۸ اگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ شام)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سلسلہ جاری ہو گیا ہے کہ پہلے کبھی ایسا موقع نہیں ملا۔
فرمایا۔
پھر اس ذکر پر کہ انجمن حمایت اسلام کو بعض اخباروں نے توجہ دلائی ہے کہ وہ کوئی آدمی بھیجیں۔
ہمارے مخالف اسلام کو کیا پیش کریں گے جب کہ اسلام کی خوبیوں کا خود ان کو اعتراف نہیں
ہے۔ اول خدا کی توحید اسلام نے بڑے زور سے قائم کی مگر جب یہ مسیح میں خدائی صفات کو قائم کرتے
اور مانتے ہیں تو توحید کہاں رہی۔ پھر برکات اسلام کا فخر ہے۔ مگر یہ لوگ اس سے بھی منکر ہیں ۔ اگر
پچھلے قصے پیش کریں تو سناتن والے بھی کر سکتے ہیں ۔ اسلام تو اس پھل کی طرح تھا جو تازہ بتازہ ہو
جس کے کھانے سے لذت اور خوشی محسوس ہوتی ہے مگر اب ان لوگوں نے وہ حالت کر دینی چاہی ہے
جیسے ایک سڑا ہوا پھل ہو جس کی عفونت دماغ کو خراب کر دے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق
اسلام کو تازہ ہی رکھا ہے اور اسی لیے بجز ہمارے کوئی دوسرا اس کو پیش نہیں کر سکتا۔ آج اسلام کو وہی
کامیاب کر سکتا ہے جو بیان کرتے کرتے مسیح کو قبر تک پہنچادے۔
پھر اسی سلسلہ میں فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے جو براہین میں وعدہ کیا تھا يَنصُرُكَ اللهُ فِي الْمَوَاطِنِ ۔ یعنی اللہ بہت سے
میدانوں میں تیری مدد کرے گا۔ اب تک جس قدر میدان ہمارے سامنے آئے خدا تعالیٰ نے فتح دی ۔ اے
۸ راگست ۱۹۰۲ء
(بوقت شام)
امریکہ کے ڈاکٹر ڈوئی کے نام حضرت مسیح موعود کی چٹھی کا خلاصہ
حضرت اقدس علیہ السلام نے مولوی محمد علی صاحب کو وہ چٹھی دی جو ڈاکٹر ڈوئی امریکہ کے مشہور
عیسائی مفتری کے نام لکھی ہے چنانچہ وہ چٹھی پڑھ کر سنائی گئی ۔ اس چٹھی کو ہم انشاء اللہ اخیر ستمبر ۱۹۰۲ء تک
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۴
الحکم میں شائع کرنے کے قابل ہوسکیں گے تاہم حاصل بالمطلب کے طور پر اتنا اب بھی لکھ دیتے ہیں کہ
حضرت اقدس نے اس چٹھی میں ایک عظیم الشان فیصلہ کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ ہمارے نان ناظرین اخب
اخبار کو غالباً
معلوم ہوگا ہوگا۔ کہ ڈاکٹر ڈوئی کا یہ دعویٰ ا ہے ہے کہ کہ وہ وہ عہد عہد نا، نامہ کا رسول ہے ۔ وہ الیاس پیغمبر ہے جس کا آنا مسیح سے
پہلے ضروری تھا اور اس نے اپنے اخبار میں یہ پیشگوئی کی ہے کہ وہ سلطنت، وہ انسان، وہ قوم ہلاک ہو
جائے گی جو اس کو رسول نہیں مانتے اور مسلمانوں کا خصوصیت سے ذکر کیا ہے اور اس پیشگوئی میں ہماری
گورنمنٹ کو بھی داخل کر لیا ہے اور تمام دنیا کی سلطنتوں کو شامل کیا ہے۔
حضرت اقدس نے اس چٹھی کے ذریعہ ڈاکٹر ڈوئی کو دعوت کی ہے کہ
اب فیصلہ کا طریق آسان ہے۔ اس قدر مسلمانوں کے ہلاک کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ
مسیح موعود جس کا ڈاکٹر ڈوئی انتظار کرتا ہے آگیا ہے وہ میں ہوں ۔ پس میرے ساتھ مقابلہ کر کے یہ
فیصلہ ہو سکتا ہے کہ کون کا ذب اور مفتری ہے۔ ڈاکٹر ڈوئی اپنے مریدوں میں سے ایک ہزار آدمی کے
دستخط دے کر ایک قسم اس طرح شائع کر دے کہ ہم دونوں میں سے جو کا ذب اور مفتری ہے وہ
راست باز اور صادق سے پہلے ہلاک ہو جاوے۔ پس پھر کا ذب کی موت خود ایک نشان ہو جاوے گا۔
یہ خلاصہ ہے اس چٹھی کا جس میں اور بھی بہت سے حقائق ہیں ۔ حضرت اقدس نے یہ بھی ذکر کیا
ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیشہ کے لئے ثابت کر دیا جاوے کہ یہ غلط خیال ہے کہ تلوار کبھی
مذہب کا فیصلہ نہیں کر سکتی یعنی مسئلہ جہاد پر روشنی ڈالی ہے اور اس کے ضمن میں حضرت مسیح کی موت
اور آپ کی قبر پر بحث کی ہے اور ان واقعات کی بنا پر جو انجیل میں درج ہوئے ہیں ثابت کیا ہے کہ
وہ صلیب پر نہیں مرے بلکہ وہاں سے بیچ کر نکل کھڑے ہوئے اور کشمیر میں آ کر فوت ہوئے ۔
اس چٹھی کے ختم کرنے کے بعد مولوی عبد اللہ صاحب کشمیری نے ایک فارسی نظم غازی و گولڑی کے
جواب میں پڑھی جو دوسری جگہ درج ہے۔ پھر مولوی جمال الدین صاحب سیکھواں والے نے ایک
پنجابی نظم تصدیق المسیح میں جو سوہل کے خیاطوں کو مخاطب کر کے لکھی گئی ہے پڑھ کر سنائی جس میں
حضرت حجتہ اللہ کی صداقت کا معیار آپ کی عظیم الشان کامیابیاں اور دشمنوں کی نامرادیاں مذکور تھیں ۔ ان