عرض حال

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا دس جلدوں پر مشتمل
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل ازیں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے۔ بعدہ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
اس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے۔
چنانچہ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کروایا جارہا ہے۔
اس مرتبه از سر نواصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے ۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
رت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور الحکم حضرت لیمی الی
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔

ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلدیں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبدالحئی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے ۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہواً آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان کے لئے دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو ۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا ، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈیکس کو موافق حال
بنا دیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف

آج 10 میں سے 10 باقی