۳۰ مئی ۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دعوت زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔ پھر ہم کسی کی تحقیر یا گالی گلوچ پر کیوں مضطرب ہوں ۔
۳۰ رمتی ۱۹۰۲ء
جلد سوم
لو
۳۰ رمتی ۱۹۰۲ء کی شام کو مختلف باتوں کے مامورین کی تمجید اور مدح و ثنا کی حقیقت تذکرہ میں یہ ذکرشروع ہوا کہ لوگ جناب کے
اس فقرہ پر کہ میں مسیح اور حسین سے بڑھ کر ہوں بہت جھلا رہے ہیں۔
حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔ دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ جو خواہ مخواہ بلا
کسی قسم کے استحقاق کے اپنے تئیں محامد، مناقب اور صفات محمودہ سے موصوف کرنا چاہتے ہیں ۔ گویا
وہ یہ چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی کبریائی کی چادر آپ اوڑھ لیں ۔ ایسے لوگ لعنتی ہوتے ہیں۔
دوسری قسم کے وہ لوگ ہوتے ہیں جو طبعاً ہر قسم کی مدح وثنا اور منقبت سے نفرت اور کراہت
کرتے ہیں۔ اور اگر وہ اپنے اختیار پر چھوڑ دیئے جاویں تو دل سے پسند کرتے ہیں کہ گوشہء گمنامی میں
زندگی گزار دیں۔ مگر خدا تعالیٰ اپنے مصالح اور باریک حکمتوں کی بنا پر ان کی تعریف اور تمجید کرتا ہے
اور در حقیقت ہونا بھی اسی طرح چاہیے کیونکہ جن لوگوں کو وہ مامور کر کے بھیجتا ہے اُن کی ماموریت
سے اس کا منشا یہ ہوتا ہے کہ اس کی حمد وثنا اور جلال دنیا میں ظاہر ہو۔ اگر ان ماموروں کی نسبت وہ یہ کہے
کہ فلاں مامور جسے میں نے مبعوث کیا ہے ایسا نکما ، بزدل ، نالائق ، کمینہ، سفلہ اور ہر قسم کے فضائل
سے عاری اور بیگانہ ہے تو کیا خدا تعالیٰ کی اس کے ذریعہ سے کوئی صفت قائم ہو سکے گی ۔ حقیقت میں
خدا کا ان کی تمجید اور مدارج اور فضائل بیان کرنا اپنے ہی جلال اور عظمت کی تمہید کے لیے ہوتا ہے۔
وہ تو اپنے نفس سے بالکل خالی ہوتے ہیں اور ہر قسم کے مدح و ذم سے بے پروا ہوتے
ہیں چنانچہ سالہا سال اس سے پہلے جبکہ نہ کوئی مقابلہ تھا نہ گرد و پیش میں کوئی مجمع تھا ، نہ یہ مجلس اور
اس کی کوئی تمہید تھی اور نہ دنیا میں کوئی شہرت تھی ۔ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میری نسبت یہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵
فرمایا کہ
لد
جلد سوم
يَحْمَدُكَ اللهُ مِنْ عَرْشِهِ نَحْمَدُكَ وَ نُصَلَّى كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
وَافْتِخَارًا لِلْمُؤْمِنِينَ يَا أَحْمَدُ فَاضَتِ الرَّحْمَةُ عَلَى شَفَتَيْكَ إِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا يَرْفَعُ اللَّهُ
ذِكْرَكَ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَا أَحْمَدِي أَنْتَ مُرَادِي وَمَعِي غَرَسْتُ
كَرَامَتَكَ بِيَدِي يَا أَحْمَدُ يَتِمُّ اسْمُكَ وَلَا يَتِمُّ اسْمِي بُوْرِكْتَ يَا أَحْمَدُ وَ كَانَ مَا بَارَكَ
اللهُ فِيكَ حَقًّا فِيكَ شَأْنُكَ عَجِيْبٌ وَ أَجْرُكَ قَرِيبٌ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا أَنْتَ
وَجِيهُ فِي حَضْرَتِي اخْتَرْتُكَ لِنَفْسِي الْأَرْضُ وَالسَّمَاءُ مَعَكَ كَمَا هُوَ مَعِي وَسِرُّكَ سِرَّى۔
أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِي وَ تَفْرِيدِي سُبْحَانَ اللهِ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى زَادَ مَجْدُكَ سَلَامٌ
عَلَيْكَ جُعِلْتَ مُبَارَكًا وَإِنِّي فَضَّلْتُكَ عَلَى الْعَلَمِينَ وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَفَضَّلْنَا
بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ دَلَى فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى وَإِنَّ عَلَيْكَ رَحْمَتِي فِي الدُّنْيَا
وَالدِّينِ وَالْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِّنِي وَلِتُصْنَعَ عَلَى عَيْنِي يَحْمَدُكَ اللَّهُ وَيَمْشِي إِلَيْكَ
خَلَقَ آدَمَ فَأَكْرَمَهُ جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ أَنْتَ مَعِي وَأَنَا مَعَكَ خَلَقْتُ لَكَ لَيْلًا
وَنَهَارًا اعْمَلُ مَا شِئْتَ فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَكَ أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةٍ لَا يَعْلَمُهَا الْخَلْقُ
وَيَعْصِمُكَ اللهُ وَلَوْلَمْ يَعْصِمُكَ النَّاسُ وَلَوْلَمْ يَعْصِمُكَ النَّاسُ يَعْصِمُكَ اللهُ أَنْتَ
الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُهُ كَمِثْلِكَ دُرٌّ لَّا يُضَاعُ أَنْتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ وَإِنِّي مَعَكَ
وَمَعَ أَنْصَارِكَ وَأَنْتَ اسْمِيَ الْأَعْلَى وَ أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِي وَتَفْرِيدِي وَأَنْتَ مِنِّي
بِمَنْزِلَةِ الْمَحْبُوبِينَ عَلَيْكَ بَرَكَاتٌ وَسَلَامٌ سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ مَظْهَرُ الْحَيِّ
وَ أَنْتَ مِنِّي مَبْدَءُ الْأَمْرِ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى
فرمایا۔ میں اپنے قلب کو دیکھ کر یقین کرتا ہوں کہ کل انبیاء علیہم السلام طبعاً ہر قسم کی تعریف اور
مدح و ثنا سے کراہت کرتے تھے مگر جو کچھ خدا تعالیٰ نے اُن کے حق میں بیان فرمایا ہے اپنے مصالح
کی بنا پر فرمایا ہے اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ الفاظ میرے الفاظ نہیں خدا تعالیٰ کے
الفاظ ہیں اور یہ اس لیے کہ خدا تعالیٰ کی عزت اور جلال اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور
عظمت اور جلال خاک میں ملا دیا گیا ہے اور حضرت عیسیٰ اور حضرت حسین کے حق میں ایسا غلو اور اطرا
کیا گیا ہے کہ اس سے خدا کا عرش کا نپتا ہے۔
اب جبکہ کروڑ ہا آدمی حضرت عیسی کی مدح و ثنا سے گمراہ ہو چکے ہیں اور ایسا ہی بے انتہا
مخلوق حضرت حسین کی نسبت غلو اور اطرا کر کے ہلاک ہو چکی ہے تو خدا کی مصلحت اور غیرت اس
وقت یہی چاہتی ہے کہ وہ تمام عزتوں کے کپڑے جو بے جا طور پر ان کو پہنائے گئے تھے اُن
سے اُتار کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کو پہنائے جاویں۔ پس ہماری نسبت یہ کلمات
در حقیقت خدا تعالیٰ کی اپنی عزت کے اظہار اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے اظہار
کے لیے ہیں ۔
میں حلفاً کہتا ہوں کہ میرے دل میں اصلی اور حقیقی جوش یہی ہے کہ تمام محامد اور مناقب اور
تمام صفات جمیلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کروں ۔ میری تمام تر خوشی اسی میں
ہے اور میری بعثت کی اصل غرض یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت دنیا میں قائم ہو۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ میری نسبت جس قدر تعریفی کلمات اور تمجیدی باتیں
اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ہیں ۔ یہ بھی درحقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف راجع ہیں
اس لیے کہ میں آپ کا ہی غلام ہوں اور آپ ہی کے مشکوۃ نبوت سے نور حاصل کرنے والا ہوں
اور مستقل طور پر ہمارا کچھ بھی نہیں ۔ اسی سبب سے میرا یہ پختہ عقیدہ ہے کہ اگر کوئی شخص
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ دعویٰ کرے کہ میں مستقل طور پر بلا استفاضہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے مامور ہوں اور خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہوں تو وہ مردود اور مخذول ہے۔ خدا تعالیٰ کی ابدی مہر
لگ چکی ہے اس بات پر کہ کوئی شخص وصول الی اللہ کے دروازہ سے آنہیں سکتا ہے بجز اتباع
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ۔ اے
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ء صفحه ۸،۷