۷ اگست ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مشہور مفتری مدعی الیاس ڈوئی کا اخبار پڑھا گیا جو مفتی محمد صادق صاحب ایک عرصہ سے سنایا کرتے ہیں ڈوئی
نے اپنے مخالف قوموں، بادشاہوں اور سلطنتوں کی نسبت پیشگوئی کی ہے کہ وہ تباہ ہو جائیں گے۔ اس پر
حضرت اقدس کی رگ غیرت وحمیت دینی جوش میں آئی اور فرمایا کہ فرمایا
مفتری کذاب اسلام کا خطرناک دشمن ہے۔ بہتر ہے اُس کے نام ایک کھلا خط چھاپ کر بھیجا
جاوے اور اس کو مقابلہ کے لیے بلایا جاوے۔ اسلام کے سواد نیا میں کوئی سچا مذہب نہیں ہے اور اسلام
ہی کی تائید میں برکات اور نشان ظاہر ہوتے ہیں۔ میرا یقین ہے کہ اگر یہ مفتری میرا مقابلہ کرے گا تو
سخت شکست کھائے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے افترا کی اس کو سزا دے۔
غرض یہ قرار پایا کہ ۷ے راگست کو حضرت اقدس ایک خط اس مفتری کو لکھیں اور اسے نشان نمائی کے
میدان میں آنے کی دعوت کریں۔ یہ خط انگریزی زبان میں ترجمہ ہو کر مختلف اخبارات میں بھی شائع ہوگا
اور بھیجا جاوے گا۔
الهام
نزول مسیح جو آج کل لکھ ر۔ آج کل لکھ رہے ہیں ۔ اور پیر گولڑی کی کتاب سیف چشتیائی بھی زیر نظر
ہے۔ اس پر کسی قدر توجہ کرنے سے یہ الہام ہوا۔
ی راگست ۱۹۰۲ء
إِنِّي أَنَا رَبُّكَ الْقَدِيرُ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِي -
ے راگست کی صبح کو حسب معمول سیر کو نکلے ۔ ایڈیٹر الحکم نے عرض کی کہ حضور امسال شکاگو کی
طرز پر ایک مذہبی کا نفرنس جاپان میں ہونے والی ہے ۔ جس میں مشرقی دنیا کے مذاہب کے سر کردہ
ممبروں کا اجتماع ہوگا اور اپنے اپنے مذہب کی خوبیوں اور تائید پر لیکچر دیئے جائیں گے۔ کیا
اچھا ہوا گر حضور کی طرف سے اس تقریب پر کوئی مضمون لکھا جاوے اور اسلام کی خوبیاں اس جلسہ
میں پیش کی جاویں ۔ ہماری جماعت کی طرف سے کوئی صاحب جیسے مولوی محمد علی صاحب ہیں چلے
جائیں ۔ جاپان کے مصارف بھی بہت نہیں ہیں اور جاپان والوں نے ہندوستانیوں کو دعوت کی ہے

بلکہ وہ ہندوستان سے جانے والوں کے لیے اپنا الگ جہاز بھیجنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہیں ۔ اس پر
فرمایا کہ
بیشک ہم تو ہر وقت تیار ہیں اگر یہ معلوم ہو جاوے کہ وہ کب ہوگی اور اس کے قواعد کیا ہیں تو ہم
اسلام کی خوبیوں اور دوسرے مذاہب کے ساتھ اس کا مقابلہ کر کے دکھا سکتے ہیں اور اسلام ہی ایسا
مذہب ہے جو کہ ہر میدان میں کامیاب ہو سکتا ہے کیونکہ مذہب کے تین مجزو ہیں ۔ اول خدا شناسی ،
مخلوق کے ساتھ تعلق اور اس کے حقوق اور اپنے نفس کے حقوق ۔ جس قدر مذاہب اس وقت موجود ہیں
بجز اسلام کے جو ہم پیش کرتے ہیں سب نے بے اعتدالی کی ہوئی ہے۔ پس اسلام ہی کامیاب ہوگا۔
ذکر کیا گیا کہ وہاں بدھ مذہب ہے اس کا ذکر بھی اس مضمون میں آجانا چاہیے۔
فرمایا۔ بدھ مذہب دراصل سناتن دھرم ہی کی شاخ ہے۔ بدھ نے جو اوائل میں
بُدھ مت اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ دیا اور قطع تعلق کر لیا، شریعت اسلام نے اس کو جائز نہیں
رکھا۔ اسلام نے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنی اور مخلوق سے تعلق رکھنے میں کوئی تناقض بیان نہیں
کیا۔ بدھ نے اول ہی قدم پر غلطی کھائی ہے اور اس میں دہریت پائی جاتی ہے۔ مجھے اس بات سے
کبھی تعجب نہیں ہوتا کہ ایک کتا مردار کیوں کھاتا ہے جس قدر تعجب اس بات سے ہوتا ہے کہ انسان
انسان ہو کر پھر اپنے جیسی مخلوق کی پرستش کیوں کرتا ہے اس لیے اس وقت جب خدا نے یہ سلسلہ قائم کیا
ہے تو سب سے اول میرا فرض ہے کہ خدا کی توحید قائم کرنے کے لیے تبلیغ اور اشاعت میں کوشش کروں۔
کہ
پس مضمون تیار ہو سکتا ہے اور وہاں بھیجا جا سکتا ہے۔ پہلے قواعد آنے چاہئیں ۔ پھر فرمایا
اس مضمون کے پڑھنے کے لیے اگر مولوی عبدالکریم صاحب جائیں تو خوب ہے۔ اُن کی
آواز بڑی بارعب اور زبردست ہے اور وہ انگریزی لکھا ہوا ہو تو اُسے خوب پڑھ سکتے ہیں اور ساتھ
مولوی محمد علی صاحب بھی ہوں اور ایک اور شخص بھی چاہیے۔ الرَّفِيقُ ثُمَّ الطَّرِيقُ ۔
پھر اس سلسلہ کلام میں فرمایا۔
زمانہ میں باوجود استغراق دنیا کے مذہب کی طرف بھی توجہ ہو گئی ہے اور مذہبی چھیڑ چھاڑ کا ایسا

آج 10 میں سے 10 باقی