۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مانگ کر میں چار روٹیاں لایا تھا مگر ان میں سے تین کھا کر بھی تو پیچھا نہیں چھوڑتا۔ خدا تعالیٰ نے اس
وقت کتے کو بولنے کے لئے زبان دے دی۔ تب کتے نے جواب دیا کہ میں بدذات نہیں ہوں۔ میں
خواہ کتنے فاقے اٹھاؤں مگر مالک کے سوائے دوسرے گھر پر نہیں جاتا۔ بدذات تو تو ہے جو دو تین فاقے
اٹھا کر ہی کافر کے گھر مانگنے کے لیے آگیا۔ تب وہ مسلمان یہ جواب سن کر اپنی حالت پر بہت
پشیمان ہوا۔
ایسے ہی گورداسپور میں ایک با ایک بلی تھی خواہ کچھ ہی اس کے پاس پڑار ہے مگر وہ بغیر اجازت کچھ نہ
کھاتی تھی ایک دفعہ بعض دوستوں نے اس بلی کے مالک کو کہا کہ ہم بھی یہ تجربہ کرنا چاہتے ہیں چنانچہ
انہوں نے حلوہ، دودھ، چھیچھڑے وغیرہ بلی کے پاس رکھ کر باہر سے قفل لگا دیا۔ تین دن کے بعد جو
دیکھا تو بلی مری پڑی تھی اور وہ کھانا اس طرح صحیح سالم موجود تھا۔ اگر ارذل مخلوقات کے صفات حسنہ
بھی انسان میں نہ پائے جائیں تو پھر وہ کس خوبی کے لائق ہے؟
۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ء (بوقت سیر)
عبادت کے اصول کا خلاصہ
حضرت اقدس نے فرمایا۔
ایک شخص نے سوال کیا کہ نماز میں کھڑے ہو کر اللہ جل شانہ کا
کس طرح کا نقشہ پیش نظر ہونا چاہیے؟
موٹی بات ہے۔ قرآن شریف میں لکھا ہے اُدْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ (الاعراف: ۳۰)
اخلاص سے خدا تعالیٰ کو یاد کرنا چاہیے اور اس کے احسانوں کا بہت مطالعہ کرنا چاہیے۔ چاہیے کہ
اخلاص ہو ۔ احسان ہو اور اس کی طرف ایسار جوع ہو کہ بس وہی ایک رب اور حقیقی کارساز ہے۔
عبادت کے اصول کا خلاصہ اصل میں یہی ہے کہ اپنے آپ کو اس طرح سے کھڑا کرے کہ گویا
خدا کو دیکھ رہا ہے اور یا یہ کہ خدا اسے دیکھ رہا ہے۔ ہر قسم کی ملونی اور ہر طرح کے شرک سے پاک ہو
الحکم جلدا انمبر ۳۶ مورخہ ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۱،۱۰، ۱۴ نیز بدر جلد ۶ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۸ تا ۱۰
الله الله
جلد نهم
ہو جاوے
جاوے اور اسی کی عظمت اور اسی کی ربوبیت کا خیال رکھے ۔ ادعیہ ماثورہ اور دوسری دعا ئیں خدا سے
بہت مانگے اور بہت توبہ استغفار کرے اور بار بار اپنی کمزوری کا اظہار کرے تا کہ تزکیہ نفس
اوے اور خدا سے سچا تعلق ہو جاوے اور اسی کی محبت میں محو ہو جاوے اور یہی ساری نماز کا
خلاصہ ہے اور یہ سارا سورہ فاتحہ میں ہی آجاتا ہے۔ دیکھو إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵)
میں اپنی کمزوریوں کا اظہار کیا گیا ہے اور امداد کے لیے خدا تعالیٰ سے ہی درخواست کی گئی ہے اور خدا تعالیٰ
سے ہی مدد اور نصرت طلب کی گئی ہے اور پھر اس کے بعد نبیوں اور رسولوں کی راہ پر چلنے کی دعا مانگی
گئی ہے اور ان انعامات کو حاصل کرنے کے لیے درخواست کی گئی ہے جو نبیوں اور رسولوں کے
ذریعہ سے اس دنیا پر ظاہر ہوئے ہیں اور جو انہیں کی اتباع اور انہیں کے طریقہ پر چلنے سے حاصل ہو
سکتے ہیں۔ اور پھر خدا تعالیٰ سے دعا مانگی گئی ہے کہ ان لوگوں کی راہوں سے بچا جنہوں نے تیرے
رسولوں اور نبیوں کا انکار کیا اور شوخی اور شرارت سے کام لیا ور اسی جہان میں ہی ان پر غضب نازل
ہوا یا جنہوں نے دنیا کو ہی اپنا اصلی مقصود سمجھ لیا اور راہ راست کو چھوڑ دیا۔ اصلی مقصد نماز کا تو دعا ہی
ہے اور اس غرض سے دعا کرنی چاہیے کہ اخلاص پیدا ہو اور خدا تعالیٰ سے کامل محبت ہو اور معصیت
سے جو بہت بری بلا ہے اور نامہ اعمال کو سیاہ کرتی ہے طبعی نفرت ہو اور تزکیہ نفس اور روح القدس کی
تائید ہو۔ دنیا کی سب چیزوں جاہ و جلال، مال و دولت، عزت و عظمت سے خدا مقدم ہو اور وہی سب
سے عزیز اور پیارا ہو اور اس کے سوائے جو شخص دوسرے قصے کہانیوں کے پیچھے لگا ہوا ہے جن کا
کتاب اللہ میں ذکر تک نہیں وہ گرا ہوا ہے اور محض جھوٹا ہے۔ نماز اصل میں ایک دعا ہے جو سکھائے
ہوئے طریقہ سے مانگی جاتی ہے۔ یعنی کبھی کھڑے ہونا پڑتا ہے کبھی جھکنا اور کبھی سجدہ کرنا پڑتا ہے اور
سے
جو اصلیت کو نہیں سمجھتا وہ پوست پر ہاتھ مارتا ہے۔
فرمایا۔ مصائب اور شدائد کا آنا نہایت ضروری ہے۔ مصائب و شدائد ضروری ہیں سرمایا ہے
کوئی نبی نہیں گذرا جس کا امتحان نہیں لیا گیا۔ جب کسی کا
کوئی عزیز مر جاتا ہے تو اس کے لیے یہ بڑا نازک وقت ہوتا ہے۔ مگر یاد رکھو ایک پہلو پر جانے
والے لوگ مشرک ہوتے ہیں۔ آخر خدا کی طرف قدم اٹھانے اور حقیقی طور پر اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦ ) والی دعا مانگنے کے یہی معنے تو ہیں کہ خدایا! وہ راہ دکھا جس سے تو راضی ہو
اور جس پر چل کر نبی کامیاب اور بامراد ہوئے ۔ آخر جب نبیوں والی راہ پر چلنے کے لیے دعا کی
جاوے گی تو پھر ابتلاؤں اور آزمائشوں کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے اور ثابت قدمی کے واسطے خدا
سے مدد طلب کرتے رہنا چاہیے۔ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ صحت و عافیت بھی رہے۔ مال و دولت میں
بھی ترقی ہو اور ہر طرح کے عیش و عشرت کے سامان اور مالی اور جانی آرام بھی ہوں ۔ کوئی ابتلا بھی نہ
آوے اور پھر یہ کہ خدا بھی راضی ہو جاوے وہ ابلہ ہے وہ کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ جن لوگوں
پر خدا راضی ہوا ہے ان کے ساتھ یہی معاملہ ہوا ہے کہ وہ طرح طرح کے امتحانوں میں ڈالے گئے
اور مختلف مصائب اور شدائد سے ان کا سامنا ہوا۔ حضرت ابراہیم پر دیکھو کیسا نازک ابتلا آیا تھا اور
پھر اس کے بعد سب نبیوں کے ساتھ یہی معاملہ رہا۔ یہاں تک کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
زمانہ آگیا۔ دیکھو ان کو پیدا ہوتے ہی یتیمی کا سامنا ہوا۔ یتیمی بھی تو بری بلا ہے خدا جانے کیا کیا دکھ
اٹھائے اور پھر دعویٰ کرتے ہی مصیبتوں کا ایک پہاڑ ٹوٹ پڑا تھا۔
رض
یا درکھو! انبیاء کا دوسرا نام اہلِ بلا واہلِ ابتلا بھی ہے۔ ابتلاؤں سے کوئی نبی بھی خالی نہیں رہا۔
ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گیارہ بیٹے فوت ہوئے تھے اور پھر انبیاء کو تو
رہنے دو۔ امام حسین کو دیکھو کہ ان پر کیسی کیسی تکلیفیں آئیں ۔ آخری وقت میں جو ان کو ابتلا آیا تھا
کتنا خوفناک ہے۔ لکھا ہے کہ اس وقت ان کی عمر ستاون برس کی تھی اور کچھ آدمی ان کے ساتھ تھے۔
جب سولہ یا سترہ آدمی ان کے مارے گئے اور ہر طرح کی گھبراہٹ اور لاچاری کا سامنا ہوا تو پھر ان
پر پانی کا پینا بند کر دیا گیا۔ اور ایسا اندھیر مچایا گیا کہ عورتوں اور بچوں پر بھی حملے کئے گئے اور لوگ
بول اٹھے کہ اس وقت عربوں کی حمیت اور غیرت ذرا بھی باقی نہیں رہی۔ اب دیکھو کہ عورتوں اور
بچوں تک بھی ان کے قتل کئے گئے اور یہ سب کچھ درجہ دینے کے لیے تھا۔ جاہل تو کہیں گے کہ وہ
گنہگار اور بداعمال تھے اس لیے ان پر یہ تکلیف آئی مگر ان کو یا د رکھنا چاہیے کہ آرام سے کوئی درجہ