۲ اکتوبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کا لحاظ رکھے اور نماز کو ایسی صورت میں بہت لمبا نہ کرے۔
داڑھی بڑھانا اور مونچھیں کٹانا مستحسن سے داڑھی اور مونچھ کے متعلق ذکر آیا کہ ہے نئے نئے فیشن نکلتے ہیں۔ کوئی داڑھی منڈاتا
ہے کوئی ہر دو داڑھی اور مونچھ منڈاتا ہے۔
حضرت نے فرمایا مستحسن یہی بات ہے جو شریعت اسلام نے مقرر کی ہے کہ مونچھیں کٹائی جاویں
اور داڑھی بڑھائی جاوے۔
او
۲ اکتوبر ۱۹۰۷ء (بوقت سیر )
ہماری جماعت کے
جھوٹا مباہلہ کرنے والا سچے کی زندگی میں ہلاک ہوتا ہے ایا میں نے کسی
شخص
غیر احمدی کا سوال پیش کیا کہ آپ نے اپنی تصانیف میں لکھا ہے کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں ہی ہلاک
ہو جاتا ہے یہ درست نہیں کیونکہ مسیلمہ کذاب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد فوت ہوا تھا۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں مر جاتا ہے۔ ہم نے تو اپنی
تصانیف میں ایسا نہیں لکھا۔ لاؤ پیش کرو وہ کون سی کتاب ہے جس میں ہم نے ایسا لکھا ہے ۔ ہم نے تو
یہ لکھا ہوا ہے کہ مباہلہ کرنے والوں میں سے جو جھوٹا ہو وہ سچے کی زندگی میں ہلاک ہو جاتا ہے۔
مسیلمہ کذاب نے تو مباہلہ کیا ہی نہیں تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنا فرمایا تھا کہ اگر تو
میرے بعد زندہ بھی رہا تو ہلاک کیا جائے گا سو ویسا ہی ظہور میں آیا ۔ مسیلمہ کذاب تھوڑے ہی عرصہ
بعد قتل کیا گیا اور پیشگوئی پوری ہوئی ۔
یہ بات کہ سچا جھوٹے کی زندگی میں مر جاتا ہے یہ بالکل غلط ہے۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷
ے کا تب کی غلطی ہے۔ دراصل یہ فقرہ یوں ہونا چاہیے ۔ ” یہ بات کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں مر جاتا ہے یہ بالکل غلط
ہے چنانچہ سیاق و سباق میں اس کی وضاحت موجود ہے۔ (مرتب)
کے سب اعدا ان کی زندگی میں ہی ہلاک ہو گئے تھے؟ بلکہ ہزاروں اعدا آپ کی وفات کے بعد زندہ
رہے تھے۔ ہاں جھوٹا مباہلہ کرنے والا سچے کی زندگی میں ہی ہلاک ہوا کرتا ہے۔ ایسے ہی ہمارے
مخالف بھی ہمارے مرنے کے بعد زندہ رہیں گے اور مخالفوں کے وجود کا قیامت تک ہونا ضروری ہے
جیسے وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ (ال عمران: ۵۶) سے ظاہر ہے۔
ہم تو ایسی باتیں سن سن کر حیران ہوتے ہیں۔ دیکھو ! ہماری باتوں کو کیسے الٹ پلٹ کر پیش کیا
جاتا ہے اور تحریف کرنے میں وہ کمال حاصل کیا ہے کہ یہودیوں کے بھی کان کاٹ دیئے ہیں ۔ کیا یہ
کسی نبی ، ولی ، قطب ، غوث کے زمانہ میں ہوا کہ اس کے سب اعدا مر گئے ہوں؟ بلکہ کافر منافق
باقی رہ ہی گئے تھے۔ ہاں اتنی بات صحیح ہے کہ بچے کے ساتھ جو جھوٹے مباہلہ کرتے ہیں تو وہ سچے کی
زندگی میں ہی ہلاک ہوتے ہیں جیسے کہ ہمارے ساتھ مباہلہ کرنے والوں کا حال ہو رہا ہے۔
مجھے تو اپنی جماعت پر جماعت کو خود سوچ کر عام سوالوں کا جواب دینا چاہیے افسوس ہوتا ہے کہ کیا
ان میں اتنی عقل بھی نہیں کہ ایسے اعتراض کرنے والے سے پوچھیں کہ یہ ہم نے کہاں لکھا ہے کہ بغیر
مباہلہ کرنے کے ہی جھوٹے سچے کی زندگی میں تباہ اور ہلاک ہو جاتے ہیں؟ وہ جگہ تو نکالو جہاں یہ
لکھا ہے۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ عقل میں فہم میں ہر طرح سے ترقی کریں اور ایسی باتوں کا خود
سوچ کر جواب دیا کریں اور اپنی ایمانی روشنی سے ان باتوں کو حل کیا کریں ۔ مگر دنیا داری کے دھندوں
میں مت ماری جاتی ہے۔ اتنا نہیں کر سکتے کہ معترض سے ہماری کتاب کی وہ جگہ ہی پوچھیں جہاں یہ ہے
لکھا ہے کہ بچے کی زندگی میں سب جھوٹے مر جاتے ہیں ۔ بلکہ جھوٹے تو قیامت تک رہیں گے۔
مبلغین کے لیے حضرت اقدس کی کتب کے مطالعہ کی اہمیت فرمایا۔ اس تحریک
سے مجھے یہ بھی یاد
آگیا ہے کہ وہ لوگ جو اشاعت اور تبلیغ کے واسطے باہر جاویں ۔ وہ ایسے نہ ہوں کہ الٹ پلٹ کر