بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سمجھانے کی کوشش کی۔ پھر تم دیکھو گے کہ بہت سے آدمی ایسے بھی نکلیں گے جو کہیں گے کہ ہم پر تو ان
مولویوں نے اصلیت ظاہر ہی نہیں ہونے دی۔ چاہیے کہ جس شخص میں علم اور رشد کا مادہ دیکھا اسی کو
اپنا قصہ بتا دیا اور فرداً فرداً واقفیت بڑھاتے رہے۔ یہ نہیں کہ سب کے سب ظالم طبع اور شریر ہوتے
ہیں بلکہ شریف اور مخلص بھی انہیں میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں۔
لاہور کی نسبت ایک شخص نے رات کے پہلے حصہ میں کشف میں دیکھا کہ زنا فسق و فجور،
بدکاری اور بے حیائی کا بازار بڑا گرم ہے ۔ تب وہ جاگا اور خیال کیا کہ اگر ایسا ہی حال ہے تو یہ شہر تباہ
کیوں نہیں ہوتا ؟ مگر جب وہ تہجد کی نماز پڑھ کر پچھلی رات کو پھر سویا تو کیا دیکھتا ہے کہ صد با آدمی ہیں
جو دعاؤں میں مشغول ہیں اور خدا کی یاد میں مصروف ہیں ۔ کوئی صدقہ وخیرات کر رہے ہیں ۔
کوئی بیکسوں اور یتیموں کی مدد کر رہے ہیں۔ غرض تو بہ اور استغفار کا بازار گرم ہے۔ تب اس نے سمجھا کہ
انہیں کی خاطر یہ شہر بچا ہوا ہے۔ یہ سنت اللہ ہے کہ ابرار اخیار کے واسطے بڑے بڑے بدکار اور
بد معاش آدمی بھی بچا لئے جاتے ہیں۔
یاد رکھو! کچھ نہ کچھ نیک لوگ بھی ضرور مخفی ہوتے ہیں ۔ اگر سب ہی بُرے ہوں تو پھر دنیا ہی تباہ
ہو جاوے۔
بلا تاریخ کے
تزکیہ اخلاق کی ضرورت بڑے در دل کے ساتھ سلسلہ کلام شروع کیا کہ ہماری جماعت کا اعلیٰ فرض ہے کہ وہ اپنے اخلاق کا تزکیہ کریں
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۸۰۷
ے حضور کے ان ملفوظات پر کوئی تاریخ درج نہیں ۔ ایڈیٹر صاحب بدر نے ۲۶ ستمبر ۱۹۰۷ء کے پرچہ میں صرف
اتنا لکھا ہے کہ رات اس قدر لمبی تقریر فرمائی کہ اگر کوئی لکھتا تو رسالہ مرتب ہو جاتا۔“ اس سے پتا چلتا ہے کہ
۲۶ رستمبر ۱۹۰۷ء کے قریب کی کسی تاریخ کے یہ ملفوظات ؟ ہیں۔ (مرتب)
اور حقوق عباد اور حقوق اللہ کے ادا کرنے کی دقیق سے دقیق رعایت کیا کریں ۔ کوئی منصوبہ اور جعل
ان کے کسی عضو پر نہ ہو ۔ کوئی کتا اور بلی بھی ان کے احسان سے محروم نہ رہے چہ جائیکہ بنی آدم ۔ میں
ان لوگوں کو بہت برا جانتا ہوں جو دین کی آڑ میں کسی غیر قوم کی جانی و مالی ایذا روا رکھتے ہیں۔
غرض خلاصہ ساری تقریر کا یہی ہے کہ اب وقت ہے کہ جماعت اپنی حالت میں بین تبدیلی دکھائے ۔
نشانات کی قدردانی کریں فرمایا کہ مجھے پختہ وعدہ دیا گیا ہے کہ بہت سے عظیم الشان نشان تیرے ہاتھ سے ظاہر ہوں گے مگر یہ علم مجھ کو نہیں دیا گیا
کہ کون کون لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔
فرمایا کہ نشانوں کی نا قدردانی دو طرح سے وقوع میں آتی ہے۔ ایک کفروا نکار سے، اور ایک
اس طرح سے کہ دو روز تک اس کے وقوع کے بعد واہ واہ کی جائے اور پھر اسے قطعاً فراموش کر ڈالا
جائے اور خدا کی عظمت و جبروت اس کے وقوع کے بعد نئے سرے دل پر وارد نہ کی جائے ۔ سو میں دیکھتا
ہوں کہ ہماری جماعت کا بھی یہی حال ہے کہ نشانِ الہی کی چنداں پروانہیں کرتے اور غفلت و تساہل
سے وقت گزارتے ہیں اور اکثر ان میں ایسے ہیں کہ سوز و گداز ان کے افعال میں نظر نہیں آتا۔
فرمایا۔اگر دین الہی کے اعلا اور تعظیم اور حرمات الہیہ کی ہتک کے انتقام کے لیے روح میں
جوش اور قوت اور عقد ہمت نہ ہو تو یہ نمازیں نری جنتر منتر ہیں ۔ اب وقت ہے کہ گداز گداز ہو ہو جائیں
اور رات دن دعاؤں میں مصروف رہیں ۔ میں فکروں میں ہلاک ہو رہا ہوں ۔ مگر دیکھتا ہوں کہ جماعت
میں ہنوز یہ روح پیدا نہیں ہوئی۔ میں ان روکھی سوکھی نمازوں کا ہرگز قائل نہیں جو رسم و عادت کے
پیرایہ سے پڑھی جاتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ اس وقت دیکھتا ہے کہ کن لوگوں نے گذشتہ نشانوں کی قدر دانی
کی اور اپنے اعمال میں تبدیلی پیدا کی ۔ وہ ان ہی کو آئندہ بھی مستفید ہونے کی توفیق بخشے گا۔ اے
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۲۶ رستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۸