۱۴ جون۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشتہار لکھ رہے ہیں ۔ آج پہلا دن ہے کہ حضرت حجۃ اللہ سیر کے لئے باہر تشریف لے گئے اور اب انشاء
اللہ حسب معمول ہر روز جایا کریں گے۔ سیر سے واپس آکر شیخ عبد الرحمن ملازم خان صاحب نواب محمد علی
خان صاحب رئیس اعظم مالیر کوٹلہ نے جو اپنی غلط فہمی اور کو تہ اندیشی کی وجہ سے ان کی ملازمت سے مستعفی کوتہ وجہ
ہوئے تھے رخصت چاہی۔ حضرت حجۃ اللہ نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا۔
ملازم کے لئے ملازمت سے پہلے ایسی جگہ دیکھ لینی چاہیے جہاں آقا نیک اور متقی ہو کیونکہ بندگی
بیچارگی ملازم ناصح کا درجہ نہیں پا سکتا اس لیے بسا اوقات ایسے لوگوں کی ملازمت ہوتی ہے جہاں دین
برباد ہو جاتا ہے۔ پس نواب صاحب کی ملازمت کو بہت ترجیح دینی چاہیے نواب صاحب بڑے صالح
اور با مروت ہیں اور پھر قادیان جیسی جگہ کو چھوڑ نا نہیں چاہیے یہاں امن سے بیٹھے ہو دنیا میں ایک آگ
لگی ہوئی ہے اور ابھی معلوم نہیں کیا ہو گا ملک الموت قریب آرہا ہے لیکن یہاں تم سنتے ہو کہ خدا اپنا
فضل کر رہا ہے جب انسان دینی فوائد کو چھوڑ کر دنیوی فوائد کے پیچھے جاتا ہے تو دنیوی فوائد بھی جاتے
رہتے ہیں بس بڑی مجلسوں سے توبہ کرو اور جہاں تکذیب ہوتی ہو وہاں سے اٹھ جاؤ ورنہ تم بھی ان کے
مثل سمجھے جاؤ گے میری رائے میں بہتری یہی ہے کہ تم اپنے اس ارادہ پر نظر ثانی کر لو۔ لے
۱۴ جون ۱۹۰۲ء
ہم خدا تعالیٰ کے اسی قانون قدرت کو مانتے ہیں جو قرآن شریف میں
مردوں کا جی اُٹھنا بیان ہوا ہے۔ جو مردہ ایسے ہیں کہ قبر میں رکھے جاتے ہیں اور ان کے
پاس ملائکہ آتے ہیں ۔ اُن کی نسبت قرآن شریف کا یہی فتویٰ ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا
الْمَوْتَ ( الزمر : ۴۳)
مگر برنگ دیگر غیر حقیقی موت میں احیاء بھی ہوتا ہے چنانچہ اس قسم کے واقعات خود ہمارے
ساتھ بھی پیش آئے ہیں چنانچہ مبارک کے متعلق اس قسم کی موتیں فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۲ ء صفحه ۱
سے نہیں اور وہ یہ احیاء ہے جس پر ہم ایمان لاتے ہیں کہ مردہ جی اٹھتا ہے۔
غرض خدا تعالیٰ نے جو قانون باندھا ہے اُسے ہم مانتے ہیں اگر اس پر اعتبار نہ کریں اور یقین نہ
لائیں تو امان اُٹھ جاتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ کا قانون قدرت جو کتاب اللہ میں درج ہے اس پر ہمارا ایمان
ہے اور ہم اس بات پر بھی ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنی صفات کے خلاف نہیں کرتا۔ مثلاً کوئی
کہے کہ خدا تعالیٰ قادر ہے تو کیا خودکشی بھی کر لیتا ہے؟ ہم اس کے جواب میں کہیں گے کہ کبھی نہیں کیونکہ
لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى ( الحشر : ۲۵)
کوئی صفت اس سے منسوب نہیں کر سکتے وہ اپنی صفات قدیمہ کے خلاف نہیں کرتا۔ غرض
احیائے موتی اور قانون قدرت کے متعلق ہمارا یہی مذہب ہے کہ ہم اس احیاء کے قائل ہیں جو قرآن شریف
نے بیان کیا اور وہ قانون قدرت ہمارا امام ہے جو قرآن شریف سے ثابت ہوتا۔ ہوتا ہے۔ یورپ کا فلسفہ اور
اس کی محدود تحقیقا تیں ہمارے لیے رہبر نہیں ہو سکتی ہیں۔
ہم اپنے خدا تعالیٰ پر یہ قوی ایمان رکھتے ہیں کہ وہ اپنے صادق بندہ
اگر وہ آگ میں
ہمارا خدا قادر خدا ہے کو کبھی ضائع نہیں کرتا ۔ رتا ۔ حضرت ابراہیمؑ کی طرح اگر وہ
ڈالا جاوے تو وہ آگ اس کو جلا نہیں سکتی ۔ ہمارا مذہب یہی ہے کہ ایک آگ نہیں اگر ہزار آگ بھی
ہو تو وہ جلا نہیں سکتی ۔ صادق اُس میں ڈالا جاوے تو ضرور بچ جاوے گا ۔ ہم کو اگر اس کام کے مقابلہ
میں جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے آگ میں ڈالا جاوے تو ہمارا یقین ہے کہ آگ جلا نہیں سکے
گی اور اگر شیروں کے پنجرہ میں ڈالا جاوے تو وہ کھا نہ سکیں گے۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ ہمارا خدا وہ
خدا نہیں جو اپنے صادق کی مدد نہ کر سکے بلکہ ہمارا خدا قادر خدا ہے جو اپنے بندوں اور اس کے غیروں
میں ما بہ الامتیا ز رکھ دیتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو پھر دعا بھی ایک فضول تھے ہو۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو دعا
کچھ میں خدا تعالیٰ کی نسبت بیان کرتا ہوں اس کی قوتیں اور طاقتیں اس سے بھی کروڑ در کروڑ درجے
بڑھ کر ہیں جن کو ہم بیان نہیں کر سکتے ۔
ہمارا ایمان ہے کہ اگر قریش مکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ کر آگ میں ڈال دیتے تو وہ
آگ ہرگز ہرگز آپ کو جلا نہیں سکتی تھی ۔ اگر کوئی محض اس بنا پر کہ آگ اپنی تاثیر نہیں چھوڑ تی انکار
کرے تو وہ خبیث اور کافر ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے جب ان سب دشمنوں کو مخاطب کر کے یہ کہہ
د يا فَكِيدُونِي جَمِيعًا (هود : ۵۶) تم سب مکر کر کے دیکھ لو میں اس کو ضرور بچا لوں گا ۔ پھر اگر کوئی
یہ وہم بھی کرے کہ آگ میں ڈالتے تو معاذ اللہ جل جاتے یہ کفر ہے۔ قرآن شریف سچا ہے اور
خدا تعالیٰ کے وعدے سچے ہیں وہ کوئی بھی حیلہ اور فریب آپ کی جان لینے کے لیے کرتے اللہ تعالیٰ
ضرور اُن کے گزند سے محفوظ رکھتا جیسا کہ محفوظ رکھ کر دکھا دیا ۔ خواہ وہ صلیب کا مکر کرتے خواہ
آگ میں ڈالنے کا۔ غرض کوئی بھی کرتے آخر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے وعدے کے موافق
صادق ثابت ہوتے جیسا کہ ہوئے ۔ جس طرف ہم اپنی جماعت کو کھینچنا چاہتے ہیں وہ یہی عظیم الشان
مرحلہ خدا شناسی کا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالی آہستہ آہستہ سب کچھ ہو جاوے گا۔
ہمارے اختیار میں ہو تو ہم فقیروں کی طرح گھر گھر پھر کر خدا تعالیٰ کے سچے دین
تبلیغ کا جوش کی اشاعت کریں اور اس بلاک کرنے والے شرک اور کفر سے جو دنیامیں پھیلا
ہوا ہے لوگوں کو بچالیں۔ اگر خدا تعالیٰ ہمیں انگریزی زبان سکھا دے تو ہم خود پھر کر اور دورہ کر کے
تبلیغ کریں اور اسی تبلیغ میں زندگی ختم کر دیں خواہ مارے ہی جاویں۔
یورپ اور دوسرے ملکوں میں ہم ایک اشتہار شائع مسیح کی قبر کی اشاعت یورپ میں کرنا چاہتے ہیں جو بہت ہ مختصر ایک چھوٹے سے
صفحے کا ہو تا کہ سب اُسے پڑھ لیں ۔ اس کا مضمون اتنا ہی ہو کہ مسیح کی قبر سرینگر کشمیر میں ہے جو
واقعات صحیحہ کی بنا پر ثابت ہو گئی ہے۔ اس کے متعلق مزید حالات اور واقفیت اگر کوئی معلوم کرنا
چاہے تو ہم سے کرلے۔ اس قسم کا اشتہار ہو جو بہت کثرت سے چھپوا کر شائع کیا جاوے۔
حدیث میں آیا ہے مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْءِ
مضر صحت چیزیں مضر ایمان ہیں تو که مالا يغنیہ یعنی اسلام کا حسن ہ بھی ہے کہ يَعْنِيهِ یہ
جو چیز ضروری نہ ہو وہ چھوڑ دی جاوے۔
اسی طرح پر یہ پان ، حقہ، زردہ ( تمباکو) افیون وغیرہ ایسی ہی چیزیں ہیں۔ بڑی سادگی یہ ہے کہ
ان چیزوں سے پر ہیز کرے۔ کیونکہ اگر کوئی اور بھی نقصان اُن کا بفرض محال نہ ہو تو بھی اس سے ابتلا
آجاتے ہیں اور انسان مشکلات میں پھنس جاتا ہے۔ مثلاً قید ہو جاوے تو روٹی تو ملے گی لیکن بھنگ چرس یا
اور منشی اشیاء نہیں دی جاوے گی۔ یا اگر قید نہ ہو کسی ایسی جگہ میں ہو جو قید کے قائم مقام ہو تو پھر بھی
مشکلات پیدا ہو جاتے ہیں۔ عمدہ صحت کو کسی بیہودہ سہارے سے کبھی ضائع کرنا نہیں چاہیے۔ شریعت
نے خوب فیصلہ کیا ہے کہ ان مضر صحت چیزوں کو مضر ایمان قرار دیا ہے اور ان سب کی سردار شراب ہے۔
یہ سچی بات ہے کہ نشوں اور تقوی میں عداوت ہے۔ افیون کا نقصان بھی بہت بڑا ہوتا ہے۔ طبی
طور پر یہ شراب سے بھی بڑھ کر ہے اور جس قدر قوی لے کر انسان آیا ہے اُن کو ضائع کر دیتی ہے۔
منشی الہی بخش اور اُس کے دوسرے رفیق اعتراض کرتے
بید مشک اور کیوڑہ کا استعمال ہیں کہ میں بید مشک اور کیوڑہ کا استعمال کرتا ہوں یا اور
اس قسم کی دوائیاں کھاتا ہوں ۔ تعجب ہے کہ حلال اور طیب چیزوں کے کھانے پر اعتراض کیا جاتا
ہے۔ اگر وہ غور کر کے دیکھتے اور مولوی عبداللہ غزنوی کی حالت پر نظر رکھتے تو میرا مقابلہ کرتے
ہوئے اُن کو شرم آجاتی ۔ مولوی عبد اللہ کو بیویوں کا استغراق تھا اس لیے انڈے اور مرغ کثرت سے
کھاتے تھے۔ یہاں تک کہ اخیر عمر میں شادی کرنا چاہتے تھے ۔ میری شہادت مل سکتی ہے کہ مجھے
کیوڑہ وغیرہ کی ضرورت کب پڑتی ہے۔ میں کیوڑہ وغیرہ کا استعمال کرتا ہوں جب دماغ میں
اختلال معلوم ہوتا ہے یا جب دل میں سنج ہوتا ہے۔ خدائے وحدہ لا شریک جانتا ہے کہ بجز اس کے
مجھے ضرورت نہیں پڑتی۔ بیٹھے بیٹھے جب بہت محنت کرتا ہوں تو یکدفعہ ہی دورہ ہوتا ہے۔ بعض وقت
ایسی حالت ہوتی ہے کہ قریب ہے کہ غش آجاوے اس وقت علاج کے طور پر استعمال کرنا پڑتا ہے
اور اسی لیے ہر روز باہر سیر کو جاتا ہوں ۔
مگر مولوی عبد اللہ جو کچھ کرتے تھے یعنی مرغ ، انگور، انڈے وغیرہ جو استعمال کرتے تھے اس کی
وجہ کثرت ازدواج تھی اور کوئی سبب نہ تھا۔ انبیاء علیہم السلام ان چیزوں کو استعمال کرتے تھے مگر وہ خدا
کی راہ میں فدا تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی گھبراتے تھے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
کی ران پر ہاتھ مار کر کہتے کہ اے عائشہ ہم کو راحت پہنچا۔ آنحضرت کے لیے تو سارا جہان دشمن تھا۔
پھر اگر اُن کے لیے کوئی راحت کا سامان نہ ہو تو یہ خدا کی شان کے ہی خلاف ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی
حکمت ہوتی ہے کہ جیسے کافور کے ساتھ دو چار مرچیں رکھی جاتی ہیں کہ اُڑ نہ جاوے۔
اللہ تعالیٰ جو کچھ کرتا ہے وہ تعلیم اور تربیت کے لیے کرتا ہے چونکہ شوکت
اسلام کا آئندہ غلبہ کا زمانہ دیر تک رہتا ہے اور اسلام کی قوت اور شوکت صدیوں تک رہی
اور اُس کے فتوحات دور دراز تک پہنچے۔ اس لیے بعض احمقوں نے سمجھ لیا کہ اسلام جبر سے پھیلا یا
گیا۔ حالانکہ اسلام کی تعلیم ہے لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة: ۲۵۷)
اس امر کی صداقت کو ظاہر کرنے کے لیے اسلام جبر سے نہیں پھیلا اللہ تعالیٰ نے خاتم الخلفاء کو پیدا کیا
اور اس کا کام يَضَعُ الْحَرْبَ رکھ کر دوسری طرف لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (الصف : ۱۰) قرار دیا۔
یعنی وہ اسلام کا غلبہ مللِ بالکہ پر حجت اور براہین سے قائم کرے گا اور جنگ و جدال کو اُٹھا دے گا وہ
لوگ سخت غلطی کرتے ہیں جو کسی خونی مہدی اور خونی مسیح کا انتظار کرتے ہیں۔
اسلام کا سب سے بڑا اور عظیم الشان معجزہ جس کی نظیر کہیں نہیں اسلام کا عظیم الشان اعجاز مل سکی وہ اس کی حقانیت اور روشنی ہے وہ سی پہلو سے شرمندہ مل سکتی وہ اس کی
نہیں ہوتا۔ تمام حقائق اور صداقتیں اسلام میں موجود ہیں۔ ہر ایک پہلو سے کامل ۔سب کے حملوں کا
جواب دیتا ہے اور دوسروں پر ایسا حملہ کرتا ہے کہ اس کا جواب نہیں ہو سکتا۔
ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اس کی عمر دراز ہولیکن بہت ہی کم ہیں وہ لوگ جنہوں
درازی عمر کا راز نے کبھی اس اصول اور طریق پرغور کی ہو جس سے انسان کی عمر دراز ہو۔
قرآن شریف نے ایک اصول بتایا ہے وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد : ١٨)
یعنی جو نفع رساں وجود ہوتے ہیں اُن کی عمر دراز ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو درازی عمر کا
وعدہ فرمایا ہے جو دوسرے لوگوں کے لیے مفید ہیں ۔ حالانکہ شریعت کے دو پہلو ہیں ۔ اوّل خدا تعالیٰ
کی عبادت ۔ دوسرے بنی نوع سے ہمدردی ۔ لیکن یہاں یہ پہلو اس لیے اختیار کیا ہے کہ کامل عابد
وہی ہوتا ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے ۔ پہلے پہلو میں اوّل مرتبہ خدا تعالیٰ کی محبت اور توحید کا ہے۔
اس میں انسان کا فرض ہے کہ ہے کہ دوسروں کو نفع پہنچائے اور اور اس کی صورت یہ ہے۔ اُن کو خدا کی محبت پیدا
کرنے اور اس کی توحید پر قائم ہونے کی ہدایت کرے جیسا کہ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ( العصر : ۴) سے
پایا جاتا ہے۔ انسان بعض وقت خود ایک امر کو سمجھ لیتا ہے لیکن دوسرے کو سمجھانے پر قادر نہیں ہوتا۔
اس لیے اُس کو چاہیے کہ محنت اور کوشش کر کے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاوے۔ ہمدردی خلائق یہی
ہے کہ محنت کر کے دماغ خرچ کر کے ایسی راہ نکالے کہ دوسروں کو فائدہ پہنچا سکے تا کہ عمر دراز ہو۔
أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ کے مقابل پر ایک دوسری آیت ہے جو دراصل اس وسوسہ کا جواب ہے کہ عابد
کے مقابل نفع رساں کی عمر زیادہ ہوتی ہے اور عابد کی کیوں نہیں ہوتی ؟ اگر چہ میں نے بتایا ہے کہ
کامل عابد وہی ہوسکتا ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے لیکن اس آیت میں اور بھی صراحت ہے اور وہ
آیت یہ ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) یعنی ان لوگوں کو کہہ دو کہ اگر تم
لوگ رب کو نہ پکا رو تو میرا رب تمہاری پرواہی کیا کرتا ہے یا دوسرے الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ
وہ عابد کی پروا کرتا ہے۔ وہ عابد زاہد جن کی بابت کہا جاتا ہے کہ وہ بنوں اور جنگلوں میں رہے اور
تارک الدنیا تھے ہمارے نزدیک وہ بودے اور کمزور تھے کیونکہ ہمارا مذہب یہ ہے کہ جو شخص اس
حد تک پہنچ جاوے کہ اللہ اور اس کے رسول کی کامل معرفت ہو جاوے وہ کبھی خاموش رہ سکتا ہی
نہیں ۔ وہ اس ذوق اور لذت سے سرشار ہو کر دوسروں کو اس سے آگاہ کرنا چاہتا ہے۔
حکمت ایمانیاں راہم بخواں
یقین ایک ایسی شے ہے جو انسان کو ایک قوت اور شجاعت
عطا کرتا ہے۔ یقین معلومات سے بڑھتا ہے اور جب
معلومات وسیع ہوں تو یقین کی قوت سے ایک ماتحت اپنے افسر کے سامنے اپنے مقصد کو بیان کرنے
سے نہیں ڈرتا لیکن اگر معلومات کم ہوں تو یقین میں بھی ایک قسم کی کمزوری ہوگی اور پھر خواہ وہ افسر
بھی ہو تو اسے بھی دینا پڑتا ہے۔
یہ صحیح بات ہے کہ زندگی اور طاقت تب پیدا ہوتی ہے جب پورا علم ہو۔ اس وقت انسان اپنے آپ کو
مشکلات میں ڈالتا ہوا بھی پروا نہیں کرتا ۔ جیسے صحابہ جو یقین اور معرفت کے نور سے بھر کر دل
میں ایک قوت اور شجاعت رکھتے تھے وہ بادشاہوں کے سامنے کس دلیری سے جابولے۔ یقین ایسی
چیز ہے جو موت کو بھی آسان کر دیتا ہے۔ اسی لیے شہادت کی موت سہل اور آسان ہے ۔
اگر ایک پکے مسلمان کو قتل کی دھمکی دی جاوے تو وہ قتل اس کو سہل معلوم ہوگا۔ یقین ایک روحانی
مسکن ہے۔
شہادت کی موت والا دنیا اور طولِ امل کو طاق پر رکھ دیتا ہے۔ غرض انسان کو یقین حاصل کرنا
چاہیے۔ اس سے ۔ اس سے پہلے کہ وہ فلسفہ اور طبیعات میں ترقی کرے۔
اے کہ خواندی حکمت یونانیاں
حکمت ایمانیاں را هم بخواں
جس نے حکمت ایمان نہیں پڑھی وہ مردہ پرست ہی رہا۔
جوں جوں انسان بڑھا ہوتا جاتا ہے دین کی طرف ہر نیادن موت کے قریب کرتا ہے بے پروائی کرتا جاتا ہے۔ یہ فس کا دھوکہ او سخت
غلطی ہے جو موت کو دور سمجھتا ہے۔ موت ایک ایسا ضروری امر ہے کہ اس سے کسی صورت میں بیچ
نہیں سکتے اور وہ قریب ہی قریب ہے ہر ایک نیا دن موت کے زیادہ قریب کرتا جاتا ہے۔ میں نے
دیکھا ہے کہ بعض آدمی اوائل عمر میں بڑے نرم دل تھے۔ لیکن آخر عمر میں آکر سخت ہو گئے ۔ ایسا
کیوں ہوتا ہے؟ نفس دھوکہ دیتا ہے کہ موت ابھی بہت دور ہے۔ حالانکہ بہت قریب ہے۔ موت کو
قریب سمجھوتا کہ گناہوں سے بچو۔
خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا۔ این در گهر مادر گه نومیدی نیست انسان اگر سچے دل سے اخلاص لے کر رجوع کرے تو
وہ غفور رحیم ہے اور تو بہ کو قبول کرنے والا ہے۔ یہ سمجھنا کہ کس کس گنہگار کو بخشے گا خدا تعالیٰ کے حضور
سخت گستاخی اور بے ادبی ہے۔ اس کی رحمت کے خزانے وسیع اور لا انتہا ہیں ۔ اس کے حضور کوئی کمی
نہیں ۔ اس کے دروازے کسی پر بند نہیں ہوتے ۔ انگریزوں کی نوکریوں کی طرح نہیں کہ اتنے
تعلیم یافتہ کو کہاں سے نوکریاں ملیں ۔ خدا کے حضور جس قدر پہنچیں گے سب اعلیٰ مدارج پائیں گے۔
یہ یقینی وعدہ ہے ۔ وہ انسان بڑا ہی بد قسمت اور بد بخت ہے جو خدا تعالیٰ سے مایوس ہو اور اس کی نزع
کا وقت غفلت کی حالت میں اس پر آجاوے۔ بے شک اس وقت دروازہ بند ہو جاتا ہے۔
لو
یاد رکھو لغزش ہمیشہ نادان کو آتی ہے۔ شیطان کو جو علم نور ہے اور جہالت حجاب اکبر فروش آتی وہ علم کی وجہ سے نہیں بلکہ نادانی سے
آئی ۔ اگر وہ علم میں کمال رکھتا تو لغزش نہ آتی ۔ قرآن شریف میں علم کی مذمت نہیں بلکہ اِنَّمَا يَخْشَی
اللهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر: (۲۹) ہے ۔ اور نیم ملاں خطرہ ایمان مشہور مثل ہے۔ پس میرے
مخالفوں کو علم نے ہلاک نہیں کیا بلکہ جہالت نے ۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو فرما یا قُلْ رَبِّ زِدْنِي
عِلْمًا (طه : ۱۱۵) پس اگر علم کوئی معمولی اور چھوٹی سی چیز ہوتی تو یہ دعا آپ کو تعلیم نہ کی جاتی ۔ اور پھر
فرما یا مَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا (البقرة : ۲۷۰ ) غرض ساری سعادتیں علم صحیح کی :
تحصیل میں ہیں یہ جس قدر لوگ نصرانی ہوئے ہیں وہ جہالت کے سبب ہوئے ۔ اگر علم کامل ہوتا تو ۔
انسان کو خدا نہ بناتے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جہنمی کہیں گے لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي
أَصْحُبِ السَّعِيرِ (الملك : 11 ) ۔ یہ جو کہتے ہیں الْعِلْمُ الْحِجَابُ الْأَكْبَرُ یہ غلط ہے ۔ الْجَهْلُ
الْحِجَابُ الأَكْبَر ۔ علم نور ہے وہ حجاب نہیں ہو سکتا بلکہ جہالت حجاب اکبر ہے۔ خدا کا نام علیم ہے
اور پھر قرآن میں آیا ہے الرَّحْمنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ (الرحمن : ۲ ، (۳) اسی لیے ملائکہ نے کہالا عِلْمَ لَنا ۲،
إِلَّا مَا عَلَّمْتَنا (البقرة : ٣٣) مختصر یہ کہ یاد رکھو کہ ساری زہریں نادانی میں ہیں ۔ جہالت سچ مچ
ایک موت ہے۔ تمام اطباء اور ڈاکٹر اور دوسرے لوگ جو غلطی کھاتے ہیں وہ قصور علم کی وجہ سے
کھاتے ہیں۔ انبیاء علم لے کر آتے ہیں جب دنیا میں ظلمت چھا جاتی ہے اور مخلوق شیطان ہو جاتی ہے
اور خدا تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں رہتا اس وقت خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو تجدید کے لیے بھیجتا ہے۔ ہے
موت کے متعلق ایک دن حضرت مسیح موعود موت مومن کے لیے خوشی کا باعث ہے علیہ السلام نے فرمایا۔
موت سے نہیں ڈرنا چاہیے مگر خدا کے غضب سے بچنا چاہیے کیونکہ موت تو بہر حال آنے والی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۲ تا ۴
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۲
موت نہیں ملتی مگر جو خدا کے دین کے خادم ہوں، اعلائے کلمۃ اللہ چاہتے ہوں ان کی عمر دراز کی
جاتی ہے۔ جو اپنی زندگی کھانے پینے تک محدود رکھتے ہیں ان کا خدا ذمہ وار نہیں ۔
موت مومن کے لیے خوشی کی باعث ہے کیونکہ وہ ایک مرکب ہے جو دوست کو دوست کے پاس
پہنچاتی ہے۔
قرب الہی کے حصول کی دو چیزیں ہیں۔ اول سچا ایمان ۔ دوم اعمالِ صالحہ عیسائی مذہب میں
دونوں باتیں نہیں ہیں۔ اصول ایمان کی جگہ کفارہ نے لے لی اور اس کے ساتھ ہی اعمال صالحہ حذف
ہوئے۔ کیونکہ ضرورت نہ رہی۔ کے
عبادت کے دو حصے تھے۔ ایک وہ جو انسان اللہ تعالیٰ سے ڈرے جو ڈرے نے
اسلامی عبادات کا حق ہے۔ خدا تعالی کا خوف انسان کو پاکیزگی کے چشمہ کی طرف
لے جاتا ہے اور اس کی روح گداز ہو کر الوہیت کی طرف بہتی ہے اور عبودیت کا حقیقی رنگ اس
میں پیدا ہو جاتا ہے۔
دوسرا حصہ عبادت کا یہ ہے کہ انسان خدا سے محبت کرے جو محبت کرنے کا حق ہے اسی لیے فرمایا
ہے وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ (البقرۃ: ۱۶۶) اور دنیا کی ساری محبتوں کو غیر فانی اور آنی سمجھ کر حقیقی
محبوب اللہ تعالیٰ ہی کو قرار دیا جاوے۔
یہ دو حق ہیں جو اللہ تعالیٰ اپنی نسبت انسان سے مانگتا ہے ان دونوں قسم کے حقوق کے ادا کرنے
لیے یوں تو ہر قسم کی عبادت اپنے اندر ایک رنگ رکھتی ہے مگر اسلام نے دو مخصوص صورتیں عبادت
کے
کی اس کے لیے مقرر کی ہوئی ہیں۔
خوف اور محبت دو ایسی چیزیں ہیں کہ بظاہر ان کا جمع ہونا بھی محال نظر آتا ہے کہ ایک شخص جس
سے خوف کرے اس سے محبت کیوں کر کر سکتا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ کا خوف اور محبت ایک الگ رنگ رکھتی
ہے۔ جس قدر انسان خدا کے خوف میں ترقی کرے گا اسی قدر محبت زیادہ ہوتی جاوے گی۔ اور جس قدر
محبت الہی میں وہ ترقی کرے گا اسی قدر خدا تعالیٰ کا خوف غالب ہو کر بدیوں اور برائیوں سے نفرت
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۲ ء صفحه ۸