۲۳ مارچ ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں دو لفظ ھدی اور حق کے رکھے ہیں۔ ھدی تو یہ ہے کہ اندر روشنی پیدا کرے۔
معما نہ رہے۔ یہ گویا اندرونی اصلاح کی طرف اشارہ ہے جو مہدی کا کام ہے اور حق کا لفظ اس بات کی
طرف اشارہ کرتا ہے کہ خارجی طور پر باطل کو شکست دیوے، چنانچہ دوسری جگہ آیا ہے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ
الْبَاطِلُ (بنی اسراءیل : ۸۲) اور خود اس آیت میں بھی فرمایا ہے ليُظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِه یعنی اس رسول کی
آمد کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ حق کو غلبہ دے گا۔ یہ غلبہ تلوار اور تفنگ سے نہیں ہوگا بلکہ وجوہ عقلیہ سے ہوگا۔
یا درکھو کہ پاک صاف عقل کا خاصہ ہے کہ وہ قصوں پر اکتفا نہیں کرتی بلکہ اسرار کو ھینچ لاتی ہے۔
اس واسطے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن کو حکمت دی گئی اُن کو خیر کثیر دی گئی ہے۔
آج کل ہمارے حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی توجہ طاعون إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ کے معنے کی طرف زیادہ ہے اور چونکہ یہ لوگ عارف تر ہوتے ہیں۔
اس لیے خدا تعالیٰ کی غناء ذاتی سے خائف تر بھی ہوتے ہیں۔ عموماً سیر اور بعد شام طاعون پر کچھ نہ کچھ تقریر ہو
جاتی ہے إِنَّهُ اوَى الْقَرْيَةَ کا جو الہام ایک عرصہ سے آنحضرت کو ہو چکا ہے۔ اس کے متعلق فرمایا کہ
میں اس کے معنے یقیناً یہی سمجھتا ہوں کہ وہ افراتفری اور قیامت خیز نظارہ جو طاعون کی وجہ سے
پیدا ہو رہا ہے اس سے اللہ تعالیٰ قادیان کو ضرور محفوظ رکھے گا اگر چہ یہ امر ممکن ہی ہو کہ کوئی کیس
خدانخواستہ یہاں ہو جائے مگر النَّادِرُ كَالْمَعْدُومِ کے ضمن میں ہے تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل اور وعدہ
کے موافق یقین ہے کہ وہ ہمیں تشویش اور سخت اضطراب سے ضرور محفوظ رکھے گا۔ لے
۲۳ مارچ ۱۹۰۲ء
مامور من اللہ کی صحبت میں رہنے
مامور من اللہ کے مکذبین سے خدا تعالیٰ کا معاملہ والے لوگ بہت کچھ فائدہ
اٹھاتے ہیں اور ا اور ایک حد تک علم صحیح اس تعلق کے متعلق جو مامور من اللہ اور خدا تعالیٰ میں ہوتا ہے
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۲ ء صفحه ۶

حاصل کرتے ہیں مگر وہ کامل علم جو اس مامور کو دیا جاتا ہے کسی دوسرے کو نہیں مل سکتا اور خدا تعالیٰ کا
علم تو پھر اور ہی رنگ رکھتا ہے۔ جب مامور کی تکذیب اور انکار حد تک پہنچ جاتا ہے تو پھر ٹھیک اسی
طرح جیسے زمیندار جب فصل پک جاتی ہے تو اس کے کاٹنے کے واسطے درانتی کو درست کرتا ہے اللہ تعالیٰ
بھی مکذبوں کے لیے تیاری کرتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ اب وہ وقت آگیا ہے خدا تعالیٰ
ہر پہلو سے حجت پوری کر چکا ہے ۔ اس لیے اب ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ خاموشی سے
آسمانی ہتھیار اور حربے کو دیکھے۔ دنیا میں ہم یہ قانون دیکھتے ہیں کہ جب ایک حاکم کوم کہ جب ایک حاکم کو معلوم ہو جاوے کہ
فلاں مظلوم ہے تو وہ اس کی مدد کرتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ جس کا علم سب سے زیادہ صحیح اور یقینی ہے جو
ہر حال کا بینا ہے کیوں اس مظلوم صادق کی مدد نہ کرے گا ۔ جو محض اس لیے ستایا گیا ہے کہ اس نے
اللہ تعالیٰ سے الہام پا کر یہ کہا کہ میں خدا کی طرف سے اصلاح خلق کے لیے بھیجا گیا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ
اپنے راستباز بندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔ وہ اُن کی مدد کرتا ہے لیکن ہاں یہ سنت اللہ ہے کہ وہ صبر
سے کام لیتا ہے ۔ یہ کہنا کہ خدا تعالیٰ کو اس تکذیب اور انکار کی خبر نہیں کفر ہے۔ وہ تو ابتدا سے جانتا
ہے کہ کیا کیا جاتا ہے۔
اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے دو فریق ہو گئے ہیں۔ جس طرح ہماری جماعت شرح صدر سے
اپنے آپ کو حق پر جانتی ہے اسی طرح مخالف اپنے غلو میں ہر قسم کی بے حیائی اور جھوٹ کو جائز سمجھتے ہیں۔
شیطان نے اُن کے دلوں میں جما دیا ہے کہ ہماری نسبت ہر قسم کا ا ہماری نسبت ہر قسم کا افترا اور بہتان اُن - ن اُن کے لیے جائز ہے
اور نہ صرف جائز بلکہ ثواب کا کام ہے۔ اس لیے اب ضروری ہے کہ ہم اپنی کوششوں کو ان کے مقابلے
میں بالکل چھوڑ دیں اور خدا تعالیٰ کے فیصلہ پر نگاہ کریں ۔ جس قدر وقت اُن کی بیہودگیوں اور گالیوں کی
طرف توجہ کرنے میں ضائع کریں بہتر ہے کہ وہی وقت استغفار اور دعاؤں کے لیے دیں۔
ہماری جماعت کو یہ نصیحت ہمیشہ یادرکھنی چاہیے خوش قسمت ہے وہ انسان جو متقی ہے کہ وہ اس امر کو مد نظر رکھیں جو میں بیان کرتا
ہوں۔ مجھے ہمیشہ اگر کوئی خیال آتا ہے تو یہی آتا ہے کہ دنیا میں تو رشتے ناطے ہوتے ہیں ۔ بعض ان

میں سے خوبصورتی کے لحاظ سے ہوتے ہیں ۔ بعض خاندان یا دولت کے لحاظ سے اور بعض طاقت
کے لحاظ سے۔ لیکن جناب الہی کو ان امور کی پروا نہیں ۔ اُس نے تو صاف طور پر فرمادیا کہ ان
أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ انْقَكُمُ (الحجرات : (۱۴) یعنی اللہ تعالی کے نزدیک وہی معزز و مکرم ہے جو متقی
ہے۔ اب جو جماعت اتقیا ہے خدا اس کو ہی رکھے گا اور دوسری کو ہلاک کرے گا۔ یہ نازک مقام
ہے اور اس جگہ پر دو کھڑے نہیں ہو سکتے کہ متقی بھی وہیں رہے اور شریر اور نا پاک بھی وہیں ۔ ضرور
ہے کہ متقی کھڑا ہو اور خبیث ہلاک کیا جاوے اور چونکہ اس کا علم خدا کو ہے کہ کون اُس کے نزدیک متقی
ہے۔ پس یہ بڑے خوف کا مقام ہے ۔ خوش قسمت ہے وہ انسان جو متقی ہے اور بد بخت ہے وہ جو
لعنت کے نیچے آیا ہے۔
اگر کوئی یہ خیال کرے کہ ان میں علماء بھی ہیں۔ ملہم بھی
الہی اور شیطانی الہام میں فرق ہیں تو یہ ایک خیالی بات ہے اور اس سے کوئی فائدہ اس
مقصد کو نہیں پہنچ سکتا جو انسانی ہستی کا ہونا چاہیے۔ یاد رکھو وہ امرجس پر خدا راضی ہوتا ہے جب تک وہ
نہ ہونہ علم صحیح ہوتا ہے نہ الہام مفید ۔ جو شخص پاخانہ کے پاس کھڑا ہے۔ پہلے تو اُس کو بد بو ہی آئے گی۔
پھر اگر عطر اس کے پاس کیا جاوے تو وہ اس سے کیا فائدہ اٹھائے گا ۔ جب تک خدا تعالیٰ کا قرب
حاصل نہ ہو کچھ نہیں ملتا اور خدا سے قریب کرنے والی بات صرف تقویٰ ہے۔ سچی آواز سننے کے لیے
متقی بننا چاہیے۔ میں نے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو ہر آواز کو جو انہیں آجاوے الہام ہی سمجھتے ہیں
حالانکہ اضغاث احلام بھی ہوتے ہیں ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ جو آوازیں انہیں سنائی دیتی ہیں وہ بناوٹی
ہیں۔ نہیں اُن کو آوازیں آتی ہوں گی مگر ہم ہر آواز کو خدا تعالیٰ کی آواز قرار نہیں دے سکتے جب تک
اس کے ساتھ وہ انوار اور برکات نہ ہوں جو اللہ تعالیٰ کے پاک کلام کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ اس لیے
ہم کہتے ہیں کہ ان الہام کے دعویٰ کرنے والوں کو اپنے الہاموں کو اس کسوٹی پر پرکھنا چاہیے اور اس
بات کو بھی انہیں فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ بعض آوازیں نری شیطانی ہوتی ہیں ۔ اس لیے ان آوازوں
پر ہی فریفتہ ہو جانا دانشم مند انسان کا کام نہیں بلکہ جب تک اندرونی نجاست اور گند دور نہ ہو اور تقویٰ

کی اعلیٰ درجہ کی صفائی حاصل نہ ہو اور اس درجہ اور مقام پر انسان نہ پہنچ جاوے جو دنیا ایک مرے ہوئے
کیڑے سے بھی حقیر اور ذلیل نظر آوے اور اللہ تعالیٰ ہی ہر قول و فعل میں مقصود ہو اس مقام پر قدم
نہیں پڑ سکتا جہاں پہنچ کر انسان اپنے اللہ کی آواز سنتا ہے۔ اور وہ آواز حقیقت میں اسی کی ہوتی ہے
کیونکہ اس وقت یہ تمام نجاستوں سے پاک ہو گیا ہوتا ہے۔
غرض نری آوازیں اور چند رسمی کتابوں کے پڑھ لینے سے فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ فیصلہ کی اصل اور
سچی راہ وہی ہے جس کو تائیدات الہیہ کہتے ہیں ۔ اُن سے ہی فیصلہ ہوتا ہے اور خدا ہی کا حربہ فیصلہ کرتا ہے۔
جو شخص خدا تعالیٰ کے حضور ایسے مقام پر کھڑا ہے جو نجاست سے بالکل الگ ہے وہ وہی پاک آواز میں
سنتا ہے جو حضرت موسیٰ ، حضرت عیسی ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم اور دوسرے انبیاء علیہم السلام نے
سنیں اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جن کو سنا تھا۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ان آوازوں کی
صداقت اور عملی ظہور کے لیے انسانی ہاتھوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ خود خدا تعالیٰ ان کی چمکار دکھاتا
ہے۔ اگر چہ یہ بہت ہی بار یک باتیں ہیں جو معرفت کے اسرار میں داخل ہیں ۔ تا ہم خوشبو اور بد بو
اپنے مختلف نظاروں سے شناخت کی جاسکتی ہے۔ اچھے درخت کو کئی طرح پہچان لیتے ہیں۔ پتوں سے
بھی شناخت کر لیتے ہیں۔ میں نے ایک بار الائچی کا درخت انبالہ میں دیکھا اور ایک پتا اس کا لے کر
سونگھا تو اس میں الائچی کی خوشبو موجود تھی اگر چہ ابھی اس کے تین درجے باقی تھے مگر خوشبو موجود تھی ۔
دانش مند انسان بہت سے قرائن سے امر واقعی کو معلوم کر لیتا ہے۔ خباثت بھی ہزاروں پر دوں میں چھپی
رہتی ہے اور تقوی بھی ہزاروں پردوں میں مخفی رہتا ہے مگر اُن کے آثار اور قرائن سے بخوبی پتہ لگ سکتا
ہے۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ جیسے کوئی آدمی عین بدکاری کی حالت میں پکڑا جاوے تو اسے بہت ہی
شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ ایسے ہی ایک متقی جب اپنے تقویٰ کے سیر و عبادت میں مصروف ہو اور کوئی اجنبی
اس پر گزرے تو اس کو بھی شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ شرمندگی کے موجبات تو ایک ہی ہیں ۔ بدکار اپنی
بدکاری کو امر مستور رکھنا چاہتا ہے اور متقی اپنے تقویٰ کو ۔ غرض تقومی کے امور بہت پوشیدہ ہوتے ہیں
بلکہ اصل تو یہ ہے کہ اس سر کی ملائکہ کو بھی خبر نہیں ہوتی ۔ پھر دوسرے کو کیسے اطلاع مل سکتی ہے۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جو تعلق تدٹی کا تھا اس کی کیفیت کو اللہ تعالیٰ جس قدر سمجھتا تھا اس کو کسی
دوسرے نے ہر گز نہیں سمجھا۔ نہ حضرت ابوبکر نے اُسے سمجھا نہ حضرت علی نے اور نہ کسی اور نے ۔ آپ کا
انقطاع تام اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا اور مخلوق کو مرے ہوئے کیڑے سے پیچ سمجھنا ایک ایسا امر تھا جو
دوسروں کو نظر نہ آسکتا تھا مگر خدا تعالیٰ کی تائیدوں کو دیکھ کر لوگ یہ نتیجہ ضرور نکالتے تھے کہ جیسا خدا تعالیٰ
سے سچا اور قوی تعلق اُس نے پیدا کیا ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ نے بھی اس سے کوئی فرق نہیں کیا ہے۔
کیسی عظیم الشان بات ہے کہ آپ کو قرآن کریم اور انجیل کی تعلیمات کا موازنہ کوئی مقام ذلت کا کبھی نصیب نہیں ہوا مقام ذلت کا
بلکہ ہر میدان میں آپ ہر طرح معزز و مظفر ثابت ہوئے ہیں لیکن بالمقابل اگر مسیح کی حالت کو دیکھیں تو
معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کیسی ذلت پر ذلت نصیب ہوئی ہے۔ بسا اوقات ایک عیسائی شرمندہ ہو جاتا
ہوگا جب وہ اپنے اس خدا کی حالت پر غور کرتا ہوگا جو انہوں نے فرضی اور خیالی طور پر بنایا ہوا ہے۔
مجھے ہمیشہ تعجب اور حیرت ہوئی ہے کہ عیسائی اس تعلیم کو جو انجیل میں بیان ہوئی ہے اور اس خدا کو جس
کے واقعات کسی قدر انجیل سے ملتے ہیں رکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اسے ترجیح کیوں کر دیتے
ہیں مثلاً یہی تعلیم ہے کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دو۔ اب اس کے تمام پہلوؤں پر غور کرو پر
تو صاف نظر آجائے گا کہ یہ کیسی بودی اور علمی تعلیم ہے۔ بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اُن سے بچے خوش
ہو جاتے ہیں بعض سے متوسط درجے کے لوگ اور بعض سے اعلیٰ درجہ کے لوگ ۔
انجیل کی تعلیم صرف بچوں کا کھلونا ہے کہ جس کی حقیقت کچھ بھی نہیں ۔ کیا اللہ تعالیٰ نے جو انسان کو
اس قدر قوطی عطا فرمائے ہیں ان سب کا موضوع اور مقصود یہی ہے کہ وہ طمانچے کھایا کرے؟ انسان
انسان تب ہی بنتا ہے کہ وہ سارے قومی کو استعمال کرے ، مگر انجیل کہتی ہے کہ سارے قومی کو بریکار چھوڑ دو
اور ایک ہی قوت پر زور دیئے جاؤ۔ بالمقابل قرآن شریف تمام قوتوں کا مربی ہے اور برمحل ہر قوت کے
استعمال کی تعلیم دیتا ہے جیسا کہ مسیح کی اس تعلیم کے بجائے قرآن شریف فرماتا ہے جَزُوا سَيِّئَة
سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ (الشوری: ۴۱) یعنی بدی کی سزا تو اسی قدر بدی ہے مگر عفو بھی کرو تو

ایسا عفو کہ اس کے نتیجہ میں اصلاح ہو، وہ عفو بے محل نہ ہو مثلاً ایک فرمانبردار خادم ہے اور کبھی کوئی
خیانت اور غفلت اپنے فرض کے ادا کرنے میں نہیں کرتا ۔ مگر ایک دن اتفاقاً اس کے ہاتھ سے گرم چاء
کی پیالی گر جاوے اور نہ صرف پیالی ہی ٹوٹ جاوے بلکہ کسی قدر گرم گرم چاء سر پر بھی پڑ جاوے تو
اس وقت یہ ضروری نہیں کہ آقا اس کو سزا دے بلکہ اس کے حسب حال سزا یہی ہے کہ اس کو معاف
کر دیا جاوے۔ ایسے وقت پر موقع شناس آقا تو خود شرمندہ ہو جاتا ہے کہ اس بیچارے نوکر کو شرمندہ
ہونا پڑے گا لیکن کوئی شریر نو کر اس قسم کا ہے کہ وہ ہر روز نقصان کرتا ہے اگر اس کو عفو کر دیا جائے تو وہ
اور بھی بگڑے گا۔ اس کو تنبیہ ضروری ہے۔ غرض اسلام انسانی قومی کو اپنے اپنے موقع اور محل پر استعمال
کرنے کی تعلیم دیتا ہے اور انجیل اندھا دھند ایک ہی قوت پر زور دیتی چلی جاتی ہے۔
ع گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
غرض حفظ مراتب کا مقام قرآن شریف نے رکھا ہے کہ وہ عدل کی طرف لے جاتا ہے۔ تمام
احکام میں اس کی یہی صورت ہے۔ مال کی طرف دیکھو نہ ممسک بناتا ہے نہ مُسرف۔ یہی وجہ ہے کہ
اس امت کا نام ہی اُمَّةً وَسَطًا رکھ دیا گیا۔
پھر دوسری قابلِ غور بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور سیح علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
جانتا ہے مگر جس
تقرب کو دیکھنا چاہیے۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ بادشاہ کے دل کی بات تو بادشاہ ہی جانتا ۔
پر وہ اسرار ظاہر کرتا ہے یا اپنی رضا مندی کے آثار جس پر دکھاتا ہے ضروری ہے کہ ہم اس کو مقرب !
پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب ہم دیکھتے ہیں تو آپ کے قرب کا مقام وہ نظر
آتا ہے جو کسی دوسرے کو کبھی نصیب نہیں ہوا۔ وہ عطایا اور نعماء جو آپ کو دیئے گئے ہیں سب سے
بڑھ کر ہیں اور جو اسرار آپ پر ظاہر ہوئے اور کوئی اس حد تک پہنچا ہی نہیں ۔ قرآن شریف ہی کو دیکھ لو
کہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئیاں اس میں موجود ہیں ۔ حضرت مسیح کا مجھے بارہا خیال آتا ہے کہ یہ
نادان عیسائی کس شیخی ۔ شیخی پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اُن کا مقابلہ کرنے بیٹھتے ہیں ۔ حضرت مسیح کا تو

دعوئی ہی بجائے خود محدود ہے۔ وہ صاف کہتے ہیں کہ میں بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے لیے آیا ہوں۔
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ الآیة (ال عمران : ۱۱۳) کی مصداق آپ کی دعوت کی مخاطب قوم تھی ۔ یہ دعوی
تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی نمبرداری یا پتی داری کا دعویٰ کرے ۔ اب اُن کی ہمت ، استقلال اور توجہ
اسی دعوی کی نسبت سے ہونی چاہیے۔ دوسری طرف ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا ( الاعراف: ۱۵۹) اب اس ہمت اور بلند نظری
توجہ کا مقابلہ کرو کیا یہی خدائی کی شان ہے کہ یہودیوں کے چار گھروں کے سوا اور کسی کی اصلاح
کے لیے بھی نہیں آئے؟
اور
خدا کے حسب حال تو ہونا چاہیے تھا کہ آپ کی دعوت کا میدان بڑا وسیع ہوتا۔ خیر بنی اسرائیل کی
گمشدہ بھیڑوں کے لیے ہی دعوت سہی۔ مگر اب یہ بھی تو دیکھنا ہے کہ اس میں کامیابی کیا ہوئی۔ غور کیا
جاوے اور انجیلی واقعات پر نگاہ کی جاوےتو یہ راز بھی کھل جاتا ہے کہ آپ کو ہر میدان میں ذلیل
ہونا
پڑا ۔ دشمنوں پر کامیابی نہ ملی بلکہ انہوں نے پکڑ کر صلیب پر چڑھا دیا اور قصہ پاک ہوا؟
اس خدا کا مقابلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا جاتا ہے آپ ہر میدان میں مظفر و منصور
ہوئے ۔ آپ کے دشمن آپ پر کبھی قابو اور غلبہ نہ پاسکے اور آپ کے سامنے ہی ہلاک ہوئے۔ آپؐ کو
بھیجا ایسے وقت میں گیا جبکہ زمانہ آپ کی ضرورت کو خود ثابت کرتا تھا اور اُٹھائے ایسے وقت گئے جبکہ
کامل اصلاح ہو چکی اور آپ اپنے فرضِ منصبی کو پوری کامیابی کے ساتھ ادا کر چکے اور الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ
لكُمْ دِينَكُمُ (المائدۃ: ۴) کی آواز آپ نے سن لی ۔ لی۔
پھر مسیح کی طرف دیکھو آپ صلیب پر چڑھے ہوئے ہیں اور ایلی ایلی لما سبقتنی کی فریاد
کرتے ہیں۔ یہودا اسکر یوطی تیس روپیہ پر اپنے پاک استاد کو پکڑوا چکا ہے اور پطرس صاحب لعنت بھیج
رہے ہیں مسیح کے لیے وہ نظارہ کیسا مایوسی بخش ہے۔ دوسری طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وس اللہ علیہ وسلم کو دیکھو کہ
آپ کے جاں نثار رفیق کس طرح پر اپنی جانیں آپ کے قدموں پر قربان کر رہے ہیں ۔ ایسے وفادار
اور فرمانبردار اصحاب اور رفیق کس کو ملے ؟ اور یہ وفاداری اور اطاعت میں فنا کہ اپنی جانوں تک کے

دے دینے میں دریغ نہ کیا۔ آپؐ کی ذاتی قوت قدسی کا ثبوت ہے جو مقابلہ کرنے سے مسیح میں کچھ بھی
نظر نہیں آتی۔
پھر اسرار کی طرف نگاہ کرو۔ جس قدر اسرار اور رموز قرآن شریف قرآن کریم اور بائبل میں ہیں تو رات اور انجیل میں وہ کہاں؟ پھر قرآن شریف تمام امور
کو صرف دعوے ہی کے رنگ میں بیان نہیں کرتا جیسے کہ تو رات یا انجیل جو دعوی ہی دعویٰ کرتی ہیں
بلکہ قرآن شریف استدلالی رنگ رکھتا ہے کوئی بات وہ بیان نہیں کرتا جس کے ساتھ اُس نے ایک قوی
اور مستحکم دلیل نہ دی ہو۔ جیسی قرآن شریف کی فصاحت و بلاغت اپنے اندر ایک جذب رکھتی ہے
جس طرح پر اس کی تعلیم میں معقولیت اور کشش ہے ویسے ہی اس کے دلائل مؤثر ہیں ۔ غرض میرا
مطلب ان ساری باتوں سے یہ ہے کہ سب سے بڑھ کر کامل اور مؤثر نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا ہے۔
اسی طرح پر اب بھی وہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی وارث جماعت خدا ہے جس نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر احسان اور انعام کیے اور اسی طرح پر اب بھی اس کے فضل اور برکات کے انعام
ہو رہے ہیں۔ پس یا د رکھو کہ جو فریق اس حق کی مخالفت کرتا ہے اور اسے مفتری کہتا ہے وہ جس قدر
مخالفت چاہیں کریں ۔ مخالف الہام سنائیں ان کو آخر معلوم ہو جائے گا کہ غالب وہی ہوتا ہے جس کو
خدا نے اپنا نور اور فضل دے کر بھیجا ہے اور خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت اور عادت کے موافق اس قوم
پر اپنا فضل کرے گا جس کو اُس نے منتخب کیا ہے۔ وہی دنیا پر پھیلے گی اور وہی قرآن شریف، اسلام
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی وارث ہو گی ۔
دنیا میں ہمیشہ انسانوں کے تین طبقے ہوتے ہیں سابق بالخیرات ، مقتصد
مومنین کے تین طبقے اور ظالم ۔ سابقین کو نشانات اور معجزات کی ضرورت نہیں ہوتی
وہ تو قرائن اور حالات موجودہ سے پہچان لیتے ہیں۔ مقتصدین کو کچھ حصہ روشن دماغی کا ملا ہوا ہوتا ہے

اور کچھ تاریکی کا ، اس لیے وہ دلائل اور معجزات کے محتاج ہوتے ہیں ۔ مگر تیسرا طبقہ جو ظالمین کا ہوتا ہے
وہ چونکہ بہت ہی غبی اور بلید ہوتے ہیں بجز مار کھانے کے وہ نہیں مانتے ۔ یہ ایک قسم کا جبر ہوتا ہے جو
ہر مذہب حق میں پایا جاتا ہے، کیونکہ ظالمین بجز اس کے سمجھ نہیں سکتے ۔ حضرت مسیح کے لیے طیطاؤس رومی
کا اتفاق ہو گیا۔ موسیٰ کی قوم جو پہلے ہی سے مزدوریوں اور فرعون کی سختیوں سے نالاں تھی اس نے
حضرت موسیٰ کی دعوت کو قبول کر لینا اپنی نجات کا موجب سمجھا اور پھر بھی اللہ تعالیٰ ان کی اصلاح
کے لیے وقتاً فوقتاً ان پر عذاب بھیجتا رہا۔ کبھی طاعون کبھی زلزلے مختلف طریق پر انہیں منوایا اور اسی
طرح ہوتا رہا ہے۔
غرض یہ ایک سنت اللہ ہے کہ ظالمین کو اللہ تعالی اس طریق پر سمجھاتا ہے کیوں؟ یہ فرقہ زیادہ بھی
ہوتا ہے اور نبی بھی ۔ اس وقت بھی یہ فرقہ زیادہ ہے جو نشانات خدا نے ظاہر کئے ان پر بھی جرح کرتے
ہیں ۔ کسوف خسوف کی حدیث کو مجروح قرار دے دیا۔ لیکھرام کی پیشگوئی پر اعتراض کر دیا۔ ہر نشان
جو ظاہر ہوتا ہے اعتراض کر دیتے ہیں مگر خدا تو سب کا مرشد ہے اس نے تیسری صورت اور آخری حجت
اختیار کی ہے جو طاعون ہے۔
طاعون کا علاج تو بہ واستغفا رہی ہے۔ یہ کوئی
طاعون کا علاج تو بہ، استغفار اور تہجد معمولی بلا نہیں بلکہ ارادہ الہی سے نازل ہوئی
ہے یہ تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہماری جماعت میں سے کسی کو نہ ہو ۔ صحابہ میں سے بھی بعض کو طاعون
ہو گئی تھی لیکن ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کے حضور تضرع اور زاری کرتا ہے اور اس کے
حدود و احکام کو عظمت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے جلال سے ہیبت زدہ ہو کر اپنی اصلاح کرتا ہے
وہ خدا کے فضل سے ضرور حصہ لے گا اس لیے ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ تہجد کی نماز کولازم کر لیں ۔
جو زیادہ نہیں وہ دو ہی رکعت پڑھ لے کیونکہ اس کو دعا کرنے کا موقع بہر حال مل جائے گا اس وقت
کی دعاؤں میں ایک خاص تاثیر ہوتی ہے کیونکہ وہ سچے درد اور جوش سے نکلتی ہیں ۔ جب تک
ایک خاص سوز اور درد دل میں نہ ہو اس وقت تک ایک شخص خواب راحت سے بیدار کب ہو سکتا ہے؟

پس اس وقت کا اُٹھنا ہی ایک درد دل پیدا کر دیتا ہے جس سے دعا میں رقت اور اضطراب کی
کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور یہی اضطراب اور اضطرار قبولیت دعا کا موجب ہو جاتے ہیں لیکن اگر
اٹھنے میں سستی اور غفلت سے کام لیتا ہے تو ظاہر ہے کہ وہ درد اور سوز دل میں نہیں کیونکہ نیند تو غم کو
دور کر دیتی ہے لیکن جبکہ نیند سے بیدار ہوتا ہے تو معلوم ہوا کہ کوئی درد اور غم نیند سے بھی بڑھ کر ہے
جو بیدار کر رہا ہے۔ پھر ایک اور بات بھی ضروری ہے جو ہماری جماعت کو اختیار کرنی چاہیے اور وہ
یہ ہے کہ زبان کو فضول گوئیوں سے پاک رکھا جاوے زبان وجود کی ڈیوڑھی ہے اور زبان کو پاک
کرنے سے گویا خدا تعالیٰ وجود کی ڈیوڑھی میں آجاتا ہے جب خدا ڈیوڑھی میں آگیا تو پھر اندر آنا
کیا تعجب ہے؟
پھر یاد رکھو کہ حقوق اللہ اور حقوق عباد میں دانستہ ہرگز غفلت نہ کی جاوے۔ جو ان امور کو مد نظر
رکھ کر دعاؤں سے کام لے گا یا یوں کہو کہ جسے دعا کی توفیق دی جاوے گی ہم یقین رکھتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ اس پر اپنا فضل کرے گا اور وہ بچ جاوے گا ۔ ظاہری تدابیر صفائی وغیرہ کی منع نہیں ہیں بلکہ
بر تو گل زانوے اشتر به بند پر عمل کرنا چاہیے جیسا کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ سے معلوم ہوتا ہے۔
مگر یاد رکھو کہ اصل صفائی وہی ہے جو فرمایا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّتُهَا (الشمس : ١٠) ہر شخص اپنا فرض
سمجھ لے کہ وہ اپنی حالت میں تبدیلی کرے۔ تمہیں یاد ہو گا کہ مجھے الہام ہوا تھا آیامُ غَضَبِ الله
غَضِبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا یہ طاعون کے متعلق ہے مگر وہی خدا کے فضل کا امیدوار ہو سکتا ہے جو سلسلہ
دعا، تو بہ اور استغفار کا نہ توڑے اور عمداً گناہ نہ کرے۔
گناہ ایک زہر ہے جو انسان کو ہلاک کر دیتی ہے اور خدا کے غضب کو بھڑکاتی ہے گناہ سے صرف
خدا تعالیٰ کا خوف اور اس کی محبت ہٹاتی ہے طاعون بھی گناہوں سے بچانے کے لیے ہے۔ صوفی کہتے
ہیں کہ سعید کسی موقع کو ہاتھ سے نہیں دیتے۔ بعض کے حالات سنے ہیں کہ انہوں نے دعا کی کہ کوئی
ہیبت ناک نظارہ ہو تا کہ دل میں رقت اور درد پیدا ہو۔ اب اس سے بڑھ کر کیا ہیبت ناک نظارہ ہوگا
کہ لاکھوں بچے یتیم کیے جاتے ہیں۔ بیواؤں سے گھر بھر جاتے ہیں۔ ہزاروں خاندان بے نام و نشان

آج 10 میں سے 10 باقی