۱۵جنوری ۱۹۰۲ء (شب)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خارقِ عادت ہو جاوے۔ اُس کی محبت اُس کی عبادت خارقِ عادت ہو۔ ہر شخص ایثار کر سکتا ہے اور
کرتا بھی ہے لیکن اس کا ایثار خارقِ عادت ہو۔ غرض اس کے اخلاق ، عبادات اور سب تعلقات جو
خدا تعالیٰ کے ساتھ رکھتا ہے اپنے اندر ایک خارق عادت نمونہ پیدا کریں۔ تو چونکہ خارقِ عادت کا
جواب خارقِ عادت ہوتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھ پر نشانات ظاہر کرنے لگتا ہے۔ پس جو
چاہتا ہے کہ اس سے نشانات کا صدور ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنے اعمال کو اس درجہ تک پہنچائے کہ ان
میں خارق عادت نتائج کے جذب کی قوت پیدا ہونے لگے۔
انبیاء علیہم السلام میں یہی ایک نرالی بات ہوتی ہے کہ ان کا تعلق اندرونی اللہ تعالیٰ کے ساتھ
ایسا شدید ہوتا ہے کہ کسی دوسرے کا ہر گز نہیں ہوتا ۔ ان کی عبودیت ایسا رشتہ دکھاتی ہے کہ کسی اور کی
عبودیت نہیں دکھا سکتی ۔ پس اس کے مقابلہ میں ربوبیت اپنی تجلی اور اظہار بھی اسی حیثیت اور رنگ
کا کرتی ہے۔ عبودیت کی مثال عورت کی سی ہوتی ہے کہ جیسے وہ حیا و شرم کے ساتھ رہتی ہے اور
جب مرد بیاہنے جاتا ہے تو وہ علانیہ جاتا ہے۔ اسی طرح پر عبودیت پردۂ خفا میں ہوتی ہے لیکن
الوہیت جب اپنی تجلی کرتی ہے تو پھر وہ ایک بین امر ہو جاتا ہے۔ اور ان تعلقات کا جو ایک سچے
مومن اور عبد اور اس کے رب میں ہوتے ہیں خارقِ عادت نشانات کے ذریعہ ظہور ہوتا ہے ۔
انبیاء علیہم السلام کے معجزات کا یہی راز ہے اور چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلقات اللہ تعالیٰ
کے ساتھ گل انبیاء علیہم السلام سے بڑھے ہوئے تھے اس لیے آپ کے معجزات بھی سب سے
بڑھے ہوئے ہیں ۔ کے
۱۵ جنوری ۱۹۰۲ء (شب)
طاعون کی خبریں سن کر فرمایا۔ طاعون اور لوگوں کی حالت یہ خدا کی طرف سے کس قدر تنبیہ ہے اگر ابھی دل بیدار نہ
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۳، ۴
ہوں اور اب بھی خدا سے صلح کا عہد باندھنے کے لیے مستعد نہ ہوں تو کیسی بد قسمتی ہے۔ افسوس ہے کہ
لوگ اب بھی خدا تعالیٰ کی طرف توجہ نہیں کرتے اور فسق و فجور اور شوخیوں سے باز نہیں آتے ۔ اگر
کسی کی اولاد اور عزیزوں پر آفت آجاوے تو ساری باتیں رہ جائیں پھر کس شیخی اور بھروسہ پر
انسان خدا سے اس قدر سرکشی کرتا ہے؟ وہ اُس کی حکومت سے کہیں بھاگ کر نہیں جاسکتا ۔ جب
یہ حال ہے تو سب سے بہتر اور محفوظ طریق عذاب الہی سے بچنے کا تو خود اُس کی ہی پناہ میں آنا ہے۔
وہ احمق ہے جو خدا کے حدود کو توڑ کر نکلتا ہے اس لیے کہ امان پاوے۔ وہ مصیبت کو بلاتا ہے اور
عذاب کو جذب کرتا ہے۔ اب وقت ہے کہ مسلمان اپنے ایمان اور توبہ کی تجدید کریں۔ یہ وقت آیا
ہے کہ خدا اپنا وجود دکھانا چاہتا ہے اور اپنی ہستی کو منوانا چاہتا ہے۔
اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کو مستحکم اور مضبوط کرنے کی ایمان باللہ کے تین ذرائع تین صورتیں ہیں اور خدا تعالیٰ نے وہ تینوں ہی صورۃ فاتحہ میں
میں بیان کر دی ہیں ۔
اول ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حسن کو دکھایا ہے جب کہ جمیع محامد کے ساتھ اپنے آپ کو منتصف
کیا ہے۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ خوبی بجائے خود دل کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ خوبی میں ایک
مقناطیسی جذب ہے جو دلوں کو کھنچتی ہے جیسے موتی کی آب، گھوڑے کی خوبصورتی ، لباس کی چمک دمک،
غرض یہ حسن پھولوں ، پتوں ، پتھروں، حیوانات، نباتات، جمادات کسی چیز میں ہو اس کا خاصہ ہے کہ
بے اختیار دل کو کھینچتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ نے پہلا مرحلہ اپنی خدائی منوانے کا حُسن کا رکھا ہے جب
الْحَمْدُ لِله فرمایا کہ جمیع اقسام حمد و ستائش اسی کے لیے سزاوار ہیں۔
پھر دوسرا درجہ احسان کا ہوتا ہے انسان جیسے حُسن پر مائل ہوتا ہے ویسے ہی احسان پر بھی مائل
ہوتا ہے اس لیے پھر اللہ تعالیٰ نے رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ صفات کو
بیان کر کے اپنے احسان کی طرف توجہ دلائی۔ لیکن اگر انسان کا مادہ ایسا ہی خراب ہو اور وہ حسن اور
احسان سے بھی سمجھ نہ سکے تو پھر تیسرا ذریعہ سورۃ فاتحہ میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کہہ کر متنبہ کیا ہے۔ اعلیٰ درجہ
کے لوگ تو حُسن سے فائدہ اُٹھاتے اور جو اُن سے کم درجہ پر ہوں وہ احسان سے فائدہ اُٹھا لیتے ہیں۔
لیکن جو ایسے ہی پلید طبع ہوں اُن کو اپنے جلال اور غضب سے متوجہ کیا ہے۔ یہودیوں کو مغضوب
کہا ہے اور ان پر طاعون ہی پڑی تھی ۔ خدا تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں یہودیوں کی راہ اختیار کرنے سے
منع فرمایا۔ یا یوں کہو کہ طاعون کے عذاب شدید سے ڈرایا ہے۔ شیطان بے باک انسان پر ایسا سوار
ہے کہ وہ سن لیتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے۔ اصل یہ ہے کہ جب تک جذبات اور شہوات پر ایک موت
وارد ہو کر انہیں بالکل سرد نہ کر دے خدا تعالیٰ پر ایمان لانا مشکل ہے۔ اب تو غضب الہی کے نمونے
خطر ناک ہیں ابھی تین مہینے باقی ہیں خدا جانے کیا ہونے والا ہے۔
مخالفوں کی خطرناک فحش تحریروں پر فرمایا کہ مخالفین کے لیے لمحہ فکریہ ہمارے اور اُن کے دل اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہیں ۔
خدا تعالیٰ نیتوں کو خوب جانتا ہے اور ان افعال کو جو ہم کر رہے ہیں دیکھتا ہے۔ وہ خود فیصلہ کر دے گا
اور سچائی پر اپنی مہر کر دے گا۔ ہم کو تو یہ تعجب آتا ہے کہ اگر یہ لوگ تقویٰ اور خدا ترسی سے کام لیتے تو
خوف کے محل اور مقام سے ڈر جاتے اور مخالفت میں اس قدر زبان درازی نہ کرتے ۔ وہ دیکھتے کہ کیا
وہ وقت نہیں آیا کہ مسیح موعود نازل ہو؟ کیا صلیب کا غلبہ نہیں؟ کیا اسلام کی تو ہین اور تضحیک نہیں کی
جاتی ؟ وہ دیکھتے کہ صدی میں سے انیس سال گزر گئے اور کوئی مدعی کھڑا نہ ہوا جو درماندہ اسلام کی
حمایت کے لیے میدان میں آتا۔
پھر ضرورت اور وقت ہی پر اپنی نگاہ محدود نہ رکھتے اگر وہ غور کرتے تو اُن کو معلوم ہوتا کہ آسمان
نے صاف شہادت دے دی اور کسوف خسوف ظاہر ہو گیا جو عظیم الشان نشان مقرر ہو چکا تھا۔
تائیدی نشانوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے وہ اُسے دیکھتے اور سلسلہ کی ترقیات پر غور کرتے اور
سوچتے کہ کیا مفتری اسی طرح ترقی کیا کرتے ہیں؟
ان سب امور پر یکجائی نظر کے بعد تقویٰ کا تقاضا تو یہ تھا کہ اس قدر بین شواہد کے ہوتے ہوئے
بھی اگر ان کی نگاہ تاریک تھی تو وہ خاموش ہو جاتے اور صبر سے انتظار کرتے کہ انجام کیا ہوتا ہے؟ مگر
یہاں تو شور عظیم میری مخالفت میں برپا کیا گیا اور گندی گالیاں دی گئیں جن کی نظیر پہلے مخالفوں میں بھی
پائی نہیں جاتی ۔
حج الکرامہ میں نواب صدیق حسن خان نے لکھا ہے کہ آیات پوری ہوگئی ہیں اور پھر اپنی اولا دکو
سلام کی وصیت کرتا ہے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اگر وہ زندہ ہوتے تو خود بھی ان مخالفت کرنے والوں ہی
کے ہمراہ ہوتے ۔ یہ لوگ کب ماننے والے ہوتے ہیں جب تک وہی نظارہ آنکھوں سے نہ دیکھ لیں جو
خیالی طور پر دل میں فرض کر رکھا ہے۔ یہ لوگ جو کچھ ان سے بن پڑتا ہے میری مخالفت میں کریں مجھے
ذرا بھی پروانہیں کیونکہ یہ میرا مقابلہ نہیں یہ تو خدا سے مقابلہ کیا جاتا ہے۔ اگر میری اپنی مرضی پر ہوتا تو
میں تخلیہ کو بہت پسند کرتا تھا مگر میں کیا کر سکتا تھا جب کہ خدا تعالیٰ نے ہی ایسا پسند کیا۔ یہ مقابلہ کریں مگر
دیکھ لیں گے کہ خدا کے ساتھ کوئی جنگ نہیں کر سکتا۔ وہ ایک طرفہ العین میں سالہا سال کی کارروائی کو
ملیا میٹ کر دیتا ہے۔ اس لیے ہمیں خوشی ہے اور ان کی مخالفت سے ذرا بھی رنج نہیں ہوتا کیونکہ ہمارا
خدا ایسا خدا ہے جو ساری خوبیوں سے متصف ہے جیسا کہ الْحَمْدُ لِلہ میں ہم کو پہلے ہی بتایا گیا ہے۔
پھر خدا داری چه غم داری ہمیں ان کی مخالفت کا کیا فکر؟ ہم کیوں بے حوصلہ ہوں؟ کیا معلوم ہے کہ اُس
نے اس مخالفت کے طوفان کے انجام میں کیا مقدر رکھا۔ اہے؟ یہ جو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے وَ اسْتَفْتَحُوا
وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ (ابراهیم : ۱۶) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب انبیاء اور رسل آتے ہیں وہ
ایک وقت تک صبر کرتے ہیں اور مخالفوں کی مخالفت جب انتہا تک پہنچ جاتی ہے تو ایک وقت توجہ تام
سے اقبال علی اللہ کر کے فیصلہ چاہتے ہیں اور پھر نتیجہ یہ ہوتا ہے وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدِ ۔
اسْتَفْتَحُوا سنت اللہ کو بیان کرتا ہے کہ وہ اس وقت فیصلہ چاہتے ہیں اور اس فیصلہ چاہنے کی
خواہش ان میں پیدا ہی اس وقت ہوتی ہے جب گویا فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے پس ہم اپنے مخالفوں کی
الفت کی کیا پروا کریں یہ مخالف نوبت به نوبت اپنے فرضِ منصبی کو سر انجام دیتے ہیں۔ ابتدا ان کی
ہوتی ہے اور انجام متقیوں کا وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف : ١٢٩)
الحکم جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۱۰ر مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۵ تا ۷
عصمت اور شفاعت (ایڈیٹر کے اپنے الفاظ میں )
تعجب ہے کہ عیسائی لوگ شفاعت کے لیے عصمت کا مطالبہ کیوں کرتے ہیں کیونکہ ان کے ہاں
نری عصمت شفاعت کا موجب نہیں ہو سکتی بلکہ شفاعت تب ہو سکتی ہے جب کہ شفیع معصوم ہو اور پھر وہ
ابن اللہ ہو اور پھر صلیب پر لٹکایا جا کر ملعون ہو۔ جب تک یہ تثلیث عیسائی مذہب کے عقیدہ کے
موافق قائم نہ ہو شفیع نہیں ہو سکتا۔ پھر وہ عصمت عصمت ہی کیوں پکارتے ہیں ۔ کیا اگر کوئی معصوم ان
کے سامنے پیش کیا جاوے یا ثابت کر دیا جاوے تو وہ مان لیں گے کہ وہ شفیع ہے؟ ہرگز نہیں۔ بلکہ
عیسائی عقیدہ کے موافق یہ ضروری ہے کہ وہ خدا بھی نہ ہو بلکہ ابن اللہ ہو اور وہ مصلوب ہو کر جب تک
ملعون نہ ہوئے ہرگز ہرگز وہ شفیع نہیں ہو سکتا۔ پھر ایک اور بات قابلِ غور ہے کہ جبکہ یسوع خود خدا تھا
اور اس لیے وہ علت انعلل تھا اور اس نے کل جہان کے گناہ بھی اپنے ذمے لئے پھر وہ معصوم کیوں کر ہوا۔
اور گناہوں کا تذکرہ ہم چھوڑتے ہیں جو یہودی مؤرخوں اور فری تھنکروں ( آزاد خیال ) نے ان کی
انجیل سے ثابت کیے ہیں لیکن جب اس نے خود گناہ اُٹھا لیے اور بوجہ علت العلل ہونے کے سارے
گناہوں کا کرانے والا وہی ٹھہرا تو پھر اسے معصوم قرار دینا عجیب دانش مندی ہے۔ پھر خدا کا نام معصوم
نہیں کیونکہ معصوم وہ ہے جس کا کوئی دوسرا عاصم ہو۔ خدا کا نام عاصم ہے۔ اس لیے جب شفاعت کے
لیے اہنیت کی ضرورت ہے اور اُس کے لیے بھی مصلوبیت کی لعنت ضروری ہے تو یہ سارا تانا بانا ہی
بنائے فاسد بر فاسد کا مصداق ہے۔ حقیقی اور سچی بات یہ ہے جو میں نے پہلے بھی بیان کی تھی کہ شفیع کے
لیے ضروری ہے کہ اول خدا تعالیٰ سے تعلق کامل ہوتا کہ وہ خدا سے فیض کو حاصل کرے اور پھر مخلوق
سے شدید تعلق ہو تا کہ وہ فیض اور خیر جو وہ خدا سے حاصل کرتا ہے مخلوق کو پہنچاوے۔ جب تک یہ
دونوں تعلق شدید نہ ہوں شفیع نہیں ہو سکتا۔ پھر اسی مسئلہ پر تیسری بحث قابلِ غور یہ ہے کہ جب تک
نمونے نہ دیکھے جائیں کوئی مفید نتیجہ نہیں نکل سکتا اور ساری بخشیں فرضی ہیں۔ مسیح کے نمونہ کو دیکھ لو کہ چند
حواریوں کو بھی درست نہ کر سکے ۔ ہمیشہ ان کو سست اعتقاد کہتے رہے بلکہ بعض کو شیطان بھی کہا اور انجیل
کی رو سے کوئی نمونہ کامل ہونا ثابت نہیں ہوتا۔ بالمقابل ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کامل نمونہ
ہیں کہ کیسے روحانی اور جسمانی طور پر انہوں نے عذاب الیم سے چھڑایا اور گناہ کی زندگی سے اُن کو نکالا
کہ عالم ہی پلٹ دیا۔ ایسا ہی حضرت موسیٰ کی شفاعت سے بھی فائدہ پہنچا۔ عیسائی جو مسیح کو مثیل موسیٰ
قرار دیتے ہیں تو یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ موسیٰ کی طرح انہوں نے گناہ سے قوم کو بچایا ہو۔ بلکہ ہم دیکھتے
ہیں کہ مسیح کے بعد قوم کی حالت بہت ہی بگڑ گئی اور اب بھی اگر کسی کو شک ہو تو لنڈن یا یورپ کے
دوسرے شہروں میں جا کر دیکھ لے کہ آیا گناہ سے چھڑا دیا ہے یا پھنسا دیا ہے اور یوں کہنے کو تو ایک
چوہڑا بھی کہہ سکتا ہے کہ بالمیک نے چھوڑا یا مگر یہ نرے دعوے ہی دعوے ہیں جن کے ساتھ کوئی واضح
ہے۔ پس عیسائیوں کا یہ کہنا کہ میچ چھوڑانے کے لیے آیا تھا۔ ایک خیالی بات ہے جبہ
دیکھتے ہیں کہ ان کے بعد قوم کی حالت بہت بگڑ گئی اور روحانیت سے بالکل دور جا پڑی۔
ہاں سچا شفیع اور کامل شفیع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے قوم کو بت پرستی اور ہر قسم کے
فسق و فجور کی گندگیوں اور ناپاکیوں سے نکال کر اعلیٰ درجہ کی قوم بنادیا اور پھر اس کا ثبوت یہ ہے کہ
ہر زمانہ میں آپ کی پاکیزگی اور صداقت کے ثبوت کے لیے اللہ تعالی نمونہ بھیج دیتا ہے اس کے بعد
استغفار کا مسئلہ بھی قابل غور ہے۔ عیسائیوں نے اپنی جہالت اور نادانی سے اس پاک اصول پر بھی
نکتہ چینی کی ہے حالانکہ یہ انسان کی طبعی منزلوں میں سے ایک منزل ہے۔
جاننا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے قرآن شریف نے دو نام پیش کیے ہیں الْحَيُّ اور الْقَيُّومُ - الْحَيُّ
کے معنے ہیں خود زندہ اور دوسروں کو زندگی عطا کرنے والا ۔ الْقَيُّومُ خود قائم اور دوسروں کے قیام
کا اصلی باعث ۔ ہر ایک چیز کا ظاہری باطنی قیام اور زندگی انہیں دونوں صفات کے طفیل سے ہے۔
پس جی کا لفظ چاہتا ہے کہ اس کی عبادت کی جائے جیسا کہ اس کا مظہر سورۃ فاتحہ میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ
ہے اور الْقَيُّومُ چاہتا ہے کہ اس سے سہارا طلب کیا جاوے اس کو إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کے لفظ سے ادا
کیا گیا ہے۔
حی کا لفظ عبادت کو اس لیے چاہتا ہے کہ اس نے پیدا کیا اور پھر پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا۔ جیسے
مثلاً معمار جس نے عمارت کو بنایا ہے اُس کے مر جانے سے عمارت کا کوئی حرج نہیں ہے، مگر انسان کو
خدا کی ضرورت ہر حال میں لاحق رہتی ہے۔ اس لیے ضروری ہوا کہ خدا سے طاقت طلب کرتے
رہیں اور یہی استغفار ہے۔ اصل حقیقت تو استغفار کی یہ ہے۔ پھر اس کو وسیع کر کے اُن لوگوں کے لیے
کیا گیا کہ جو گناہ کرتے ہیں کہ اُن کے بُرے نتائج سے محفوظ رکھا جاوے ، لیکن اصل یہ ہے کہ انسانی
کمزوریوں سے بچایا جاوے۔ پس جو شخص انسان ہو کر استغفار کی ضرورت نہیں سمجھتا وہ بے ادب اور
دہریہ ہے۔
مخالف جو گالیاں دیتے ہیں اور گندے اور نا پاک اشتہار
مخالفانہ تحریروں کا جواب شائع کرتے ہیں۔ ہم کو اُن کا جواب گالیوں سے کبھی دینا نہیں
چاہیے ۔ ہم کو سخت زبانی کی ضرورت نہیں کیونکہ سخت زبانی سے برکت جاتی رہتی ہے اس لیے ہم
نہیں چاہتے کہ اپنی برکت کو کم کریں ۔ اُن کو تو مخاطب کرنے کی بھی ضرورت نہیں ۔ یہ لوگ بجائے
خود وا جب الرحم ہیں ۔ ہاں فضول باتوں کو نکال کر اگر کسی معقول اعتراض کا جواب عوام کو دھوکا سے
بچانے کے لیے دیا جاوے تو نا مناسب نہیں ۔ اگر ہم ان کے مقابل پر سخت زبانی کا استعمال کریں تو
یہ تو اپنے مرتبہ کا بھی تذلیل ہے۔ اگر کبھی کوئی سخت لفظ استعمال کیا گیا ہے تو وہ حق کی لازمی مرارت
ہے جو دوا کے طور پر ہے جس کی نظیر انجیل اور نبیوں کے کلام میں پائی جاتی ہے۔ ریس اور تقلید کرنا
انبیاء کا کام نہیں ۔ نام تو وہی ہوتا ہے جو آسمان پر رکھا جاتا ہے۔ کسی کے ظالم، کافر کہنے سے کیا بنتا
ہے۔ زمینی ناموں کا آخر خاتمہ ہو جاتا ہے اور آسمانی نام ہی رہ جاتے ہیں ۔ پس دنیا کے کیڑوں کے
ناموں کی کیا پروا ؟ اُس نام کی قدر کرو جو آسمان پر نیک لکھا جاوے۔
زرد چادروں سے مراد اگر یہی ہو جو ہمارے مخالف مسیح کا دوز رد چادروں میں نزول بیان کرتے ہیں تو پھر عام ہندو جوگیوں اور میچ میں
ما بہ الامتیاز کیا ہوگا ۔ اصل میں خدا کی چادر اپنے الگ معنی رکھتی ہے اور وہ وہی ہیں جو خدا تعالیٰ نے مجھ
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ / مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۴، ۵
پر کھولے ہوئے ہیں کہ دو زرد چادروں سے مراد دو بیماریاں ہیں جو مجھے لاحق حال ہیں ۔
دنیا میں تین قسم کے آدمی ہوتے ہیں عوام ، متوسط درجے کے، اُمراء ۔ عوام عموماً آداب تبلیغ کم فہم ہوتے ہیں۔ ان کی سمجھ موٹی ہوتی ہے۔ اس لیے اُن کو سجھانا بہت ہی مشکل
ہوتا ہے۔ اُمراء کے لیے سمجھانا بھی مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ نازک مزاج ہوتے ہیں اور جلد گھبرا
جاتے ہیں اور اُن کا تکبر اور تعلی اور بھی سد راہ ہوتی ہے ۔ اس لیے اُن کے ساتھ گفتگو کرنے والے کو
چاہیے کہ وہ اُن کے طرز کے موافق اُن سے کلام کرے یعنی مختصر مگر پورے مطلب کو ادا کرنے والی
تقریر ہو قل وَ دَلَّ۔ مگر عوام کو تبلیغ کرنے کے لیے تقریر بہت ہی صاف اور عام فہم ہونی چاہیے۔
رہے اوسط درجہ کے لوگ زیادہ تر یہ گروہ اس قابل ہوتا ہے کہ ان کو تبلیغ کی جاوے۔ وہ بات کو سمجھ
سکتے ہیں اور ان کے مزاج میں وہ تعلی اور تکبر اور نزاکت بھی نہیں ہوتی جو اُمراء کے مزاج میں ہوتی
ہے اس لیے ان کو سمجھانا بہت مشکل نہیں ہوتا۔
جب انبیاء علیہم السلام مامور ہو کر
بعثت انبیاء پر لوگ کس طرح ہدایت پاتے ہیں دنیا میں آتے ہیں تو لوگ تین
ذریعوں سے ہدایت پاتے ہیں۔ یہ اس لیے کہ تین ہی قسم کے لوگ ہوتے ہیں ظالم، مقتصد اور
سابق بالخیرات ۔
اول درجے کے لوگ تو سابق بالخیرات ہوتے ہیں جن کو دلائل اور معجزات کی ضرورت ہی نہیں
ہوتی ۔ وہ ایسے صاف دل اور سعید ہوتے ہیں کہ مامور کے چہرہ ہی کو دیکھ کر اس کی صداقت کے قائل
ہو جاتے ہیں اور اُس کے دعوی کو ہی سن کر اس کو برنگ دلیل سمجھ لیتے ہیں۔ اُن کی عقل ایسی لطیف واقع
ہوئی ہوئی ہوتی ہے کہ وہ انبیاء کی ظاہری صورت اور ان کی باتوں کو سن کر قبول کر لیتے ہیں۔
دوسرے درجہ کے لوگ مقتصد ین کہلاتے ہیں جو ہوتے تو سعید ہیں مگر اُن کو دلائل کی ضرورت
ہوتی ہے اور وہ شہادت سے مانتے ہیں۔
تیسرے درجہ کے لوگ جو ظالمین ہیں ان کی طبیعت اور فطرت کچھ ایسی وضع پر واقع ہوتی ہے
کہ وہ بجز مار کھانے اور سختی کے مانتے ہی نہیں ۔
جو لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام جبر سے پھیلا ہے وہ تو بالکل جھوٹے ہیں کیونکہ
اسلامی جنگیں دفاعی اصول پر تھیں ، مگر ہاں یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے قانون میں یہ بات رکھی
ہوئی ہے کہ تیسرے درجہ کے لوگوں یعنی ظالمین کے لیے ایک طریق رکھا ہوا ہے جو بظاہر جبر کہلاتا ہے
اور ہر نبی کے وقت میں عوام کی ہدایت جبر کے کسی نہ کسی پیرا یہ میں ہوئی ہے کیونکہ ڈور بین سے دیکھنے
والے کا مقابلہ مجرد آنکھ سے دیکھنے والا نہیں کر سکتا۔ جب استعداد میں مختلف ہیں تو پھر سب کے لیے
ایک ہی ذریعہ کیوں کر مفید ہو سکتا ہے۔
سابق بالجنه
بڑے مقبول اور مقرب اور رسالت کی سچی خلافت حاصل کرنے والے وہی ہوتے ہیں جو
بالخیرات ہوتے ۔ وتے ہیں اُن کی مثال حضرت ابو بکر صد! ، ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سی ہے کہ آپ نے کوئی
معجزہ اور نشان طلب نہیں کیا سنتے ا سنتے ہی ایمان لے آئے ۔ اور حقیقت میں یہ ہے بھی سچ اس لیے کہ جس
شخص کو مامور کی اخلاقی حالت کی واقفیت ہو اس کو معجزہ اور نشان کی ہرگز ضرورت نہیں ہوتی ۔ اسی لیے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یاد دلایا کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا (یونس : ۱۷) سابقین کو تو یہ
صورت پیش آتی ہے کہ وہ اپنی فراست صحیحہ سے ہی تاڑ جاتے ہیں ۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب
آپ مدینہ تشریف لے گئے تو بہت سے لوگ آپ کو دیکھنے آئے ۔ ایک یہودی بھی آیا اور اس سے
جب لوگوں نے پوچھا تو اُس نے یہی کہا کہ یہ منہ تو جھوٹوں کا نہیں ہے۔
اور مقتصد لوگ وہ ہو لوگ وہ ہوتے ہیں جو دا جو دلائل اور معجزات کے محتاج ہوتے ہیں اور تیسری قسم ظالمین کی
ہے جو سختی سے مانتے ہیں۔ جیسے موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں کبھی طاعون سے اور کبھی زلزلہ سے ہلاک
ہوئے اور دوسروں کے لیے عبرت گاہ بنے۔ یہ ایک قسم کا جبر ہے جو اس تیسری قسم کے لیے خدا تعالیٰ
نے رکھا ہوا ہے اور سلسلہ نبوت میں یہ لازمی طور پر پایا جاتا ہے۔
ما مور من اللہ کی دعاؤں کا گل جہان پر اثر ہوتا ہے اور یہ خدا تعالیٰ مامور من اللہ شفیع ہوتا ہے کا ایک بار یک قانون ہے جس کو ہر اک شخص نہیں سمجھ
سکتا
جن لوگوں نے شفیع کے مسئلہ سے انکار کیا ہے انہوں نے سخت غلطی کھائی ہے۔ شفیع کو قانون قدرت
چاہتا ہے۔ اُس کو ایک تعلق شدید خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے اور دوسرا مخلوق سے ۔ مخلوق کی ہمدردی اس
میں اس قدر ہوتی ہے کہ یوں کہنا چاہیے کہ اُس کے قلب کی بناوٹ ہی ایسی ہوتی ہے کہ وہ ہمدردی
کے لیے جلد متاثر ہو جاتا ہے اس لیے وہ خدا سے لیتا ہے اور اپنی عقد ہمت اور توجہ سے مخلوق کو پہنچاتا
ہے اور اپنا اثر اُس پر ڈالتا ہے۔ اور یہی شفاعت ہے۔
انسان کی دعا اور توجہ کے ساتھ مصیبت کا رفع ہونا یا معصیت اور ذنوب کا کم ہونا یہ سب
شفاعت کے نیچے ہے۔ توجہ سب پر اثر کرتی ہے خواہ مامور کو اپنے ساتھ تعلق رکھنے والوں کا نام بھی
یاد ہو نہ ہو۔ کے
شریعت کی کتابیں حقائق اور معارف کا ذخیرہ ہوتی ہیں۔ لیکن حقائق اور
مامور کی صحبت معارف پر کبھی پوری اطلاع نہیں مل سکتی جب تک صادق کی صحبت اخلاص
اور صدق سے اختیار نہ کی جاوے۔ اسی لیے قرآن شریف فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ
كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ ( التوبة : ۱۱۹) اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایمان اور اتقا کے مدارج کامل
طور پر کبھی حاصل نہیں ہو سکتے جب تک صادق کی معیت اور صحبت نہ ہو کیونکہ اس کی صحبت میں رہ
کر وہ اس کے انفاس طیبہ، عقدِ ہمت اور توجہ سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔
دعا جب قبول ہونے والی ہوتی ہے تو اللہ اس کے لیے دل میں ، قبول ہونے والی دعا کا راز ایک سچا جوش اور اضطراب پیدا کر دیتا ہے اور بسا اوقات
اللہ تعالیٰ خود ہی ایک دعا سکھاتا ہے اور الہامی طور پر اس کا پیرا یہ بتا دیتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے فتلقی
ادَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَت (البقرة : ۳۸) اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے راستباز بندوں کو
قبول ہونے والی دعا ئیں خود الہا ما سکھا دیتا ہے۔
بعض وقت ایسی دعا میں ایسا حصہ بھی ہوتا ہے جس کو دعا کرنے والا نا پسند کرتا ہے مگر وہ قبول
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۶،۵
ہو جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس آیت کے مصداق ہے عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ هُوَ خَيْرٌ
لكم (البقرة: ٢١٧)
ما مور من اللہ جب آتا ہے تو اس کی فطرت میں سچی ہمدردی مامور من اللہ کی سچی ہمدردی رکھی جاتی ہے اور یہ ہمدردی عوام سے بھی ہوتی ہے اور
جماعت سے بھی ۔ اس ہمدردی میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑھے ہوئے
تھے۔ اس لیے کہ آپ گل دنیا کے لیے مامور ہو کر آئے تھے اور آپ سے پہلے جس قدر نبی آئے وہ
مختص القوم اور مختص الزمان کے طور پر تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کل دنیا اور ہمیشہ کے لیے نبی
تھے اس لیے آپ کی ہمدردی بھی کامل ہمدردی تھی ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ
الَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ( الشعرآء : ۴ ) اس کے ایک تو یہ معنے ہیں کہ کیا تو ان کے مومن نہ ہونے کی
فکر میں ! میں اپنی جان دے دے گا ۔ اس آیت ۔ یت سے اس درد اور فکر کا پتہ لگ سکتا ہے جو آپ کو دنیا کی
تبہ حالت دیکھ کر ہوتا تھا کہ وہ مومن بن جاوے۔ یہ تو آپ کی عام ہمدردی کے لیے ہے اور یہ معنے
بھی اس آیت کے ہیں کہ مومن کو مومن بنانے کی فکر میں تو اپنی جان دے دے گا یعنی ایمان کو کامل
بنانے میں ۔
اسی لیے دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ ( النِّسَاءِ : ۱۳۷)
بظاہر تو یہ تحصیل حاصل معلوم ہوتی ہو گی لیکن جب حقیقت حال پر غور کی جاوے تو صاف معلوم
ہوتا ہے کہ کئی مراتب ہوتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ تکمیل چاہتا ہے۔ کہ اس
غرض مامور کی ہمدردی مخلوق کے ساتھ اس درجہ کی ہوتی ہے کہ وہ بہت جلد اس سے متاثر ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اور اُس کے ماموروں کے درمیان دو قسم کے تعلقات ہوتے ہیں ۔
رسول مامور مامور تو اللہ تعالیٰ کا رسول ہوتا ہی ہے لیکن بعض مقامات پر اللہ تعالیٰ بھی مامور
کا رسول ہو جاتا ہے ۔ یہ ایک باریک بھید ہے جس کو ہر شخص جلدی نہیں سمجھ سکتا۔ یہ صورت اس وقت
پیدا ہوتی ہے جب مامور ا پنی جماعت کو اپنی منشا کے موافق نہیں دیکھتا تو اس کے دل میں ایک درد