۱۰ اپریل ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۰ را پریل ۱۹۰۲ء
جلد سوم
انبیاء علیہم السلام کے سلسلہ میں یہی رہا ہے کہ وہ پیشگوئیوں کے
دعا نہ کرنا سوء ادبی ہے دیئے جانے پربھی اوراللہ تعالی ے وعدوں پر سچا ایمان رکھ کربھی
دعاؤں کے سلسلہ کو ہرگز نہ چھوڑتے تھے۔ اس لیے کہ وہ خدا تعالیٰ کے غناء ذاتی پر بھی ایمان
لاتے ہیں اور مانتے ہیں کہ خدا کی شان لا يُدرك ہے اور یہ سُوءِ ادب ہے کہ دعا نہ کی جاوے۔ لکھا اور
ہے کہ بدر کی لڑائی میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بڑے اضطراب سے دعا کر رہے تھے تو
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ حضور ! اب دعا نہ کریں خدا تعالیٰ نے آپ کو فتح کا
وعدہ دیا ہے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں مصروف رہے۔
بعض نے اس پر تحریر کیا ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا ایمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے زیادہ نہ تھا بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت بہت بڑھی ہوئی تھی اور ہر کہ عارف تر باشد
خائف تر باشد ۔ وہ معرفت آپ کو اللہ تعالیٰ کے غناء ذاتی سے ڈراتی تھی۔ پس دعا کا سلسلہ ہرگز
چھوڑنا نہیں چاہیے۔
۱۰ را پریل ۱۹۰۲ ء صبح کو سیر میں فرمایا کہ مسیح موعود کی دعاؤں کی عظمت میں آج کل طاعون سے قادیان کے محفوظ رہنے کے لیے
بہت دعائیں کرتا ہوں اور باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے بڑے بڑے وعدے فرمائے ہیں لیکن یہ
شوء ادب اور انبیاء کے طریق سے دور ہے کہ خدا کی لا يُدرك شان اور غناء ذاتی سے خوف نہ کیا
جاوے ۔ آج پہلے وقت ہی یہ الہام ہوا ۔
دلم می بلرزد چو یاد آورم
مناجات شوریده اندر حرم
شوریدہ سے مراد دعا کرنے والا ہے اور حرم سے مُراد جس پر خدا نے تباہی کو حرام کر دیا ہو اور
دلم مے بلرز دخدا کی طرف ہے یعنی یہ دعا ئیں قومی اثر ہیں میں انہیں جلدی قبول کرتا ہوں ۔ یہ خدا تعالیٰ

کے فضل اور رحمت کا نشان ہے دلم سے بلرزد بظاہر ایک غیر محل سا محاورہ ہو سکتا ہے مگر یہ اسی کے مشابہ
ہے جو بخاری میں ہے کہ مومن کی جان نکالنے میں مجھے تردد ہوتا ہے۔
توریت میں جو پچھتانا وغیرہ کے الفاظ آئے ہیں دراصل وہ اسی قسم کے محاورہ ہیں جو اس سلسلہ کی
ناواقفی کی وجہ سے لوگوں نے نہیں سمجھے۔ اس الہام میں خدا تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی محبت اور رحمت کا
اظہار ہے اور حرم کے لفظ میں گو یا حفاظت کی طرف اشارہ ہے۔
حرم کے لفظ پر اس وقت خاکسارایڈیٹر نے عرض کیا تھا کہ حضور کا الہام مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنَّا اور بھی اس لفظ
حرم کی تصدیق کرتا ہے اور اب ہم کہتے ہیں کہ اِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدار کا الہام بھی اسی کا مؤید ہے ۔
یاد آورم اسی طرح ہے جیسے اُذْكُرُونِي أَذْكُرُكُمُ (البقرة: ۱۵۳)
اللہ تعالیٰ جو قرض مانگتا ہے تو اس سے یہ مراد نہیں
مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا ہوتی ہے کہ لا الہ اللہ معاذ اللہ اللہ تعالیٰ کو حاجت ہے اور وہ
محتاج ہے ایسا وہم کرنا بھی کفر ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جزا کے ساتھ واپس کروں گا۔ یہ ایک
طریق ہے اللہ تعالیٰ جس سے فضل کرنا چاہتا ہے۔
حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے باپ کی شکل پر خدا تعالیٰ کو دیکھنا کہ رَأَيْتُ رَبِّي عَلى صُورَةِ آبی یعنی میں نے اپنے
رب کو اپنے باپ کی شکل پر دیکھا۔ میں نے بھی اپنے والد صاحب کی شکل پر اللہ تعالیٰ کو دیکھا ان کی
شکل بڑی بارعب تھی انہوں نے ریاست کا زمانہ دیکھا ہوا تھا اس لیے بڑے بلند ہمت اور عالی حوصلہ
تھے۔ غرض میں نے دیکھا کہ وہ ایک عظیم الشان تخت پر بیٹھے ہیں اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ خدا تعالیٰ
ہے۔ اس میں سر یہ ہوتا ہے کہ باپ چونکہ شفقت اور رحمت میں بہت بڑا ہوتا ہے اور قرب اور تعلق
شدید رکھتا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ کا باپ کی شکل میں نظر آنا اس کی عنایت تعلق اور شدت محبت کو ظاہر
کرتا ہے۔ اس لئے قرآن شریف میں بھی آیا ہے کَذِكْرِ كُمُ ابَاءَكُم (البقرة : ۲۰۱) اور میرے
الہامات میں یہ بھی ہے اَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ أَوْلَادِی یہ قرآن شریف کی اسی آیت کے مفہوم اور

آج 10 میں سے 10 باقی