بلاتاریخ ۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پیدا ہوتا ہے اور اس پر ایک ٹھوکر لگتی ہے۔ اس وقت خدا تعالی تمثیلی طور پر بعض افراد کو ان کے عیوب
اُن پر ظاہر کر دیتا ہے اور کبھی اس فعل کا علم مامور اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے انسان دونوں کو
ہوتا ہے اور کبھی ایک ہی کو۔
( ہم اس عقدہ کو حل کرنے کے لیے ذرا مثال کے طور پر سمجھا دیتے ہیں بہت سے لوگ ایسے ہوں گے
بلکہ قریباً ہر ایک شخص پر اس قسم کے واقعات گذرے ہوں گے کہ جب کبھی وہ کسی گناہ کی حالت میں گرفتار ہونے کو
ہوا ہے تو رویا میں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام ہ الصلوٰۃ والسلام کی اُس نے زیارت کی اور اس گناہ کی حالت - سے بچ
گیا۔ اس قسم کے تمثلات وہ ہوتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ مامور کا رسول ہو کر اپنا فیض پہنچاتا ہے۔ ایڈیٹر )
بلا تاریخ ۱۹۰۲ء
قدر اور جبر پر بڑی بڑی بحثیں ہوئی ہیں مگر تعجب کی بات ہے کہ لوگ اس پر کیوں
قضا اور دعا بحث کرتے ہیں۔ میرا مذہب یہ ہے کہ قرونِ ثلاثہ کے بعد ہی اس قہ اس قسم کی بحثوں کی
بنیاد پڑی ہے ورنہ انسانیت یہ چاہتی تھی کہ ان پر توجہ نہ کی جاوے۔ جب روحانیت کم ہو گئی تو اس قسم
کی بحثوں کا بھی آغاز ہو گیا۔
جس شخص کا س کا یہ ایمان نہ ہو کہ إِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ (ليس : ۸۳)
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اُس نے خدا تعالیٰ کو نہیں پہچانا اور ایسا ہی اس شخص نے بھی شناخت نہیں کیا جو اس
کو عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ اور حی و قیوم کہ دوسروں کی حیات و قیام اسی سے ہے اور وہ مدبّر
بالا رادہ ہے مدبر بالطبع نہیں مانتا جو فلاسفروں کا عقیدہ ہے۔ غرض ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے
ہیں ۔ یہ بات قریب بہ کفر ہو جاتی ہے اگر یہ تسلیم کریں کہ کوئی حرکت یا سکون یا ظلمت یا نور ہدوں
خدا کے ارادے کے ہو جاتا ہے اس پر ثبوت اول قانون قدرت ہے۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے دو
آنکھیں ، دوکان ایک ناک دیئے ہیں۔ اتنے ہی اعضا لے کر بچہ پیدا ہوتا ہے۔ پھر اسی طرح عمر ہے
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ء صفحہ ۷
اور بہت سے امور ہیں جو ایک دائرہ کے اندر محدود ہیں۔ بعض کے اولاد نہیں ہوتی۔ بعض کے لڑکے یا
لڑکیاں ہی ہوتی ہیں۔ غرض یہ تمام امور خدا تعالیٰ کے قدیر ہونے کو ثابت کرتے ہیں۔
پس ہمارا مذہب یہ ہے کہ خدا کی الوہیت اور ربوبیت ذرہ ذرہ پر محیط ہے اگر چہ احادیث میں آیا
ہے کہ بدی شیطان یا نفس کی طرف سے ہوتی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ وہ بدی جس کو بدی سمجھا جاوے مگر
بعض بدیاں ایسی ہیں کہ اُن کے اسرار اور حکم اور مفہوم سے ہم آگاہ نہیں ہیں جیسے مثلاً آدم کا دانہ
کھانا۔ غرض ہزار ہا اسرار ہیں جو مستحدثات کا رنگ دکھانے کے لیے کر رکھے ہیں۔ قرآن شریف میں
ہے مَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ (آل عمران : ۱۴۶) تموت میں روحانی اور جسمانی
دونوں باتیں رکھی ہوئی ہیں۔ ایسے ہی ہدایت اور ضلالت خدا کے ہاتھ میں ہیں ۔ اس پر اعتراض یہ
ہوتا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کا سلسلہ لغو ہو جاتا ہے؟ ہم اس کا جوار یہ دیتے ہیں کہ کوئی ایسی فہرست یہ دیتے ہیں کہ
پیش کرو جس میں لکھا ہو کہ فلاں شقی ہے۔
انبیاء علیہم السلام جب دعوت کرتے تو اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی اثر مترتب ہوتا ہے اور ایسا ہی دعا
کے ساتھ بھی۔ اللہ تعالیٰ قضا و قدر کو بدل دیتا ہے اور قبل از وقت اس تبدیلی کی اطلاع بھی دے دیتا
ہے۔ اس وقت ہی دیکھو کہ جو رجوع لوگوں کا اس سلسلہ کی طرف اب ہے براہین احمدیہ کے زمانہ میں
کب تھا۔ اس وقت کوئی جانتا بھی نہ تھا۔
میں نے خود عیسائیوں کی کتابیں پڑھی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ایک طرفۃ العین کے لیے
۔
بھی عیسائی مذہب کی سچائی کا خیال میرے دل میں نہیں گذرا۔ وہ قرآن شریف کی اس تعلیم پر کہ
خدا کے ہاتھ میں ضلالت اور ہدایت ہے اعتراض کرتے ہیں لیکن اپنی کتابوں کو نہیں پڑھتے جن میں ہے ہیں نہیں جن میں
لکھا ہے کہ شریر جہنم کے لیے بنائے گئے ہیں ۔ یا مثلاً یہ لکھا ہے کہ فرعون کا دل سخت ہونے دیا۔ اگر
لفظوں پر ہی اعتراض کرنا ہو تو عیسائی ہمیں بتائیں اس کا کیا جواب دیتے ہیں؟
بد دیانت آدمی سے تو مرے ہوئے کتے سے بھی زیادہ بد بو آتی ہے۔ ہم دعوے سے کہتے ہیں
کہ ان پادریوں کا اسلام پر ایسا اعتراض نہیں ہے جو توریت اور انجیل کے ورق ورق پر صاف صاف
نہ آتا ہو۔ ایسا ہی رگ وید اور فارسیوں اور سنا معنیوں کی کتابوں سے پایا جاتا ہے۔
قرآن شریف نے ان امور کو جن سے احمق معترضوں نے جبر کی تعلیم نکالی ہے محض اس عظیم الشان
اصول کو قائم کرنے کے لیے بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور ہر ایک آمر کا مبدا اور مرجع وہی ہے۔ وہی
علت العلل اور مسبب الاسباب ہے۔ یہ غرض ہے جو اللہ تعالی نے قرآن شریف میں بعض درمیانی وسائط
اٹھا کر اپنے علت العلل ہونے کا ذکر فرمایا ہے ورنہ قرآن شریف کو پڑھواس میں بڑی صراحت کے
ساتھ ان اسباب کو بھی بیان فرمایا جس کی وجہ سے انسان مکلف ہو سکتا ہے؟
علاوہ بریں قرآن شریف جس حال میں اعمال بد کی سز ا ٹھہراتا ہے اور حدود قائم کرتا ہے اگر قضا و قدر
میں کوئی تبدیلی ہونے والی نہ تھی اور انسان مجبور مطلق تھا تو ان حدود اور شرائع کی ضرورت ہی کیا تھی ۔
پس یا د رکھنا چاہیے کہ قرآن شریف دہریوں کی طرح تمام امور کو اسباب طبیعیہ تک محدود رکھنا
نہیں چاہتا بلکہ خالص توحید پر پہنچانا چاہتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگوں نے دعا کی حقیقت کو نہیں
سمجھا اور نہ قضا و قدر کے تعلقات کو جو دعا کے ساتھ ہیں تدبر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ جو لوگ دعا سے کام
لیتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے لیے راہ کھول دیتا ہے۔ وہ دعا کو رد نہیں کرتا۔ ایک طرف دعا ہے۔ دوسری
طرف قضا و قدر ۔ خدا نے ہر ایک کے لیے اپنے رنگ میں اوقات مقرر کر دیئے ہیں۔ اور ربوبیت کے
حصہ کو عبودیت میں دیا گیا ہے اور فرمایا ہے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُم ( المؤمن : ۶۱) مجھے پکارو میں
جواب دوں گا۔ میں اس لیے ہی کہا کرتا ہوں کہ ناطق خدا مسلمانوں کا ہے لیکن جس خدا نے کوئی ذرہ
پیدا نہیں کیا یا جو خود یہودیوں سے طمانچے کھا کر مر گیا وہ کیا جواب دے گا۔
تو کار زمین را نکو ساختی
که با آسمان نیز پرداختی
جبر اور قدر کے مسئلہ کو اپنی خیالی اور فرضی منطق کے معیار پر کسنا دانش مندی نہیں ہے۔ اس سر کے
اندر داخل ہونے کی کوشش کرنا بیہودہ ہے۔ الوہیت اور ربوبیت کا کچھ تو ادب بھی چاہیے اور یہ راہ تو
ادب کے خلاف ہے کہ الوہیت کے اسرار کو سمجھنے کی کوشش کی جاوے الطَّرِيقَةُ كُلُّهَا اَدَب۔
قضا و قدر کا دعا کے ساتھ بہت بڑا تعلق ہے۔ دعا کے ساتھ معلق تقدیر ٹل جاتی ہے۔ جب
مشکلات پیدا ہوتے ہیں تو دعا ضرور اثر کرتی ہے۔ جو لوگ دعا سے منکر ہیں ان کو ایک دھوکا لگا ہوا
ہے۔ قرآن شریف نے دعا کے دو پہلو بیان کئے ہیں۔ ایک پہلو میں اللہ تعالیٰ اپنی منوانا چاہتا ہے
اور دوسرے پہلو میں بندے کی مان لیتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ ( البقرة : ۱۵۶)
میں تو اپنا حق رکھ کر منوانا چاہتا ہے۔ نونِ ثقیلہ کے ذریعہ سے جو اظہار تاکید کیا ہے۔ اس سے اللہ تعالیٰ
کہ قضائے مبرم کو ظاہر کریں گے تو اس کا علاج إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ (البقرة : -
کاسه منشا
یہ
لبقرة : ۱۵۷)
ہی ہے۔ اور دوسرا وقت خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کی امواج کے جوش کا ہے وہ اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ
لكم (المؤمن : ۶۱) میں ظاہر کیا ہے۔
پس مومن کو ان دونو مقامات کا پورا علم ہونا چاہیے۔ صوفی کہتے ہیں کہ فقر کامل نہیں ہوتا جب تک
محل اور موقع کی شناخت حاصل نہ ہو بلکہ کہتے ہیں کہ صوفی دعا نہیں کرتا جب تک کہ وقت کو شناخت نہ کرے۔
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دعا کے ساتھ شقی سعید کیا جاتا ہے بلکہ وہ تو
یہاں تک کہتے ہیں کہ شدید الاختفا امور مشتبہ بالمبرم بھی دور کیے جاتے ہیں ۔
الغرض دعا کی اس تقسیم کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ کبھی اللہ تعالیٰ اپنی منوانا چاہتا ہے اور کبھی وہ مان
لیتا ہے۔ یہ معاملہ گو یا دوستانہ معاملہ ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جیسی عظیم الشان قبولیت
دعاؤں کی ہے اس کے مقابل رضا اور تسلیم کے بھی آپ اعلیٰ درجہ کے مقام پر ہیں۔ چنانچہ آپ کے
گیارہ بچے مر گئے مگر آپ نے کبھی سوال نہ کیا کہ کیوں؟
جولوگ فقراء اور اہل اللہ کے پاس آتے ہیں اکثر اُن میں سے محض آزمائش اور امتحان کے لیے
آتے ہیں۔ وہ دعا کی حقیقت سے نا آشنا ہوتے ہیں اس لیے پورا فائدہ نہیں ہوتا۔ عقل مند انسان اس
سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر دعا نہ ہوتی تو اہل اللہ مر جاتے ۔ جو لوگ دعا کے منافع سے
محروم ہیں ان کو دھوکا یہی لگا ہوا ہے کہ وہ دعا کی تقسیم سے ناواقف ہیں۔
میرا جب سب سے پہلا لڑ کا فوت ہوا تو اس کو ایک سخت غشی کی حالت تھی۔ گھر میں اس کی والدہ
نے جب دیکھا کہ حالت نازک ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ تو امید نہیں اب جانبر ہو میں اپنی نماز کیوں
ضائع کروں چنانچہ وہ نماز میں مصروف ہو گئے اور جب نماز سے فارغ ہو کر مجھ سے پوچھا تو اُس وقت
چونکہ انتقال ہو چکا تھا میں نے کہا کہ لڑکا مر گیا ہے۔ انہوں نے پورے صبر اور رضا کے ساتھ انا لله
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا۔
خدا جس امر میں نامراد کرتا ہے اس نامرادی پر صبر کرنے والوں کو ضائع نہیں کرتا ۔ اسی صبر کا نتیجہ
ہے کہ خدا نے ایک کی بجائے چارلڑ کے عطا فرمائے۔
الغرض دعا بڑی دولت ہے۔ بے صبر ہو کر دعا نہ کرے بلکہ دعاؤں میں لگا ر ہے۔ یہاں تک کہ
وہ وقت آجاوے۔
قرآن مجید میں فتنہ دجال کا ذکر اول بآخر نسبتی دارد
قرآن شریف کو سورۃ فاتحہ سے شروع کر کے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : ٧)
پر ختم کیا ہے، لیکن جب ہم مسلمانوں کے معتقدات پر نظر کرتے ہیں تو دجال کا فتنہ اُن کے ہاں
عظیم الشان فتنہ ہے اور یہ ہم کبھی تسلیم نہیں کر سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ وہ سکتے ہیں کہ خدا تعالی دجال کا ذکر ہی بھول گیا ہو۔
نہیں ، بات اصل یہ ہے کہ دجال کا مفہوم سمجھنے میں لوگوں نے دھوکا کھایا ہے ۔ سورۃ فاتحہ میں جو
دوفتنوں سے بچنے کی دعا سکھائی ہے اوّل غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ، غیر المغضوب سے مراد با تفاق جميع
اہلِ اسلام یہود ہیں اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایک وقت اُمت پر آنے والا ہے جبکہ وہ یہود سے تشابہ
پیدا کرے گی اور وہ زمانہ مسیح موعود ہی کا ہے جبکہ اس کے انکار اور کفر پر اسی طرح زور دیا جائے گا
جیسا کہ حضرت مسیح ابن مریم کے کفر پر یہودیوں نے دیا تھا۔ غرض اس دعا میں یہ سکھایا گیا کہ یہود کی
طرح مسیح موعود کی تو ہین اور تکفیر سے ہم کو بچا۔ اور دوسرا عظیم الشان فتنہ جس کا ذکر سورۃ فاتحہ میں کیا ہے
اور جس پر سورۃ فاتحہ کو ختم کر دیا ہے وہ نصاری کا فتنہ ہے جو ولا الضالین میں بیان فرمایا ہے اب جب
قرآن شریف کے انجام پر نظر کی جاتی ہے تو وہ بھی ان دونوں فتنوں کے متعلق کھلی کھلی شہادت دیتا
ہے۔ مثلاً غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کے مقابل میں سورۃ تبت یدا ہے۔ مجھے بھی فتویٰ کفر سے پہلے یہ الہام ہوا
تهَا إِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِي كَفَرَ أَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ لَعَلَّى أَطَّلِعُ عَلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ
الْكَاذِبِينَ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ مَا كَانَ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ فِيهَا إِلَّا خَائِفًا وَمَا أَصَابَكَ
فمن اللہ یعنی وہ زمانہ یاد کر کہ جبکہ مُکفِّر تجھ پر تکفیر کا فتوی لگائے گا۔ اور اپنے کسی حامی کو جس کا
لوگوں پر اثر پڑ سکتا ہو کہے گا کہ میرے لیے اس فتنہ کی آگ بھڑکا۔ تا میں دیکھ لوں کہ یہ شخص جو موسیٰ کی
طرح کلیم اللہ ہونے کا مدعی ہے۔ خدا اس کا معاون ہے یا نہیں اور میں تو اسے جھوٹا خیال کرتا ہوں۔
ابی لہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور آپ بھی ہلاک ہو گیا۔ اس کو نہیں چاہیے تھا کہ اس میں دخل
دیتا مگر ڈر ڈر کر۔ اور جو رنج تجھے پہنچے گا وہ خدا کی طرف سے ہے۔
غرض سورۃ تبت میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے فتنہ کی طرف اشارہ ہے اور ولا الضالین کے
مقابل قرآن شریف کے آخر میں سورۃ اخلاص ہے۔ اور اس کے بعد کی دونوں سورتیں سورۃ الفلق اور
سورۃ الناس ان دونوں کی تفسیر ہیں ۔ ان دونوں سورتوں میں اس تیرہ و تار زمانہ سے پناہ مانگی گئی ہے
جبکہ مسیح موعود پر کفر کا فتویٰ لگا کر مغضوب علیہم کا فتنہ پیدا ہوگا اور عیسائیت کی ضلالت اور ظلمت دنیا پر
محیط ہونے لگے گی ۔ پس جیسے سورہ فاتحہ میں جو ابتدائے قرآن ہے۔ ان دونوں بلاؤں سے محفوظ رہنے
کی دعا سکھائی گئی ہے۔ اسی طرح قرآن شریف کے آخر میں بھی ان فتنوں سے محفوظ رہنے کی دعا تعلیم
کی۔ تا کہ یہ بات ثابت ہو جاوے کہ اول بآخر نسبتی دارد۔
سورۃ فاتحہ میں جو ان فتنوں کا ذکر ہے وہ کئی مرتبہ بیان کیا ہے مگر قرآن شریف کے آخر میں جو
ان فتنوں کا ذکر ہے وہ بھی مختصر طور پر سمجھ لو۔
الضَّالِّينَ کے مقابل آخر کی تین سورتیں ہیں ۔ اصل تو قُلْ هُوَ اللهُ (الاخلاص : ۲) ہے اور
باقی دونو سورتیں اس کی شرح ہیں ۔ قُلْ هُوَ الله کا ترجمہ یہ ہے کہ نصاری سے کہہ دو کہ اللہ ایک ہے۔
اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس سے کوئی پیدا ہوا۔ اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ کوئی اس کے برابر ہے۔
پھر سورۃ الفلق میں اس فتنہ سے بچنے کے لیے یہ دعا سکھائی قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ یعنی تمام
مخلوق کے شر سے اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو رَبُّ الْفَلَقِ ہے یعنی صبح کا مالک ہے یا روشنی ظاہر کرنا
اسی کے قبضہ واقتدار میں ہے۔ رَبُّ الْفَلَقِ کا لفظ بتاتا ہے کہ اس وقت عیسائیت کے فتنہ اور مسیح موعود کی
تکفیر اور توہین کے فتنہ کی اندھیری رات احاطہ کرلے گی اور پھر کھول کر کہا کہ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ اور
میں اس اندھیری رات کے شر سے جو عیسائیت کے فتنہ اور مسیح موعود کے انکار کے فتنہ کی شب تار ہے
پناہ مانگتا ہوں ۔ پھر لکھا وَ مِنْ شَرِّ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ اور میں ان زنانہ سیرت لوگوں کی شرارت سے
پناہ مانگتا ہوں جو گنڈوں پر پھونکیں مارتے ہیں۔
گرہوں سے مراد وہ معضلات اور مشکلات شریعت محمد یہ ہیں جن پر جاہل مخالف اعتراض یہ
کرتے ہیں اور ان کو ایک پیچیدہ صورت میں پیش کر کے لوگوں کو دھوکا میں ڈالتے ہیں اور یہ دو قسم کے
لوگ ہیں ایک تو پادری اور ان کے دوسرے پس خوردہ کھانے والے اور دوسرے وہ نا واقف اور
ضدی ملاں ہیں جو اپنی غلطی کو تو چھوڑتے نہیں اور اپنی نفسانی پھونکوں سے اس صاف دین میں اور بھی
مشکلات پیدا کر دیتے ہیں اور زنانہ خصلت رکھتے ہیں کہ خدا کے مامور ومرسل کے سامنے آتے نہیں ۔
پس ان لوگوں کی شرارتوں سے پناہ مانگتے ہیں اور ایسا ہی ان حاسدوں کے حسد سے پناہ مانگتے ہیں اور
اس وقت سے پناہ مانگتے ہیں جب وہ حسد کرنے لگیں ۔
اور پھر آخر سورۃ میں شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہنے کی دعا تعلیم فرمائی ہے جیسے سورۃ فاتحہ کو
الضَّالِّينَ پر ختم کیا تھا ویسے ہی آخری سورۃ میں خناس کے ذکر پر ختم کیا تا کہ خناس اور الضَّالِّينَ
کا تعلق معلوم ہو۔ اور آدم کے وقت میں بھی خناس جس کو عبرانی زبان میں نحاش کہتے ہیں جنگ
کے لیے آیا تھا اس وقت بھی مسیح موعود کے زمانہ میں جو آدم کا مثیل بھی ہے ضروری تھا کہ وہی نحاش بھی کے زمانہ ؟
ایک دوسرے لباس میں آتا اور اسی لیے عیسائیوں اور مسلمانوں نے باتفاق یہ بات تسلیم کی ہے کہ
آخری زمانہ میں آدم اور شیطان کی ایک عظیم الشان لڑائی ہو گی جس میں شیطان ہلاک کیا جاوے گا۔
اب ان تمام امور کود یکھ کر ایک خدا ترس آدمی ڈر جاتا ہے کیا یہ میرے اپنے بنائے ہوئے امور ہیں جو
خدا نے جمع کر دیتے ہیں۔
کس طرح پر ایک دائرہ کی طرح خدا نے اس سلسلہ کو رکھا ہوا ہے وَلَا الضَّالِّينَ پر سورۃ فاتحہ کو
جو قرآن کا آغاز ہے ختم کیا اور پھر قرآن شریف کے آخر میں وہ سورتیں رکھیں جن کا تعلق سورۃ فاتحہ
کے انجام سے ہے۔ ادھر مسیح اور آدم کی مماثلت ٹھہرائی اور مجھے مسیح موعود بنایا تو ساتھ ہی آدم بھی میرا
نام رکھا۔
یہ باتیں معمولی باتیں نہیں ہیں۔ یہ ایک علمی سلسلہ ہے جس کو کوئی رد نہیں کر سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ
نے اپنے ہاتھ سے اس کی بنیاد رکھی ہے۔
شفیع کا لفظ شفع سے نکلا ہے جس کے معنے جفت کے ہیں ۔ اس لیے شفیع شفیع کون ہو سکتا ہے وہ ہوسکتا ہے جو مقامات کا مظہر اتم ہویعنی مظہر کل لاہوت اور کامل
ناسوت کا ہو ۔ لاہوتی مقام کا مظہر کامل ہونے سے یہ مراد ہے کہ اس کا خدا کی طرف صعود ہو وہ خدا
سے حاصل کرے۔ اور ناسوتی مقام کے مظہر کا یہ مفہوم ہے کہ مخلوق کی طرف اس کا نزول ہو جو خدا جا
سے حاصل کرے وہ مخلوق کو پہنچاوے اور مظہر کامل ان مقامات کا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى (النجم : ۹، ۱۰) ۔
ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بدوں کامل حصہ مقام لاہوت کا کسی نبی
میں نہیں آیا، اور ناسوتی حصہ چاہتا ہے بشری لوازم کو ساتھ رکھے اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام میں یہ
ساری باتیں پوری پائی جاتی ہیں۔ آپ نے شادیاں بھی کیں ۔ بچے بھی ہوئے ۔ دوستوں کا زمرہ بھی
تھا۔ فتوحات کر کے اختیاری قوتوں کے ہوتے ہوئے انتقام چھوڑ کر رحم کر کے بھی دکھایا۔ جب تک
انسان کے پیرا یہ پورے نہ ہوں وہ پوری ہمدردی نہیں کر سکتا۔ اس حصہ اخلاق فاضلہ میں وہ نامکمل
رہے گا۔
مثلاً جس نے شادی ہی نہیں کی وہ بیوی اور بچوں کے حقوق کی کیا قدر کر سکتا ہے اور ان پر اپنی
شفقت اور ہمدردی کا کیا نمونہ دکھا سکتا ہے۔ رہبانیت ہمدردی کو دور کر دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ
اسلام نے رہبانیت کو نہیں رکھا۔ غرض کامل شفیع وہی ہو سکتا ہے جس میں یہ دونوں حصے کامل طور پر
پائے جائیں ۔ چونکہ یہ ایک ضروری امر تھا کہ شفیع ان دونوں مقامات کا مظہر ہو اللہ تعالیٰ نے
ابتدائے آفرینش سے ہی اس سلسلہ کا ظل قائم رکھا ، یعنی آدم علیہ السلام کو جب پیدا کیا تو لا ہوتی حصہ تو
اس میں یوں رکھ دیا جب کہا فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ ( الحجر : ۳۰) اور
ناسوتی حصہ یوں رکھا کہ حوا کو اس سے پیدا کیا۔
یعنی جب روح پھونکی تو ایک جوڑ آدم کا خدا تعالیٰ سے قائم ہوا۔ اور جب حوا نکالی تو دوسرا مخلوق
کے ساتھ ہونے کی وجہ سے ناسوتی ہو گیا۔ پس جب تک یہ دونو حصے کامل طور پر کامل انسان میں نہ
پائے جاویں وہ شفیع نہیں ہو سکتا۔ جیسے آدم کی پسلی سے جو انکلی اسی طرح پر کامل انسان کی پسلی سے مخلوق
نکلتی ہے۔
ایک شخص نے دریافت کیا کہ تصویر کی وجہ سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی ؟ تصویر اور نماز جواب میں حضرت اقدس میں موعود علیہ الصلوۃ والسلم نے فرمایا۔ مسیح
کفار کے تتبع پر تو تصویر ہی جائز نہیں۔ ہاں نفس تصویر میں حرمت نہیں بلکہ اُس کی حرمت
اضافی ہے، اگر نفس تصویر مفسد نماز ہو تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا پھر روپیہ پیسہ نماز کے وقت پاس رکھنا ہوتو پیسے نماز کے
مفسد نہیں ہو سکتا ؟ اس کا جواب اگر یہ دو کہ روپیہ پیسہ کا رکھنا اضطراری ہے تو میں کہوں گا کہ کیا اگر
اضطرار سے پاخانہ آجاوے تو وہ مفسد نماز نہ ہوگا اور پھر وضو کرنا نہ پڑے گا ؟
اصل بات یہ ہے کہ تصویر کے متعلق یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا اس سے کوئی دینی خدمت مقصود
ہے یا نہیں؟ اگر یوں ہی بے فائدہ تصویر رکھی ہوئی ہے اور اس سے کوئی دینی فائدہ مقصود نہیں تو یہ لغو
ہے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (المؤمنون : ۴) لغو سے اعراض کرنا
مومن کی شان ہے اس لیے اس سے بچنا چاہیے لیکن ہاں اگر کوئی دینی خدمت اس ذریعہ سے بھی ہو
سکتی ہو تو منع نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ علوم کو ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
مثلاً ہم نے ایک موقع پر عیسائیوں کے مثلث خدا کی تصویر دی ہے جس میں روح القدس بشکل
کبوتر دکھایا گیا ہے اور باپ اور بیٹے کی بھی جدا جدا تصویر دی ہے۔ اس سے ہماری یہ غرض تھی کہ
تا تثلیث کی تردید کر کے دکھا ئیں کہ اسلام نے جو خدا پیش کیا ہے وہی حقیقی خدا ہے جوحی و قیوم ، ازلی و ابدی،
غیر متغیر ہے اور مجسم سے پاک ہے۔ اس طرح پر اگر خدمت اسلام کے لیے کوئی تصویر ہو تو شرع کلام
نہیں کرتی ہے کیونکہ جو امور خادم شریعت ہیں ان پر اعتراض نہیں ہے۔
کہتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کے پاس گل نبیوں کی تصویر میں تھیں ۔ قیصر روم کے پاس جب صحابہ
گئے تھے تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر اس کے پاس دیکھی تھی۔ تو یا درکھنا چاہیے کہ
نفس تصویر کی حرمت نہیں بلکہ اس کی حرمت اضافی ہے جو لوگ لغوطور پر تصویریں رکھتے اور بناتے ہیں
وہ حرام ہیں۔ شریعت ایک پہلو سے حرام کرتی ہے اور ایک جائز طریق پر اسے حلال ٹھہراتی ہے۔
روزہ ہی کو دیکھو رمضان میں حلال ہے لیکن اگر عید کے دن روزہ رکھے تو حرام ہے۔
گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
ع
حرمت دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک بالتنفس حرام ہوتی ہے، ایک بالنسبت ۔ جیسے خنزیر بالکل حرام
ہے خواہ وہ جنگل کا ہو یا کہیں کا ، سفید ہو یا سیاہ، چھوٹا ہو یا بڑا، ہر ایک قسم کا حرام ہے۔ یہ حرام بالنفس
ہے لیکن حرام بالنسبت کی مثال یہ ہے کہ ایک شخص محنت کر کے کسب حلال سے روپیہ پیدا کرے تو
حلال ہے۔ لیکن اگر وہی روپیہ نقب زنی یا قمار بازی سے حاصل کرے تو حرام ہوگا۔ بخاری کی پہلی ہی
حدیث ہے إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
ایک خونی ہے اگر اس کی تصویر اس غرض سے لے لیں کہ اس کے ذریعہ اس کو شناخت کر کے
گرفتار کیا جاوے تو یہ نہ صرف جائز ہو گی بلکہ اس سے کام لینا فرض ہو جائے گا۔ اسی طرح اگر ایک
شخص اسلام کی توہین کرنے والے کی تصویر بھیجتا ہے تو اس کو اگر کہا جاوے کہ حرام کام کیا ہے تو یہ کہنا
موذی کا کام ہے۔
یا د رکھو اسلام بہت نہیں ہے بلکہ زندہ مذہب ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آجکل ناسمجھ
مولویوں نے لوگوں کو اسلام پر اعتراض کرنے کا موقع دیا ہے۔
آنکھوں میں ہر شے کی تصویر بنتی ہے۔ بعض پتھر ایسے ہیں کہ جانور اڑتے ہیں تو خود بخود ان کی