۲۹ ستمبر ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لے
کھلایا۔ میں بیمار تھا تم نے میری بیمار پرسی نہ کی ۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہ تو سب استعارات ہوتے ہیں ۔ کے
۲۹ ستمبر ۱۹۰۷ء
حکیم محمد حسین صاحب قریشی کو مخاطب کر کے فرمایا کہ طاعون کی جگہ کو چھوڑنا چاہیے لاہور میں اکتوبر مور میں اکتوبر کے ماہ میں طاعون کا خوف معلوم ہوتا ہے۔
ہے۔ آپ ہمارے پہلے اصول کو یاد رکھیں کہ جب ارد گر د طاعون کا غلبہ ہو یا مکان میں چوہے مریں
تو فوراً اس مکان کو چھوڑ دو اور شہر کے باہر کہیں کھلی ہوا میں اپنے لیے جگہ بناؤ۔ باہر نکل کر بھی اس امر
کی احتیاط کرنی چاہیے کہ پھر ایک ہی جگہ بہت سے آدمی جمع ہو کر وہی صورت خراب ہوا کی پیدا نہ کر لیں
جو شہر میں تھی۔ سنت انبیاء یہی ہے کہ ایسی جگہ سے بھاگ جانا چاہیے۔ خدا کا مقابلہ کرنا اچھا نہیں۔
شخص اس چوہوں کو ختم کرنے کا بہتر ذریعہ ایک صف کا کر ہوا کہ وہاں گاؤں میں سرکاری طرف
سے پنجرے لے کر آیا ہے کہ چوہوں کو مارا جائے ۔
فرمایا۔ ہمارے گھر میں تو ایسے موقع پر بلیاں جمع ہو جاتی ہیں۔ پنجروں کی نسبت بلیوں کی
خدمات ایسے موقع پر بہتر معلوم ہوتی ہیں کیونکہ بلی کے خوف سے چوہے بالکل بھاگ جاتے ہیں۔
طاعون ایک خوفناک بیماری
فرمایا۔ طاعون ایک بے نظیر و با ہے۔ اس کے اثر سے نہ
صرف انسان مرتے ہیں بلکہ جانوروں پر بھی پڑتی ہے ۔
سرگودھا کے علاقہ میں سنا گیا ہے کہ جنگل میں گلہریاں، بھیڑیئے اور گیدڑ بھی اس بیماری سے مرتے
ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کا غضب سخت ہے کہ کوئی ایسی بیماری نہیں جو جانوروں اور
آدمیوں اور چرندوں اور پرندوں سب پر اس طرح مساوی پڑے اور سب کو تباہ کر دیوے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۸
بدر جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۳ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶

بوقت ظهر )
جلد نهم
اس زمانہ میں ایک رسول کے آنے کی پیشگوئی طاعون کے ذکر پرفرمایا کہ اس عذاب کی اللہ کریم نے پہلے ہی
سے قرآن مجید میں خبر دے رکھی ہے۔ جیسے فرمایا وَ اِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ
الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا (بنی اسراءیل : ۵۹) اور پھر ساتھ ہی قرآن مجید میں یہ بھی لکھا
ہے وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا (بنی اسراءیل : ۱۶) اگر ان دونوں آیتوں کو ملا کر پڑھا
جاوے تو صاف ایک رسول کی نسبت پیشگوئی معلوم ہوتی ہے اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ رسول کا آنا
اس زمانہ میں ضروری ہے۔ یہ کہنا کہ فلاں فلاں رسول کے زمانہ میں یہ یہ عذاب آئے ان لوگوں کے
خیال کے بموجب تو جب کل دنیا میں عذاب شروع ہو گیا اس وقت کوئی رسول نہ آیا تو اس بات کا کیا
اعتبار رہا کہ پہلے زمانہ میں جو عذاب آئے تھے ان رسولوں کے انکار سے ہی آئے تھے۔ کیسی صاف
بات تھی کہ آخری زمانہ میں سخت عذاب آئیں گے اور ساتھ ہی یہ لکھا تھا کہ جب تک رسول مبعوث نہ
کر لیں عذاب نہیں بھیجتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر صاف پیشگوئی اور کیا ہو سکتی ہے؟ زمانہ کی موجودہ
حالت بھی اس بات کو ظاہر کر رہی ہے کہ کوئی رسول آوے۔ سب دنیا اسباب پر ہی گر گئی ہے۔ اصلی
مسبب الاسباب کو بالکل بھلا دیا ہے۔
سچی خوا میں اور پھر دوسری تباہی یہ آ رہی ہے کہ جس شخص کو کوئی سچی خواب، رؤیا یا الہام ہوتا
ہے وہی اپنے آپ کو مامور من اللہ اور رسول سمجھنے لگ جاتا ہے۔ ہے اور کوئی پچاس
لے بدر سے۔ ” قرآن شریف سے تو ثابت ہے کہ کسی ایک گاؤں پر بھی عذاب نہیں آتا جب تک کہ اس سے پہلے
خدا کا کوئی رسول نہ آوے۔ تعجب ہے کہ ایسا عالمگیر عذاب زمین پر پڑ رہا ہے اور ہنوز ان لوگوں کے نزدیک خدا تعالیٰ
کی طرف سے کوئی نذیر نہیں آیا اور نہ ان کے نزدیک کسی نذیر کی ضرورت ہے۔“
دو
بدر جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۳ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۶)
بدر سے ۔ ” وہ سمجھ لیتا ہے کہ میں ولی ہو گیا ہوں ، رسول ہو گیا ہوں، خدا کا برگزیدہ بن گیا ہوں، اس کا پیارا ہو گیا
ہوں۔ اور نہیں سوچتا کہ اس کے نفس کا کیا حال ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ محبت اور وفا اور صدق اور اخلاص کا تعلق

آدمی کے قریب : ریب ہوں گے جو اسی طرح ہلاک ہو رہے ہیں اور خلق خدا کو راہ راست سے پھیر رہے ہیں
اور اس زمانہ میں ایسی باتوں کا وہ چر چا پھیل گیا ہے کہ پہلے زمانوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ایک
ہندو میرے پاس آیا اور بیان کیا کہ فلاں آدمی کی تبدیلی کی نسبت میں نے خواب دیکھی تھی پھر ویسے
ہی ظہور میں آگئی تھی اور طاعون کی نسبت بھی پہلے ہی سے خواب دیکھی ہوئی تھی۔ میں نے اس کو جواب
دیا کہ انہیں باتوں نے ہی تجھے ہلاک کرنا ہے۔
ایسے ہی ایک چوہڑی اپنی خوابیں بیان کیا کرتی تھی جو اکثر سچی ہوا کرتی تھیں ۔ ایسے ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ابو جہل کو بھی خواہیں آیا کرتی تھیں اور اکثر سچی نکل آتی
تھیں۔ کے ہر ایک اس فرق کو معلوم نہیں کر سکتا۔
ایسی خوابوں وغیرہ پر اپنے آپ کو پاک صاف نہیں سمجھ لینا چاہیے بلکہ اپنی عملی حالت کو پاک
کرنا چاہیے جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى (الاعلی: ۱۵) اپنی حالت کا بہت مطالعہ کرنا
چاہیے اور ایسی باتوں کی خواہش بھی نہیں کرنی چاہیے ۔ اگر تخم ریزی سے ہی انسان سمجھ لے گا کہ میں
رسول ہوں تو ٹھو کر کھائے گا۔ ہے یہاں تو معاملہ ہی اور ہے اور اس کے شرائط اور آثار بھی الگ ہیں ۔
(بقیہ حاشیہ ) اس کو کہاں تک حاصل ہے اور کہ اس کا دل کہاں تک بدیوں سے پاک ہو کر نیکیاں حاصل کر چکا ہے۔
صرف خوابوں کا آنا اور ان کا سچا ہو جانا کوئی نئے نہیں۔ کیونکہ یہ بات تو تخم ریزی کے طور پر ہر انسان میں رکھی گئی ہے
اور خدا کے کسی مامور رسول کے وقت اس کی کثرت ہو جاتی ہے جیسا کہ چشمہ صافی سے پانی نکلتا ہے تو کچھ اور جگہوں
پر پڑتا ہے۔ اس میں خواب دیکھنے والے کی کوئی خوبی اور نیکی کی نشانی نہیں ۔“
بدر جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۳ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶ )
لے بدر سے۔ غرض یہ کوئی قابل فخر امر نہیں اور افسوس ہے کہ لوگ اس سے ٹھو کر کھاتے ہیں اور سخت نقصان اٹھاتے
ہیں۔ ان لوگوں کے واسطے بہتر تھا کہ ان کو کوئی خواب نہ آتا اور یہ دھوکے میں پڑ کر تکبر نہ کرتے ۔ وہ نہیں سمجھتے کہ ان
خوابوں کی بنا پر اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگنا ان کے واسطے موجب ہلاکت ہے۔“
بدر جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۳ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶ )
بدر سے۔ جو شخص اپنی خوابوں کی طرف جاتا ہے وہ ٹھو کر کھا کر ہلاک ہو جائے گا۔ اس جگہ بہت عقلمندی درکار ہے۔

اس جگہ پر بڑی عقلمندی درکار ہے۔ بدر کی لڑائی سے پہلے ایک عورت نے خواب میں دیکھا کہ بکرے
ذبح ہو رہے ہیں تو ابو جہل سن کر کہنے لگا کہ ایک اور نبیہ ہمارے گھر میں پیدا ہوگئی ہے۔
چاہیے کہ انسان اپنی حالت کو دیکھے اور اپنے اس تعلق کو دیکھے جو وہ خدا سے رکھتا ہے اور اپنے
نفس کا مطالعہ کرے کہ کہاں تک عملی حالت درست ہوئی ہے۔ یہ نہیں کہ مجھے سچی خواب آ گئی ہے۔ یہ تو
دنیا میں ہوتا ہی رہتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ فرعون کو بھی خواب آیا تھا اور حضرت یوسف علیہ السلام
نے بھی بادشاہ وقت کے خواب کی تعبیر کی تھی ۔ بہتیرے لوگ ہماری جماعت میں ایسے پائے جاتے
ہیں جو بڑے بڑے الہامات لکھ کر بھیج دیتے ہیں اور اپنی بڑی بڑی خوا ہیں اور رو یا بیان کرتے ہیں
اور ان کی حالت دیکھ کر مجھے اندیشہ ہی رہتا ہے کہ کہیں ٹھو کر نہ کھاویں۔ ان کی نسبت تو سادہ طبع لوگ
ہی اچھے ہوتے ہیں۔ غرض ایسی تمنا ہی نہیں کرنی چاہیے۔
( قبل نماز عصر )
جماعت کے واعظین اور مبلغین کی صفات فرمایا۔ میں واعظین کے متعلق دیگر
لوازمات کے سوچنے میں مصروف ہوں۔
بالفعل بارہ آدمی منتخب کر کے روانہ کئے جائیں اور یہاں قریب کے اضلاع میں بھیجے جائیں ۔ بعد
میں رفتہ رفتہ دوسری جگہوں میں جاسکتے ہیں۔ ان کا اختیار ہو گا کہ مثلاً ایک دو ماہ باہر گزاریں اور پھر
دس پندرہ روز کے واسطے قادیان آجائیں۔
اس کام کے واسطے وہ آدمی موزوں ہوں گے جو کہ مَنْ يَتَّقِ وَ يَصْبِرُ (یوسف:۹۱) کے
مصداق ہوں ۔ ان میں تقوی کی خوبی بھی ہوا اور صبر بھی ہو۔ پاک دامن ہوں ۔ فسق و فجور سے بچنے
والے ہوں ۔ معاصی سے دور رہنے والے ہوں لیکن ساتھ ہی مشکلات پر صبر کرنے والے ہوں ۔
لوگوں کی دشنام دہی پر جوش میں نہ آئیں ۔ ہر طرح کی تکلیف اور دکھ کو برداشت کر کے صبر کریں ۔
بقیہ حاشیہ ) مجھے الہی بخش کی نسبت بھی ہمیشہ یہ کھٹکا تھا اور آخر وہی نتیجہ نکلا
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتو بر ۱۹۰۷ ء صفحه ۹۷۸
بدر جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۳ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶ )

کوئی مارے تو بھی مقابلہ نہ کریں جس سے فتنہ و فساد ہو جائے ۔ دشمن جب گفتگو میں مقابلہ کرتا ہے تو
وہ چاہتا ہے کہ ایسے جوش دلانے والے کلمات بولے جن سے فریق مخالف صبر سے باہر ہو کر اس کے
ساتھ آمادہ بجنگ ہو جائے ۔
اخراجات کے معاملہ میں ان لوگوں کو صحابہؓ کا نمونہ اختیار کرنا چاہیے کہ وہ فقر و فاقہ اٹھاتے
تھے اور جنگ کرتے تھے۔ ادنیٰ سے ادنی معمولی لباس کو اپنے لیے کافی جانتے تھے اور بڑے بڑے
بادشاہوں کو جا کر تبلیغ کرتے تھے ۔ یہ ایک بہت مشکل راہ ہے۔ قبل امتحان کسی کے متعلق ہم کوئی
رائے نہیں لگا سکتے اور میں جانتا ہوں کہ اس امتحان میں بعض مدعی کچے نکلیں گے۔ اب تک جس قدر
درخواستیں آئی ہیں میں ان سب پر نیک ظن رکھتا ہوں کہ وہ عمدہ آدمی ہیں اور صابر اور شاکر ہیں لیکن
بعض ان میں سے بالکل نوجوان ہیں۔ نیز عرفاً اور شرعا لازم ہے کہ ان کے واسطے ہم قوت لا یموت
کا فکر کریں گو ہر جگہ جہاں وہ جائیں گے میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں وہ بات پائی جاتی ہے
جو اخوت اسلامی کے واسطے ضروری ہے۔ ہماری جماعت کے لوگ ان کی خدمت کریں گے۔ مگر
پہلے سے ان کے واسطے اسی جگہ انتظام مناسب ہو جانا بہتر ہے۔
واعظ ایسے ہونے چاہئیں جن کی معلومات وسیع ہوں ۔حاضر جواب ہوں ۔ صبر اور تحمل سے کام
کرنے والے ہوں۔ کسی کی گالی سے افروختہ نہ ہو جائیں ۔ اپنے نفسانی جھگڑوں کو درمیان میں نہ
ڈال بیٹھیں۔ خاکسارانہ اور مسکینا نہ زندگی بسر کریں ۔ سعید لوگوں کو تلاش کرتے پھریں جس طرح کہ
کوئی کھوئی ہوئی شے کو تلاش کرتا ہے۔
مفسده پرداز لوگوں سے الگ رہیں۔ جب کسی گاؤں میں جائیں وہاں دو چار دن ٹھہر جائیں۔
جس شخص میں فساد کی بد بو پائیں اس سے پر ہیز کریں۔ کچھ کتابیں اپنے پاس رکھیں جو لوگوں کو
دکھا ئیں ۔ جہاں مناسب جانیں وہاں تقسیم کر دیں ۔ یہ عمدہ صفات سید سرور شاہ صاحب میں پائے
جاتے ہیں اور کشمیر کے واسطے مولوی عبد اللہ صاحب اس کام کے لیے موزوں معلوم ہوتے ہیں۔
واعظین کے واسطے ضروری ہوگا کہ اپنی ہفتہ وارد پورٹ یہاں بھیج دیا کریں ۔
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۳ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۶

آج 10 میں سے 10 باقی