ملفوظات حضرت مسیح موعودعلیہ السلام
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
از نومبر ۱۹۰۱ء تا ۱۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ تیسری جلد ہے جو نومبر ۱۹۰۱ء سے لے کر
۱۴ راکتوبر ۱۹۰۲ ء تک کے ملفوظاتِ طیبہ پر مشتمل ہے۔ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی ضرورت اور ان کی اہمیت سے متعلق ملاحظہ ہو پیش لفظ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جلد اول ۔ اس کی ترتیب و تدوین بھی زیادہ تر جناب چوہدری احمد جان صاحب وکیل المال کی
مساعی کی رہین منت ہے۔
اتباع مسیح موعود اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے جس قدر انبیاء یا مامورین آئے ان کی اتباع اور اطاعت کئے بغیر ان کی
قوم کا کوئی فرد محبوب الہی نہیں بن سکتا تھا ۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو کہ سب
قوموں اور سب ملکوں اور سب زمانوں کے لئے بھیجے گئے تھے اتباع کرنا اور آپ کے نقش قدم پر
چلنا محبوب الہی بننے کے لئے ہر قوم اور ہر ملک اور ہر زمانہ کے لوگوں کے لئے ضروری قرار دیا گیا۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے ۔ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ یعنی
اے رسول تو اعلان کر دے کہ اے اللہ تعالیٰ سے محبت کے دعویدارو اگر تم فی الحقیقت اللہ تعالیٰ
سے محبت کرتے ہو تو تم میری پیروی کرو اور میرے نقشِ قدم پر چلو ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنا محبوب
بنا لے گا ۔ ” فَاتَّبِعُونِی “ میں اس طرف اشارہ کیا گیا کہ آپؐ کے حالات، آپ کے اخلاق اور
آپ کی اللہ تعالیٰ سے محبت اور آپ کی بنی نوع سے ہمدردی وغیرہ سب امور اوراق تاریخ میں محفوظ
کئے جائیں گے تا ہر زمانہ کے لوگ آپ کے نقش قدم پر چل سکیں لیکن امتداد زمانہ سے جب مسلمان بھی
آپ کے اسوہ حسنہ کو بھول گئے تو اللہ تعالیٰ نے آپؐ کے کامل بروز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
مبعوث فرمایا تا آپ کا اسوہ حسنہ از سرِ نو آپ عملی رنگ میں زندہ کریں ۔ چونکہ ظلی طور پر آپ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام کمالات کے وارث ہوئے اس لئے آپ پر بھی اللہ تعالیٰ نے
یہی آیت بطور الہام نازل کر کے اس طرف اشارہ فرمایا کہ اس زمانہ میں اگر کوئی خدا تعالیٰ کا
محبوب بننا چاہتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ محبت الہی اور محبت رسول کے اظہار کے لئے
آپ کے نقش قدم پر چلے اور اشاعت اور ترقی اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرے اس لئے
ضروری تھا کہ آپ کی سیرت کے مختلف پہلو اور آپ کے ملفوظات اور نصائح اہل دنیا کی ہدایت
کے لئے محفوظ رکھے جاتے ۔ سو اللہ تعالیٰ نے آپ کی زندگی ہی میں جرائد سلسلہ کے ذریعہ اس مقصد
کو باحسن طریق پورا کر دیا جواب الشركة الاسلامية کتابی صورت میں شائع کر رہی ہے۔
دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان ملفوظات طیبہ کو بغور پڑھیں اور ان کے مطابق اپنی زندگی بنائیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں
وو
جو لوگ ایمان میں غفلت سے کام لیتے ہیں اور جب ان کو مخاطب کر کے کچھ بیان
کیا جاوے تو غور سے اس کو نہیں سنتے ہیں۔ ان کو بولنے والے کے بیان سے خواہ وہ کیسا
ہی اعلیٰ درجہ کا مفید اور مؤثر کیوں نہ ہو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوتا ۔ ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں
جن کی بابت کہا جاتا ہے کہ وہ کان رکھتے ہیں مگر سنتے نہیں ۔ دل رکھتے ہیں پر سمجھتے نہیں ۔
پس یا د رکھو کہ جو کچھ بیان کیا جاوے اُسے توجہ اور بڑی غور سے سنو۔“
اور فرماتے ہیں :۔
وو
جب خدا تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کو دنیا میں مامور کر کے بھیجتا ہے تو اس وقت دو قسم
کے لوگ ہوتے ہیں ۔ ایک وہ جو ان کی باتوں پر توجہ کرتے اور کان دھرتے ہیں اور جو کچھ
وہ کہتے ہیں اسے پورے غور سے سنتے ہیں۔ یہ فریق وہ ہوتا ہے جو فائدہ اٹھاتا ہے اور سچی
نیکی اور اس کے برکات وثمرات کو پالیتا ہے۔ دوسرا فریق وہ ہوتا ہے جو اُن کی باتوں کو
توجہ اور غور سے سننا تو ایک طرف رہا اُن پر ہنسی کرتے اور اُن کو دکھ دینے کے لیے
منصوبے سوچتے چتے اور کوششیں کرتے ہیں ۔“
( ملفوظات جلد دوم صفحہ ۴۷۹)
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اول فریق میں سے بنائے جو مامور من اللہ کی باتوں کو پورے
غور سے سنتے اور ان سے فائدہ اٹھاتے اور ان کی برکات اور ثمرات کو پاتے ہیں ۔
اب ہم ذیل میں ملفوظات جلد سوم کا خلاصہ مطالب کے طور پر انڈکس لکھتے ہیں ۔
یکم اگست ۱۹۶۱ء
خاکسار
جلال الدین شمس