۹ اگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نظموں کے پڑھے جانے کے بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ اے
۹ را گست ۱۹۰۲ء (بوقت سیر)
سیر میں مختلف تذکروں کے بعد قیصر ہند کی تاجپوشی کا ذکر آیا۔ فرمایا کہ
قیصر کی تاج پوشی رعیت کی بڑی خوشقسمتی ہے کہ شاہ ایڈورڈ ہفتہ ہندوستان کے سر پرست
ہوئے ۔ میری رائے تو یہ ہے کہ نوجوان بادشاہ کی نسبت بوڑھا بادشاہ رعایا کے لئے بہت ہی مفید
ہوتا ہے۔ کیونکہ نوجوان اپنے جذبات اور جوش کے نیچے کبھی کبھی رعایا کے حقوق اور نگہداشت کے
طریقوں میں فرو گذاشت کر بیٹھتا ہے مگر عمر رسیدہ بادشاہ اپنی عمر کے مختلف حصوں میں گزر جانے کے
باعث تجربہ کار ہوتا ہے۔ اس کے جذبات دبے ہوئے ہوتے ہیں۔ خدا کا خوف اس کے دل میں
پیدا ہو جاتا ہے۔ اس لئے وہ رعایا کے لئے بہت ہی مفید اور خیر خواہ ہوتا ہے۔ کے
بوقت شام )
حضرت اقدس نماز مغرب سے فارغ ہو کر حسب معمول بیٹھ گئے ۔ تھوڑی دیر کے بعد کپور تھلہ
سے آئے ہوئے دو تین احباب نے بیعت کی ۔ بیعت کے بعد ایک صاحب کی نسبت عرض کیا گیا کہ یہ
قاری ہیں آپ نے فرمایا کہ کچھ سناؤ۔ چنانچہ انہوں نے حضرت اقدس کے ارشاد کے موافق سورہ مریم
کا ایک رکوع نہایت ہی عمدہ طور پر پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد قاری صاحب سے حضرت اقدس معمولی امور
دریافت فرماتے رہے ۔ زاں بعد قاری صاحب نے عرض کی کہ حضور بہت عرصہ سے مجھے اس امر کا
اشتیاق ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت مجھے ہو جاوے۔ اس لئے آپ کوئی وظیفہ مجھے بتا
دیجئے کہ ایک جھلک ہو جاوے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
زیارت رسول اللہ علیہ آپ نے میری بیعت کی۔ جونی بیعت دیکھو! آپ نے میری بیعت کی۔ جو شخص بیعت میں داخل
رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان مقاصد کو
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۲ء صفحه ۷،۶
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۶
مد نظر رکھے جو بیعت سے ہیں ۔ یہ امور کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو جاوے اصل منشا
اور مدعا سے دور ہیں ۔ انسان کا اصل منشا یہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔ قرآن شریف میں بھی یہ اصل مقصد
نہیں رکھا گیا بلکہ فرمایا ہے اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲) ۔
اصل غرض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع ہے۔ جب انسان آپ کی اتباع میں کھویا جاتا
ہے تو ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ ضمناً زیارت بھی ہو جاوے۔ جیسے کوئی میزبان کسی کی دعوت کرتا ہے تو وہ اس
کے لیے عمدہ کھانے لاتا ہے لیکن ان کھانوں کے ساتھ وہ ایک دستر خوان بھی لے آتا ہے۔ ہاتھ بھی
دھلائے جاتے ہیں حالانکہ اصل مقصد تو کھانا ہوتا ہے۔ اسی طرح پر جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی سچی اتباع کرتا ہے اور اسی کو اپنا مقصد ٹھہراتا ہے اس کے ساتھ آپ کی زیارت کا ہو جانا بھی
کسی وقت ممکن ہے۔ دیکھو! بہت سے لوگ یہاں جو بیعت کرنے کے لیے آتے ہیں وہ مجھے دیکھتے
ہیں لیکن اگر ان میں وہ تبدیلی جو میری اصل غرض ہے اور جس کے لیے میں بھیجا گیا ہوں نہیں ہوتی تو
میرے دیکھنے سے اُن کو کیا فائدہ ہوا۔
ا
اس طرح خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ شخص بڑا ہی بد بخت ہے اور اس کی کچھ بھی قدر اللہ تعالیٰ
کے حضور نہیں جس نے گو سارے انبیاء علیہم السلام کی زیارت کی ہو مگر وہ سچا اخلاص ، وفاداری اور
خدا تعالیٰ پر سچا ایمان خشیت اللہ اور تقویٰ اس کے دل میں نہ ہو۔ پس یا د رکھو کہ نری زیارتوں سے
کچھ نہیں ہوتا۔ خدا تعالیٰ نے جو پہلی دعا سکھلائی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷،۶) اگر خدا تعالیٰ کا اصل مقصود زیارت ہوتا تو وہ اهْدِنَا کی جگہ
ارِنَا صُوَرَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا تعلیم فرماتا جو نہیں کیا گیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
عملی زندگی میں دیکھ لو کہ آپ نے کبھی یہ خواہش نہیں کی کہ مجھے ابراہیم علیہ السلام کی زیارت
ہو جاوے۔ گو آپ کو معراج میں سب کی زیارت بھی ہو گئی ۔ پس یہ امر مقصود بالذات ہر گز نہیں ہونا
چاہیے۔ اصل مقصد سچی اتباع ہے۔
سورۃ فاتحہ کی دعا جو کہ سورہ فاتح کا کر تھا۔ آپ نے فرمایا کہ
اس میں تین گروہوں کا ذکر ہے۔ اوّل منعم علیہم ، دوم مغضوب ، سوم ضالین ۔
مغضوب سے مراد بالا تفاق یہود ہیں اور ضالین سے نصاری ۔ اب تو سیدھی بات ہے کہ کوئی دانش مند
باپ بھی اپنی اولا دکو وہ تعلیم نہیں دیتا جو اس کے لیے کام آنے والی نہ ہو۔ پھر خدا تعالیٰ کی نسبت یہ
کیوں کر روا رکھ سکتے ہیں کہ اس نے ایسی دعا تعلیم کی جو پیش آنے والے امور نہ تھے؟ نہیں بلکہ یہ امور
سب واقعہ ہونے والے تھے۔ مغضوب سے مراد یہود ہیں اور دوسری طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اُمت کے بعض لوگ یہودی صفت ہو جائیں گے۔ یہاں تک کہ ان سے تشبہ اختیار
کریں گے کہ اگر یہودی نے ماں سے زنا کیا ہو تو وہ بھی کریں گے۔ اب وہ یہودی جو خدا تعالیٰ کے
عذاب کے نیچے آئے ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زبان سے اُن پر لعنت پڑی تھی۔ اس سے صاف
پایا جاتا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں یہ سب واقعات پیش آئیں گے۔ وہ وقت اب آگیا ہے۔
میری مخالفت میں یہ لوگ ان سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں رہے۔
اس کے بعد حضرت مولانا نورالدین صاحب نے عرض کی کہ حضور ایک سوال اکثر رشوت کی تعریف آدی دریافت کرتے ہیں کہ اُن کو بعض وقت ایسے واقعات پیش آتے
ہیں کہ جب تک وہ کسی اہلکار وغیرہ کو کچھ نہ دیں اُن کا کام نہیں ہوتا اور وہ تباہ کر دیتے ہیں ۔
فرمایا۔ میرے نزدیک رشوت کی یہ تعریف ہے کہ کسی کے حقوق کو زائل کرنے کے واسطے یا
نا جائز طور پر گورنمنٹ کے حقوق کو دبانے یا لینے کے لیے کوئی ما بہ الاحتفاظ کسی کو دیا جائے لیکن اگر
ایسی صورت ہو کہ کسی دوسرے کا اس سے کوئی نقصان نہ ہو اور نہ کسی دوسرے کا کوئی حق ہو صرف
سے کہ اپنے حقوق کی حفاظت میں کچھ دے دیا جاوے تو کوئی حرج نہیں اور یہ رشوت نہیں بلکہ
کی مثال ایسی ہے کہ ہم راستہ پر چلے جاویں اور سامنے کوئی کتا آجاوے تو اس کو ایک ٹکڑا روٹی کا ڈال
کر اپنے طور پر جاویں اور اس کے شر سے محفوظ رہیں ۔
اس پر حضرت حکیم الامت نے عرض کی کہ بعض معاملات اس قسم کے ہوتے ہیں کہ پتا
استفتاء قلب ہی نہیں لگتا کہ اصل میں حق پر کون ہے ۔
فرمایا ۔ ایسی صورتوں میں استفتاء قلب کافی ہے۔ اس میں شریعت کا حصہ رکھا گیا ہے۔ میں نے