ مومن آدمی کبھی ضائع نہیں
کیا جاتا۔ اس کو دین بھی ملتا ہے اور دنیا بھی ، عزت بھی ملتی ہے اور مال بھی ۔
انفاق فی سبیل اللہ کے بارے میں مثالی نمونہ فرمایا۔ آنحضر صلی اللہ علیہ سلم نے ایک دفعہ اپنے گھر میں آکر پوچھا کہ
ہمارے گھر میں کیا ہے؟ عائشہ نے دو اشرفیاں نکال کر دیں اور کہا کہ یہی ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہتھیلی پر رکھ لیں اور کہا کہ کیا حال ہے اس نبی کا جو پیچھے دو اشرفیاں چھوڑ جائے اور پھر اسی وقت پر او
تقسیم کر دیں۔
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے اگر ہمارے پاس کبھی کچھ ہو تو دوسرے دن سب خرچ ہو جاتا ہے۔
جو کچھ ہوتا ہے جماعت کا ہوتا ہے اور وہ بھی لنگر خانہ میں خرچ ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات کچھ بھی نہیں
رہتا اور ہمیں غم پیدا ہوتا ہے ۔ تب خدا تعالیٰ کہیں سے بھیج دیتا ہے۔ اکثر لوگ خدا تعالیٰ کی پوری
پوری قدر نہیں سمجھتے ۔ وَ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِةِ ( الانعام : ۹۲) خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ