بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

والے تو ظالم ہیں نہ مسلمان۔ یہ تو بے ایمانوں اور ظالموں کا قول ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
(معاذ اللہ ) سحر اور جادو کا اثر ہو گیا تھا۔ اتنا نہیں سوچتے کہ جب (معاذ اللہ ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا یہ حال ہے تو پھر امت کا کیا ٹھکانا ؟ وہ تو پھر غرق ہوگئی ۔ معلوم نہیں ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ
جس معصوم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء میں شیطان سے پاک سمجھتے آئے ہیں یہ ان کی شان میں
ایسے ایسے الفاظ بولتے ہیں۔
فرمایا۔ یہ بات ہمارے تو وہم و قیاس میں بھی نہ تھی کہ خدا تعالیٰ نے ہمارا نام مریم
مقام مریکی رکھا ہے اور پھر اس میں نفخ روح کرنا رکھا ہے اور پھر اس میں نفخ روح کر کے عیسی پیدا کیا ہے۔
فرمایا۔ باوجود براہین احمدیہ کے ریویو لکھنے کے کسی نے اس پر جرح نہیں کی کہ کیوں مریم نام
رکھا۔ اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ اسی کتاب میں يَا عِيسَی اِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى کا الہام بھی کا
او
درج ہے مگر اس طرف کسی نے ذرا بھی توجہ نہ کی ۔ لے
بلا تاریخ
فرمایا۔ یہ لوگ کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا مرتکب کون ہے کسی ایم ای یو ای کے لئے کہ ہم انبیاء کو گالی نکالتے
ہیں ۔ حالانکہ کسی کو وفات یافتہ کہنا گالی نہیں ہوتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب وفات پاگئے تو
اور کون ہے جو زندہ رہے؟ انہوں نے خود مر کر دکھایا کہ سب نبی فوت ہو گئے ہیں اور پھر معراج کی
رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسی کو وفات یافتہ انبیاء میں دیکھا۔ اصل میں گالی
تو یہ لوگ نکالتے ہیں جو افضل الرسل سید المعصومین کو ( معاذ اللہ ) شیطانی مش سے آلودہ سمجھتے ہیں اور
حضرت عیسی کو پاک سمجھتے ہیں۔ کتنے اندھیر کی بات ہے کہ یہ لوگ باوجود یکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو خاتم الانبیاء سمجھتے ہیں۔ انہیں کا کلمہ پڑھتے اور انہیں کی امت سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر پھر
الحکم جلد ا ا نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۸

انہیں سے نافرمان ہو کر انہیں پر الزام لگاتے ہیں۔ یہ آخری زمانہ ہے اگر عیسائی ہدایت پا جائیں تو پا جائیں
مگر یہ لوگ اپنے اس عقیدہ سے باز نہیں آئیں گے بلکہ اسی کی تائید پر زور دیں گے۔ اتنا نہیں سوچتے
کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے معجزہ مانگا گیا تھا۔ اُو تَرْقَى فِي السَّمَاءِ (بنی اسرآءيل: ۹۴)
یعنی آسمان پر چڑھ جاؤ کہا گیا تھا تو خدا تعالیٰ نے یہی جواب دیا تھا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ
إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءیل: ۹۴) یعنی خدا اس سے پاک ہے کہ وہ اپنے وعدے کا تخلف
کرے میں تو ایک بشر رسول ہوں ۔ بشر رسول آسمان پر نہیں جایا کرتے ۔ اب یہ لوگ جو حضرت عیسی
کو آسمان پر چڑھاتے ہیں تو اس سے معلوم ہوا کہ اسے بشر بھی نہیں سمجھتے کیونکہ بشر کے لیے تو
خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ آسمان پر نہیں جا سکتا ۔ اصل میں یہ لوگ اسلام کے سخت دشمن ہیں۔ جس
شخص کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پاس نہیں وہ بے ایمان ہے۔ خدا تعالیٰ تو ایک مومن کا بھی پاس
کرتا ہے جیسے فرمایا وَ اللهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ ( آل عمران : ۶۹) وَ اللهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ (الجاثية : ٢٠)
افسوس ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیسے کیسے الزام لگائے ۔ مشرق سے لے کر مغرب
تک چاروں طرف دوڑو۔ کسی سچے مسلمان کا یہ عقیدہ نہیں ہو سکتا کہ حضرت عیسی تو مش شیطان سے
پاک ہیں لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( معاذ اللہ ) پاک نہیں ۔ اس بات کا ہمیں کوئی جواب دے
بشرطیکہ وہ ایماندار ہو کہ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت یونس سے بھی گئے گزرے ہو گئے؟
افسوس کہ ان لوگوں نے دین کا ستیا ناس کر دیا۔ جب کافروں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
سامنے قسمیں کھائی تھیں کہ آپ ہمارے سامنے آسمان پر چڑھ کر دکھادیں اس کے بعد ہمارا آپ سے
کوئی جھگڑا نہیں ہو گا بلکہ ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے تو ہمیں بتلاؤ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے آسمان پر چڑھنے سے کیوں انکار کر دیا تھا اور کیوں کہہ دیا تھا کہ بشر آسمان پر نہیں جا سکتا اور پھر
ان لوگوں کے پاس اگر کسی بشر کے آسمان پر جانے کی نظیر موجود تھی تو وہ پیش کر دیتے ۔ کیوں وہ اس
لے یہ فقرہ حضرت عیسی سے بھی گئے گزرے ہو گئے ہونا چاہیے کیونکہ انہیں کا ذکر چل رہا ہے۔ غالباً سہو کتابت
سے یونس“ لکھا گیا ہے۔ (مرتب)
لے

جواب کے سنتے ہی خاموش ہو گئے ۔ ہمیں بتلاؤ کہ جب انہوں نے آسمان پر چڑھتے دیکھ کر ایمان
لانے کا وعدہ کیا تھا تو کیوں نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان پر چڑھ کر دکھایا۔ یہ کیوں کہہ دیا
کہ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا (بنی اسراءیل: ۹۴) ؟؟
سبحان کا لفظ اس واسطے بولا گیا ہے کہ سبحان کے معنے ہیں ہر عیب سے مبر ا لیکن وعدہ کو توڑ نا تو سخت عیب
ہے۔ خدا نے وعدہ کیا ہوا تھا کہ اکمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَاء وَ أَمْوَاتًا (المرسلات : ۲۷،۲۶)
جس کا یہ مطلب ہے کہ ہم نے زمین کو زندوں اور مردوں کے سمیٹنے کے لیے کافی بنایا ہے اور اس میں
ایک کشش ہے جس کی وجہ سے زمین والے کسی اور جگہ زندگی بسر کر ہی نہیں سکتے ۔ اب اگر بشر آسمان
پر گیا ہو ا مان لیا جاوے تو نعوذ باللہ ماننا پڑے گا کہ خدا نے اپنا وعدہ توڑ دیا۔ غرض اسی کی تائید کے
واسطے سبحان کا لفظ بولا گیا ہے کہ اللہ بے عیب ہے وہ وعدہ خلافی نہیں کیا کرتا اور میں تو ایک بشر ہوں۔
بشر آسمان پر نہیں جاسکتا۔
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی وفات کے بارہ میں حضرت عیسی علیہ السلام کا اقرار اور پر دیکھ کہ فلما توفیتنی میں حضرت عیسی کا صاف
طور پر اقرار موجود ہے کہ عیسائیوں کے بگڑنے کی مجھے خبر نہیں ۔ اب ان لوگوں کی یہ عجیب قسم کی
مولویت ہے کہ حضرت عیسی تو قیامت کے دن اقرار کریں گے کہ میں دوبارہ زمین پر نہیں گیا اور
عیسائیوں کے بگڑنے کا جب ان سے سوال کیا جائے گا تو وہ کانوں پر ہاتھ دھریں گے اور اپنی
بے خبری جتلائیں گے۔ لیکن یہ ہیں کہ ان کو دوبارہ اتار رہے ہیں۔ اب انصاف سے بتلاؤ کہ کیا یہ
ہماری اپنی بنائی ہوئی باتیں ہیں؟ سوچو تو سہی کہ وہ تو بے چارے بار بار خدا تعالیٰ کے سامنے اقرار کرتے
ہیں کہ مجھے خبر نہیں کہ عیسائیوں نے مجھے پوجا ہے یا کسی اور کو ۔ اور اپنے خدا یا خدا کا بیٹا بنائے جانے
سے لاعلمی ظاہر کریں گے مگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ قیامت سے پہلے دنیا میں نازل ہوں گے۔ کسر صلیب
کریں گے لڑائیاں کریں گے اور سب مشرکوں کو قتل کر کے مسلمان کر دیں گے۔ جس سے ماننا پڑتا
ہے کہ حضرت عیسی خدا کے سامنے جھوٹ بولیں گے اور باوجود عیسائیوں کے اعتقاد سے خبر رکھنے کے
لاعلمی ظاہر کریں گے۔

مامور من اللہ کی صداقت کے نشان اور پھریہ بھی یادرکھو کہ تو خدا تعالی کی طرف
ہیں جن سے اس کی سچائی پر کھی جاتی ہے۔
سے آتا ہے۔ اس کے لیے چند نشان ہوا کرتے
اوّل یہ کہ وہ پاک اور صاف تعلیم لے کر آتا ہے جب اس کی تعلیم گندی ہوگی تو اس کو قبول کون
کرے گا؟ دیکھو! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کیسی پاک ہے۔ اس میں ذرا بھی شک و شبہ
نہیں اور کسی قسم کے شرک کی گنجائش نہیں۔
دوسرے یہ کہ اس کے ساتھ بڑے بڑے نشان ہوتے ہیں اور وہ نشان ایسے ہوتے ہیں کہ ؟
بحیثیت مجموعی دنیا میں کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
تیسرے یہ کہ گذشتہ انبیاء کی جو پیشگوئیاں اس کے متعلق ہوتی ہیں وہ اس پر صادق آتی ہیں ۔
چوتھی بات یہ ہے کہ اس وقت زمانہ کی حالت خود ظاہر کرتی ہے کہ کوئی مامور من الله آوے۔
پانچویں بات یہ ہے کہ سچے مدعی کا صدق اور اخلاص، استقلال اور تقویٰ نہایت اعلیٰ درجہ کا
ہوتا ہے اور اس میں ایک کشش ہوتی ہے جس سے وہ اور وں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
تمام قرآن مجید میں یہی موٹی باتیں ہیں جن سے کسی مامور کی سچائی کا پتا لگتا ہے۔ اب جس کو
ایمان کی ضرورت ہے وہ یہی پانچ علامتیں پیش کر کے ہمارا امتحان کرلے۔
اور
اور پھر دیکھو کہ یہ لوگ خود بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ ہرصدی اس صدی کا مجددکون ہے کے سر پر ایک مجدہ آیا کرتا ہے لیکن افسوس کہ بقول ان کے
چودھویں صدی کے سر پر کوئی مجدد نہ آیا ۔ حالانکہ چوتھائی حصہ صدی کا گذر بھی گیا ہے اور ہزار ہا لوگ
دین اسلام سے مرتد بھی ہو چکے ہیں۔ ہر ایک خاندان اور ہر ایک قوم کے لوگ عیسائی بن چکے ہیں ۔
ایک وقت وہ تھا کہ اگر ایک مسلمان بھی مرتد ہو جاتا تھا تو قیامت برپا ہو جاتی تھی لیکن اب تو ہر ایک
قوم سادات ، مغل ، قریش، پٹھان اور ہر ایک طبقہ کے لوگ عیسائی مذہب میں موجود ہیں اور منی اور مخلوق پرستی
کا وہ طوفان برپا ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ایسا سننے میں نہیں آیا۔ تو اب بتلاؤ کہ جن صدیوں میں

ایسا طوفان نہ تھا ان میں تو مجدّد آتے رہے لیکن جس صدی میں اسلام کو نیست و نابود کر ۔ کرنے کے ہزار ہا
سامان پیدا ہو گئے اور لاکھوں انسان مرتد ہو گئے اور بے دینی اور فسق و فجور حد سے زیادہ بڑھ گیا اور
صدی میں سے پچیس برس گزر بھی گئے اس میں کوئی مجدد نہ آیا۔ اور جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس صدی کا
مجدد میں ہوں تو اسے دجال سمجھا جاتا ہے اور کذاب اور مفتری خیال کیا جاتا ہے۔ ان لوگوں کو چاہیے
تھا کہ ہمارے انجام کو دیکھتے ۔ ہم نے ایک سو ستاسی نشانات کتاب حقیقۃ الوحی میں نہایت ہی اختصار
کے ساتھ درج کئے ہیں ۔ اب ان کو چاہیے کہ کسی جھوٹے میں وہ نشانات ثابت کریں۔
ہمارا موقف تعلیم کی نسبت سن لو کہ ہم ان تمام نا پا کیوںکو دور کرتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پر لگائی جاتی ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مش شیطان سے پاک نہیں ہم کہتے ہیں کہ وہ افضل الرسل، سید المعصومین ، رحمۃ للعالمین اور
خاتم النبیین ہیں اور مش شیطان سے سب سے بڑھ کر پاک ہیں اور تمام کمالات نبوت انہیں کی
ذات پاک پر ختم ہو گئے ہیں ۔
اسی طرح یہ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ آسمان پر زندہ موجود ہیں ۔ ہم ایمان لاتے ہیں کہ
کوئی بشر آسمان پر نہیں جا سکتا۔ قرآن مجید میں صاف طور پر سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا
رَسُولًا (بنی اسراءیل: ۹۴) لکھا ہے اور پھر اسی قرآن مجید میں فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی بھی درج ہے۔ اگر
حضرت عیسی دوبارہ دنیا میں آئے ہوتے کسر صلیب کی ہوتی ، کافروں کو قتل کیا ہوتا ۔ تو کیا ان کو
قیامت کے دن خدا کے حضور میں یہی جواب دینا چاہیے تھا کہ مجھے عیسائیوں کے بگڑنے کی خبر
نہیں؟ باوجود یکہ دوبارہ آکر انہوں نے کافروں اور مشرکوں کو مسلمان کیا۔ اپنے ذاتی مشاہدہ سے
تمام حالات معلوم کر لیے مگر خدا کے رو برو کہیں گے کہ مجھے عیسائیوں کے بگڑنے کی خبر نہیں۔ کیا وہ
خدا کے عرش کے سامنے جھوٹ بولیں گے اور خدا خاموش ہو ر ہے گا ؟ کیا خدا اتنا بھی نہ کہے گا کہ تم
کیوں جھوٹ بولتے ہو۔ تم تو دوبارہ دنیا میں گئے تھے۔ عیسائیوں کو تم نے مسلمان کیا تھا پھر یہ
کیوں کہتے ہو کہ اس کی خبر نہیں؟ ہم تو دیکھتے ہیں کہ ادنی عدالتوں میں بھی انسان حلف دروغی کے باعث

پکڑا جاتا ہے تو کیا خدا کی درگاہ میں جھوٹ کی پرسش نہیں ہو گی ؟ افسوس کہ ان لوگوں نے خدا تعالیٰ
کی ذات بابرکات اور صفات کو بٹہ لگایا ۔ قرآن مجید کی توہین کی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
تو ہین کی ۔ تمام راستبازوں کی توہین کی ۔ اب ایسے مذہب کو کون قبول کرے؟ ایسی باتیں تو وہی
بولے گا جس کو خدا کا خوف نہ ہو۔ دوسرا شخص ایسی باتوں کو کب مان سکتا ہے؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی بار بار ہم سے پو چھا جاتا ہے کہ تمہارے نبی اور
کا رسول ہونے کی و
رسول ہونے کی دلیل کیا ہے؟
اول تو ہم یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا دعوئی صرف نبی یا رسول ہونے کا نہیں ہے اور نہ ہم کسی
شریعت لانے کے مدعی ہیں ۔ بلکہ ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ میں ایک پہلو سے امتی ہوں اور ایک پہلو سے
نبی اور وہ نبوت براہ راست نہیں بلکہ امتی ہونے کی کامل برکات نے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے فیوض تامہ نے مجھے یہ درجہ نبوت بخشا ہے اور در حقیقت وہ نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی نبوت میں جو میرے آئینہ صافیہ میں جلوہ نما ہوتی ہے اور پھر یہ بھی یادر ہے کہ میرے پاس بھی
اپنی اس قسم کی نبوت کے وہی دلائل ہیں جو سب انبیاء کے پاس ہوتے چلے آئے ہیں۔ بعض انبیاء
کے پاس تو صرف ایک دلیل تھی ۔ کہاں لکھا ہے کہ ان کے پاس پچاس یا ساٹھ نشان تھے بلکہ
اکثر انبیاء کے لئے نو یا اس سے بھی کم نشان ہوا کرتے تھے لیکن ہم نے تو نہایت اختصار کے ساتھ
مارے ساتھ
۱۸۷ نشان حقیقۃ الوحی میں لکھ دیئے ہیں اور پھر خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ابھی بڑے بڑے نشانوں کا
وعدہ کرتا ہے۔ کم از کم یہ لوگ کچھ مدت کے لیے کف لسان اختیار کرتے اور ہمارے انجام کو دیکھتے ۔
مگر افسوس کہ بغیر کسی یقینی علم اور پختہ دلیل کے ہماری تکفیر اور تکذیب پر آمادہ ہو گئے ۔ حالانکہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ (بنی اسرآئیل: ۳۷) اور اگر حضرت عیسیٰ کے
مرنے پر ان لوگوں کو طیش آتا ہے تو یہ سچی بات ہے کہ وہ مر گئے ہیں اور سب انبیاء مرتے ہی آئے
ہیں ۔ آخر یہ لوگ بھی تو مانتے ہیں کہ وہ دوبارہ آکر مریں گے پھر تکفیر کے کیا معنے ؟
کی باقی رہا یہ کہ یہ الزامی جوابات دینے کی وجہ سخت الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں تو یہ بات بالکل صاف باقی رہا یہ کہ عیسائیوں کو جواب دیتے وقت بعض اوقات

آج 10 میں سے 10 باقی