بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہتے ہو کہ یہ صفات کسی انسان میں نہیں پائے جاتے تو ضرور ہے کہ وہ خدا ہو جس میں خاص بلا شرکت غیر
ایسے صفات پائے جاتے ہیں ۔
اس وقت اسلام پر دو بڑے فتنے ہیں ۔ ایک تو بیرونی فتنہ ہے کہ کئی لاکھ آدمی مرتد ہو کر عیسائی
ہو چکا ہے اور باقی بہت سے نیم مرتد پھرتے ہیں۔ ارتداد کے دروازے ہر طرف سے کھلے ہیں ۔
دوسرا بیرونی لے فتنہ ہے کہ مسلمان لوگ اپنے عقائد کے ساتھ اس ارتداد میں امداد کرتے ہیں کیا ایسے
فتنہ عظیمہ کے وقت کسی مجدد کے آنے کی ضرورت نہیں ؟ قاعدہ ہے کہ جس قسم کی اصلاح کے واسطے
کوئی شخص دنیا میں آتا ہے اس کے مطابق اس کا نام بھی رکھا جاتا ہے۔ چونکہ اس زمانہ میں بڑا فتنہ
عیسویت کا تھا۔ اس واسطے اس کی اصلاح کے واسطے جو مجدد بھیجا گیا اس کا نام مسیح ہی رکھا گیا ہے ۔ کے
بلا تاریخ
ایک شخص نے دریافت کیا کہ مردے کو کھانے کا ثواب پہنچتا ہے یا نہیں؟ مردہ کو ثواب کا پہنچنا
اور ساتھ ہی مختلف اشیاء کے نام لے لے کر تفصیل وار پوچھنا شروع کر دیا
کہ ان کا ثواب بھی پہنچتا ہے یا نہیں؟
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
طعام کا ثواب پہنچتا ہے بشرطیکہ حلال کا طعام ہو۔
قرآن شریف جس طرز سے حلقہ باندھ کر پڑھتے ہیں یہ تو سنت سے ثابت نہیں ۔ ملاں لوگوں
نے اپنی آمدن کے لیے یہ رسمیں جاری کر دی ہیں ۔ ہاں اگر خدا چاہے تو مردہ کے حق میں دعا بھی
قبول ہو جاتی ہے لیکن یاد رکھو کہ اپنے ہاتھ سے ایک پیسہ دینا بھی بہتر ہوتا ہے بہ نسبت اس کے کہ کوئی
دوسرا آدمی اس کے عوض میں بہت سا مال خرچ کر دے ۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز پر قادر ہے وہ نیتوں کو
وو
لے یہ لفظ ” اندرونی ہے جو کا تب کی غلطی سے بیرونی“ لکھا گیا ہے (مرتب)
۲ بدر جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخہ ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷

جانتا ہے اور وہی ثواب پہنچانے والا ہے۔ جب یہ بات ثابت ہے کہ مردوں کو بھی ثواب مل جاتا ہے
تو پھر تفصیلوں کی کیا ضرورت ہے؟ ایک صحابی کا بیٹا دعا مانگا کرتا تھا کہ یا اللہ ! مجھے بہشت بھی دے
اور انار اور انگور بھی دے۔ صحابی نے کہا کہ جب بہشت مل گیا تو انار انگور سب چیزیں اسی میں
آگئیں ۔ اس کی تفصیلوں کی ضرورت کیا ہے؟ اس عالم کی تفصیلیں ہو نہیں سکتیں ۔ وہ تو ایک پوشیدہ
اور مخفی عالم ہے۔
فرمایا۔ آج کل دنیا کی عجیب حالت ہو رہی ہے۔ تم لوگ
انسان کا اصل مقصد دین ہے اچھی طرح سے نظر ڈال کر دیکھ لو۔ شہروں اور بازاروں
میں جا کر دیکھ لو ۔ لاکھوں اور کروڑوں آدمی اِدھر سے اُدھر اور اُدھر سے ادھر محض دنیا کی خاطر مارے
مارے پھرتے ہیں۔ ایسے آدمی تھوڑے نکلیں گے جو دین کی غرض سے پھرتے ہوں۔ حالانکہ خدا تعالیٰ
نے تو یہی دعا سکھلائی تھی کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷) کہ یا الہی وہ راہ دکھا اور
اسی راہ پر چلنے کی توفیق دے جس پر چلنے سے منعم علیہ گروہ میں شامل ہو جاویں۔
اصلی مقصد انسان کا تو دین ہونا چاہیے اسی واسطے میں کہتا ہوں کہ جو لوگ یہاں دین کی خاطر
آتے ہیں ان کو کچھ دن ضرور ٹھہرنا چاہیے۔ شاید کوئی مفید کلمہ ان کے کانوں میں پڑ جاوے بعض
لوگوں کی کوششیں اور تدبیریں محض دنیا کمانے کی خاطر ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ بڑی بڑی پنشنیں
پا لیتے ہیں لیکن پھر بھی بس نہیں کرتے ۔ اندر ہی اندر اس جستجو میں لگے رہتے ہیں کہ اب کوئی خطاب
ہی مل جاوے لیکن جونہی یہ مال متاع چھوٹتا نظر آتا ہے اور موت سر پر آجاتی ہے تب ہاتھ ملتے ہیں۔
کہ او ہو یہی دنیا تھی جس کے لیے ہم مارے مارے پھرتے تھے اور ہر وقت اسی کے فکر اور غم میں مبتلا
رہتے تھے اور اس وقت سخت دکھ اور پریشانی ہوتی ہے اور اسی میں جان نکل جاتی ہے ۔
فرمایا۔ جب ایک چیز کی کثرت ہو جاوے تو پھر اس کی قدر نہیں رہتی ۔ پانی اور اناج جیسی کوئی
چیز نہیں اور یہ سب چیزیں آگ ، ہوا، ہمٹی ، پانی ہمارے لیے نہایت ہی ضروری ہیں مگر کثرت کی وجہ
سے انسان ان کی قدر نہیں کرتا۔ لیکن اگر جنگل میں ہو اور کروڑ ہا روپیہ بھی پاس ہو۔ مگر پانی نہ ہو تو اس

وقت کروڑ ہا روپیہ بھی ایک گھونٹ کے بدلے دینے کو تیار ہوتا ہے اور آخر بڑی حسرت سے مرتا ہے۔
دنیا کی دولت چیز ہی کیا ہے؟ جس کے لیے انسان مارا مارا پھرتا ہے ۔ ذراسی بیماری آجاوے۔ پانی
کی طرح روپیہ بہایا جاتا ہے مگر سکھ ایک منٹ کے لیے بھی نہیں آتا۔ جب یہ حال ہے تو انسان کی یہ
کس قدر غفلت ہے کہ اس حقیقی کارساز کی طرف توجہ نہ کرے جس کا بنایا ہوا یہ سب کا رخانہ ہے اور
اس کا ذرہ ذرہ جس کے تصرف اور اختیار میں ہے۔
صحبت صادقین فرمایا۔ لوگ تلاش کرتے ہیں کہ ہمیں حقیقت ملے لیکن یہ بات جلد بازی
سے حاصل نہیں ہوا کرتی ۔ جب انسان کی روح پگھل کر آستانہ الوہیت پر
گرتی ہے اور اسی کو اپنا اصل مقصود خیال کرتی ہے تب اس کے لیے حقیقت کا دروازہ بھی کھولا جاتا ہے
لیکن یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے اور صحبت صادقین سے یہ باتیں حاصل ہوا کرتی ہیں۔
فرمایا ۔ لوگ دنیا کا حساب و کتاب کس قدر محنت سے یادرکھتے ہیں لیکن عمر دنیا داری کا انجام کا حساب نہیں رکھتے اور خیال بھی نہیں کرتے کہ اب عمر ک کس قدر حصہ
باقی رہ گیا ہے اور اس کا اعتبار کیا ہے ۔
فرمایا۔ دنیا دار دنیا کے ہم وغم میں ایسا غرق ہوتا ہے کہ انجام کا اسے بھولے سے بھی خیال نہیں
گذرتا اور جس طرح ایک خارش والا بس نہیں کرتا جب تک کہ خون نہ نکل آوے ۔ اسی طرح وہ بھی
سیر نہیں ہوتا اور کتے کی طرح اپنا خون آپ پیتا ہے اور جانتا نہیں کہ دنیا کی زندگی چیز ہی کیا ہے ۔ اسی
واسطے اللہ کریم نے مسلمانوں کو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة: ٧) والی دعا سکھائی
ہے کہ جو لوگ اسی دنیا کے کیڑے ہوتے ہیں اور اسی دنیا کی خاطر رسولوں اور نبیوں کا انکار کر دیتے
ہیں اور پھر اسی دنیا میں ہی ان پر عذاب نازل ہوتا ہے ان میں شامل ہونے سے بچا۔ یہ بڑے خطرہ
کا مقام ہے۔ دیکھو! اب تو مرنے کے لیے نئے نئے سامان پیدا ہو گئے ہیں ۔ بہت سی ایسی بیماریاں
نکل آئی ہیں جو بالکل نئی ہیں اور پھر طاعون کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ گھر کے گھر خالی ہو گئے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی