۳۰ اپریل ۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مارے گا تب بھی وہ گل گل کر مر جائے گا۔
۳۰ اپریل ۱۹۰۲ء
جلد سوم
فرمایا ۔ آج رات کو الہام ہوا
الهام
لَوْ لَا الْأَمْرُ لَهَلَكَ النَّمْرُ “
یعنی اگر سنت اللہ اور امرِ الہی اس طرح پر نہ ہوتا کہ ائمہ الکفر اخیر میں ہلاک ہوا کریں تو
اب بھی بڑے بڑے مخالف جلد تباہ ہو جاتے۔ لیکن چونکہ بڑے مخالف جو ہوتے ہیں اُن میں
ایک خوبی عزم اور ہمت اور لوگوں پر حکمرانی اور اثر ڈالنے کی ہوتی ہے۔ اس واسطے اُن کے متعلق یہ
امید بھی ہوتی ہے کہ شاید لوگوں کے حالات سے عبرت پکڑ کر توبہ کریں اور دین کی خدمت میں اپنی
قوتوں کو کام میں لاویں۔
فرمایا۔ اس بات میں بڑی لذت ہے کہ انسان خدا کے وجود کو سمجھے کہ وہ ہے اور رسول کو برحق
جانے ۔ انسان کو چاہیے کہ اپنے گزارے کے مطابق اپنی معیشت کو حاصل کرے اور دنیا کی بہت
مراد یا بیوں کی خواہش کے پیچھے نہ پڑے۔
۵ رمتی ۱۹۰۲ء
الہامات
رات کے تین بجے حضرت اقدس کو الہام ہوا۔
إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْا بِاسْتِكْبَارٍ “
یعنی میں دار کے اندر رہنے والوں کی حفاظت کروں گا ۔ سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے تکبر
کے ساتھ علو کیا۔
فرمایا۔ علو دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک جائز ہوتا ہے اور دوسرا نا جائز ۔ جائز کی مثال وہ علو ہے جو
له الحکم جلد ۶ نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۲ء صفحه ۸،۷
حضرت موسیٰ علیہ السلام میں تھا اور ناجائز کی مثال وہ علو ہے جو فرعون میں تھا۔
اور فرمایا کہ صبح کی نماز کے بعد یہ الہام ہوا ۔
إِنِّي أَرَى الْمَلَائِكَةَ الشَّدَادَ “
یعنی میں سخت فرشتوں کو دیکھتا ہوں جیسا کہ مثلاً ملک الموت وغیرہ ہیں۔
فرمایا کہ خدا کے غضب شدید سے بغیر تقویٰ و طہارت کے کوئی نہیں بچ سکتا۔ پس سب کو چاہیے
کہ تقویٰ و طہارت کو اختیار کریں اور اگر کوئی فاسق اور فاجر دار میں داخل ہو جائے تو اُس کا بیچ رہنا یقینی
کیوں کر ہو سکتا ہے۔ ہاں اس میں پھر بھی ایک قسم کی خصوصیت کی گئی ہے۔ کیونکہ جو لوگ علو استکبار نہ
کریں اُن کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے۔ لیکن اِنَّهُ آوَى الْقَرْيَةَ میں یہ امر ہیں۔ وہاں
انتشار اور ہلچل شدید سے بچنے کا وعدہ معلوم ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسا امر نہیں کرتا جس سے لوگوں کو
جرات پیدا ہو جائے اور گناہ کی طرف جھکنے لگیں ۔ متکبر ، علو کرنے والوں کے استثناء کی مثال ایسی ہے
جیسا کہ ایک کافر نے حضرت رسول کریم کے زمانہ میں بیت اللہ کی پناہ لی تھی تو آنحضرت علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا تھا کہ اس کو اسی جگہ قتل کر دو کیونکہ اللہ تعالیٰ کا گھر مفسد کو پناہ نہیں دیتا۔
اس گاؤں میں دراصل اس قسم کے سخت دل اور مخالف دین اسلام لوگ موجود ہیں کہ اگر اس سلسلہ کا
اکرام نہ ہوتا تو یہ سارا گاؤں ہلاک ہو جاتا۔ اور اب بھی اگر چہ ممکن ہے کہ بعض وارداتیں ہوں مگر
تا ہم اللہ تعالیٰ ایک ما بہ الامتیاز قائم رکھے گا۔
کا ایک شخص نے ایک لمبا خط لکھا سیونگ بنک اور تجارتی کارخانوں کے سود کا حکم کر سینک بک کا نمود اور دیگر
تجارتی کارخانوں کا شود جائز ہے یا نہیں۔ کیونکہ اس کے ناجائز ہونے سے اسلام کے لوگوں کو تجارتی
معاملات میں بڑا نقصان ہو رہا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ ایک اجتہادی مسئلہ ہے اور جب تک کہ اس کے سارے پہلوؤں
پر غور نہ کی جائے اور ہر قسم کے ہرج اور فوائد جو اس سے حاصل ہوتے ہیں وہ ہمارے سامنے پیش