۱۸ اپریل ۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نَشْرًا و فَالْفُرِقْتِ فَرْقًا - فَالْمُلْقِيتِ ذِكْرًا - عُذْرًا أَوْ نُذرا۔ (المرسلات: ۲ تا قسم ۷) ہے ان
ہواؤں کی جو آہستہ چلتی ہیں یعنی پہلا وقت ایسا ہو گا کہ کوئی کوئی واقعہ طاعون کا ہو جایا کرے۔ پھر وہ
زور پکڑے اور تیز ہو جاوے۔ پھر وہ ایسا ہو کہ لوگوں کو پرا گندہ کر دے۔ اور پریشان خاطر کر دے پھر
ایسے واقعات ہوں کہ مومن اور کافر کے درمیان فرق اور تمیز کردیں۔ اس وقت لوگوں کو سمجھ آجائے گی
کہ حق کسی امر میں ہے۔ آیا اس امام کی اطاعت میں یا اس کی مخالفت میں ۔ یہ سمجھ میں آنا بعض کے لیے
صرف حجت کا موجب ہوگا ۔ (عُذرًا ) یعنی مرتے مرتے اُن کا دل اقرار کر جائے گا اقرار کر جائے گا کہ ہم غلطی پر تھے
اور بعض کے لیے (نذرًا ) یعنی ڈرانے کا موجب ہوگا کہ وہ تو بہ کر کے بدیوں سے باز آویں ۔
۱۸ را پریل ۱۹۰۲ء
الهام
فرمایا کہ آج رات کو یہ الہام ہوا ۔
إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ - وَمَنْ يَلُوْمُهُ الُوْمُ - أَفْطِرُ وَأَصُومُ
یعنی میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ اس کی مدد کروں گا اور جو اس کو ملامت کرے گا اُس کو ملامت
کروں گا۔ روزہ افطار کروں گا اور روزہ رکھوں گا یعنی کبھی طاعون بند ہو جائے گی اور کبھی زور کرے گی۔
نماز جمعہ کے بعد انجمن حمایت اسلام کا اشتہار دربارہ دعا برائے دفعیہ طاعون آپ کو دکھایا گیا جس کی
تحریک پر آپ نے طاعون کا مختصر اُردو اشتہار لکھا۔
قادیان میں ایک بدگو بد باطن مخالف بد گو بد باطن مخالف سے اعراض مناسب ہے آیا ہوا تھا۔ اس نے احباب میں
سے ایک کو بلایا۔ وہ اس کے ساتھ بات کرنے کو گیا۔ حضرت کو خبر ہوئی تو فرمایا کہ
ایسے خبیث مفسد کو اتنی عزت نہیں دینی چاہیے کہ اُس کے ساتھ تم میں سے کوئی بات کرے۔
نشر کے معنے چیر ڈالنا منشر اسی سے نکلا ہے یعنی پھر وہ پوری تباہی لائیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ ء صفحه ۷ تا ۹
فرما یا کہ مختلف لوگوں کو جو رویا ہوئے ہیں
خوابوں کو جمع کرنے کے لیے ارشاد کہ قادیان میں طاعون نہیں ہوگی ۔ ان خوابوں
کو جمع کر کے شائع کر دینا چاہیے۔
مولوی محمد احسن صاحب ایک کتاب لکھنے کا ارادہ کرتے
اصل مقصد نقد میں رسول ہے ہیں ۔ ان کوفرمایا کہ
اصل میں ہمارا منشا یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تقدیس ہو اور آپ کی تعریف ہو اور
ہماری تعریف اگر ہو تو رسول اللہ کے ضمن میں ہو۔
مسیح سلف صالحین کے متعلق مسلک کی متعلق مسلک فرمایا۔ وفات کی کیا ایسے مسائ کے متعلق پہلے لوگ جو کچھ کہہ آئے ان کے متعلق ہم حضرت موسیٰ کی طرح
یہی کہتے ہیں کہ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي (الاعراف : ۱۸۸) یعنی گذشتہ لوگوں کے حالات سے اللہ تعالیٰ
بہتر واقف ہے۔ ہاں حال کے لوگوں کو ہم نے کافی طور پر سمجھا دیا ہے اور حجت قائم کر دی ہے۔
فرمایا۔ خدا تو چور کا بھی دشمن ہے۔ اگر میں مفتری ہوتا تو وہ مجھے اتنی
ایک الہام کی تشریح مہلت کیوں دیتا۔ ہاں اللہ تعالی کی عادت میں سے ہے کہ موافق
مخالف ہر طرح کے لوگ دنیا میں ہوں تا کہ ایک نظارہ قدرت ہو۔ جن دنوں لڑکی پیدا ہوئی تھی اور
لوگوں نے غلط فہمی پیدا کرنے کے لیے شور مچایا کہ پیشگوئی غلط نکلی ۔ ان دنوں میں یہ الہام ہوا تھا
دشمن کا بھی خوب دار نکلا
تیس پر بھی وہ وار پار نکلا
وہ وار
یعنی مخالفوں نے تو یہ شور مچایا ہے کہ پیشگوئی غلط نکلی مگر جلد فہیم لوگ سمجھ جائیں گے اور نا واقف
شرمندہ ہوں گے۔
فرمایا ۔ مکہ والوں کو جب فتح کا وعدہ دیا گیا تو ان کو ۱۳ سال اس کے انتظار میں گزر گئے۔ مگر آخر اللہ تعالیٰ
کے وعدہ کا دن آگیا اور دشمن ہلاک ہو گئے ورنہ وہ کہا کرتے تھے مَتَى هُذَا الْفَتْحُ (السجدة: ٢٩)