۲۶مئی ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہ کیے جاویں ہم اس کے متعلق اپنی رائے دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ یہ جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے
ہزاروں طریق روپیہ کمانے کے پیدا کیے ہیں۔ مسلمان کو چاہیے کہ اُن کو اختیار کرے اور اس سے
پرہیز رکھے۔ ایمان صراط مستقیم سے وابستہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے احکام کو اس طرح سے ٹال دینا گناہ
ہے۔ مثلاً اگر دنیا میں سور کی تجارت ہی سب سے زیادہ نفع مند ہو جاوے تو کیا مسلمان اس کی تجارت
شروع کر دیں گے۔ ہاں اگر ہم یہ دیکھیں کہ اس کو چھوڑنا اسلام کے لیے ہلاکت کا موجب ہوتا ہے۔
تب ہم فَمَنِ اضْطُرَ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ (الانعام : ۱۴۶) کے نیچے لا کر اس کو جائز کہہ دیں گے مگر یہ
کوئی ایسا امر نہیں اور یہ ایک خانگی امر اور خود غرضی کا مسئلہ ہے۔ ہم فی الحال بڑے بڑے عظیم الشان
امور دینی کی طرف متوجہ ہیں ۔ ہمیں تو لوگوں کے ایمان کا فکر پڑا ہوا ہے۔ ایسے ادنیٰ امور کی طرف ہم
توجہ نہیں کر سکتے ۔ اگر ہم بڑے عالیشان دینی مہمات کو چھوڑ کر ابھی سے ایسے ادنی کاموں میں لگ
جائیں تو ہماری مثال اس بادشاہ کی ہوگی جو ایک مقام پر ایک محل بنانا چاہتا ہے، مگر اس جگہ بڑے شیر
اور درندے اور سانپ ہیں اور نیز مکھیاں اور چیونٹیاں ہیں ۔ پس اگر وہ پہلے درندوں اور سانپوں کی طرف
توجہ نہ کرے اور ان کو ہلاکت تک نہ پہنچائے اور سب سے پہلے مکھیوں کے فنا کرنے میں مصروف ہو تو
اس کا کیا حال ہوگا۔ اس سائل کو لکھنا چاہیے کہ تم پہلے اپنے ایمان کا فکر کرو اور دو چار ماہ کے واسطے
یہاں آکر ٹھہرو تا کہ تمہارے دل و دماغ میں روشنی پیدا ہو اور ایسے خیالات میں نہ پڑو ۔ "
۲۶ رمتی ۱۹۰۲ء
او
۲۶ رمئی ۱۹۰۲ء کو ۹ بجے دن کے خدام جماعت کو مباحثوں اور مقابلوں کی ممانعت حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں حاضر ہوئے تو مختلف باتوں کے تذکرہ کے اثنا میں فرمایا۔
میں بڑی تاکید سے اپنی جماعت کو جہاں کہیں وہ ہیں منع کرتا ہوں کہ وہ کسی قسم کا مباحثہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۱،۱۰

مقابلہ اور مجادلہ نہ کریں۔ اگر کہیں کسی کو کوئی درشت اور نا ملائم بات سننے کا اتفاق ہو تو اعراض کرے۔
میں بڑے وثوق اور سچے ایمان سے کہتا ہوں کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری تائید میں آسمان پر خاص
تیاری ہو رہی ہے۔ ہماری طرف سے ہر پہلو کے لحاظ سے لوگوں پر حجت پوری ہو چکی ہے۔ اس لیے
اب خدا تعالیٰ نے اپنی طرف سے اس کارروائی کے کرنے کا ارادہ فرمایا ہے جو وہ اپنی سنت قدیم کے
موافق اتمام حجت کے بعد کیا کرتا ہے۔ مجھے خوف ہے کہ اگر ہماری جماعت کے لوگ بد زبانیوں اور
فضول بحثوں سے باز نہ آئیں گے تو ایسا نہ ہو کہ آسمانی کارروائی میں کوئی تاخیر اور روک پیدا ہو جاوے
کیونکہ اللہ تعالیٰ کی عادت ہے کہ ہمیشہ اس کا عتاب ان لوگوں پر ہوتا ہے جن پر اس کے فضل اور عطایات
بے شمار ہوں اور جنہیں وہ اپنے نشانات دکھا چکا ہوتا ہے۔ وہ ان لوگوں کی طرف کبھی متوجہ نہیں ہوتا کہ
انہیں عتاب یا خطاب یا ملامت کرے جن کے خلاف اس کا آخری فیصلہ نافذ ہونا ہوتا ہے چنانچہ ایک
طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا
تَسْتَعْجِلُ لَهُمُ (الاحقاف : ۳۶) اور فرماتا ہے وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ (القلم : ۴۹) اور فَانِ
اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْتَغِي نَفَقًا فِي الْأَرْضِ الآية (الانعام : ٣٦)
یہ حجت آمیز عتاب اس بات پر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت جلد فیصلہ کفار کے حق میں
چاہتے تھے مگر خدا تعالیٰ اپنے مصالح اور سنن کے لحاظ سے بڑے تو قف اور حلم کے ساتھ کام کرتا ہے
لیکن آخر کار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کو ایسا کچلا اور پیسا کہ اُن کا نام و نشان مٹا دیا۔ اسی
طرح پر ممکن ہے کہ ہماری جماعت کے بعض لوگ طرح طرح کی گالیاں، افترا پردازیاں اور
بد زبانیاں خدا تعالیٰ کے سچے سلسلے کی نسبت سن کر اضطراب اور استعجال میں پڑیں۔ مگر انہیں خدا تعالیٰ
کی اس سنت کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ برتی گئی ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے ۔ اس لیے میں
پھر اور بار بار بتا کید حکم کرتا ہوں کہ جنگ و جدال کے مجمعوں ، تحریکوں اور تقریبوں سے کنارہ کشی کرو۔
اس لیے کہ جو کام تم کرنا چاہتے ہو یعنی دشمنوں پر حجت پوری کرنا وہ اب خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں
لے لیا ہے۔

تمہارا کام اب یہ ہونا چاہیے کہ دعاؤں اور استغفار اور عبادت الہی اور تزکیہ و تصفیہ نفس میں
مشغول ہو جاؤ۔ اس طرح اپنے تئیں مستحق بناؤ خدا تعالیٰ کی ان عنایات اور توجہات کا جن کا اس نے
وعدہ فرمایا ہے۔ اگر چہ خدا تعالیٰ کے میرے ساتھ بڑے بڑے وعدے اور پیشگوئیاں ہیں جن کی
نسبت یقین ہے کہ وہ پوری ہوں گی مگر تم خواہ مخواہ اُن پر مغرور نہ ہو جاؤ ۔ ہر قسم کے حسد، کینہ، بغض،
غیبت اور کبر اور رعونت اور فسق و فجور کی ظاہری اور باطنی راہوں اور کسل اور غفلت سے سے بچو اور خوب
یاد رکھو کہ انجام کار ہمیشہ متقیوں کا ہوتا ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ
لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف: ۳۶) اس لیے متقی بننے کی فکر کرو۔
حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے ذکر کیا کہ
سلسلہ احمدیہ کی عزت و عظمت حضور کی بیماری کی شدت میں میرے دل میں بہت
رقت پیدا ہوئی تو میں نے بہت دعا کی اور اس طرح پر دعا کی کہ مولا کریم اسلام کی عزت ، قرآن کی
عربت ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور بالآخر تیری اپنی عزت اور جلال کے اظہار کا بھی اس وقت
یہی ذریعہ ہے تو اس پر فرمایا۔
بیماری کی شدت میں جبکہ یہ گمان ہوتا تھا کہ روح پرواز کر جائے گی مجھے بھی الہام ہوا اللهم
إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا - یعنی اے خدا اگر تو نے اس جماعت کو
ہلاک کر دیا تو پھر اس کے بعد اس زمین میں تیری پرستش کبھی نہ ہوگی ۔
فرمایا ۔ یقیناً یا درکھو یہ سلسلہ اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے۔ اگر یہ سلسلہ قائم نہ
ہوتا تو دنیا میں نصرانیت پھیل جاتی اور خدائے وحدہ لاشریک کی توحید قائم نہ رہتی یا یہ مسلمان ہوتے
جو اپنے ناپاک اور جھوٹے عقیدوں کے ساتھ نصرانیت کو مدد دیتے ہیں اور اُن کے معبود اور خدا
بنائے ہوئے مسیح کے لیے میدان خالی کرتے ہیں ۔ یہ سلسلہ اب کسی ہاتھ اور طاقت سے نابود نہ ہوگا۔
یہ ضرور بڑھے گا اور پھولے گا اور خدا کی بڑی بڑی برکتیں اور فضل اس پر ہوں گے۔ جب ہمیں خدا
کے زندہ اور مبارک وعدہ ہر روز ملتے ہیں اور وہ تسلی دیتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں اور تمہاری

آج 10 میں سے 10 باقی