۱۱ اگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت امام حسین کی فضیلت کے دلائل یا دعاوی جو سید علی مخلوق پرست دانش مند کہاں! حائری نے بیان کیے ہیں۔ ان کے تذکرے پرحضرت اقدس
نے ایک موقع پر فرمایا کہ
مخلوق پرست کبھی دانش مند نہیں ہو سکتے اور اب تو زمانہ بھی ایسا آگیا ہے۔ علمی تحقیقات اور
له
ایجادوں نے خود دلوں پر ایک اثر کیا ہے اور لوگ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ یہ خیالی امور ہیں ۔ اے
۱۱ اگست ۱۹۰۲ء
( بوقت سیر )
ایک قریشی صاحب کئی روز سے بیمار ہو کر دار الامان میں حضرت حکیم الامت کے علاج کے لیے
آئے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے متعدد مرتبہ حضرت حجتہ اللہ کے حضور دعا کے لیے التجا کی۔ آپ نے فرمایا۔
ہم دعا کریں گے۔
۱۰ را گست کی شام کو اس نے بذریعہ حضرت حکیم الامت التماس کی کہ میں حضور مسیح موعود
تیمار داری کی زیارت کا شرف حاصل کرنا چاہتا ہوں مگر پاؤں کے متورم ہونے کی وجہ سے
حاضر نہیں ہو سکتا۔ حضرت نے خود اا راگست کو اُن کے مکان پر جا کر دیکھنے کا وعدہ فرمایا چنانچہ وعدہ کے
ایفا کے لیے آپ سیر کو نکلتے ہی خدام کے حلقہ میں اس مکان پر پہنچے جہاں وہ فروکش تھے۔ آپ کچھ دیر
تک مرض کے عام حالات دریافت فرماتے رہے۔ زاں بعد بطور تبلیغ فرمایا کہ
میں نے دعا کی ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ نری دعا ئیں کچھ نہیں کر سکتی قبولیت دعا کی شرط ہیں۔ جب تک اللہ تعالیٰ کی مرضی اور آمر نہ ہو۔ دیکھو! اہل حاجت
لوگوں کو کس قدر تکالیف ہوتی ہیں مگر حاکم کے ذرا کہہ دینے اور توجہ کرنے سے وہ دور ہو جاتی ہیں۔
اسی طرح پر اللہ تعالیٰ کے امر سے سب کچھ ہوتا ہے۔ میں دعا کی قبولیت کو اس وقت محسوس کرتا
ہوں جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے امر اور اذن ہو کیونکہ اس نے اُدْعُونِی تو کہا ہے مگر اسْتَجِبْ
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۷ ۱ اگست ۱۹۰۲ء صفحہ ۶

لكم بھی ہے۔
جلد سوم
یہ ضروری بات ہے کہ بندہ اپنی حالت میں ایک پاک تبدیلی کرے اور اندر ہی اندر خدا تعالیٰ
سے صلح کرلے اور یہ معلوم کرے کہ وہ دنیا میں کس غرض کے لیے آیا ہے اور کہاں تک اس غرض کو پورا
کرنے کی کوشش کی ہے۔ جب تک انسان اللہ تعالیٰ کو سخت ناراض نہیں کرتا اس وقت تک کسی تکلیف
میں مبتلا نہیں ہوتا۔ لیکن اگر انسان تبدیلی کرلے تو خدا تعالیٰ پھر رجوع برحمت کرتا ہے۔ اس وقت
طبیب کو بھی سوجھ جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ پر کوئی امر مشکل نہیں بلکہ اس کی تو شان ہے اِنَّمَا أَمْرُ إِذا
أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ (ليس : ۸۳) -
ایک بار میں نے اخبار میں پڑھا تھا کہ ایک ڈپٹی انسپکٹر پنسل سے ناخن کا میل نکال رہا تھا جس
سے اس کا ہاتھ ورم کر گیا۔ آخر ڈاکٹر نے ہاتھ کاٹنے کا مشورہ دیا۔ اس نے معمولی بات سمجھی۔ نتیجہ یہ ہوا
کہ وہ ہلاک ہو گیا ۔ اسی طرح ایک دفعہ میں نے پنسل کو ناخن سے بنایا۔ دوسرے دن جب میں سیر
کو گیا تو مجھے اس ڈپٹی انسپکٹر کا خیال آیا اور ساتھ ہی میرا ہاتھ ورم کر گیا۔ میں نے اسی وقت دعا کی
اور الہام ہوا اور پھر دیکھا تو ہاتھ بالکل درست تھا اور کوئی ورم یا تکلیف نہ تھی ۔ غرض بات یہ ہے
کہ خدا تعالیٰ جب اپنا فضل کرتا ہے تو کوئی تکلیف باقی نہیں رہتی مگر اس کے لیے یہ ضروری شرط ہے کہ
انسان اپنے اندر تبدیلی کرے۔ پھر جس کو وہ دیکھتا ہے کہ یہ نافع وجود ہے تو اس کی زندگی میں ترقی
دے دیتا ہے۔ ہماری کتاب میں اس کی بابت صاف لکھا ہے وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي
الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) ایسا ہی پہلی کتابوں سے بھی پایا جاتا ہے۔ حز قیاہ نبی کی کتاب میں بھی درج ہے۔ کتاب میں ہی درج ہے۔
انسان بہت بڑے کام کے لیے بھیجا گیا ہے لیکن جب وقت آتا ہے اور وہ اس کام کو پورا نہیں
کرتا تو خدا اس کا تمام کام کر دیتا ہے۔ خادم کو ہی دیکھ لو کہ جب وہ ٹھیک کام نہیں کرتا تو آقا اس کو الگ
کر دیتا ہے پھر خدا تعالیٰ اس وجود کو کیوں کر قائم رکھے جو اپنے فرض کو ادا نہیں کرتا۔
ہمارے مرزا صاحب کے پچاس برس تک علاج کرتے رہے۔ اُن کا قول تھا کہ اُن کو کوئی حکمی نسخہ
لے حضرت اقدس کے والد صاحب مرحوم و مغفور ۔

نہیں ملا۔ سچ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کے اذن کے بغیر ہر ایک ذرہ جو انسان کے اندر جاتا ہے کبھی مفید
نہیں ہو سکتا ۔ تو بہ واستغفار بہت کرنی چاہیے تا خدا تعالیٰ اپنا فضل کرے۔ جب خدا تعالیٰ کا فضل آتا
ہے تو دعا بھی قبول ہوتی ہے۔ خدا نے یہی فرمایا ہے کہ دعا قبول کروں گا اور کبھی کہا کہ میری قضاء وقدر
مانو۔ اس لیے میں تو جب تک اذن نہ ہولے کم امید قبولیت کی کرتا ہوں۔ بندہ نہایت ہی ناتوان اور
بے بس ہے۔ پس خدا کے فضل پر نگاہ رکھنی چاہیے۔
چود ہری عبداللہ خان صاحب نمبر دار بہلول پور نے سوال کیا
حکام اور برادری سے سلوک کر گام اور برادری سے کیا سلوک کرنا چاہیے؟
فرمایا۔ ہماری تعلیم تو یہ ہے کہ سب سے نیک سلوک کرو۔ حکام کی سچی اطاعت کرنی چاہیے کیونکہ
وہ حفاظت کرتے ہیں ۔ جان اور مال اُن کے ذریعہ امن میں ہے اور برادری کے ساتھ بھی نیک سلوک
اور برتاؤ کرنا چاہیے کیونکہ برادری کے بھی حقوق ہیں البتہ جو متقی نہیں اور بدعات و شرک میں گرفتار ہیں
اور ہمارے مخالف ہیں ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے تا ہم اُن سے نیک سلوک کرنا ضرور
چاہیے۔ ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو۔ جو دنیا میں کسی سے نیکی نہیں کر سکتا وہ آخرت میں
کیا اجر لے گا۔ اس لیے سب کے لیے نیک اندیش ہونا چاہیے۔ ہاں مذہبی امور میں اپنے آپ کو بچانا
چاہیے۔ جس طرح پر طبیب ہر مریض کی خواہ ہندو ہو یا عیسائی یا کوئی ہو غرض سب کی تشخیص اور علاج
کرتا ہے۔ اسی طرح پر نیکی کرنے میں عام اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
اگر کوئی یہ کہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں کفار کو قتل کیا گیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ
وہ لوگ اپنی شرارتوں اور ایذا رسانیوں سے بہ سبب بلا وجہ قتل کرنے مسلمانوں کے مجرم ہو چکے تھے۔
ان کو جو سز املی وہ مجرم ہونے کی حیثیت سے تھی۔ محض انکار اگر سادگی سے ہو اور اس کے ساتھ شرارت
اور ایذا رسانی نہ ہو تو وہ اس دنیا میں عذاب کا موجب نہیں ہوتا۔
رشوت ہر گز نہیں دینی چاہیے۔ یہ سخت گناہ ہے مگر میں رشوت کی یہ تعریف کرتا ہوں کہ
رشوت جس سے گورنمنٹ یا دوسرے لوگوں کے حقوق تلف کیے جاویں۔ میں ا۔ میں اس سے سخت
منع کرتا ہوں لیکن ایسے طور پر کہ بطور نذرانہ یا ڈالی اگر کسی کو دی جاوے جس سے کسی کے حقوق کے

اتلاف مد نظر نہ ہو بلکہ اپنی حق تلفی اور شر سے بچنا مقصود ہو تو یہ میرے نزدیک منع نہیں ہے اور میں
اس کا نام رشوت نہیں رکھتا۔ کسی کے ظلم سے بچنے کو شریعت منع نہیں کرتی بلکہ لا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى
التَّهْلُكَةِ (البقرة: ۱۹۶) فرمایا ہے۔
خان صاحب نواب خاں صاحب جاگیردار مالیر کوٹلہ نے خدا تعالیٰ کی آزمائش نہ کرو ایک فرض کا ر کیا کہ وہ رات کا اظہارکرتا ہے۔ مگر کا شخص کا ذکر کیا کہ وہ ارادت کا اظہار کرتا ہے۔ مگر چاہتا ہے۔مگر
ہے کہ اس کی توجہ نماز کی طرف ہو جاوے۔ فرمایا کہ
یہ لوگ خدا تعالیٰ سے ایسی شرطیں کیوں کرتے ہیں۔ پہلے خود کوشش کرنی چاہیے۔ قرآن شریف
میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ مقدم ہے۔ خدا تعالیٰ پر کسی کا حق واجب نہیں ۔ اگر وہ خود کوشش کرنا چاہتے ہیں تو
مہینے تک یہاں آکر رہیں۔ خدا نے فرمایا ہے کُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبۃ: ۱۱۹) یہاں وہ نماز پڑھنے
والوں کو دیکھیں گے، باتیں سنیں گے۔
خدا تعالیٰ تو غنی ہے۔ اگر ساری دنیا اُس کی عبادت نہ کرے تو اس کو کیا پروا ہے۔ ہزاروں موتیں
انسان قبول کرے تو خدا کو خوش کر سکتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی آزمائش نہ کرو یہ اچھا طریق نہیں۔
حدیثیں دو قسم کی ہیں۔ اوّل وہ جو صراحة بلا تاویل ہماری محمد اور معاون ہیں ۔ جیسے
حدیث إِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ، فَأَمَّكُمْ مِنْكُمْ ، لَا مَهْدِيَ إِلَّا عِيسَی وغیرہ۔ اور دوم کچھ
اس قسم کی ہیں جو ہمارے مخالف پیش کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو ایسی ہیں کہ ذراسی توجہ سے
ان کا مضمون اور مفہوم ہمارے مطابق ہو جاتا ہے اور بعض بالکل محرف و مبدل قرآن شریف کے منشا
کے خلاف اقوال مردودہ ہیں ۔ ہم اُن کو رد کر دیں گے۔
خدا تعالیٰ کی آواز تو ہمیشہ آتی ہے مگر مردوں کی نہیں آتی۔ اگر کبھی کسی مردے کی آواز آتی ہے تو خدا کی
معرفت یعنی خدا تعالیٰ کوئی خبر ان کے متعلق دے دیتا ہے۔ اصل یہ ہے کہ کوئی ہو خواہ نبی ہو یا صدیق یہ
حال ہے کہ آنرا که خبر شد خبرش باز نیامد ۔ اللہ تعالیٰ ان کے درمیان اور اہل و عیال کے درمیان ایک حجاب
رکھ دیتا ہے۔ وہ سب تعلق قطع ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے فرمایا ہے فَلَا انْسَابَ بَيْنَهُمُ (المؤمنون: ۱۰۲)۔

کہف والا قصہ ہماری راہ میں نہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ نے اُن کو سلایا ہو اور پھر جگایا ہو تو ہمارا کوئی
حرج نہیں مسیح کی وفات سے اس کو کیا تعلق؟ مسیح کے لیے کہاں رقود آیا ہے۔
امام حسین پر میری فضیلت سن کر یونہی غصہ میں آتے ہیں۔ قرآن نے کہاں
فضیلت کا مسئلہ امام حسین کا نام لیا ہے۔ زید کا ہی نام لیا ہے۔ اگر ایسی ہی بات تھی تو چاہیے
تھا کہ حسین کا نام بھی لے دیا جاتا اور پھر مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا اَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ (الاحزاب : ۴۱)
کہہ کر اور بھی ابوت کا خاتمہ کر دیا ۔ اگر اِلَّا حُسَین کہہ دیا ہوتا تو شیعہ کا ہاتھ پڑ سکتا تھا۔ اصل یہ
ہے کہ انبیاء علیہم السلام ان باتوں سے لا پروا ہوتے ہیں ۔ اُن کی تمنا بھی یہ نہ تھی ، ورنہ اللہ تعالیٰ
نبیوں کی تمنا بھی پوری کر دیتا ہے۔
قبل نماز ظہر حضرت اقدس سے دریافت کیا گیا کہ عیسائیوں کے ساتھ کھانا مخالفین سے معالق اور معانقہ کرنا جائز ہے یانہیں؟
فرمایا۔ میرے نزدیک ہرگز جائز نہیں یہ غیرت ایمانی کے خلاف ہے کہ وہ لوگ ہمارے
نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور ہم اُن سے معانقہ کریں۔ قرآن شریف ایسی مجلسوں میں
بیٹھنے سے بھی منع فرماتا ہے جہاں اللہ اور اس کے رسول کی باتوں پر ہنسی اُڑائی جاتی ہے اور پھر یہ لوگ اور
خنزیر خور ہیں۔ اُن کے ساتھ کھانا کھانا کیسے جائز ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی کی ماں بہن کو گالیاں
دے تو کیا وہ روا رکھے گا کہ اس کے ساتھ مل کر بیٹھے اور معانقہ کرے۔ پھر جب یہ بات نہیں، اللہ اور
رسول کے دشمنوں اور گالیاں دینے والوں سے کیوں اس کو جائز رکھا ہے۔
بوقت شام)
آنحضرت اور آپ کے صحابہ کی فضیلت مسیح اور اُن کے حواریوں پر
بعد ادائے نماز مغرب حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام معمول کے موافق خدام کے حلقہ میں بیٹھ
گئے اور فرمایا کہ
قرآن شریف کے ایک مقام پر غور کرتے کرتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑ اللہ علیہ وسلم کی بڑی عظمت اور
کامیابی معلوم ہوئی۔ جس کے مقابل میں حضرت مسیح بہت ہی کمزور ثابت ہوتے ہیں۔ سورہ مائدہ میں

ہے کہ نزول مائدہ کی درخواست جب حواریوں نے کی تو وہاں صاف لکھا ہے قَالُوا نُرِيدُ أَنْ تَأْكُلَ
مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَتَكُونَ عَلَيْهَا مِنَ الشَّهِدِينَ (المائدة : (۱۱۴)
اس آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے جس قدر معجزات مسیح کے بیان کئے جاتے
ہیں اور جو حواریوں نے دیکھے تھے ان سب کے بعد اُن کا یہ درخواست کرنا اس امر کی دلیل ہے کہ
اُن کے قلوب پہلے مطمئن نہ ہوئے تھے ورنہ یہ الفاظ کہنے کی اُن کو کیا ضرورت تھی وَ تَطْمَینَ قُلُوبُنَا
وَنَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا مسیح کی صداقت میں بھی اس سے پہلے کچھ شک ہی ساتھا اور وہ اس جھاڑ پھوک
کو معجزہ کی حد تک نہیں سمجھتے تھے۔ اُن کے مقابلہ میں صحابہ کرام ایسے مطمئن اور قوی الایمان تھے کہ
قرآن ۔ شریف نے ان کی نسبت رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( البينة : ۹) فرمایا ۔ اور یہ بھی بیان
کیا کہ اُن پر سکینت نازل فرمائی۔ یہ آیت مسیح علیہ السلام کے معجزات کی حقیقت کھولتی ہے۔ اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت قائم کرتی ہے۔ صحابہ کا کہیں ذکر نہیں کہ اُنہوں نے کہا کہ ہم
اطمینانِ قلب چاہتے ہیں بلکہ صحابہ کا یہ حال کہ اُن پر سکینت نازل ہوئی اور یہود کا یہ حال يَعْرِفُونَهُ
كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ (البقرة : ۱۴۷) ان کی حالت بتائی یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت
یہاں تک کھل گئی تھی کہ وہ اپنے بیٹوں کی طرح شناخت کرتے تھے اور نصاریٰ کا یہ حال کہ ان کی
آنکھوں سے آپ کو دیکھیں تو آنسو جاری ہو جاتے تھے ۔ یہ مراتب مسیح کو کہاں نصیب !
انبیاء تلامیذ الرحمن ہوتے ہیں ، اُن کی ترقی بھی تدریجی ہوتی ہے
اس پر عرض کیا گیا کہ حضور! حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی احیاء موتی کی کیفیت کے متعلق
اطمینان چاہا تھا۔ کیا اُن کو بھی پہلے اطمینان نہ تھا ؟
فرمایا۔ اصل بات یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اللہ تعالیٰ کے مکتب میں تعلیم پانے والے ہوتے ہیں
اور تلامیذ الرحمٰن کہلاتے ہیں ۔ اُن کی ترقی بھی تدریجی ہوتی ہے۔ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لیے قرآن شریف میں آیا ہے كَذلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَرَثَلُتُهُ تَرْتِيلًا (الفرقان: ۳۳)

پس میں اس بات کو خوب جانتا ہوں کہ انبیاء علیہم السلام کی حالت کیسی ہوتی ہے۔ جس دن نبی
مامور ہوتا ہے اُس دن اور اُس کی نبوت کے آخری دن میں ہزاروں کوس کا فرق ہو جاتا ہے۔ پس یہ
کوئی تعجب کی بات نہیں ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایسا کہا۔ ابراہیم تو وہ شخص ہے جس کی
نسبت قرآن شریف نے خود فیصلہ کر دیا ہے اِبْراهِيمَ الَّذِي وَفي (النجم : ۳۸) وَ إِذِ ابْتَلَى إِبْرَهِمَ
رَبُّهُ بِكَلِمَةٍ فَاتَهُنَّ (البقرة: ۱۲۵) پھر یہ اعتراض کس طرح پر ہو سکتا ہے۔
کیا ایک بچہ مثلاً مبارک (سَلَّمَهُ رَبُّه ) جو آج مکتب میں بٹھا یا جاوے وہ ایم اے یا بی اے
کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ اسی طرح انبیاء کی بھی حالت ہوتی ہے کہ ان کی ترقی تدریجی ہوتی ہے۔ دیکھو!
براہین احمدیہ میں باوجود یکہ خدا تعالیٰ نے وہ تمام آیات جو حضرت مسیح سے متعلق ہیں میرے لیے
نازل کی ہیں اور میرا نام مسیح رکھا اور آدم، داؤد ، سلیمان غرض تمام انبیاء کے نام رکھے مگر مجھے معلوم نہ
تھا کہ میں ہی مسیح موعود ہوں جب تک خود اللہ تعالیٰ نے اپنے وقت پر یہ راز نہ کھول دیا۔ حواریوں نے جو
اطمینان قلب چاہا ہے وہ ان سب نشانات کے بعد ہے جو وہ دیکھ چکے تھے اس لیے وہ اس اعتراض کے
نیچے ہیں کہ ان کو ضرور شک تھا۔
کے بعد امریکہ
آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَني نص ہے مسیح کے عدم نزول پر وار کا اور کتری مشہور کاذب
اور
ڈاکٹر ڈوئی کے اخبار کا خلاصہ برادر مفتی محمد صادق صاحب نے پڑھ کر سنایا۔ اُس کے سننے کے بعد
حضرت حجۃ اللہ نے پھر ذکر کیا کہ
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : ۱۱۸ ) سورۂ مائدہ کی آیت پر آج پھر غور کرتے ہوئے ایک نئی بات
معلوم ہوئی اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ حضرت مسیح سے یہ سوال ہوا کہ کیا تو نے کہا تھا کہ
مجھ کو اور میری ماں کو الہ بنالو تو وہ اپنی بریت کے لیے جواب دیتے ہیں کہ میں نے تو وہی تعلیم دی
تھی جو تو نے مجھے دی تھی اور جب تک میں اُن میں رہا میں اُن کا نگران تھا اور جب تو نے مجھے وفات
دے دی تو تو ان پر نگران تھا۔ اب صاف ظاہر ہے کہ اگر حضرت مسیح دوبارہ دنیا میں آئے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی