۱۲فروری ۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تصویر اتر آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا نام مصوّر ہے يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ (ال عمران : ۷) پھر بلا سوچے
سمجھے کیوں اعتراض کیا جاتا ہے۔ اصل بات یہی ہے جو میں نے بیان کی ہے کہ تصویر کی حرمت غیر حقیقی
ہے کسی محل پر ہوتی ہے اور کسی پر نہیں ۔ غیر حقیقی حرمت میں ہمیشہ نیت کو دیکھنا چاہیے۔ اگر نیت شرعی
ہے تو حرام نہیں ورنہ حرام ہے۔
حدیثوں ہی پر تکیہ نہ کرلو۔ اگر قرآن شریف پر حدیث کو مقدم کرتے ہو تو پھر گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پر الزام لگاتے ہو کہ کیوں انہوں نے احادیث کو خود جمع نہیں کرایا کیونکہ آپ نے کوئی حکم احادیث
کے جمع کرنے کو نہیں فرمایا حالانکہ قرآن شریف کو آپ خود لکھواتے اور سناتے تھے۔ بعض صحابہؓ نے
احادیث کو اپنے طور پر جمع کیا لیکن آخر انہوں نے جلا دیا۔ جب سبب دریافت کیا تو یہی بتایا کہ آخر
راویوں سے سُنی ہیں ممکن ہے ان میں کمی بیشی ہوئی ہو۔ اپنے ذمہ کیوں بوجھ لیں ۔ پس قرآن کو مقدم
کرو اور حدیث کو قرآن پر عرض کرو حکم نہ بناؤ۔ لے
۱۲ فروری ۱۹۰۲ء
ضروری اعلان
حضرت مسیح موعود آدام اللهُ فُيُوضَهُمْ نے ارشاد فرمایا ہے کہ الحکم کے ذریعہ اپنے تمام دوستوں کو اطلاع
دے دی جاوے کہ چونکہ طاعون پنجاب کے اکثر حصوں میں زور کے ساتھ پھیل گیا ہے اور پھیلتا جاتا ہے
ایسی صورت میں یہ امر قرین مصلحت نہیں کہ ایسا مجمع ہو جس میں و باز دہ علاقوں کے لوگ بھی شامل ہوں ۔
اس لیے عید الاضحی پر جو تجویز امتحان کی قرار پائی تھی وہ کسی دوسرے وقت کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔ وہ
لوگ جن کے شہروں اور دیہات میں طاعون شدت کے ساتھ پھیل گیا ہے اپنے شہروں سے دوسری جگہ نہ
جائیں۔ اپنے مکانوں کی صفائی کریں اور انہیں گرم رکھیں اور ضروری تدابیر حفظ ما تقدم کی عمل میں لائیں
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سچی توبہ کریں اور پاک تبدیلی کر کے خدا تعالیٰ سے صلح کریں۔ راتوں کو اُٹھ اٹھ
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۳ تا ۶
کر تہجد میں دعائیں مانگیں ۔ ہر ایک قسم کے فسق و فجور خیانت اور غلط کاری کی راہ سے اپنے آپ کو
۔
بچائیں ۔ اپنی حالت کی سچی تبدیلی ہی خدا کے اس عذاب سے بچا سکے گی ۔ وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ
ه
خور تابان سیه گشت است از بدکاری مردم
زمین طاعون ہمی آرد پے تخویف و انذارے
به تشویش قیامت ماند این تشویش گر بینی
علاجے نیست بہر دفع آن جز حسن کردارے کے
(ایڈیٹر کے اپنے الفاظ میں ) معراج کے اسرار معراج میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے انبیا علیہم السلام
کو مختلف آسمانوں پر دیکھا ہے حقیقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے نبیوں کا
سلسلہ زمانی طور پر بتایا ہے۔ سب سے اوپر حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو جو ابوالانبیاء تھے دکھایا
ہے۔ اور دوسرے آسمان پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو چونکہ حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ کا زمانہ مشترک
تھا اس لیے ان کو اکٹھے بٹھایا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دوسرے درجے پر تھے، اس لیے
دوسرے آسمان پر ان کو دکھایا اور آدم کو پہلے آسمان پر دکھایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی آدم
تھے۔ اسی لیے آپ کو پہلے آسمان پر دکھایا گیا۔
اس وقت خدا تعالیٰ نے مذہبی امور کو قصے اور کتھا کے رنگ میں
مذہب ایک سائنس ہے نہیں رکھا ہے بلکہ مذہب کو ایک سائنس (علم) بنادیا ہے اور
یہی وجہ ہے کہ یہ زمانہ کشفِ حقائق کا زمانہ ہے جبکہ ہر بات کو علمی رنگ میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ میں
اس لیے ہی بھیجا گیا ہوں کہ ہر اعتقاد کو اور قرآن کریم کے قصص کو علمی رنگ میں ظاہر کروں ۔
یہ زمانہ چونکہ کشف حقائق کا زمانہ ہے اور خدا تعالیٰ قرآن شریف
ذوالقرنین اور مسیح موعود کے حقائق اور معارف مجھ پر کھول رہا ہے۔ ذوالقرنین کے قصے
الحکم جلد ۶ نمبر ۶ مورخه ۱۴ رفروری ۱۹۰۲ صفحه ۱
کی طرف جو میری توجہ ہوئی تو مجھے یہ سمجھایا گیا ہے کہ ذوالقرنین کے پیرایہ میں مسیح موعود ہی کا ذکر
ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کا نام ذوالقرنین اس لیے رکھا ہے کہ قرن چونکہ صدی کو کہتے ہیں اور مسیح موعود
دو قرنوں کو پائے گا اس لیے ذوالقرنین کہلائے گا۔ چونکہ میں نے تیرھویں اور چودھویں صدی
دونوں پائی ہیں اور اسی طرح پر دوسری صدیاں ہندوؤں اور عیسائیوں کی بھی پائی ہیں ۔ اس لحاظ
سے تو ذوالقرنین ہے۔
اور پھر اسی قصہ میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ ذوالقرنین نے تین قو میں پائیں۔ اوّل وہ جو غروب آفتاب
کے پاس ہے اور کیچڑ میں ہے۔ اس سے مراد عیسائی قوم ہے جس کا آفتاب ڈوب گیا ہے۔ یعنی شریعت حقہ
اُن کے پاس نہیں رہی ، روحانیت مرگئی اور ایمان کی گرمی جاتی رہی ہے۔ یہ ایک کیچڑ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
دوسری قوم وہ ہے جو آفتاب کے پاس ہے اور حج ہے اور جھلسنے والی دھوپ دھوپ ہے۔ یہ مسلمانوں کی موجودہ
حالت ہے۔ آفتاب یعنی شریعت حقہ اُن کے پاس موجود ہے مگر یہ لوگ اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے
کیونکہ فائدہ تو حکمت عملی سے اُٹھایا جاتا ہے۔ جیسے مثلاً روٹی پکانا۔ وہ گو آگ سے پکائی جاتی ہے لیکن
جب تک اس کے مناسب حال انتظام اور تدبیر نہ کی جاوے وہ روٹی تیار نہیں ہو سکتی ۔ اسی طرح پر
شریعت حقہ سے کام لینا بھی ایک حکمت عملی کو چاہتا ہے۔ پس مسلمانوں نے اس وقت باوجود یکہ اُن
کے پاس آ پاس آفتاب اور اس کی روشنی موجود تھی اور ہے لیکن کام نہیں لیا اور مفید صورت میں اس کو استعمال
نہیں کیا اور خدا کے جلال اور عظمت سے حصہ نہیں لیا۔
اور تیسری وہ قوم ہے جس نے اس سے فریاد کی کہ ہم کو یا جوج ماجوج سے بچا۔ یہ ہماری قوم ہے
جو مسیح موعود کے پاس آئی اور اس نے اس سے استفادہ کرنا چاہا ہے۔ غرض آج ان قصوں کا علمی رنگ
ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ یہ قصہ پہلے بھی کسی رنگ میں گذرا ہے لیکن یہ سچی بات ہے کہ اس قصہ میں
واقعہ آئندہ کا بیان بھی بطور پیشگوئی تھا جو آج اس زمانہ میں پورا ہو گیا۔
الْهُدى اور الْحَقُّ سے مُراد هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ
عَلَى الدِّينِ كُله ( الصف : ۱۰) پر سوچتے سوچتے مجھے معلوم