۲۵ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۵ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظهر )
حضرت اقدس نے فرمایا۔ جماعت کے مبلغین کے لیے ضروری صفات ایک تجویز کی تھی۔ اگر راست آجاوے
رض
تو بڑی مراد ہے۔ یونہی عمر گذرتی جاتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں ایک کا بھی نام
نہیں لے سکتے جس نے اپنے لیے کچھ حصہ دین کا اور کچھ حصہ دنیا کا رکھا ہو اور ایک صحابی بھی ایسا نہیں
تھا جس نے کچھ دین کی تصدیق کر لی ہو اور کچھ دنیا کی بلکہ وہ سب کے سب منقطعین تھے اور
سب کے سب اللہ کی راہ میں جان دینے کو تیار تھے ۔ اگر چند آدمی ہماری جماعت میں سے بھی تیار
ہوں جو مسائل سے واقف ہوں اور ان کے اخلاق اچھے ہوں اور وہ قانع بھی ہوں تو ان کو با ہر تبلیغ
کے لیے بھیجا جاوے۔ بہت علم کی حاجت نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سب اتنی ہی
تھے۔ حضرت عیسی کے حواری بھی امی تھے۔ تقویٰ اور طہارت چاہیے۔ سچائی کی راہ ایک ایسی راہ
ہے جو اللہ تعالیٰ خود ہی عجیب عجیب باتیں سمجھا دیتا ہے۔
بچوں کو تعلیم کے لیے مرکز بھیجوانے کا فائدہ لوگ جو اپنے لڑکوں کو تعلیم دینے کے لیے
یہاں کے سکول میں بھیجتے ہیں اگر چہ وہ
اچھا کرتے ہیں اور یہ اچھا کام ہے مگر وہ محض اللہ نہیں بھیجتے ۔ کیونکہ ان کا خیال ہوتا ہے کہ جو سرکاری تعلیم
اور جماعت بندی اور دوسرے قواعد دیگر سکولوں میں ہیں وہی یہاں بھی ہیں اور یہاں بھیجتے وقت
دنیاوی تعلیم کا تعلیم کا بھی خصوصیت سے خیال رکھ لیتے ہیں اور جانتے ہیں کہ جو تعلیم دوسرے سکولوں میں
ہے وہی یہاں ہے مگر تا ہم بھی نیک نیتی کی بنا پر یہ سب عمدہ باتیں ہیں اور اس سے کچھ عمدہ نتیجہ ہی
نکلنے کی توقع ہے اور یہاں کے سکول میں تعلیم پانے سے اتنا فائدہ تو ضرور ہے کہ دن رات نیکو کاروں
اور صادقوں کی صحبت میں رہنا پڑتا ہے۔ عمدہ عمدہ کتابوں اور ہماری تصانیف کے پڑھنے کا موقع بھی
ملتا رہتا ہے اور مولوی ( نور الدین ) صاحب کی عمدہ عمدہ باتوں اور نصیحتوں اور درس کے سننے سے درس سننے سے

بہت فائدہ ہوتا ہے اور جب بچپن سے ہی ان طالب علموں کے کانوں میں صالح اور راستباز استادوں
کی آواز پڑتی ہے تو اس سے وہ متاثر ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ دینداری کی طرف ترقی کرتے رہتے
ہیں ۔ غرض یہ سچی بات ہے کہ اس مدرسہ کی بنا فائدہ سے خالی نہیں ۔ اگر تین یا چار سولڈ کا تعلیم پاتا ہو
تو اتنی امید ہے کہ تیس یا چالیس ہماری منشا کے مطابق بھی نکل آویں گے۔
صحابہ رضی اللہ عنہم کا نمونہ اختیار کرو مگر جو بات ہم چاہتے ہیں وہ اس سے پوری نہیں وہ اس سے رضی اختیار کرو
ہو سکتی کیونکہ خواہ کچھ ہی ہو یہ باتیں ملونی سے خالی
نہیں۔ ہمارا مطلب اس بات کے بیان کرنے کا یہ ہے کہ خدا جس نمونہ پر اس جماعت کو قائم کرنا
چاہتا ہے وہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا نمونہ ہے۔ ہم تو منہاج نبوت کے طریقہ پر ترقیات دیکھنی چاہتے
ہیں۔ موجودہ کارروائی کو خالص کارروائی نہیں کہہ سکتے ۔ ہزار ہا مرتبہ رائے زنی کی جائے اصل میں
جیسا کہ میں نے کل کہا تھا ابھی تو پانی کے ساتھ پیشاب کی ملونی ہے۔
غرض اس طرح کی تعلیم ہماری ترقیات کے لیے کافی نہیں ۔ ہمارے سلسلہ کو تو صرف اخلاص،
صدق اور تقوی جلد تر ترقی دے سکتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ایک لاکھ سے متجاوز تھے۔
میرا ایمان ہے کہ ان میں سے کسی کا بھی ملونی والا ایمان نہ تھا۔ ایک بھی ان میں سے ایسا نہ تھا جو کچھ
دین کے لیے ہو اور کچھ دنیا کے لیے بلکہ وہ سب کے سب خدا کی راہ میں جان دینے کے لیے تیار
تھے جیسے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب : ۲۴) ۔
جو لوگ ملونی والے ہوتے ہیں ان کو خدا نے منافق کہا ہے۔ بیعت منافق کون ہوتا ہے کرنے والوں کو خوش نہیں ہونا چاہے۔ کیونکہ منافق وہ لوگ ہیں وہ
جنہوں نے کچھ ملونی کی ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جو منافق تھے اگر وہ اس زمانہ میں ہوتے تو بڑے
بزرگ اور مومن سمجھے جاتے ۔ کیونکہ شر جب بہت بڑھ جاتا ہے تو اس وقت تھوڑی سی نیکی کی بھی بڑی
قدر ہوتی ہے۔ وہ لا ۔ وہ لوگ جن کو منافق کہا گیا ہے اصل میں وہ بڑے بڑے صحابہ کے مقابل پر منافق

تھے۔ یاد رکھو جس شخص نے خدا کے ساتھ کچھ حصہ شیطان کا ڈالا وہی منافق ہے۔
فرمایا۔ قرآن شریف میں ہماری جماعت کی نسبت لکھا ہے۔ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا
رض
بهم ( الجمعة : ۴) اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ میں سے ایک اور گروہ بھی
ان سے ملے نہیں۔ ان کے اخلاق ، عادات ، صدق اور اخلاص صحابہؓ کی طرح ہوگا۔
ہے مگر ابھی وہ
جماعت کے مبلغین کی صفات میرا دل گوارا نہیں کرتا کہ اب دیر کی جاوے۔ چاہیے کہ
ایسے آدمی منتخب ہوں جو تلخ زندگی کو گوارا کرنے کے لیے
تیار ہوں اور ان کو باہر متفرق جگہوں میں بھیجا جاوے۔ بشرطیکہ ان کی اخلاقی حالت اچھی ہو۔ تقویٰ
اور طہارت میں نمونہ بننے کے لائق ہوں ۔ مستقل ، راست القدم اور بردبار ہوں اور ساتھ ہی قانع
بھی ہوں اور ہماری باتوں کو فصاحت سے بیان کر سکتے ہوں۔ مسائل سے واقف اور متقی ہوں کیونکہ
متقی میں ایک قوت جذب ہوتی ہے۔ وہ آپ جاذب ہوتا ہے۔ وہ اکیلا رہتا ہی نہیں ۔
جس نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔ اس نے پہلے ازل سے ہی ایسے آدمی رکھے ہیں جو بکلی صحابہؓ
کے رنگ میں رنگین اور انہیں کے نمونہ پر چلنے والے ہوں گے اور خدا کی راہ میں ہر طرح کے مصائب کو
برداشت کرنے والے ہوں گے اور جو اس راہ میں مر جائیں گے وہ شہادت کا درجہ پائیں گے ۔
دین کی حقیقت اللہ تعالی نے اقوال کو پسند نہں کرتا۔ اسلام کا لفظ ہی اس بات پر دلالت
کرتا ہے کہ جیسے ایک بکرا ذبح کیا جاتا ہے ویسے ہی انسان خدا کی راہ میں
جان دینے کے لیے تیار رہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قوم آئی اور کہنے لگی کہ ہمیں
فرصت کم ہے۔ ہماری نمازیں معاف کی جائیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ دین ہی
نہیں جس میں نمازیں نہیں ۔ جب تک عملی طور پر ثابت نہ ہو کہ خدا کے لئے تکلیف گوارا کر سکتے ہو
تب تک نرے اقوال سے کچھ نہیں بنتا ۔ نصاری نے بھی جب عملی حالت سے لا پروائی کی تو پھر ان کی
دیکھو کیسی حالت ہوئی کہ کفارہ جیسا مسئلہ بنالیا گیا۔

صدق دل سے ایک ہی قدم میں ولی بن سکتے ہو اگر آدمی صدق دل سے محض خدا کے لیے قدم اٹھائے تو میرا ایمان
ہے کہ پھر بہت برکت ہوگی ۔ میں تو جانتا ہوں کہ وہ اولیاء اللہ میں داخل ہو جائے گا۔ یا د رکھو ایک
قدم سے ہی انسان ولی بن جاتا ہے جب غیر اللہ کی شراکت نکال لی بس عباد الرحمن میں داخل ہو گیا۔
جب اس کے دل میں محض خدا ہی خدا ہے اور کچھ نہیں تو پھر ایسے کو ہی ہم ولی کہتے ہیں دیکھو! صادق
کے واسطے یہ کوئی مشکل کام نہیں۔ اس میں ایک کشش ہوتی ہے وہ خالی جاتا ہی نہیں ۔
دنیا کی زندگی کا آرام ہو۔ ہر طرح سے آسودگی اور عیش وعشرت کے سامان ہوں یہ ایمانی
اصول کے مخالف پڑا ہوا ہے ۔ ایمانی اصول تو چاہتا ہے کہ ایسے لوگوں کا نہ دن نہ رات کوئی وقت
آرام سے گزرتا ہی نہیں۔ ایک مرحلہ مصائب کا اگر طے کرتے ہیں تو دوسرا مرحلہ در پیش ہوتا ہے۔
کاش اگر صحابہ کی طرح بعد میں آتے تو ایک بھی کافر نہ رہتا مگر وہ دل نہ ہوئے جو اُن کے تھے وہ
اخلاص اور صدق نہ ہوا جو اُن کا تھا وہ تقویٰ اور استقلال نہ رہا جو اُن کا تھا۔ کا
ہماری جماعت کے لوگ گو مالی امداد میں تو کچھ فرق نہیں کرتے مگر اللہ تعالیٰ تبلیغ کا صیح طریق
تو ہر امر میں آزمانا چاہتا ہے۔ اب تلوار کی بجائے گالیاں کھا کر صبر کرنا
چاہیے۔ چاہیے کہ بڑی نرمی اور خوش خلقی سے لوگوں پر اپنے خیالات ظاہر کئے جاویں۔ بہ نسبت
شہروں کے دیہات کے لوگوں میں سادگی بہت ہے اور ہمارے دعوئی سے بہت کم واقفیت رکھتے
ہیں۔ اگر ان کو نرمی سے سمجھایا جاوے تو امید ہے کہ سمجھ لیں گے۔ جلسوں کی بھی ضرورت نہیں اور نہ
ہی بازاروں میں کھڑے ہو کر لیکچر دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح سے فتنہ پیدا ہوتا ہے۔ چاہیے
کہ ایک ایک فرد سے علیحدہ علیحدہ مل کر اپنے قصے بیان کئے جاویں۔ جلسوں میں تو ہار جیت کا خیال ہو
جاتا ہے۔ چاہیے کہ دوستانہ طور پر شریفوں سے ملاقات کرتے رہیں اور رفتہ رفتہ موقع پا کر اپنا قصہ
سنا دیا۔ بحث کا طریق اچھا نہیں بلکہ ایک ایک فرد سے اپنا حال بیان کیا اور بڑی آہستگی اور نرمی سے

آج 10 میں سے 10 باقی