۲۸ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ عصر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۸ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقت عصر)
کسی نے ٹیکہ لگوانے کی بابت دریافت کیا۔ طاعون سے بچنے کے لیے حفظ ما تقدم فرمایا۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ کوئی پیاری
نہیں جس کی دوا نہ ہو۔ ٹیکہ بھی ایک دوا ہے۔ مسلمانوں کو اگر وہ مسلمان بن جاویں تو خدا ہی ان کا
ٹیکہ ہے۔ چاہیے کہ جس جگہ بیماری زور پکڑ جاوے وہاں نہ جاویں اور جس جگہ ابھی ابتدائی حالت ہو
تو وہاں سے باہر کھلی ہوا میں چلے جائیں ۔ مکان، بدن اور کپڑے کی صفائی کا بہت خیال رکھیں
کوشش تو اس کے روکنے کی بہت ہو رہی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بار بار فرمایا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ
مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ -
یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اس حالت کو نہیں بدلائے گا جب تک دلوں کی حالت میں یہ لوگ خود
تبدیلی نہ کریں مجوزوں نے سب زور اسباب کے مہیا کرنے میں لگا دیا ہے۔ اگر یہ بیماری دور بھی ہو
جاوے تو ممکن ہے کوئی اور بلا آجاوے۔ توکل کی جو بات خدا نے ہمیں سکھائی ہے وہ تو ان کے وہم
میں بھی نہیں آتی ہوگی ۔ اگر اسباب اور دوسری باتوں پر اتنا بھروسہ کیا گیا تو شاید کوئی اور و با آجاوے۔
ہماری جماعت کے لیے بہت بہتر ہے کہ جس جگہ کوئی چوہا مرے تو وہاں سے نکل جاوے اور
دور اندیشی تو یہ ہے کہ پہلے ہی سے جگہ تجویز کر لی جاوے اور عام میل جول نہ رکھے۔ صرف اپنے
زیادہ قریبیوں یوں اور دوستوں سے ملاقات رکھنی چاہیے۔ ایسے دنوں میں کثرت سے پر ہیز کرنی چاہیے
اور گندی اور زہریلی ہوا سے علیحدہ رہنا چاہیے۔ خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ (المدثر : 1)
اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک ایسی جگہ پر ٹھہرنے سے منع کیا تھا جہاں پہلے ایک دفعہ
عذاب آچکا تھا۔
قہرا
فرمایا۔ طاعون کیسا قہر الہی ہے کہ ہر سال سر پر آجاتی ہے
را ہی ابھی بھڑکنے والا ہے اور پھر ایسی آتی ہے کہ لوگ دیوانہ کی طرح ہو جاتے ہیں
اور میں نے یہ بھی سنا ہے کہ بعض آدمی قبریں پہلے ہی سے کھود رکھتے ہیں بڑے ہی خوفناک دن

ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے یہ جو دوبارہ فرمایا ہے کہ گذشتہ طاعون کی نسبت آئندہ شدت سے
طاعون کا حملہ ہونے والا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی نہایت ہی خطرناک دن آنے والے
ہیں اور آگے کی نسبت سخت زور سے طاعون پھیلنے والی ہے۔
فرمایا۔ بالفرض اگر کسی انسان کا گھر محفوظ بھی رہے۔ مگر سجے کھتے ، دائیں بائیں، چیک چہاڑا
اور شور و غوغا ہو تو وہ بھی ایک مصیبت ہے۔
فرمایا۔ خدا کے الہام کے مطابق سخت اندیشہ ہے کہ اب کے سال ہی یا دوسرے ایسی سخت
طاعون پڑے کہ پہلے نہ پڑی ہو۔ اس لیے یہ دن نہایت خوف کے دن ہیں ۔
طاعون کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا ہوا ہے کہ میں روزہ بھی رکھوں گا اور افطار بھی کروں گا۔
کلام الہی میں استعارات اس پر ایک شخص نے عرض کی کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ت خدا بھی اب روزے رکھنے لگ گیا ہے ۔
فرمایا۔ساری کتابوں میں اس قسم کے فقرات پائے جاتے ہیں۔ فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ
أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا (البقرۃ: ۲۰۱) اور يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ (الفتح :11 ) ایسے فقرات قرآن مجید میں لکھے
ہیں۔ حدیث شریف میں لکھا ہے کہ خدا تردد کرتا ہے۔ توریت میں لکھا ہے خدا طوفان لا کے پھر
پچھتایا ۔ یہ تو استعارات ہوتے ہیں۔ ان پر اعتراض کرنے کے معنے ہی کیا ؟ بلکہ ان سے تو سمجھا جاتا
ہے کہ یہ خدا کا کلام ہے اس بات کو سوچنا چاہیے کہ بناوٹ والے انسان کو کیا مشکل بنی ہے جو وہ جان
بوجھ کر ایسی باتیں کرے جن پر خواہ نخواہ اعتراض ہوں ۔
دیکھو! قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دو ۔ اس وقت بھی بعض نادان لوگ
کہنے لگ گئے تھے کہ لو! اب خدا مفلس اور محتاج ہو گیا ہے۔ خوب یا درکھو کہ اگر اللہ چاہتا تو ایسے الفاظ
استعمال نہ کرتا۔ اصلیت دیکھنی چاہیے۔ قرض کا مفہوم تو صرف اسی قدر ہے کہ وہ تھے جس کے واپس
دینے کا وعدہ ہو۔ ضروری نہیں کہ لینے والا مفلس بھی ہو۔ ایسی باتیں ہر کتاب میں پائی جاتی ہیں ۔
حدیث شریف میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کو لوگوں کو کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہ

آج 10 میں سے 10 باقی