۸ جنوری ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
ملفوظات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جنوری ۱۹۰۲ء
حضرت اقدس کی ایک تقریر جو ۸ جنوری ۱۹۰۲ ء بوقت سیر آپ نے ابتلا اور هم و غم کا فائدہ فرمانی فرمایات
اللہ تعالیٰ چاہتا تو انسان کو ایک حالت میں رکھ سکتا تھا مگر بعض مصالح اور امور ایسے ہوتے ہیں
کہ اس پر بعض عجیب و غریب اوقات اور حالتیں آتی رہتی ہیں۔ ان میں سے ایک ھم و هم و هم کی بھی حالت و غم
ہے۔ ان اختلاف حالات اور تغییر و تبدیل اوقات سے اللہ تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتیں اور اسرار
ظاہر ہوتے ہیں۔ کیا اچھا کہا ہے
اگر دنیا بیک دستور ماندے
اسرارہا
ماندے
بسا
مستور
جن لوگوں کو کوئی ھم غم دنیا میں نہیں پہنچتا اور جو بجائے خود اپنے آپ کو بڑے ہی خوش قسمت اور
خوشحال سمجھتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے بہت سے اسرار اور حقائق سے ناواقف اور نا آشنا رہتے ہیں۔ اس

کی ایسی ہی مثال ہے کہ مدرسوں میں سلسلہ تعلیم کے ساتھ یہ بھی لازمی رکھا گیا ہے کہ ایک خاص وقت
تک لڑکے ورزش بھی کریں۔ اس ورزش اور قواعد وغیرہ سے جو سکھائی جاتی ہے سر رشتہ تعلیم کے افسروں
کا یہ منشا تو ہو نہیں سکتا کہ ان کو کسی لڑائی کے لیے طیار کیا جاتا ہے اور نہ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ وقت ضائع کیا
جاتا ہے اور لڑکوں کا وقت کھیل کود میں دیا جاتا ہے، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ اعضا جو حرکت کو چاہتے
ہیں اگر ان کو بالکل بے کار چھوڑ دیا جائے تو پھر ان کی طاقتیں زائل اور ضائع ہو جاویں اور اس طرح پر
اُس کو پورا کیا جاتا ہے۔ بظاہر ورزش کرنے سے اعضا کو تکلیف اور کسی قدر تکان اُن کی پرورش اور
صحت کا موجب ثابت ہوتی ہے۔ اسی طرح پر ہماری فطرت کچھ ایسی واقع ہوئی ہے کہ وہ تکلیف کو بھی
چاہتی ہے تا کہ تکمیل ہو جاوے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہی ہوتا ہے جو وہ انسان کو بعض
اوقات ابتلاؤں میں ڈال دیتا ہے۔ اس سے اس کی رضا بالقضا اور صبر کی قوتیں بڑھتی ہیں۔ جس شخص کو ضاب
خدا پر یقین نہیں ہوتا ان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ ذراسی تکلیف کے پہنچنے پر گھبرا جاتے ہیں اور وہ
خودکشی میں آرام دیکھتا ہے، مگر انسان کی تکمیل اور تربیت چاہتی ہے کہ اس پر اس قسم کے ابتلا آویں
اور تاکہ اللہ تعالیٰ پر اس کا یقین بڑھے۔
اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے لیکن جن کو تفرقہ اور ابتلا نہیں آتا ان کا حال دیکھو کہ کیسا ہوتا ہے۔ وہ
بالکل دنیا اور اس کی خواہشوں میں منہمک ہو گئے ہیں اُن کا سراوپر کی طرف نہیں اٹھتا۔ خدا تعالیٰ کا ان کو
بھول کر بھی خیال نہیں آتا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اعلیٰ درجہ کی خوبیوں کو ضائع کر دیا اور بجائے اس اور
کے ادنی درجہ کی باتیں حاصل کیں کیونکہ ایمان اور عرفان کی ترقی ان کے لیے وہ راحت اور اطمینان کے
سامان پیدا کرتے جو کسی مال و دولت اور دنیا کی لذت میں نہیں ہیں ۔ مگر افسوس کہ وہ ایک بچہ کی طرح و اور دنیا کی میں کی
آگ کے انگارہ پر خوش ہو جاتے ہیں اور اس کی سوزش اور نقصان رسانی سے آگاہ نہیں لیکن جن پر
اللہ تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے اور جن کو ایمان اور یقین کی دولت سے مالا مال کرتا ہے ان پر ابتلا آتا ہے۔
جو کہتے ہیں کہ ہم پر کوئی ابتلا نہیں آیا وہ بد قسمت ہیں۔ وہ ناز و نعمت میں رہ کر بہائم کی زندگی بسر
کرتے ہیں۔ ان کی زبان ہے مگر وہ حق بول نہیں سکتی ۔ خدا کی حمد وثنا اس پر جاری نہیں ہوتی بلکہ وہ

صرف فسق و فجور کی باتیں کرنے کے لیے اور مزہ چکھنے کے واسطے ہے۔ ان کی آنکھیں ہیں مگر وہ
قدرت کا نظارہ نہیں دیکھ سکتیں بلکہ وہ بدکاری کے لیے ہیں۔ پھر ان کو خوشی اور راحت کہاں سے میٹر
آتی ہے۔ یہ مت سمجھو کہ جس کو ھم و غم پہنچتا ہے وہ بد قسمت ہے۔ نہیں ۔ خدا اس کو پیار کرتا ہے۔ جیسے
مرہم لگانے سے پہلے چیرنا اور جراحی کا عمل ضروری ہے اسی طرح خدا کی راہ میں ھم و غم آنا ضروری
ہے۔ غرض یہ انسانی فطرت میں ایک امر واقع شدہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ یہ ثابت کرتا ہے کہ دنیا کی
حقیقت کیا ہے اور اس میں کیا کیا بلائیں اور حوادث آتے ہیں ۔
ابتلاؤں میں ہی دعاؤں کے عجیب و غریب خواص اور اثر ظاہر ہوتے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ ہمارا
خدا تو دعاؤں ہی سے پہچانا جاتا ہے۔
دنیا میں جس قدر قو میں ہیں مجیب اور بولنے والا خدا صرف اسلام پیش کرتا ہے کسی قوم نے ایسا خدا نہیں مانا
جو جواب دیتا ہو اور دعاؤں کو سنتا ہو ۔ کیا ایک ہندو ایک پتھر کے سامنے بیٹھ کر یا درخت کے آگے
کھڑا ہو کر یا بیل کے روبرو ہاتھ جوڑ کر کہہ سکتا ہے کہ میرا خدا ایسا ہے کہ میں اس سے دعا کروں تو یہ
مجھے جواب دیتا ہے؟ ہر گز نہیں۔ کیا ایک عیسائی کہہ سکتا ہے کہ میں نے یسوع کو خدا مانا ہے وہ میری
دعا کو سنتا اور اس کا جواب دیتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ بولنے والا خدا صرف ایک ہی ہے جو اسلام کا خدا ہے
جو قرآن نے پیش کیا ہے۔ جس نے کہا اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱) تم مجھے پکارو میں تم کو
جواب دوں گا اور یہ بالکل سچی بات ہے۔ کوئی ہو جو ایک عرصہ تک سچی نیت اور صفائی قلب کے
ساتھ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہو وہ مجاہدہ کرے اور دعاؤں میں لگار ہے۔ آخر اس کی دعاؤں کا جواب
اُسے ضرور دیا جاوے گا ۔
قرآن شریف میں ایک مقام پر ان لوگوں کے لیے جو گوسالہ پرستی کرتے ہیں اور گوسالہ کو خدا
بناتے ہیں آیا ہے اَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمُ قَوْلًا ( طه : ۹۰) کہ وہ اُن کی بات کا کوئی جواب اُن کو نہیں دیتا۔
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جو خدا بولتے نہیں ہیں وہ گوسالہ ہی ہیں ۔ ہم نے عیسائیوں سے بارہا

پوچھا ہے کہ اگر تمہارا خدا ایسا ہی ہے جو دعاؤں کو سنتا ہے اور ان کے جواب دیتا ہے تو بتاؤ وہ کس سے
بولتا ہے؟ تم جو یسوع کو خدا کہتے ہو پھر اس کو بلا کر دکھاؤ۔ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ سارے عیسائی
اکٹھے ہو کر بھی یسوع کو پکاریں وہ یقیناً کوئی جواب نہ دے گا ، کیونکہ وہ مر گیا۔
عیسائیوں کو ملزم کرنے کے واسطے اس سے بڑھ عیسائیوں کو ملزم کرنے والا سوال کر کوئی تیز ہتھیار نہیں ہے۔ ان سے پہلا سوال
یہی ہونا چاہیے کہ کیا وہ ناطق خدا ہے یا غیر ناطق ؟ اگر غیر ناطق ہے تو اس کا گونگا ہونا ہی اُس کے
ابطال کی دلیل ہے۔ لیکن اگر وہ ناطق ہے تو پھر اس کو ہمارے مقابل پر بلا کر دکھاؤ اور اس سے وہ
بولیاں بلواؤ جن سے سمجھا جاتا ہے کہ وہ انسان کی مقدرت اور طاقت سے باہر ہیں یعنی عظیم الشان
پیشنگوئیاں اور آئندہ کی خبریں۔
مگر وہ پیشگوئیاں اس قسم کی ہی نہیں ہونی چاہئیں جو یسوع نے خود اپنی زندگی میں کی تھیں کہ مرغ
بانگ دے گا یا لڑائیاں ہوں گی قحط پڑیں گے بلکہ ایسی پیشگوئیاں جن میں قیافہ اور فراست کو دخل نہ ہو
بلکہ وہ انسانی طاقت اور فراست سے بالاتر ہوں۔ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ کوئی پادری یہ کہنے کی
طاقت نہیں رکھ سکتا کہ خدائے قادر کے مقابلہ میں ایک عاجز اور ضعیف انسان یسوع کی اقتداری
پیشگوئیاں پیش کر سکے۔ غرض یہ مسلمانوں کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ ان کا خدا دعاؤں کا سننے والا ہے۔
کبھی ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ ایک
دعاؤں کے نتائج میں تاخیر اور توقف کی وجہ طالب نہایت رفت اور درد کے ساتھ
دعائیں کرتا ہے مگر وہ دیکھتا ہے کہ ان دعاؤں کے نتائج میں ایک تاخیر اور توقف واقع ہوتا
ہے۔ اس کا سر کیا ہے؟ اس میں یہ نکتہ یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اول تو جس قدرا مور دنیا میں ہوتے
ہیں ان میں ایک قسم کی تدریج پائی جاتی ہے۔ دیکھو! ایک بچہ کو انسان بننے کے لیے کس قدر مر حلے
اور منازل طے کرنے پڑتے ہیں ایک بیچ کا درخت بننے کے لیے کس قدر توقف ہوتا ہے۔ اسی طرح
پر اللہ تعالیٰ کے امور کا نفاذ بھی تدریجاً ہوتا ہے۔ دوسرے اس توقف میں یہ مصلحت الہی ہوتی ہے کہ

انسان اپنے عزم اور عقد : اور عقد ہمت میں پختہ ہو جاوے اور معرفت میں استحکام اور رسوخ ہو۔ یہ قاعدہ کی
بات ہے کہ جس قدر انسان اعلیٰ مراتب اور مدارج کو حاصل کرنا چاہتا ہے اُسی قدر اس کو زیادہ محنت اور
وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پس استقلال اور ہمت ایک ایسی عمدہ چیز ہے کہ اگر یہ نہ ہو تو انسان
کامیابی کی منزلوں کو طے نہیں کر سکتا۔ اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ پہلے مشکلات میں ڈالا جاوے۔
إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ( الم نشرح: ۷ ) اسی لیے فرمایا ہے۔
دنیا میں کوئی کامیابی اور راحت ایسی نہیں ہے جس کے ابتدا اور اول میں کوئی رنج اور مشکل نہ
ہو۔ ہمت کو نہ ہارنے والے مستقل مزاج فائدہ اُٹھا لیتے ہیں اور کچے اور ناواقف راستہ میں ہی تھک کر
رہ جاتے ہیں ۔ پنجابی میں کسی نے کہا ہے ۔
ایہو ہیگی کیمیا جے دن تھوڑے ہو
پس جب خدا پرسچا ایمان ہو کہ وہ میری دعاؤں کو سننے والا ہے تو یہ ایمان مشکلات میں بھی
ایک لذیذ ایمان ہو جاتا ہے اور غم میں ایک اعلیٰ یا قوتی کا کام دیتا ہے۔ ہموم وعموم کے وقت اگر انسان کو
کوئی پناہ نہ ہو تو دل کمزور ہوتا جاتا ہے اور آخر وہ مایوس ہو کر ہلاک ہو جاتا اور خود کشی کرنے پر آمادہ
ہوتا بلکہ بہت سے ایسے بد قسمت یورپ کے ملکوں میں خصوصاً پائے جاتے ہیں جو ذراسی نامرادی پر گولی
کھا کر مر جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا خود کشی کرنا خود ان کے مذہب کی موت اور کمزوری کی دلیل ہے۔
اگر اُس میں کوئی قوت اور طاقت ہوتی تو اپنے ماننے والوں کو ایسی یاس اور نامرادی کی حالت میں نہ
چھوڑتا۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ پر اُسے ایمان ہے اور اس قادر کریم ہستی پر یقین رکھتا ہے کہ وہ دعائیں
سنتا ہے تو اس کے دل میں ایک طاقت آتی ہے۔
یہ دعا ئیں حقیقت میں بہت قابل قدر ہوتی ہیں اور دعاؤں والا آخر کار کامیاب
حقیقت دعا ہو جاتا ہے ہاں یہ نادانی اور شو ادب ہے کہ انسان خدا تعالی کے ارادہ کے
ساتھ لڑنا چاہے۔ مثلاً یہ دعا کرے کہ رات کے پہلے حصہ میں سورج نکل آوے اس قسم کی
دعا ئیں گستاخی میں داخل ہوتی ہیں وہ شخص نقصان اُٹھاتا ہے اور ناکام رہتا ہے جو گھبرانے والا اور

قبل از وقت چاہنے والا ہو۔ مثلاً گر بیاہ کے دس دن بعد مرد و عورت یہ خواہش کریں کہ اب بچہ پیدا
ہو جاوے تو یہ کیسی حماقت ہوگی ، اس وقت تو اسقاط کے خون اور چھچھڑوں سے بھی بے نصیب رہے
گی ۔ اسی طرح جو سبزہ کو نمو نہیں دیتا وہ دانہ پڑنے کی نوبت ہی نہیں آنے دیتا۔
میں نے ارادہ کیا ہوا ہے کہ ایک بار اور شرح وبسط کے ساتھ دعا کے مضمون پر ایک رسالہ
لکھوں ۔ مسلمان دعا سے بالکل نا واقف ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ جن کو بد قسمتی سے ایسا موقع ملا کہ دعا
کریں مگر انہوں نے صبر اور استقلال سے چونکہ کام نہ لیا اس لیے نامراد رہ کر سید احمد خانی مذہب
اختیار کر لیا کہ دعا کوئی چیز نہیں ۔ یہ دھوکا اور غلطی اس لیے لگتی ہے کہ وہ لوگ حقیقت دعا سے ناواقف محض
ہوتے ہیں اور اس کے اثر سے بے خبر اور اپنی خیالی امیدوں کو پورا نہ ہوتے دیکھ کر کہہ اُٹھتے ہیں کہ
دعا کوئی چیز نہیں ہے اور اس سے برگشتہ ہو جاتے ہیں ۔
دعار بو بیت اور عبودیت کا ایک کامل رشتہ ہے۔ اگر دعاؤں کا اثر نہ ہوتا تو پھر اس کا ہونا نہ ہونا
برابر ہے۔
اللہ تعالیٰ کی شناخت کی یہ قبولیت دعا ہستی باری تعالیٰ کی زبردست دلیل ہے زبردست دلیل اور اس کی
ہستی پر بڑی بھاری شہادت ہے کہ محو و اثبات اُس کے ہاتھ میں ہے يَمْحُوا اللهُ مَا يَشَاءُ
وَيُثْبِتُ (الرعد: ۴۰) دیکھو اجرام سماوی کتنے بڑے اور عظیم الشان نظر آتے ہیں اور ان کی عظمت کو
دیکھ کر ہی بعض نادان اُن کی پرستش کی طرف جھک پڑے ہیں اور انہوں نے اُن میں صفات الہیہ کو
مان لیا جیسے ہندو یا اور دوسرے بت پرست یا آتش پرست وغیرہ جو سورج کی پوجا کرتے ہیں اور اس
کو اپنا معبود سمجھتے ہیں۔ کیا وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ سورج اپنے اختیار سے چڑھتا ہے یا چھپتا ہے؟ ہر گز نہیں
اور اگر وہ کہیں بھی تو وہ اس کا کیا ثبوت دے سکتے ہیں۔ وہ ذرا سورج کے سامنے یہ دعا تو کریں کہ
ایک دن وہ نہ چڑھے یا دو پہر کو مثلاً چھپ جاوے تا کہ معلوم ہو کہ وہ کوئی اختیار اور ارادہ بھی
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخه ۷ اردسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱ تا ۳

رکھتا ہے۔ اس کا ٹھیک وقت پر طلوع اور غروب تو صاف ظاہر کرتا ہے کہ اس کا اپنا ذاتی کوئی اختیار اور
ارادہ نہیں ہے۔ ارادہ کا مالک تب ہی معلوم ہوتا ہے کہ دعا قبول ہو اور کرنے والے امر کو کرے اور نہ
کرنے والے کو نہ کرے۔
غرض اگر قبولیت دعا نہ ہوتی تو اللہ تعالیٰ کی ہستی پر بہت سے شکوک پیدا ہو سکتے تھے اور ہوتے
اور حقیقت میں جو لوگ قبولیت دعا کے قائل نہیں ہیں اُن کے پاس اللہ تعالیٰ کی ہستی کی کوئی دلیل ہی
نہیں ہے۔ میرا تو یہ مذہب ہے کہ جو دعا اور اس کی قبولیت پر ایمان نہیں لاتا وہ جہنم میں جائے گا، وہ
خدا ہی کا قائل نہیں ہے۔
اللہ تعالیٰ کی شناخت کا یہی طریق ہے کہ اس وقت تک دعا کرتا رہے جب تک خدا اس کے دل
میں یقین نہ بھر دے اور آنا الحق کی آواز اس کو نہ آجاوے۔
اس میں شک نہیں کہ اس مرحلہ کو طے کرنے اور اس قبولیت دعا کے لیے صبر شرط ہے مقام تک پہنچنے کے لیے بہت سے مشکلات ہیں اور
تکلیفیں ہیں مگر ان سب کا علاج صرف صبر سے ہوتا ہے۔حافظ نے کیا اچھا کہا ہے۔ شعر
ه
گویند سنگ لعل شود در مقام صبر
آرے شود ولیک بخون جگر شود
یا درکھو کوئی آدمی کبھی دعا سے فیض نہیں اُٹھا سکتا جب تک وہ صبر میں حد نہ کر دے اور استقلال
کے ساتھ دعاؤں میں نہ لگار ہے۔ اللہ تعالیٰ پر کبھی بدظنی اور بدگمانی نہ کرے۔ اُس کو تمام قدرتوں اور
ارادوں کا مالک تصور کرے، یقین کرے پھر صبر کے ساتھ دعاؤں میں لگا ر ہے۔ وہ وقت آجائے گا
کہ اللہ تعالیٰ اُس کی دعاؤں کوشن لے گا اور اسے جواب دے گا ۔ جو لوگ اس نسخہ کو استعمال کرتے ہیں گا۔ جولو
وہ کبھی بد نصیب اور محروم نہیں ہو سکتے بلکہ یقینا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی
قدرتیں اور طاقتیں بے شمار ہیں اس نے انسانی تکمیل کے لیے دیر تک صبر کا قانون رکھا ہے پس اس کو
وہ بدلتا نہیں اور جو چاہتا ہے کہ وہ اس قانون کو اس کے لیے بدل دے وہ گو یا اللہ تعالیٰ کی جناب میں

گستاخی کرتا اور بے ادبی کی جرات کرتا ہے۔ پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ بعض لوگ بے صبری سے کام
لیتے ہیں اور مداری کی طرح چاہتے ہیں کہ ایک دم میں سب کام ہو جائیں میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی
بے صبری کرے تو بھلا بے صبری سے خدا تعالیٰ کا کیا بگاڑے گا ۔ اپنا ہی نقصان کرے گا۔ بے صبری
کر کے دیکھ لے وہ کہاں جائے گا ؟
میں ان باتوں کو کبھی نہیں مان سکتا اور در حقیقت یہ جھوٹے قصے اور فرضی کہانیاں ہیں کہ فلاں فقیر
نے پھونک مار کر یہ بنادیا اور وہ کر دیا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی سنت اور قرآن شریف کے خلاف ہے اس لیے
ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔
ہر آمر کے فیصلہ کے لیے معیار قرآن ہے۔ دیکھو ! حضرت یعقوب علیہ السلام کا پیارا بیٹا
یوسف علیہ السلام جب بھائیوں کی شرارت سے ان سے الگ ہو گیا تو آپ چالیس برس تک
اس کے لیے دعائیں کرتے رہے ۔ اگر وہ جلد باز ہوتے تو کوئی نتیجہ پیدا نہ ہوتا۔ چالیس برس
تک دعاؤں میں لگے رہے اور اللہ تعالیٰ کی قدرتوں پر ایمان رکھا ۔ آخر چالیس برس کے بعد
وہ دعا ئیں کھینچ کر یوسف علیہ السلام کو لے ہی آئیں ۔ اس عرصہ دراز میں بعض ملامت کرنے
والوں نے یہ بھی کہا کہ تو یوسف کو بے فائدہ یاد کرتا ہے ۔ مگر اُنہوں نے یہی کہا کہ میں خدا سے وہ
جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ بے شک ان کو کچھ خبر نہ تھی مگر یہ کہا اِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ (يوسف: ۹۵)
پہلے تو اتنا ہی معلوم تھا کہ دعاؤں کا سلسلہ لمبا ہو گیا ہے اللہ تعالی نے اگر دعاؤں میں محروم رکھنا ہوتا
تو وہ جلد جواب دے دیتا مگر اس سلسلہ کا لمبا ہونا قبولیت کی دلیل ہے کیونکہ کریم سائل کو دیر تک
بٹھا کر کبھی محروم نہیں کرتا بلکہ بخیل سے بخیل بھی ایسا نہیں کرتا ، وہ بھی سائل کو اگر زیادہ دیر تک
دروازہ پر بٹھائے تو آخر اس کو کچھ نہ کچھ دے ہی دیتا ہے ۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کے دعاؤں
کے زمانہ کی درازی پر وَابْيَضَتْ عَيْنَهُ (یوسف: ۸۵) قرآن میں خود دلالت کر رہی ہیں ۔ غرض
دعاؤں کے سلسلہ کے دراز ہونے سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔
اللہ تعالیٰ ہر نبی کی تکمیل بھی جدا جدا پیرایوں میں کرتا ہے حضرت یعقوب کی تکمیل اللہ تعالیٰ نے

اسی غم میں رکھی تھی ۔
جلد سوم
مختصر یہ کہ دعا کا یہ اصول ہے جو اس کو نہیں جانتا وہ خطرناک حالت میں پڑتا ہے اور جو اس
اصول کو سمجھ لیتا ہے اس کا انجام اچھا اور مبارک ہوتا ہے۔
اور جو لوگ حیوانات کی طرح متقی کے لیے مصائب ترقی کا باعث ہوتے ہیں زندگی بسر کرتے ہیں اللہ تعالٰی
جب ان کو پکڑتا بھی ہے تو پھر جان لینے ہی کے لیے پکڑتا ہے۔ مگر مومن کے حق میں اس کی یہ عادت
نہیں ہے۔ اُن کی تکالیف کا انجام اچھا ہوتا ہے اور انجام کا متقی کے لیے ہی ہے جیسے فرمایا وَ الْآخِرَةُ
عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف : ٣٦)
اُن کو جو تکالیف اور مصائب آتے ہیں وہ بھی ان کی ترقیوں کا باعث بنتے ہیں تا کہ ان کو تجربہ ب وہ بنتے
ہو جاوے اللہ تعالیٰ پھر ان کے دن پھیر دیتا ہےاور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس شخص کے شکنجہ کے دن
آتے ہیں اس پر بہائی زندگی کا اثر نہیں رہتا اس پر ایک موت ضرور آجاتی ہے اور خدا شناسی کے بعد وہ
لذتیں اور ذوق جو بہائی سیرت میں معلوم ہوتے تھے نہیں رہتے بلکہ ان میں تلخی اور کدورت و کراہت
پیدا ہوتی ہے اور نیکیوں کی طرف توجہ کرنا ایک معمولی عادت ہو جاتی ہے پہلے جو نیکیوں کے کرنے میں
طبیعت پر گرانی اور سختی ہوتی تھی وہ نہیں رہتی۔
پس یاد رکھو کہ جب تک نفسانی جوشوں سے ملی ہوئی مُرادیں ہوتی ہیں اس وقت تک خدا ان کو
مصلحتنا الگ رکھتا ہے اور جب رجوع کرتا ہے تو پھر وہ حالت نہیں رہتی ۔ اس بات کو کبھی مت بھولو کہ
دنیا روزے چند آخر کار با خداوند ۔ اتنا ہی کام نہیں کہ کھا پی لیا اور بہائم کی طرح زندگی بسر کر لی۔
انسان بہت بڑی ذمہ داریاں لے کر آتا ہے۔ اس لیے آخرت کی فکر کرنی چاہیے اور اس کی تیاری ضروری
ہے۔ اس تیاری میں جو تکالیف آتی ہیں وہ رنج اور تکلیف کے رنگ میں نہ سمجھو بلکہ اللہ تعالیٰ ان پر بھیجتا
ہے جن کو دونوں بہشتوں کا مزہ چکھانا چاہتا ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ (الرَّحْمن : ۴۷)۔
مصائب آتے ہیں تا کہ ان عارضی اُمور کو جو تکلف کے رنگ میں ہوتے ہیں نکال دے۔

مولوی رومی نے کیا اچھا کہا ہے۔
ه
عشق اول سرکش و خونی بود
تا گریزد
هر که بیرونی بود
جلد سوم
سید عبد القادر جیلانی بھی ایک مقام پر لکھتے ہیں کہ جب مومن، مومن بننا چاہتا ہے تو ضرور ہے
کہ اس پر دکھ اور ابتلا آویں اور وہ یہاں تک آتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو قریب موت سمجھتا ہے
اور پھر جب اس حالت تک پہنچ جاتا ہے تو رحمت الہیہ کا جوش ہوتا ہے تو قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا
وسلما (الانبیآء : ۷۰) کا حکم ہوتا ہے۔ اصل اور آخری بات یہی ہے۔ مگر نہ شنیدہ کہ
خدا داری چه
آیات مبین
ع
غم داری 1
میرے نزدیک آیات مبین وہ ہوتی ہیں مخالف جس کے مقابلہ سے عاجز ہو جاوے خواہ
وہ کچھ ہی ہو۔ جس کا مخالف مقابلہ نہ کر سکے وہ اعجاز ٹھہر جائے گا جبکہ اس کی تحدی کی گئی ہو ۔ یا د رکھنا
چاہیے کہ اقتراح کے نشانوں کو اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے۔ نبی کبھی جرات کر کے یہ نہیں کہے گا کہ تم جو
نشان مجھ سے مانگو میں وہی دکھانے کو تیار ہوں ۔ اس کے منہ سے جب نکلے گا یہی نکلے گا انما الایت
عند الله (العنکبوت : ۵۱) اور یہی اس کی صداقت کا نشان ہوتا ہے۔ کم نصیب مخالف اس قسم کی
آیتوں سے یہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ معجزات سے انکار کیا گیا ہے مگر وہ آنکھوں کے اندھے ہیں ان کو
معجزات کی حقیقت ہی معلوم نہیں ہوتی اس لیے وہ ایسے اعتراض کرتے ہیں اور نہ ذاتِ باری کی
عزت اور جبروت کا ادب ان کے دل پر ہوتا ہے۔ ہمارا خدا تعالیٰ پر کیا حق ہے کہ ہم جو کہیں وہ
وہی کر دے یہ سوء ادب ہے اور ایسا خدا خدا ہی نہیں ہو سکتا۔ ہاں یہ اس کا فضل ہے کہ اس نے ہم کو
امید اور حوصلہ دلایا کہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : ٦١ )
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۱۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲،۱

یہ نہیں کہا کہ تم جو مانگو گے وہی دیا جاوے گا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بعض اقتراحی
نشانات مانگے گئے تو آپ نے یہی خدا کی تعلیم سے جواب دیا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا
رسُولًا (بنی اسراءیل: ۹۴) خدا کے رسول کبھی اپنی بشریت کی حد سے نہیں بڑھتے اور وہ آداب الہی
کو مد نظر رکھتے ہیں۔ یہ باتیں منحصر ہیں معرفت پر ۔ جس قدر معرفت بڑھی ہوئی ہوتی ہے اسی قدر
خدا تعالیٰ کا خوف اور خشیت دل پر مستولی ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر معرفت انبیاء علیہم السلام ہی
کی ہوتی ہے۔ اس لیے ان کی ہر بات اور ہر ادا میں بشریت کا رنگ جدا نظر آتا ہے اور تائیدات الہیہ
الگ نظر آتی ہیں ۔
ہمارا ایمان ہے کہ خدا تعالیٰ نشان دکھاتا ہے جب چاہتا ہے، وہ دنیا کو قیامت بنانا نہیں چاہتا اگر
وہ ایسا کھلا ہوا ہو کہ جیسے سورج تو پھر ایمان کیا رہا اور اس کا ثواب کیا ؟ ایسی صورت میں کون بد بخت ہا
ہوگا جو انکار کرے گا۔ نشان بین ہوتے ہیں مگر ان کو باریک بین دیکھ سکتے ہیں اور کوئی نہیں ۔ اور یہ
دقت نظر اور معرفت سعادت کی وجہ سے عطا ہوتی ہے اور تقوی سے ملتی ہے شقی اور فاسق اس کو نہیں دیکھ سکتا۔
ایمان اس وقت تک ایمان ہے جب تک اس میں کوئی پہلو اخفا کا بھی ہو لیکن جب بالکل پردہ برانداز
ہو تو وہ ایمان نہیں رہتا۔ اگر مٹھی بند ہو اور کوئی بتادے کہ اس میں یہ ہے تو اس کی فراست قابلِ تعریف
ہو سکتی ہے لیکن جب مٹھی کھول کر دکھا دی اور پھر کسی نے کہا کہ میں بتا دیتا ہوں تو کیا ہوا۔ یا پہلی رات کا
چاند اگر کوئی دیکھ کر بتائے تو البتہ اسے تیز نظر کہیں گے لیکن جب چودہویں کا چاند ہو گیا اس وقت
کوئی کہے کہ میں نے چاند دیکھ لیا وہ چڑھا ہوا ہے تو لوگ اس کو پاگل کہیں گے ۔ غرض معجزات وہی
ہوتے ہیں جس کی نظیر لانے پر دوسرے عاجز ہوں۔ انسان کا یہ کام نہیں کہ وہ ان کی حد بند کرے کہ
ایسا ہونا چاہیے یا ویسا ہونا چاہیے۔ اس میں ضرور ہے کہ بعض پہلو اخفا کے ہوں کیونکہ نشانات کے ظاہر
کرنے سے اللہ تعالیٰ کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ایمان بڑھے اور اس میں ایک عرفانی رنگ پیدا ہو جس سے یہ
میں ذوق ملا ہوا ہو۔ لیکن جب ایسی کھلی باتیں ہوں گی تو اس میں ایمانی رنگ ہی نہیں آ سکتا چہ جائیکہ
عرفانی اور ذوقی رنگ ہو۔ پس اقتراحی نشانات سے اس لیے منع کیا جاتا ہے اور روکا جاتا ہے کہ اس
میں پہلی رگ سوء ادبی کی پیدا ہو جاتی ہے جو ایمان کی جڑ کاٹ ڈالتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی