یکم اگست ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دلا کر پاکیزگی کی طرف لے جائے گا۔
جلد سوم
پس اسلام نے ان دونوں حقوق کو پورا کرنے کے لیے ایک صورت نماز کی رکھی جس میں خدا کے
خوف کا پہلو رکھا ہے اور محبت کی حالت کے اظہار کے لیے حج رکھا ہے۔ خوف کے جس قدر ارکان ہیں
وہ نماز کے ارکان سے بخوبی واضح ہیں کہ کس قدر تذلیل اور اقرار عبودیت اس میں موجود ہے اور حج میں
محبت کے سارے ارکان پائے جاتے ہیں بعض وقت شدت محبت میں کپڑے کی بھی حاجت
نہیں رہتی۔ عشق بھی ایک جنون ہوتا ہے۔ کپڑوں کو سنوار کر رکھنا یہ عشق میں نہیں رہتا۔ سیالکوٹ میں
ایک عورت ایک درزی پر عاشق تھی۔ اسے بہتیرا پکڑ کر رکھتے تھے وہ کپڑے پھاڑ کر چلی آتی تھی۔
غرض یہ نمونہ جو انتہائے محبت کا لباس میں ہوتا ہے وہ حج میں موجود ہے۔ سر منڈا یا جاتا ہے۔ دوڑتے
ہیں۔ محبت کا بوسہ رہ گیا وہ بھی ہے جو خدا کی ساری شریعتوں میں تصویری زبان میں چلا آیا ہے پھر
قربانی میں بھی کمال عشق دکھایا ہے۔ اسلام نے پورے طور پر ان حقوق کی تکمیل کی تعلیم دی ہے۔
نادان ہے وہ شخص جو اپنی نابینائی سے اعتراض کرتا ہے۔ لے
یکم اگست ۱۹۰۲ء
له
بعد نماز مغرب حضرت مسیح موعود حسب معمول تشریف فرما ہوئے ۔ دار الامان کی ایک شام سید ناصر شاہ صاحب جموں سے تشریف لائے تھے اور کئی سال
بعد آئے تھے وہ پاؤں دبانے لگے ۔ آپ نے فرمایا کہ
آپ بیٹھ جائیے“
سید صاحب جوش ارادت اور حسنِ عقیدت کی وجہ سے چاہتے تھے کہ دیر تک قدم مبارک کو دباتے
رہیں۔ آپ نے پھر کمال لطف اور پیار سے فرمایا کہ
آپ بیٹھ جائیں الْأَمْرُ فَوْقَ الْأَدَبِ
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۳

یہ سن کر سید صاحب او پر شہ نشین پر بیٹھ گئے۔
جناب مولا نا مولوی عبد الکریم صاحب نے استفسار کیا کہ آج جناب نے کیا لکھا ہے۔ مولا نا ممدوح کی
غرض اس قسم کے استفسار سے محض ایک تحریک کرنا ہوتی ہے کہ حضرت امام کچھ بطور خلاصہ بیان فرمادیں ۔
فرمایا ۔ آج تو میں پچھلا مسودہ دیکھتا رہا کیونکہ کا تب لکھ رہا ہے۔
اس پر مولوی عبد الکریم صاحب نے پھر قصیدوں کی بابت دریافت کیا جو حضرت حجۃ اللہ اس کتاب
کے ساتھ منضم فرماویں گے۔
فرمایا۔ وہ آخر میں لگائے جائیں گے ۔ نثر میں اس کے تداخل کی ضرورت نہیں ۔ اس لیے بعد گے۔
ہی میں ان کو پورا کروں گا۔
لمسیح فرمایا ۔ فیصلہ بہت ہی آسان تھا اگر یہ لوگ فیصلہ کرنے والے ہوتے ۔ اب ان کو اعجازات کیا معلوم ہے کہ جب میں عربی لکھتا ہوں تو کس طرح افواج کی طرح الفاظ اور
فقرے سامنے کھڑے ہوتے ہیں ۔ ہاں ان کو پتہ لگ جاتا اگر یہ مقابلہ کرتے اور کچھ لکھنے کے لیے
قلم اٹھاتے ۔ یہ جو سرقہ کا بیہودہ الزام لگاتے ہیں ہماری طرف سے ان کو اجازت ہے کہ ساری دنیا
کی کتابوں سے سرقہ کر لیں ۔ مگر جب علمی مضمون کو ادا ہی نہیں کر سکتے اور معارف سے آگاہ ہی نہیں تو
نرے الفاظ اور جملوں کے سرقہ سے کیا ہوگا ۔ الفاظ کو معانی کے تابع علمی رنگ میں کسی مضمون کو یہ
لوگ ہر گز لکھ نہیں سکتے تو وہی مثال ہے کہ ایک شخص معمار ہو اور اینٹیں چرا کر جمع کرلے اور بس۔ مگر
محض اینٹیں چرانے سے تو عمارت تیار نہیں ہو سکتی ۔ سرقہ کا الزام تو حریری پر بھی لگایا گیا۔ یہ لوگ
الفاظ کا تتبع کرتے ہیں، مضمون کا نہیں کر سکتے ۔ چنانچہ حریری کی بابت بھی مشہور ہے کہ جب اسے
ایک اظہار لکھنے کے لیے کہا گیا تو نہ لکھ سکا۔ یہ قرآن شریف ہی کا معجزہ ہے کہ عبارت بھی فصیح و بلیغ
ایسی ہے کہ اس کی نظیر نہیں مل سکتی اور مضامین بھی عالی اور علمی ہیں ۔
اس پر مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے عرض کی کہ حضور ایک بار میرے دل میں آیا کہ
میں کوشش کر کے مقامات حریری کی طرح مستبع عبارت میں فرضی قصے لکھ سکتا ہوں ۔ آخر یہ کہ بات کھل گئی
کہ الفاظ اپنے اغراض کے ماتحت کر کے افسانے لکھ لینے آسان ہیں مگر حقائق و معارف اور واقعات

فصیح و بلیغ عبارت میں لکھنا قریب محال ہے۔
فرمایا ۔ یہی تو معجزہ قرآن شریف کا ہے۔
پھر اسی سلسلہ کلام میں فرمایا کہ
جلد سوم
فیصلہ کی کیسی آسان راہ تھی ۔ یہ جو مشہور کرتے ہیں کہ گولڑی کے مقابلے میں لاہور نہ آئے۔ ہم
نے کہا تھا کہ تفاؤل کے طور پر قرآن کہیں سے کھول کر اس کی تفسیر بالمقابل لکھنی چاہیے۔ اس کا جواب
اس وقت گولڑی نے یہ دیا کہ پہلے عقائد پر تقریر کر کے مولوی محمد حسین کا فیصلہ مان لو۔ اگر وہ کہہ دے
کہ یہ عقیدہ غلط ہے تو معاً میرے ہاتھ پر بیعت کر لو۔ پھر تفسیر لکھ لو ۔ اب بتاؤ یہ کیا فیصلہ ہوا۔ اس پر
کہتے ہیں کہ لاہور نہیں آئے
حضرت حکیم الامت نے سید علی حائری لاہوری شیعہ کے رسالہ کا ذکر کیا کہ اس میں حضرت امام حسین کی
فضیلت پر بحث کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بارہ امام نورا الہی سے پیدا ہوئے تھے۔ جس کا ظاہری ثبوت یہی
ہے کہ ان کا سایہ نہ تھا۔ پس جبکہ وہ نور الہی سے بنے تھے تو پھر ان پر کسی کو فضیلت کیسی ! اور پھر لکھا ہے کہ
قرآن شریف کی چودہ منزلیں ہیں ۔ یہ تقسیم اپنے طور پر کی ہے کہ لوح محفوظ پر آیا۔ پھر جبرائیل کے پاس،
علیٰ ہذا القیاس۔ اس پر حضرت حجتہ اللہ نے فرمایا کہ
کیا چودھویں منزل یہ نہیں لکھی کہ آخر حضرت عثمان کے پاس محرف مبدل ہو گیا۔ چودھویں
منزل تو ان کے اعتقاد کے موافق یہی ہوگی نہ۔
اور مدینہ منورہ سے کربلا ۱۴ منزل ہیں۔ اس سے حضرت حسین کی فضیلت قرآن سے ثابت
ہو گئی ۔ غرض اس قسم کے لغویات اس میں بھرے ہیں۔ اور ایک جگہ باپ کی کتاب ہی ثبوت کے لیے
کافی قرار دے دی ہے۔
اور ایک مقام پر لکھا ہے کہ غایت المقصود پڑھ کر اتنے ہزار مرزائی مومن ہو گئے ۔
اس پر مفتی محمد صادق صاحب نے عرض کی کہ گولڑی کہتا ہے کہ میری کتاب پڑھ کر اتنے ہزار نے
تو بہ کی یہ عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو تعداد کم بتاتے ہیں اور پھر ہزاروں نکل کر ان میں بھی شامل

ہو جاتے ہیں اور ختم نہیں ہوتے ۔
حضرت حجۃ اللہ نے ہنس کر فرمایا۔
جلد سوم
یہ عجیب حساب ہے جو سمجھ میں نہیں آتا کہ اس کا کیا نام رکھا جاوے۔ اربعہ ہے یا کیا کہ جس قدر کم
ہوتے جاویں وہ بڑھتے جاویں
حضرت اقدس نے ضمنا ایڈیٹر الحکم سے خطاب کر کے اشاعت السنۃ کے متعلق دریافت فرمایا کہ
ابھی شائع ہوا یا نہیں۔
عرض کی گئی کہ اشتہار اشاعت کے بعد کچھ معلوم نہیں ہوا۔ اسی کے ضمن میں دہلی کے ایک پنجابی
کا تب والے اخبار کا ذکر ایڈیٹر نے کیا کہ اس میں ایک نوٹ لکھ کر گو یا ۱۸ مختلف مقامات پر نالش کی دھمکی
دی ہے۔
پھر ماسٹر عبدالرحمن صاحب نے ایک
رؤیا ہمت اور استعداد کے مطابق ہوتی ہے لڑکے کا خواب جلایا۔ حضرت اقدسن
نے فرمایا کہ
ہر شخص کی خواب اس کی ہمت اور استعداد کے موافق ہوتی ہے۔ معبرین نے یہی لکھا ہے۔
ضمناً میاں جان محمد صاحب مرحوم امام مسجد قادیان کی ایک رؤیا کا تذکرہ فرمایا۔
پھر فرمایا۔ خدا تعالیٰ کا فیضان ظرف اور استعداد کے موافق ہوتا ہے۔ خدا تو ایک ہی ہے۔ لیکن
جیسے روشنی صاف اور روشن چیز پر جیسے شیشہ ہے بہت صفائی سے پڑتی ہے اسی طرح پر خدا تعالیٰ کے
فیضان کا حال ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمت بہت ہی بلند تھی اس لیے قرآن شریف
جیسا کلام آپ پر نازل ہوا۔ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کی صاف تصویر نظر آتی ہے۔ اور اور کتابوں
میں دھندلی سی روشنی پڑتی ہے۔ مسیح ہی کو دیکھ لو کہ اسرائیل کی قوم پیش نظر ہے۔ مگر قرآن شریف
کسی خاص قوم کو خطاب نہیں کرتا ۔ شروع ہی سے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة: ۲) کہتا ہے اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیسی بلند ہمت اور عام دعوت ہے کہ کہتے ہیں يَاأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ
اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) مگر انجیل میں اسرائیل ہی کا ذکر ہے جو پیشگوئیاں ہیں وہ بھی

ان ہی کے متعلق ہیں۔ اسی سبب سے یہودیوں کو ٹھوکر لگی اور خدا کے وعدوں کے مصداق اپنی ہی
قوم کو سمجھ کر تمام قوموں سے بے تعلق اور غافل ہو گئے اور خدا کے وعدوں کے ایفاء کی آخری منزل
اسی دنیا کو خیال کر کے قیامت سے بے خبر اور بہتیرے منکر ہو گئے ۔
فرمایا ۔ ہمت بلند ہونی چاہیے۔ چنانچہ لکھا ہے۔ ہمت بلند دار کہ دادار کردگار ۔
ان باتوں میں ہی اذان ہوگئی ۔ حضرت امام علیہ الصلوۃ والسلام نماز کے لیے اٹھے اور بعد نماز
تشریف لے گئے ۔
انبیاء کی بعثت کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر انبیاء کی بعثت کی اصل غرض ایسا ایمان پیدا کر یہ ایسا ایمان پیدا کریں جو اعمالِ صالحہ کی قوت عطا کرتا ہے
اور گناہ سوز فطرت پیدا کرتا ہے کیونکہ اعمال صالحہ کبھی نہیں ہو سکتے ہیں جب تک اللہ تعالیٰ پر سچا ایمان
اور معرفت پیدا نہ ہو۔ ہر ایک عمل معرفت صحیح اور عرفانِ کامل کے بعد اعمالِ صالحہ کی مد میں آتا ہے۔
لوگ جو کچھ اعمال صالحہ کرتے ہیں یا صدقات و خیرات کرتے ہیں یہ رسم اور عادت کے طور پر کرتے
ہیں اُس معرفت کا نتیجہ نہیں ہوتے جو ایمان علی اللہ کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ چونکہ دنیا کی نیکیاں اور
بظاہر اعمال صالحہ رسم اور عادت کے طور پر ہوتے ہیں اور دنیا خدا شناسی اور خدارسی کے مقاموں سے
دور ہوتی ہے اس لیے اللہ تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کو مبعوث فرماتا ہے جو آ کر دنیا کو خدا تعالیٰ پر ایمان
لانے کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں ۔ باقی تمام امور اسی ایمان کا نتیجہ ہوتے ہیں اس لیے اصل
غرض انبیاء کے بعثت کی یہی ہوتی ہے کہ وہ انسان کو اس کی زندگی کے اصل منشا عبودیت تامہ سے
آگاہ کریں اور خدا تعالیٰ پر عرفان بخش ایمان لانے کی تعلیم دیں۔
انبیاء علیہم السلام تھوڑے ہوتے ہیں اور اپنے اپنے وقت پر آیا کرتے
كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ ہیں ۔ اس لیے اللہ تعالی نے تمام دنیا کو رسم اور عادت سے نجات دینے
اور سچا اخلاص اور ایمان حاصل کرنے کی یہ راہ بتائی ہے کہ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة: ١١٩ ) ۔ یہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۹، ۱۰

سچی بات ہے اس کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے کہ جس نے نبی کی اطاعت کی اس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کا
حق ادا کر دیا۔ رسم اور عادت کی غلامی سے انسان اسی وقت نکل سکتا ہے جب وہ عرصہ دراز تک
صادقوں کی صحبت اختیار کرے اور اُن کے نقش قدم پر چلے۔
یہ جو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے مَا يَا
مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ النَّاسَ فَيَنَنْتُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸)
حقیقت یہی ہے کہ جو شخص دنیا کے لیے نفع رساں ہو اس کی عمر دراز کی جاتی ہے۔ اس پر جو یہ اعتراض
کیا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چھوٹی تھی ۔ یہ اعتراض صحیح نہیں ہے۔ اوّل اس لیے کہ
انسانی زندگی کا اصل منشا اور مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حاصل کر لیا۔ آپ دنیا میں اس وقت
آئے جب کہ دنیا کی حالت بالطبع مصلح کو چاہتی تھی اور پھر آپ اُس وقت اُٹھے جب پوری کامیابی اپنی مصلح اور پھر
رسالت میں حاصل کر لی۔ اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة:۴) کی صدا کسی دوسرے آدمی کو نہیں
آئی اور إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ( النصر : ٢، ٣)
پوری کامیابی کا نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا اب جس حال میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پورے طور پر کامیاب ہو کر اُٹھے پھر یہ کہنا کہ آپ کی عمر تھوڑی تھی سخت غلطی ہے۔ اس کے علاوہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے برکات اور فیوض ابدی ہیں اور ہر زمانہ میں آپ کے فیوض کا دروازہ
گھلا ہوا ہے ۔ اس لئے آپ کو زندہ نبی کہا جاتا ہے اور حقیقی حیات آپ کو حاصل ہے طول عمر کا
جو مقصد تھا وہ حاصل ہو گیا اور اس آیت کے موافق آپ ابدالآباد کے لئے زندہ رہے۔
۔
مسیح علیہ السلام کی وفات پر دوز بر دست گواہیاں مسیح علیہ السلام کی وفات کے دو گواہ علاوہ اور گواہوں کی شہادت کے موجود ہیں
جن کا انکار ہرگز نہیں ہو سکتا۔ اوّل خدا تعالیٰ کی شہادت جس نے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ
الی (ال عمران: ۵۶ ) فرمایا ہے اور پھر دوسری شہادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت کی ہے۔
آپ نے یحییٰ علیہ علیہ السلام کے ساتھ حضرت مسیح کو دیکھا۔ اب ان دو گواہوں کے خلاف یہ کہنا ہے کہ

وہ زندہ ہے کہاں تک صحیح ہو سکتا ہے؟
جلد سوم
رجوع کا لفظ صعود کے بعد ہوتا ہے پھر جو لوگ مسیح کے مع وجود عنصری آسمان پر چڑھنے کو ثابت
کرتے ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ مسیح کا رجوع ثابت کریں کیونکہ نزول کے لیے صعود لازم نہیں ہے۔
یث میں آیا ہے کہ صوم وصلوٰۃ سے درجہ نہیں ملتا بلکہ اس بات - اس بات سے جو انسان صدق و وفا کے دل میں ہے یعنی صدق و وفا۔ خدا یہی چاہتا ہے کہ عمل صالح ہو اور اس کا
اخفاء ہو ریا کاری نہ ہو ۔ صدق بڑی چیز ہے اس کے بغیر عمل صالح کی تکمیل نہیں ہوتی ۔ خدا تعالیٰ
اپنی سنت نہیں چھوڑتا اور انسان اپنا طریق نہیں چھوڑنا چاہتا۔ اس لیے فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا
فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠) ۷) خدا تعالیٰ میں ہو کر جو مجاہدہ کرتا۔ ہو کر جو مجاہدہ کرتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ اپنی
راہیں کھول دیتا ہے۔
بت پرست بھی وجودیوں کی طرح اپنے بتوں کو مظاہر ہی مانتے ہیں ۔
وحدت الوجود قرآن شریف اس مذہب کی تردید کرتا ہے۔ وہ شروع ہی میں یہ کہتا ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ اگر مخلوق اور خالق میں کوئی امتیاز نہیں بلکہ دونوں برابر اور ایک ہیں تو
رَبِّ الْعَلَمِينَ نہ کہتا۔ اب عالم تو خدا تعالیٰ میں داخل نہیں ہے کیونکہ عالم کے معنے ہیں مَا يُعْلَمُ بِهِ
اور خدا تعالیٰ کے لیے ہے لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ (الانعام : ۱۰۴) ۔
موجودات کو جو وہ عین اللہ کہتے ہیں یہ بالکل غلط ہے۔ قرآن شریف نے عین اور غیر کی کوئی
بحث نہیں کی، محی الدین ابن عربی سے جو منسوب کرتے ہیں کہ اس نے لکھا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ
الَّذِي خَلَقَ الْأَشْيَاءَ وَهُوَ عَيْنُهَا یہ بات صحیح نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لا تَقْفُ مَا لَيْسَ خداتع
لك به علم ( بنی اسر آءیل: ۳۷) جب انسان کو کچھ بھی خبر نہیں پھر بتاؤ کہ غیب کہاں رہی۔ یہ تو پکی بات
ہے کہ صفات کسی چیز کے اس سے الگ نہیں ہوتے خواہ وہ کہیں چلی جاوے۔ پانی کو خواہ لندن
لے جاؤ آخر وہ پانی رہے گا۔ جب انسان خدا ہو تو اس کی صفات اس سے کیوں الگ ہونے لگیں
خواہ کسی حالت میں ہو۔

استحالہ کے ساتھ اس کے صفات معدوم ہو جاتے ہیں۔ ہر ایک چیز کا بقا تو اس کے صفات ہی کے
ساتھ ہے۔ اگر ایک پھول کے صفات اُس کے ساتھ نہیں تو وہ پھول کیوں کر ہو سکتا ہے۔ پس اگر انسان
خدا ہے تو پھر اس کی خدائی کے صفات اس کے ساتھ ہونے ضروری ہیں۔ اگر صفات نہیں تو پھر نادانی
سے اُسے خدا بنایا جاتا ہے۔ انسان ایسی ایسی مصیبتوں اور مشکلات میں گرفتار ہوتا ہے کہ ٹکریں مارتا
پھرتا ہے اور ایسا سرگردان ہوتا ہے کہ کچھ پتہ نہیں لگتا ہزاروں آرزوئیں اور تمنائیں ایسی ہوتی ہیں کہ
پوری ہونے میں نہیں آتیں۔ کیا خدا تعالیٰ کے ارادے بھی اس قسم کے ہوتے ہیں کہ پورے نہ ہوں ۔
اس کی شان تو یہ ہے اِذا ارادت إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ( ليس : ۸۳ ) -
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ جو انسان کو اپنے ارادوں میں نامراد کرتا ہے۔ وہ کوئی الگ
اور طاقتور ہستی ہے اگر دونوں ایک ہوتے تو یہ نامرادی نہ ہونے پاتی۔ یہ باتیں قرآن شریف کی تعلیم
کے صریح خلاف ہیں اور خدا تعا اور خدا تعالیٰ کے حضور خطرناک گستاخی کی باتیں ہیں ۔ اس فتس لی باتیں ہیں۔ اس قسم کے اعتراض کرنا
کہ پھر دنیا کہاں سے بنائی۔ بے ادبی ہے۔ جب خدا تعالیٰ کو قادر مان لیا پھر ایسے اعتراض کیوں کیے
جاویں۔ آریہ بھی اس قسم کے اعتراض کیا کرتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کو اپنی قوت اور طاقت کے پیمانہ سے
نا پنا چاہتے ہیں۔
پھر دیکھو وجودیوں کے بڑے بڑے صوفی مرے ہیں اور مرتے ہیں۔ اگر وہ خدا تھے تو ان کو تو
اس وقت خدائی کا کرشمہ دکھانا چاہیے تھا نہ یہ کہ عاجز انسان کی طرح تڑپ کر جان دے دیتے ۔ یا د رکھو
انسان کی سعادت یہی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے کاموں میں اپنا دخل نہ دے بلکہ اپنی عبودیت کا
اعتراف کرے۔ ہمارا تو یہ ایمان اور مذہب ہے کہ ایک فوق الفوق قادر ہستی ہے جو ہم پر کام کرتی
ہے۔ جدھر چاہتی ہے لے جاتی ہے۔ وہ خالق ہے ہم مخلوق ہیں ۔ وہ حی قیوم ہے اور ہم ایک عاجز
مخلوق ۔ قرآن شریف میں جو حضرت سلیمان اور بلقیس کا ذکر ہے کہ اس نے پانی کو دیکھ کر اپنی پنڈلی
سے کپڑا اُٹھایا اس میں بھی یہی تعلیم ہے جو حضرت سلیمان نے اس عورت کو دی تھی وہ دراصل
آفتاب پرستی کرتی تھی ، اس کو اس طریق سے انہوں نے سمجھایا کہ جیسے یہ پانی شیشہ کے اندر چل رہا ہے

دراصل او پر شیشہ ہی ہے اسی طرح پر آفتاب کو روشنی اور ضیا بخشنے والی ایک اور زبردست طاقت ہے۔
اور یہ اعتراض جو کیا جاتا ہے کہ قرآن شریف غیریت اُٹھانے آیا تھا۔ اس کو وجودیوں نے سمجھا
نہیں۔ قرآن شریف ایک اتحاد عام مسلمانوں میں قائم کرتا ہے نہ یہ کہ خالق اور مخلوق کو متحد فی الذات
کر دے۔ نظائر کے بغیر تو کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ پس ایسی کوئی مثال وجودی کو پیش کرنی چاہیے جس
سے معلوم ہو جاوے کہ خالق اور مخلوق ایک ہی ہیں۔ انسان گناہ سے محبت کرتا ہے پھر وہ عین خدا کیوں کر
ہو سکتا ہے۔ وجودی کہتے ہیں کہ تم نے غیریت سے شریک بنالیا۔ ہم کہتے ہیں یہ غلط ہے ہم تو مخلوق
مانتے ہیں کوئی الگ خدا تو تجویز نہیں کرتے اور پھر مخلوق بھی ایسی مانتے ہیں جس پر سارا ہی تصرف
خدا تعالیٰ کا ہے کیونکہ وہ حتی وقیوم خدا ہے جس کے سہارے سے زندگی قائم ہے۔ خدا تعالیٰ اس قسم کا
حی و قیوم نہیں ہے کہ جیسے معمار کی عمارت کو ضرورت نہیں ہوتی کہ معمار اس کے ساتھ زندہ رہے یعنی اگر
معمار مر جاوے تو عمارت کو اس کے مرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ مخلوق کسی صورت میں اس کے
سہارے سے الگ ہو ہی نہیں سکتی بلکہ اور مخلوق کی زندگی اور قیام کا اصلی ذریعہ وہی ہے ۔ ہم عین غیر
کی بحث میں ہر گز نہیں پڑتے۔ قرآن شریف نے ان اصطلاحوں کو کبھی بیان نہیں کیا۔ جو تعلقات خالق
اور مخلوقات کے اُس نے بیان کیے ہیں ان سے باہر جانا گستاخی اور بے ادبی ہے۔
شیخ محی الدین سے پہلے اس وحدت وجود کا نام و نشان نہ تھا۔ ہاں وحدت شہودی تھی یعنی
خدا تعالیٰ کے مشاہدہ میں اپنے آپ کو فانی سمجھنا۔ وحدت شہودی میں ”من تو شدم تو من شدی
استیلائے محبت کا تقاضا تھا۔ وجودیوں نے اس سے تجاوز کر کے وہ کام کیا جو ڈاکٹر اور فلاسفر کرتے ہیں
کہ وہ خدائی کے حصہ دار بنتے ہیں اور دیکھا گیا ہے کہ یہ وحدت وجود والے عموماً اباحتی ہوتے ہیں ۔
اور نماز وروزہ کی ہرگز پروانہیں کرتے یہاں تک کہ کنجروں ( کنچنوں ) کے ساتھ بھی تعلقات رکھتے
ہیں۔ ان کو کوئی پر ہیز اور عذر نہیں ہوتا۔ شہود کی حقیقت تو یہی ہے کہ جیسے لوہے کو آگ میں ڈالا جاوے
اور وہ اس قدر گرم ہو جاوے کہ شرخ آگ کی طرح ہو جاوے۔ اس وقت اگر چہ آگ کے خواص اس
میں پائے جاتے ہیں تاہم وہ آگ نہیں کہلا سکتا۔ اسی طرح جس شخص کو خدا تعالیٰ سے تعلقات قوی اور

آج 10 میں سے 10 باقی