۳ اکتوبر ۱۹۰۷ء (قبل نماز ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہماری باتوں کو کچھ اور کا اور ہی بناتے رہیں اور بات تو کچھ اور ہو اور سمجھانے کچھ اور لگ جاویں۔
دوسروں کو تو ہمارے دعوئی سے آگاہ کریں اور خود ہماری کتابوں کو کبھی پڑھا بھی نہ ہو۔ اس طرح سے ہی
تحریف ہوا کرتی ہے۔ ایسے وقتوں میں صرف زبانی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ تحریر پیش کرنی چاہیے۔
ہم پر الزم لگائے جاتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور امام حسین کی توہین کی جاتی ہے
حالانکہ ہم ان کو راستباز اور متقی سمجھتے ہیں۔ اعتراض کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بہت
بے عزتی کی جاتی ہے اور ان کو گالی دی جاتی ہے حالانکہ ہم ان کو ایک اولوالعزم نبی اور خدا کا راستباز
بندہ سمجھتے ہیں۔ ہاں اگر حضرت عیسی کا مر جانا ثابت کرنا ان کے نزدیک گالی دینا ہے تو اس طرح سے
تو ہم نے نکالی ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ دوسرے نبیوں کی طرح وفات پاگئے ہیں ۔ اے
۳ اکتوبر ۱۹۰۷ء (قبل نماز ظهر)
شخص عرض ترقی مدارج کے لیے آزمائش ضروری ہے ایک مفص نے مر کے ہمیں روحانی قائد کے واسطے یہاں آیا ہوں مجھے کچھ بتایا جائے۔
فرمایا۔ روحانی فائدہ بھی انہیں کو پہنچتا ہے جو آپ کوشش کرتے ہیں ۔ دیکھو ! ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے اعلیٰ اور افضل تھے مگر انہوں نے بھی دین کی خاطر کیسے کیسے
مصائب اٹھائے ۔ دین بھی تو مرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے ۔ خدا چاہتا تو ایسا نہ کرتا مگر اس نے دنیا
کے لیے بھی یہی قانون رکھا ہے کہ محنت سے سب کچھ ہوتا ہے اگر خدا کا فضل بھی ہوا اور محنت بھی ہو تو
انسان منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔ دنیا کے کاموں کے لیے انسان کیسے کیسے دکھ اٹھاتا اور کیسی کیسی
تکلیفیں برداشت کرتا ہے اور تب جا کر کچھ حاصل ہوتا ہے تو کیا دین کے لیے کچھ بھی محنت اور سعی
نہیں کرنی چاہیے؟ اگر تھوڑا سا مقدمہ آجاوے تو پھر انسان اس کے واسطے کہاں کہاں سے سفارشیں
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۹

لاتا ہے اور کس قدر خرچ کرتا ہے اور کتنی کوشش کرتا ہے اور اگر با وجود اتنی کوشش کے وہ مقدمہ خارج
ہو جاتا ہے تو پھر اپیل کراتا ہے بلکہ اگر وہ بھی خارج ہو جاتی ہے تو پھر کیسی کیسی مصیبتیں برداشت کر
کے اپیل در اپیل کرتا اور کیا کا کیا کر گذرتا ہے تو کیا دین کو ہی ایسا سمجھنا چاہیے کہ وہ محض پھونک
مارنے اور کسی ورد وظیفہ کے کرنے سے حاصل ہو جائے گا۔ اور یونہی آرام طلبی سے گزار نے پر اس
میں کامیابی ہو جائے گی ؟ خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ
لا يُفْتَنُونَ ( العنكبوت: ۳) کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ صرف زبانی قیل و قال پر ہی ان کو چھوڑ
دیا جائے گا اور صرف اتنا کہنے سے ہی کہ ہم ایمان لے آئے دیندار سمجھے جائیں گے اور ان کا امتحان
نہ بلکہ نہ ہوگا ؟ بلکہ امتحان اور آزمائش کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ سب انبیاء کا اس پر اتفاق ہے کہ ترقی
مدارج کے لیے آزمائش ضروری ہے اور جب تک کوئی شخص آزمائش اور امتحان کی منازل طے
نہیں کرتا دیندار نہیں بن سکتا ۔
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ دکھ کے بعد ہی ہمیشہ راحت ہوا کرتی ہے۔ یاد رکھو جو شخص خدا کی راہ
میں دکھ اور مصیبت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں وہ کاٹا جاوے گا۔ ترقی ہمیشہ مصائب اور
تکالیف کے بعد ہوتی ہے اور ایمانی حالت کا پتا اسی وقت لگتا ہے جب تکالیف اور مصائب آویں ۔
روحانی فوائد حاصل کرنے کے لیے پہلے اپنے آپ کو دکھ اور تکالیف اٹھانے کے لیے تیار
کر لینا چاہیے۔
عشق اول سرکش و خونی بود تا گریزد هر که بیرونی بود
بعض لوگ آتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں پھونک مارو کہ اولیاء اللہ بن جاویں اور ہمارا سینہ
صاف ہو جاوے اور روحانی معراج پر پہنچ جاویں اور ہمارے قلب میں پاکیزگی پیدا ہو جاوے۔
ان کو یا د رکھنا چاہیے کہ سب کچھ دکھوں اور تکالیف کے بعد مل جاتا ہے اور ضرور مل جاتا ہے مومن کو
اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کرتا۔ جب انسان دنیا کے لیے طرح طرح کی تکالیف برداشت کر لیتا ہے۔
ایک کسان کو ہی دیکھو کہ پہر رات کے قریب اٹھتا ہے ۔ ہل جوتا ہے اور کتنی تکالیف اٹھاتا اور محنت

کرتا ہے۔ نہ رات کو آرام کرتا ہے اور نہ دن کو ۔ بلکہ جب بہت سی مشکل کے بعد فصل پک بھی جاتا
ہے اس وقت بھی اس کے حاصل کرنے کے لیے کیا کیا مصائب اٹھاتا ہے اور اپنے عیال واطفال
سے علیحدگی اختیار کر کے اسے کاٹتا اور اس کو حاصل کرنے کے لیے کیسے کیسے دکھ اٹھاتا ہے۔ اور اس
دنیا کے لیے جو آج ہے اور کل فنا ہو جائے گی ، مارا مارا پھرتا اور مصیبت پر مصیبت اور دکھ پر دکھ اٹھاتا
ہے تو کیا پھر دین ہی ایسی چیز ہے جو محض پھونک مارنے سے حاصل ہو جاتا ہے اور اس میں کسی امتحان
آزمائش اور محنت کی ضرورت نہیں ؟
بے
دین کے لیے محنت کی ضرورت دین کے لیے ایسی توقع کرنا اور اس کوایک علو ہے دود کی طرح سمجھنا کسی طرح بھی کی طرح سمجھنا کسی طرح بھی ٹھیک نہیں ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم
کے زمانہ پر غور کرو کہ انہوں نے دین کی خاطر کیسے کیسے مصائب اٹھائے اور کن کن دکھوں میں وہ مبتلا
ہوئے نہ دن کو آرام کیا نہ رات کو ۔ خدا کی راہ میں ہر ایک مصیبت کو قبول کیا اور جان تک قربان کر دی
اور دین کی خاطر سر کٹوا دیئے ۔ مجھے اس وقت یاد آ گیا ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک
دشمن کے مقابلہ پر ایسے موقع پر نکلے کہ دو پہر کا وقت اور گرمی کا موسم تھا۔ سخت گرمی اور تپش تھی ۔
لو چلتی اور تیز دھوپ پڑتی تھی چلتے چلتے ایک نہایت ہی خوشگوار اور سرسبز و شاداب چشمے پر پہنچے۔
ایک صحابی نے ایسی خوشگوار سر سبز اور ہری بھری جگہ دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
عرض کی کہ مجھے اجازت دی جاوے کہ اس جگہ پر عبادت کروں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
جواب دیا تو بہ کرو کیا تو نہیں جانتا کہ یہ سب مصیبت ہم خدا کی خاطر برداشت کر رہے ہیں ایسی
خوشکن جگہ پر آرام کر کے عبادت کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ۔
ذبح ہونے کے بعد زندگی ملتی ہے وہ تو بندگی ہی نہیں جو دکھ درد کے ساتھ نہیں۔ ہے ہندوؤں کے گروؤں کی طرح کسی تالاب یا عمدہ حوض
کے کنارے پر بیٹھ کر بآرام زندگی بسر کرنا اور سرسبز ہری بھری جگہ پر لیٹ کر خدا کی یاد کرنے سے
بنتا۔ ۔ کچھ نہیں بنتا ۔ چاہیے کہ ابتلاؤں اور امتحانوں میں ثابت قدم رہو اور خدا کے لیے جان دینے میں بھی
فرق نہ رکھو اور اس کی راہ میں قربان ہونے کے لیے ہر وقت تیار رہو۔ جب انسان اپنے دل

میں فیصلہ کر لیتا ہے اور دکھ کے لیے تیار رہتا ہے تب پھر خدا بھی ملتا ہے اور روحانی فائدہ بھی ہوتا
ہے۔ یہی سنت اللہ ہے اور جب سے دنیا پیدا ہوئی اور انبیاء کا سلسلہ شروع ہوا بغیر دکھ اور تکالیف
کے برداشت کرنے کے خدا راضی نہیں ہوا کرتا اور نہ ہی دین حاصل ہوتا ہے۔
بعض لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ کسی جنتر منتر یا پھونک سے ہی ہمیں
اولیاء اللہ بنا دیویں اور ایک زندگی کی روح پھونک دیویں ۔ مگر خدا تو پہلے ذبح کر لیتا ہے اور پھر زندہ
کرتا ہے بلکہ ایسے ایسے امتحانوں اور آزمائشوں کے وقت انسان خود بھی معلوم کر لیتا ہے کہ اب میں
وہ نہیں ہوں جو پہلے تھا اور اس میں کچھ شک نہیں کہ ایسے امتحانوں میں پورا اترنے کے بعد خدا
ضرور ملتا ہے۔ جب تک انسان خدا کی راہ میں تکالیف اور مصائب برداشت کرنے کے لیے تیار
نہیں ہو جاتا ۔ تب تک ترقی کی امید بھی نہیں ہو سکتی ۔
نماز بھی اضطرابی حالت کو ظاہر کرتی ہے دیکھو یہ جونماز پڑھی جاتی ہے اس میں بھی کرتا ہے ایک طرح کا اضطراب ہے۔ کبھی کھڑا ہونا
پڑتا ہے، کبھی رکوع کرنا پڑتا ہے، کبھی سجدہ کرنا پڑتا اور پھر طرح طرح کی احتیاطیں کرنی پڑتی ہیں۔
مطلب یہی ہوتا ہے کہ انسان خدا کے لیے دکھ اور مصیبت کو برداشت کرنا سیکھے ورنہ ایک جگہ بیٹھ کر بھی
تو خدا کی یاد ہو سکتی تھی ۔ پر خدا نے ایسا منظور نہیں کیا۔ صلوٰۃ کا لفظ ہی سوزش پر دلالت کرتا ہے۔
جب تک انسان کے دل میں ایک قسم کا قلق اور اضطراب پیدا نہ ہو اور خدا کے لیے اپنے آرام کو نہ
چھوڑے تب تک کچھ بھی نہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگ فطرتاً اس قسم کے ہوتے ہیں جو ان
باتوں میں پورے نہیں اتر سکتے اور پیدائشی طور پر ہی ان میں ایسی کمزوریاں پائی جاتی ہیں جو وہ ان
امور میں استقلال نہیں دکھا سکتے مگر تا ہم بھی تو بہ اور استغفار بہت کرنی چاہیے کہ کہیں ہم ان میں ہی
شامل نہ ہو جاویں جو دین سے بالکل بے پروا ہوتے ہیں اور اپنا مقصود بالذات دنیا کو ہی سمجھتے ہیں ۔
مانہ کی آزمائشیں الگ الگ ہوتی ہیں ہر ایک زمانہ میں علیحدہ علیحدہ امتحان اور
آزمائشیں ہوا کرتی ہیں۔ صحابہ رضی اللہ عنہم
ہر زمانہ

نے تو خدا کی راہ میں جانیں دی تھیں اور اپنے سر کٹوائے تھے اور دوسرے نبیوں کے زمانہ میں کسی اور
قسم کے ہی دکھ اور مصائب تھے۔ غرض جب تک انسان ابتلاؤں اور آزمائشوں میں پورا نہیں اتر تا
تب تک ترقی نہیں کرتا اور مقبول حضرت احدیت نہیں ہوتا۔ بغیر تکلیفوں اور طرح طرح کے مصائب
کے تو کچھ بنتا ہی نہیں۔
اللہ تعالیٰ پر بدظنی مت کرو یادرکھو! اللہ تعالیٰ رحیم کریم ہے۔ اس پر باطنی نہیں کرنی چاہیے جو اس کی سنت کو نگاہ میں رکھے گا اور اس کے لیے دکھ
اور تکالیف کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جاوے گا وہ ضرور کامیاب ہوگا۔ اگر اس کے بتائے
ہوئے راستہ پر نہیں چلے گا اور بخل سے کام لے گا تو رہ جاوے گا۔ دیکھو! فوجوں میں جو لوگ بھرتی
ہوتے ہیں اور دنیا کی خاطر لڑنے مرنے اور جان دینے کے لیے نوکر ہوتے ہیں وہ کوئی ہزاروں
روپیہ تو تنخواہ نہیں پاتے ۔ یہی دس بارہ روپیہ کی خاطر جان دینا قبول کر لیتے ہیں مگر کتنے افسوس کی
بات ہے کہ خدا کی خاطر اور اس دائمی بہشت اور دائمی خوشنودی کے لیے کوئی فکر نہیں کرتے ۔
دائمی سکھ کے لیے کوشش کرنی چاہیے جب دنیا کے لیے ایس ایس کام کر لیتے ہیں توکیا ہی وجہ ہے کہ حقیقی آرام اور ہمیشہ کے سکھ کے ۔
کے لیے
اتنی کوشش نہیں کی جاتی ؟ اصل میں ایسے لوگ خدا کی اور خدا کے انعام واکرام کی قدر نہیں کرتے ۔
اگر اس کی قدر کرتے تو جان کیا چیز تھی جو قربان کرنے کے لیے تیار نہ ہو جاتے ۔ اصلی زندگی اور حقیقی
سکھ تو ہے ہی وہ جو خدا کی راہ میں مرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ حقیقی زندگی تو اپنے آپ پر ایک موت
وارد کر لینے سے ہی ملا کرتی ہے ایسے لوگ جو جنتروں منتروں اور ٹونوں ٹوٹکوں کی تلاش میں پھرتے
رہتے ہیں دین کے لیے کوشش کرنا چاہتے ہی نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ بڑے آرام سے اور گھر
بیٹھے بٹھائے قلب کی صفائی حاصل ہو جاوے۔ اصل میں جھوٹے قصوں اور کہانیوں نے ان لوگوں کو
بڑا نقصان پہنچایا ہے اور ایسی باتوں سے انہوں نے سمجھ رکھا ہے کہ دین ایک ایسی چیز ہے جو جنتروں
منتروں اور تعویذوں سے حاصل ہو سکتا ہے۔ اسی واسطے ان لوگوں نے بعض بعض ریاضتیں بھی مقرر

کی ہوئی ہیں جن پر عمل کرنے سے کہتے ہیں قلب جاری ہو جاتا ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ باوجود
قلب جاری ہونے کے عملی حالت ان کی اور بھی خراب ہو جاتی ہے۔ اور ایسے وظائف میں سے ایک
ذکر اڑہ بھی ہے کہ جس کا نتیجہ آخر میں سل ہوا کرتا ہے ۔ حالانکہ خدا تعالیٰ نے ایک ہی راہ رکھا ہے
جیسے فرمایا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : ۱۰) اور یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ انسان خدا
کی رضا کے ساتھ راضی ہو جاوے۔ کوئی دوئی نہ رہے۔ خدا کے ساتھ کسی اور کی ملونی نہ رہے اور
کسی قسم کی دوری یا جدائی نہ رہے۔
صدق ، وفا اور استقلال کی ضرورت یہ تھوڑی کی بات نہیں ۔ یہی وہ مشکل گھائی ہے جو بڑے بڑے مصائب اور امتحانوں کے بعد
طے ہوا کرتی ہے یہ نماز جو تم لوگ پڑھتے ہو ۔ صحابہؓ بھی یہی نماز پڑھا کرتے تھے اور اسی نماز سے
انہوں نے بڑے بڑے روحانی فائدے اور بڑے بڑے مدارج حاصل کئے تھے۔ فرق صرف
حضور اور خلوص کا ہی ہے۔ اگر تم میں بھی وہی اخلاص ، صدق ، وفا اور استقلال ہو تو اسی نماز سے اب
بھی وہی مدارج حاصل کر سکتے ہو جو تم سے پہلوں نے حاصل کئے تھے۔ چاہیے کہ خدا کی راہ میں
دکھ اٹھانے کے لیے ہر وقت تیار رہو۔
یاد رکھو! جب اخلاص اور صدق سے کوشش نہیں کرو گے کچھ نہیں بنے گا۔ بہت آدمی ایسے بھی
ہوتے ہیں کہ یہاں سے تو بیعت کر جاتے ہیں مگر گھر میں جا کر جب تھوڑی سی بھی تکلیف آئی اور کسی
نے دھمکایا تو جھٹ مرتد ہو گئے ۔ ایسے لوگ ایمان فروش ہوتے ہیں۔ صحابہ کو دیکھو کہ انہوں نے تو
دین کی خاطر اپنے سر کٹوا دیئے تھے اور جان و مال سب خدا کی راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار
رہتے تھے۔ کسی دشمن کی دشمنی کی انہیں پر وا تک بھی نہ تھی ۔ وہ تو خدا تعالیٰ کی راہ میں سب طرح کی
تکالیف اٹھانے اور ہر طرح کے دکھ برداشت کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے اور انہوں نے
اپنے دلوں میں فیصلہ کیا ہوا تھا۔ مگر یہ ہیں جو ذرا بھی نمبردار یا کسی اور شخص نے دھمکایا تو دین ہی چھوڑ
دیا۔ ایسے لوگوں کی عبادتیں بھی محض پوست ہی پوست ہوتی ہیں ۔ ایسوں کی نمازیں بھی خدا تک نہیں

پہنچتیں بلکہ اسی وقت ان کے منہ پر ماری جاتی ہیں اور ان کے لیے لعنت کا موجب ہوتی ہیں
خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (الماعون : ۶،۵ )
وہ لوگ جو نمازوں کی حقیقت سے ہی بے خبر ہوتے ہیں ۔ ان کی نمازیں نری ٹکریں ہوتی ہیں ۔
ایسے لوگ ایک سجدہ اگر خدا کو کرتے ہیں تو دوسرا دنیا کو کرتے ہیں جب تک انسان خدا کے لیے
تکالیف اور مصائب کو برداشت نہیں کرتا ۔ تب تک مقبول حضرت احدیت نہیں ہوتا ۔ دیکھو ! دنیا میں
بھی اس کا نمونہ پایا جاتا ہے۔ اگر ایک غلام اپنے آقا کا ہر ایک تکلیف اور مصیبت میں اور ہر ایک
خطرناک میدان میں ساتھ دیتا رہے تو وہ غلام غلام نہیں رہتا بلکہ دوست بن جاتا ہے۔ یہی خدا کا حال
ہے اگر انسان اس کا دامن نہ چھوڑے اور اسی کے آستانہ پر گرا ر ہے اور استقلال کے ساتھ وفاداری
کرتا رہے تو پھر خدا بھی ایسے کا ساتھ نہیں چھوڑتا اور اس کے ساتھ دوست والا معاملہ کرتا ہے ۔
وفاداری کا مادہ تو کتے میں بھی پایا جاتا ہے۔ خواہ وہ بھوکا رہے۔ بیمار ہو جائے کمزور ہو جائے
خواہ کچھ ہی ہو مگر اپنے مالک کے گھر کو نہیں چھوڑتا اور وہ لوگ جو ذراسی تکلیف پر دین سے ہی
روگرداں ہو جاتے ہیں ان کو کتے سے سبق سیکھنا چاہیے۔
لکھا ہے کہ ایک یہودی مشرف باسلام ہوا۔ کچھ دن بعد جو مصیبت کا سامنا ہوا اور بھوکا مرنے
لگا اور فاقہ پر فاقہ آنے لگا تو کسی یہودی کے مکان پر بھیک مانگنے کے لیے گیا۔ یہودی نے اس نو مسلم
کو چار روٹیاں دیں۔ جب وہ روٹیاں لے کر جا رہا تھا تو ایک کتا بھی اس کے پیچھے ہولیا۔ اس شخص
نے یہ خیال کر کے کہ شاید ان روٹیوں میں سے کتے کا بھی کچھ حصہ ہے ایک روٹی کتے کے آگے
پھینک دی اور آگے چل دیا ۔ کتا اس روٹی کو جلدی جلدی کھا کر پھر پیچھے پیچھے ہولیا تب اس نے خیال
کیا کہ شاید ان روٹیوں میں سے نصف حصہ کتنے کا ہو۔ تب اس نے ایک اور روٹی کتنا کے آگے
پھینک دی مگر کتا اس کو بھی کھا کر پیچھے پیچھے چل دیا۔ پھر اس نے جب معلوم کیا کہ کتا پیچھا نہیں چھوڑتا
تو اسے خیال گذرا کہ شاید تین حصے اس کے ہوں اور ایک حصہ میرا ہو اس لئے اس نے ایک روٹی اور
ڈال دی مگر کتا وہ روٹی کھا کر بھی واپس نہ گیا۔ تب اسے کتنے پر غصہ آیا اور کہا تو تو بڑا بدذات ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی