بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں ملا کرتا جو لوگ ایک ہی پہلو پر زور دیئے جاتے ہیں اور ابتلاؤں اور آزمائشوں میں صبر کرنا نہیں
چاہتے۔ اندیشہ ہے کہ وہ دین ہی چھوڑ دیں جیسے کہ شیعہ لوگ ہیں کہ اس حقیقت کو دیکھتے نہیں جو امتحانوں
اور آزمائشوں کے بعد حاصل ہوا کرتی ہے اور نہ ہی اس کی پروا کرتے ہیں مگر سیا پا لگا تار کئے جاتے
ہیں اور چھوڑنے میں نہیں آتے ۔ کیا امام حسین نے انہیں وصیت کی تھی کہ میرے بعد میرا سیا پا کرتے
رہنا؟ یا د رکھو جتنے اولیاء اللہ اور مقرب لوگ گزرے ہیں ۔ ان کے بڑے بڑے تلخ امتحان ہوئے
ہیں اور جو پہلوں کا حال ہے وہ آنے والوں کے لیے ایک سبق ہے۔
یہ تو بڑی غلطی ہے کہ ایک طرف تو انسان چاہے کہ ہر طرح کی آسودگی اور آرام ہو اور خوشنودی
کے سب سامان مہیا ہوں اور دوسری طرف مقرب اللہ بھی بن جاوے۔ یہ تو ایسا مشکل ہے جیسے
اونٹ کا سوئی کے نگے میں سے گذر جانا بلکہ اس سے بھی نا ممکن ۔ جب تک ابتلاؤں اور امتحانوں میں
انسان پورا نہ اترے کچھ نہیں بنتا۔ لے
بلا تاریخ
ایک شخص نے حضرت اقدس کی خدمت بابرکت میں چند سوال
چند سوالات کے جوابات پیش کئے جو مع جواب ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔
سوال نمبر 1 ۔ زردشت نبی تھا یا نہیں ؟
حضرت اقدس نے فرمایا۔
ہم تو یہی کہیں گے کہ امنْتُ بِاللهِ وَ رُسُلِهِ " خدا کے کل رسولوں سے پر ہمارا ایمان ہے مگر
لی الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۱ نیز بدر جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۳
کے بدر میں لکھا ہے ۔ آمَنْتُ بِاللهِ وَ مَلئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ ( بدر جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحه ۸)
سے بدر میں لکھا ہے ۔ خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں اور تمام رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۸ )
اللہ کریم نے ان سب کے نام اور حالات سے ہمیں آگاہی نہیں دی ہے جیسے فرمایا وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا
رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ مِنْهُم مَّنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَ مِنْهُم مَّنْ لَّمْ نَقْصُصُ عَلَيْكَ (المؤمن : ۷۹)
اتنے کروڑ مخلوقات پیدا ہوتی رہی اور کروڑ ہا لوگ مختلف ممالک میں آباد رہے یہ تو نہیں ہو سکتا کہ
خدا تعالیٰ نے ان کو یونہی چھوڑ دیا ہو اور کسی نبی کے ذریعہ سے ان پر اتمام حجت نہ کی ہو۔ آخران
میں رسول آتے ہی رہے ہیں ۔ کے ممکن ہے کہ یہ بھی انہیں میں سے ایک رسول ہوں مگر ان کی تعلیم کا
صحیح صحیح پتا اب نہیں لگ سکتا۔ کیونکہ زمانہ دراز گذر جانے سے تحریف لفظی اور معنوی کے سبب بعض
باتیں کچھ کا کچھ بن گئی ہیں حقیقی طور پر محفوظ رہنے کا وعدہ تو صرف قرآن مجید کے لیے ہی ہے۔ مومن
کو سوء ظن کی نسبت نیک ظن کی طرف زیادہ جانا چاہیے۔ سے قرآن مجید میں وَ إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا
فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) لکھا ہے۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ وہ بھی ایک رسول ہوں ۔
سوال نمبر ۲۔ براہین احمدیہ میں آپ نے کلام الہی کی ایک نشانی یہ بھی لکھی ہے کہ وہ ہر ایک پہلو میں
دوسری کلاموں سے افضل ہوتا ہے۔ توریت انجیل بھی تو خدا کا کلام ہیں کیا ان میں بھی یہ وصف پایا جاتا ہے؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ان کتابوں کی نسبت قرآن مجید میں يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ (المائدۃ: ۱۴) لکھا ہے وہ
لوگ شرح کے طور پر اپنی طرف سے بھی کچھ ملا دیا کرتے تھے ۔ اس لیے جو کتابیں محرف مبدل
وو
لے بدر سے ” یہ تفصیل وہ کون تھے اور کہاں کہاں تھے اور کس ملک میں رہتے تھے۔ اس کو ہم نہیں جانتے“
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
وہ
بدر سے ۔ ہم ایسا نہیں کہہ سکتے کہ وہ تمام ممالک اور وہ تمام مخلوق ہمیشہ انبیاء سے خالی رہی ہے ہم یہی مانتے
ہیں کہ ہندوستان میں بھی خدا تعالیٰ کے پیغمبر گزرے ہیں اور ایران میں بھی ہوئے اور دوسرے ممالک میں بھی
ہوئے ہیں ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
سے بدر سے ۔ ”حضرت عمرؓ نے پارسیوں کو اہل کتاب میں داخل سمجھا تھا اور ان کے ساتھ وہی سلوک کیا تھا جو کہ اہل کتاب
کے ساتھ کرنا چاہیے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بھی یہی طریق تھا۔ ایسے جلیل القدر اصحاب کی رائے کی اس معاملہ میں
قدر کرنی چاہیے اس طرح ایک فیصلہ شدہ امر ہو جاتا ہے۔“ (بدر جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۸)
ہو چکی ہیں ان میں یہ نشانی کب مل سکتی ہے؟
و
اس پر حضرت حکیم الامت نے عرض کی کہ حضور توریت میں لکھا ہے پھر موسیٰ خدا کا بندہ مر گیا اور
موسیٰ جیسا نہ کوئی پیدا ہوا نہ ہوگا اور اس کی قبر بھی آج تک کوئی نہیں جانتا، تو یہ کلام حضرت موسی کی ہو ہی
کسی طرح سکتی ہے اور انجیل کی نسبت تو عیسائی خود قائل ہیں کہ وہ اصلی جو عیسی کی انجیل تھی نہیں ملتی ۔ یہ
سب تراجم در تراجم ہیں اور ترجمے مترجم کے اپنے خیالات کے مطابق ہوا کرتے ہیں۔ اور ان میں بہت
سا حصہ اس قسم کا پایا جاتا ہے جو دوسروں کا بیان ہے جیسے صلیب کا واقعہ وغیرہ۔
اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
یہ ٹھیک بات ہے۔ اگر تمام دنیا میں تلاش کریں تو قرآن مجید کی طرح خالص اور محفوظ کلام الہی
کبھی نہیں مل سکتا بالکل محفوظ اور دوسروں کی دست برد سے پاک کلام تو صرف قرآن مجید ہی ہے۔
دو باتیں بڑی یا درکھنے والی ہیں ایک تو قرآن شریف کی حفاظت کی نسبت کہ روئے زمین پر ایک بھی
ایسی کتاب نہیں جس کی حفاظت کا وعدہ خود اللہ کریم نے کیا ہو اور جس میں اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا
لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) کا پر زور اور متحد یا نہ دعوئی موجود ہو۔ اور دوسرا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی اخلاقی حالتوں کی نسبت ۔ کیونکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر ایک طرح کے اخلاق ظاہر
کرنے کا موقع ملا۔ حضرت موسیٰ کو دیکھو کہ وہ راستہ میں ہی فوت ہو گئے تھے اور حضرت عیسی تو ہمیشہ
مغلوب ہی رہے۔ معلوم نہیں اگر غالب ہوتے تو کیا کرتے ۔ مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر
طرح سے اقتدار اور اختیار حاصل کر کے اپنے جانی دشمنوں اور خون کے پیاسوں کو اپنے سامنے بلا کر
کہہ دیا لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (یوسف : ۹۳) اور پھر یہ بھی دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس
وقت مبعوث ہوئے تھے جب فسق و فجور ، شرک اور بت پرستی اپنے انتہا کو پہنچ چکی تھی اور ظَهَرَ الْفَسَادُ
فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) والا معاملہ ہورہا تھا۔ اور گئے اس وقت تھے جب وَ رَأَيْتَ النَّاسَ
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۳) والا نظارہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا تھا اور یہ ایک
ایسی بات ہے جس کی نظیر تمام دنیا میں نہیں پائی جاتی اور یہی تو کاملیت ہے کہ جس مقصود کے لیے
آئے تھے اس کو پورا کر کے دکھا دیا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو صلیب کا ہی منہ دیکھتے پھرے اور
یہودیوں سے رہائی نہ پاسکے۔ مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غالب ہو کر وہ اخلاق
دکھائے جن کی نظیر نہیں ۔
سوال نمبر ۳ عیسی علیہ السلام کی نسبت تو قرآن شریف میں کلمۃ اور رُوحُ مِنْہ لکھا ہے ۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
ہے۔
ہم بھی تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کو میں شیطان سے پاک سمجھتے اور دوسرے نبیوں کی
ارواح کی طرح اس کی روح کو بھی رُوحٌ مِنْهُ مانتے ہیں اور يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ (الاعراف: ۱۵۹)
پر یقین رکھتے ہیں۔ مگر اس سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دوسرے انبیاء سے کوئی فضیلت تو ثابت نہیں
ہو سکتی ۔ آپ ہی بتائیں کہ ہر ایک شخص روح منہ ہوتا ہے یا کسی اور طرف سے؟ سب ارواح خدا تعالیٰ
کی مخلوق اور اسی کی طرف سے ہوتی ہیں نہ کہ کسی اور طرف سے ۔ ہاں اس میں ایک لطیف اشارہ
بھی ہے اور وہ یہ کہ فاسقوں، فاجروں کی ارواح کو بسبب ان کے فسق و فجور اور شرک کی گندگی کے
روح منہ نہیں کہہ سکتے بلکہ وہ روح الشیطان ہوتے ہیں جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے شَارِكَهُمْ فِي الْأَمْوَالِ
وَالْأَوْلادِ (بنی اسراءیل: ۶۵) اور اس طرح سے ہم مانتے ہیں کہ بعض روح الشیطان ہوتے ہیں اور
بعض روح مِنْہ ہوتے ہیں بعض آدمی ایسے خراب ہوتے ہیں کہ وہ نہایت ہی خبیث الفطرت اور
شیطان خصلت ہوتے ہیں۔ ان سے توقع ہی نہیں ہو سکتی کہ وہ کبھی رجوع الی اللہ کر سکیں۔ ایسے
لوگوں پر رُوح منہ کا لفظ نہیں بولا جاتا بلکہ وہ روح الشیطان ہوتے ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر
جو رُوحٌ مِنْه یا کلمۃ کا لفظ بولا گیا ہے تو وہ بطور ذب اور دفع کے ہے اور اس الزام کو دور کیا گیا ہے جو
ان پر لگایا گیا تھا ورنہ کل راستباز اور نیکو کار لوگ رُوح منہ ہی ہوتے ہیں ۔
سوال نمبر ۴ ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو تو خدا نے بے باپ پیدا کیا تھا۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
اگر بے باپ پیدا ہونا دلیل الوہیت اور اہنیت ہے تو پھر حضرت آدم علیہ السلام بدرجہ اولی اس
کے مستحق ہیں کیونکہ نہ ان کی ماں ہے نہ باپ اور خدا فرماتا ہے إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ
ادم (ال عمران: ۶۰) اور سوچنے والی بات یہ ہے کہ چونکہ حضرت عیسی کے بے باپ ہونے سے
خلقت کو دھوکا لگنے کا اند! کا اندیشہ تھا اس لیے خدا نے آدم علیہ السلام کو بغیر ماں اور باپ کے پیدا کر کے
ایک نظیر پہلے ہی سے قائم کر دی تھی لیکن اگر اس کے آسمان پر جانے والی بات بھی صحیح مانی جاوے تو
چاہیے تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کی بھی ایک نظیر قائم کر دیتا ۔ اب بتلاؤ جبکہ خدا نے آسمان پر جانے کی کوئی نظیر
پیش نہیں کی تو پھر اسی سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ ان کے آسمان پر جانے والی کہانی محض جھوٹی ہے۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب کفار نے سوال کیا تھا کہ آو ترقی فِی السَّمَاءِ (بنی اسراءیل : ۹۴)
یعنی آسمان پر چڑھ جاؤ تو خدا نے یہی جواب دیا تھا کہ بشر آسمان پر نہیں جا سکتا جیسے فرما یا قُلْ سُبْحَانَ
رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا (بنی اسراءیل : (۹۴) اگر بشر آسمان پر جا سکتا تھا تو چاہیے تھا کہ کفار
نظیر پیش کر دیتے ۔
افسوس کہ ان لوگوں نے بے وجہ پادریوں کی مدد پر کمر باندھ لی ہے۔ جب وہ کہتے ہیں کہ
قرآن مجید کی رو سے بشر تو آسمان پر جا نہیں سکتا مگر عیسی علیہ السلام آسمان پر چلے گئے اس لیے وہ خدا
ہیں تو پھر منہ تکتے رہ جاتے ہیں۔ اتنا نہیں سمجھتے کہ حضرت عیسی علیہ السلام تو ایک کمزور اور عاجز
انسان تھے اور خدا کے رسول تھے ایک ذرہ بھی اس سے زیادہ نہ تھے ۔ اگر وہ خدا تھا تو یہ بار ثبوت
عیسائیوں پر ہے کہ وہ کوئی سورج ، چاند یا زمین کا پتا دیویں جو اس نے بنائی تھی ۔ وہ بے چارے تو
ایک مچھر بھی پیدا نہیں کر سکتے تھے۔ قرآن مجید میں تو صاف لکھا ہے کہ وہ ایک عبد تھے کھانے پینے
اور دوسرے حوائج کے محتاج تھے اور دوسرے نبیوں کی طرح وفات پاگئے تھے۔
سوال نمبر ۵۔ ایسے موقع پر مسلمان معراج پیش کر دیتے ہیں ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
معراج جس وجود سے ہوا تھا وہ یہ لگنے موتنے والا وجود تو نہ تھا بلکہ وہ ایک الطف اور نہایت
ہی نورانی وجود تھا۔ کس کس غلطی کی اصلاح کی جاوے۔ بخاری میں صاف طور پر ثُمَّ اسْتَيْقَظَ لکھا