۱۹ اکتوبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے یعنی پھر وہ جاگ اٹھے ۔ اب بتلاؤ ہم یہ بات کس طرح مان لیں کہ وہ یہی وجود تھا۔ ہمارا تو تجربہ
ہے کہ پاک لوگوں کو ایک نورانی وجو د ملتا ہے۔
یا درکھو! ایک الہام ہوتا ہے اور ایک رؤیا اور کشف بھی ہوتا ہے۔ کشف رویا سے بڑھ کر ہوتا ہے۔
صاحب کشف جانتا ہے کہ میں ایک اور جگہ پر ہوں اور وہ دوسروں کی آواز بھی سنتا ہے۔ صوفیاء کرام
اس بات کے قائل ہیں کہ اولیاء اللہ کو ایک نوری جسم ملتا ہے بلکہ بعض اوقات اسے دوسرے لوگ بھی
دیکھ لیتے ہیں اور سب صوفی اس بات کے بھی قائل ہوتے ہیں کہ وحی کا سلسلہ بند نہیں ہوتا بلکہ ظلی طور
پر انسان نبی بن سکتا مگر کمزوری کے ساتھ وحی دل کہہ دیتے ہیں ۔
خوب یا درکھو کہ وہ یہ وجود نہیں تھا جو معراج میں تھا بلکہ وہ ایک اور ہی وجود ہوتا ہے۔اسی سے
انسان مردوں سے بھی ملاقات کرتا ہے اور اس کا نمونہ کسی قدر خواب میں بھی پایا جاتا ہے کہ انسان کا ملاقات کرتا ہے اور اس کا ہو
یہ وجود تو چار پائی پر ہوتا ہے مگر ایک آنکھیں ہوتی ہیں جن سے دیکھتا ہے اور ایک پاؤں ہوتے ہیں
جن سے چلتا ہے اور خواب کو موت کی بہن بھی اسی واسطے کہا گیا ہے کہ اس سے اس عالم کی کسی قدر سمجھ
آجاتی ہے۔
جب بخاری جیسی کتاب میں ثُمَّ اسْتَيْقَظَ لکھا ہے اور حضرت عائشہ صدیقہ کا بھی یہی
رض
مذہب ہے تو ہمیں کیا بنی ہے جو یونہی کچھ کا کچھ پیش کر دیا کریں۔ معلوم ہوتا ہے کہ صحابہؓ کا مذہب بھی
یہی تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج اس وجود سے نہیں ہوا تھا بلکہ وہ ایک اور نورانی وجود تھا
ور نہ حضرت عائشہ صدیقہ کی مخالفت میں شور بر پا کرتے۔
۱۹ اکتوبر ۱۹۰۷ء (بوقت سیر)
مجدّد کی ضرورت فرمایا۔ طرح طرح کے نشانات ات اور موجودہ حالات زمانہ کے اور صدی کا
سر سب کے سب ضرورت مجد د ثابت کر رہے ہیں اور مجدد کا کام اپنے زمانہ
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۶،۵

کی اصلاح اور اس فتنہ موجودہ کا دور کرنا ہوتا ہے جو سب سے بڑا فتنہ ہو۔ اور وہ اسی زمانہ کے مطابق
ضروری اصلاح کرنے کے لیے آتا ہے اور ظاہر ہے کہ اس زمانہ میں اس سے بڑھ کر فتنہ نہیں کہ ایک
طرف تو ایک عاجز بندہ کو خدا بنایا جائے اور اسی کو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا سمجھا جائے اور
دوسری طرف ایک صادق نبی کو جو دنیا میں سب سے بڑھ کر توحید کا حامی آیا ہے نعوذ باللہ جھوٹا قرار دیا
جائے ۔ یہ وہ فتنہ ہے جس نے لاکھوں انسانوں کو خدا پرستی سے برگشتہ کر کے انسان پرست بنادیا اور
اسی کے اثر سے اکثر لوگ دہر یہ بن گئے اور توحید کی محبت دلوں میں سے جاتی رہی اور اسلام صرف
تھے۔ سو
برائے نام رہ گیا اور سب کے سب چھوٹے بڑے اس فتنہ عظیمہ سے اثر پذیر ہو رہے
خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کی اصلاح کے لیے اور فتنہ کے مناسب حال جو امام اور مجدد بھیجنا تھا اس کا نام
اسی فتنہ کو دور کرنے کے لیے مسیح رکھا کیونکہ حضرت عیسی کی امت نے ہی بگڑ کر یہ فتنہ برپا کیا ہے اس
لیے اس کی اصلاح کے لیے اور زمانہ کو اس کے فتنہ سے بچانے کے لیے ضرور تھا کہ اسی نام پر کوئی
پیدا کیا جاتا۔ اسی مصلحت سے اس صدی کے مجدد اور امام کا نام مسیح موعود رکھا گیا۔ فتنے دو طرح کے
ہوتے ہیں۔ ایک بیرونی اور دوسرے اندرونی ۔ بیرونی طور پر تو پادریوں اور دوسرے مخالف
مذاہب والوں نے اسلام پر وہ وہ ناجائز اور بے بنیاد اعتراض کئے کہ جن کو سن کر ہزار ہا لوگ مرتد
ہو گئے ہزاروں رسالے اور کتابیں اسلام کی مخالفت میں لکھی گئیں اور ہر ایک قسم کے محض غلط
اعتراضوں سے اس پاک مذہب کے نابود کرنے کی کوشش کی گئی اور ایک عورت کے بچہ کو طرح طرح
کے پیرایوں میں پیش کر کے خدا کا بیٹا بنایا گیا۔
یہ تو سچ ہے کہ وہ خدا کا رسول تھا مگر خدا تو نہیں تھا اور نہ اس میں اور رسولوں سے ایک ذرہ
زیادتی ہے اور نہ اس کے معجزات کچھ انوکھے معجزات ہیں اور اندرونی طور پر اسلام کو یہ فتنہ در پیش تھا
کہ خود مسلمانوں نے عیسی میں وہ وہ صفات قائم کیں جو صرف خدا کے لیے مخصوص تھیں اور اس طرح
سے عیسائیوں کو بہت مدد دی۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۱

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور جملہ انبیاء میں شیطان سے پاک ہیں
صبح کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بمع خدام سیر کے واسطے تشریف لے گئے ۔
فرمایا۔ میں نے ایک مولوی صاحب کی ایک تازہ تصنیف پڑھی ہے جس میں لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ
اور اس کی ماں مریم کے سوائے میں شیطان سے دنیا میں کسی کی پیدائش پاک نہیں۔ صرف یہی دو نفس
مریم اور ابن مریم مس شیطان سے پاک ہیں اور بس۔ اس عبارت کو پڑھ کر مجھے بہت ہی افسوس ہوا
کہ ہمیں تو یہ لوگ کافر کہتے ہیں اور اپنا یہ حال ہے کہ تمام انبیاء اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
جو پاکوں کے سردار ہیں نعوذ باللہ مس شیطان سے محفوظ نہیں سمجھتے ۔ گویا ان کے نزد یک نعوذ باللہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش میں شیطان کا حصہ تھا مگر حضرت عیسی اور ان کی ماں کی پیدائش
میں شیطان کا حصہ نہ تھا۔ بار بار افسوس آتا ہے کہ ان لوگوں کی حالت کہاں تک پہنچ گئی ہے ! انا لله
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ -
فرمایا۔ یہ لوگ اپنے اس دعویٰ کی دلیل میں ایک حدیث پیش کرتے ہیں جو صحیح بخاری میں ہے
اور نہیں سوچتے کہ سب سے مقدم تو قرآن شریف ہے ۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
شیطان کو کہا کہ اِن عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن (بنی اسراءیل: ۶۶) میرے بندوں پر تجھے
کوئی غلبہ نہیں ۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے نزدیک عباد میں شامل نہ تھے؟ اول تو جو
حدیث قرآن شریف کے مخالف ہو وہ حدیث ہی نہیں خواہ بخاری میں ہو اور خواہ مسلم میں ہو۔ دوسرا
جس حدیث سے حضرت نبی کریم محمد مصطفیٰ ، حبیب خدا محبوب الہی کی تمام نبیوں کے سردار کی اس قدر
ہتک اور توہین ہین لازم لازم آتی ہو کیوں کر ایک مسلمان کی غیرت مان سکتی ہے کہ اسے صحیح حدیث بیت تے تسلیم کرلے۔
ان لوگوں میں کچھ شرم اور حیا باقی نہیں رہی جو آنحضرت پر ایسے ناجائز حملے کرتے ہیں اگر ان لوگوں
میں آنحضرت کی کچھ محبت ہوتی تو یہ لوگ اس حدیث کے یہ معنے نہ کرتے ۔ ہر ایک کلام کے واسطے
ایک شانِ نزول ہوتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں حضرت عیسی اور ان کی والدہ مریم کے واسطے

ضرورتا اس قسم کے لفظ بولے گئے ہیں کہ مریم صدیقہ تھی اور حضرت عیسی کا روح خدا کی طرف سے تھا
ایسا ہی حدیث میں ضرورتاً یہ کلمات بولے گئے ہیں کہ حضرت عیسی کی پیدائش میں شیطان سے
پاک تھی اور یہ ضرورت اس طرح سے واقعہ ہوئی تھی کہ یہودی لوگ کہا کرتے تھے بلکہ اب تک کہتے
ہیں کہ حضرت مریم نعوذ باللہ زانیہ تھیں اور یسوع کی پیدائش ناجائز تھی اور میں شیطان سے تھی۔ اس
الزام کے جواب میں خدا تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث شریف
میں یہ بات فرمائی کہ یہ الزام جھوٹے ہیں بلکہ مریم صدیقہ تھی اور حضرت عیسی کی پیدائش میں شیطان
سے پاک تھی چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی والدہ ماجدہ کے متعلق کبھی کسی کافرکو ایسا وہم وگمان
بھی نہ ہوا تھا بلکہ سب کے نزدیک آپؐ اپنی ولادت کی رو سے طیب اور طاہر تھے اور آپ کی والدہ
عفیفہ اور پاک دامن تھیں اس لیے آپ کی نسبت یا آپ کی والدہ ماجدہ کی نسبت ایسے الفاظ بیان
کرنے ضروری نہ تھے کہ وہ مس شیطان سے پاک ہیں مگر حضرت عیسی اور ان کی والدہ ماجدہ کی
نسبت یہودیوں کے بہتان کی وجہ سے ایسے بری کرنے والے الفاظ کی ضرورت پڑی۔ یہی حال
دیگر انبیاء علیہم السلام کا ہے۔ ان کے متعلق بھی نہ کبھی ایسا اعتراض ہوا اور نہ اس کے دفعیہ کی ضرورت
کبھی محسوس ہوئی ۔ افسوس ہے کہ ان علماء کو یہ خبر بھی نہیں کہ یہ باتیں کیوں قرآن وحدیث میں ذکر کی
گئی ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ ایسی باتیں کسی بہتان کے دفع کرنے کے لیے آتی ہیں۔ قرآن شریف
میں لکھا ہے کہ مریم صدیقہ پر ایک بڑا بہتان باندھا گیا تھا۔ اسی واسطے خدا تعالیٰ نے اس کا نام صدیقہ
رکھ دیا۔ افسوس ہے نہ تو ان لوگوں کے اکابر سمجھتے ہیں اور نہ ان کا اقتدا کرنے والوں کو کچھ خیال آتا
ہے کہ ایسے عقیدہ سے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر داغ لگایا جاتا ہے ۔ اگر قرآن شریف میں خدا
کے بندوں کامش شیطان سے پاک ہونے کا ذکر بھی نہ ہوتا تب بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی محبت اور عظمت اور آپ پر ایمان کا یہ تقاضا ہونا چاہیے تھا کہ ایسا نا پاک عقید ہ آپ کے متعلق
نہ رکھا جاتا۔ حضرت مریم کے متعلق یہ دعا تھی کہ ان أُعِيدُهَا بِكَ وَ ذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَنِ
الرَّحِيمِ (ال عمران: ۳۷) مگر یہ دعا بھی اسی اعتراض کے رفع کرنے کے واسطے ذکر کی گئی ہے ورنہ

خدا کے انبیاء اور اولیاء کے متعلق تو پہلے سے اللہ تعالیٰ کا خاص ارادہ یہ ہوتا ہے کہ ان کو مقدس رسول بنایا
جاوے گا۔ وہی ارادہ الہی ابتدا سے ان کی پیدائش اور تمام امور کو مقدس رکھتا ہے ۔ انبیاء علیہم السلام
تو مادر زاد پاک ہوتے ہیں اور شیطان سے دور رکھے جاتے ہیں۔
دنیا میں پیدائش دو قسم کی ہوتی ہے ایک رحمانی اور دوسری شیطانی ۔ خدا تعالیٰ کے تمام نیک
بندوں کی پیدائش رحمانی ہوتی ہے۔ شیطان کا اس میں کوئی دخل نہیں ہوتا۔ اور انہیں کے متعلق کہا
جاتا کہ رُوح منه ان کا روح خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔ اس میں حضرت عیسی کی کوئی خصوصیت
نہیں ہے خدا تعالیٰ کے تمام نیک بندوں کی روح خدا کی طرف سے آتی ہے۔
علامہ زمخشری کی تعریف فرمایا۔ زمخشری نے بخاری کے حاشیہ میں اس حدیث کے یہ معنے کئے ہیں جو ہم کرتے ہیں ۔ یہ علماء زمخشری کو اچھا نہیں سمجھتے ۔ مگر
ہمارے خیال میں وہ ان علماء سے بہتر اور افضل تھا گو معتزلی تھا مگر اس کے ایمان نے گوارا نہ کیا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت پر داغ لگاوے بلکہ اس کے دل میں اسلامی غیرت اور محبت نے
جوش مارا ۔
اصل میں ان لوگوں میں تزکیہ نفس نہیں ہے۔ جب انسان تزکیہ نفس اختیار کرتا ہے تو قرآن شریف
کے معانی اور معارف اس پر کھولے جاتے ہیں۔
فرمایا۔ ان علماء نے ایسے عقائد کے ساتھ عیسائیوں کی بہت امداد کی ہے
ضرورت مجدد حضرت علی کو خصوصیت کے ساتھ ایسے صفات دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
دوسرے انسانوں میں یہ باتیں نہیں پائی جاتیں۔ عیسائیوں کو اس سے مددمل جاتی ہے کہ جب تم خود
لے الحکم سے ۔ تزکیہ نفس ایک ایسی چیز ہے کہ قرآن مجید کے بہت سے حصہ کی سمجھ اس کے بغیر آہی نہیں سکتی ۔ جن لوگوں کا
تزکیہ نفس ہوتا ہے اور جو پاک دل اور مطہر لوگ ہوتے ہیں ان کو بہت سی باتیں خود بخود ہی ایسی سوجھ جایا کرتی ہیں جو
کہ قرآن مجید کے منشا کے مطابق ہوتی ہیں اور قرآن مجید خود بخود ہی حل ہوتا جاتا ہے۔“
الحکم جلدا انمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۹)

آج 10 میں سے 10 باقی