۱۲ اگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ شام)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور یہ سوال ہوا تھا قیامت میں تو اس کا یہ جواب نہیں ہونا چاہیے تھا۔ بلکہ اُن کو تو یہ جواب دینا چاہیے تھا
کہ ہاں بیشک میرے آسمان پر اٹھائے جانے کے بعداً ٹھائے جانے کے بعد اُن میں شرک پھیل گیا تھا لیکن پھر دوبارہ جا کر
تو میں نے صلیبوں کو توڑا، فلاں کافر کو مارا، اُسے ہلاک کیا ، اُسے تباہ کیا۔ نہ یہ کہ وہ یہ جواب دیتے
وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمُ (المائدة: ۱۱۸ ) اس جواب سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت مسیح کو ہرگز ہرگز خود دنیا میں نہیں آنا ہے اور یہ نض ہے اُن کے عدم نزول پر ۔
۱۲ اگست ۱۹۰۲ء (بوقت شام)
حضرت جرئی اللہ فی حلل الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام ادائے نماز کے بعد جلوس فرما ہوئے اور فرمایا کہ
چونکہ یہ کتاب نزول المسیح تمام مسائل کی جامع کتاب بنانی چاہتا ہوں ۔ اس لیے میرا ارادہ ۔ ہے
کہ ہمارے چند احباب میری کتابوں کے مضامین کی ایک ایک فہرست بنادیں تا کہ مجھے معلوم ہو
جاوے کہ کون کون سے مضامین ان میں آچکے ہیں۔
اس کے بعد ایڈیٹر الحکم نے الحکم کا وہ نمبر پیش کیا جو ۲۴ / جولائی ۱۹۰۱ء کا چھپا ہوا ہے اور جس میں
حضرت مولانا ۔ مولانا مولوی عبدال عبدالکریم صاحب نے ایک خط مولوی عبدالرحمن صاحب لکھو کے والے کے نام
حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود کے ایما سے لکھا تھا اور جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر تو حضرت اقدس کے بر
خلاف نام لے کر کوئی الہام مخالف پیش کرے گا تو ہلاک ہو جاوے گا۔ غرض وہ مضمون ناظرین الحکم پڑھ
چکے ہیں ۔ اعادہ کی ضرورت نہیں۔
اس کے بعد حضرت مولانا مولوی مولوی عبداللہ چکڑالوی کے خلاف وجوہ کفر عبدالکریم صاحب نے عرض کی کہ
مولوی محمد حسین صاحب کا ایک رسالہ آیا ہے جس میں چینیاں والی مسجد میں قیامت کے عنوان سے آپ
مقام پر لکھتا ہے کہ ہم
نے ایک مضمون لکھا ہے جو مولوی ، جو مولوی عبداللہ چکڑالوی کے خلاف ہے۔ لکھتے لکھتے ایک مقام پر لک
اس کو پرافٹ آف قادیان کے ساتھ ملاتے ہیں یعنی کفر کا فتوی دیتے ہیں چنانچہ اس کے نیچے پھر کفر کا

فتوی مرتب کیا ہے۔
اله لد
اس پر حضرت اقدس نے دریافت فرمایا کہ وجوہ کفر کیا ہیں؟
جلد سوم
مولوی چکڑالوی کہتا ہے کہ حدیث کی کچھ ضرورت نہیں بلکہ حدیث کا پڑھنا ایسا ہے جیسا کہ کتے کو
ہڈی کا چسکا ہو سکتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ قرآن کے لانے میں اس سے بڑھ کر نہیں
جیسا کہ ایک چپڑاسی یا مذکوری کا درجہ پر دانہ سرکاری لانے میں ہوتا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا۔
ایسا کہنا کفر ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی بے ادبی کرتا ہے۔احادیث کو ایسی حقارت
سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ کفار تو اپنے بتوں کے جنتر منتر کو یاد رکھتے ہیں تو کیا مسلمانوں نے اپنے رسول
کی باتوں کو یاد نہ رکھا۔ قرآن شریف کے پہلے سمجھنے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے اور اس پر
آپ عمل کرتے تھے اور دوسروں کو عمل کراتے تھے ۔ یہی سنت ہے اور اسی کو تعامل کہتے ہیں اور
بعد میں آئمہ نے نہایت محنت اور جانفشانی کے ساتھ اس سنت کو الفاظ میں لکھا اور جمع کیا اور اس
کے متعلق تحقیقات اور چھان بین کی پس وہ حدیث ہوئی ۔ دیکھو! بخاری اور مسلم کو کیسی محنت کی ہے۔
آخر انہوں نے اپنے باپ دادوں کے احوال تو نہیں لکھے بلکہ جہاں تک بس چلا صحت وصفائی کے ساتھ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و افعال یعنی سنت کو جمع کیا اور اکثر حدیثوں مثلاً بخاری
کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس میں برکت اور نور ہے۔ جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ باتیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلی ہیں ۔ مثلاً اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ کی حدیث کیسی صاف ظاہر
کرتی ہے کہ مسیح تم میں سے ہوگا اور یہ عیسائیوں کا رڈ ہے کیونکہ عیسائی فخر کرتے تھے کہ عیسیٰ پھر آئے گا
اور دین عیسوی کو بڑھائے گا لیکن آنحضرت رت نے نے سنایا سنا با کہ ہم نے اس کو آسمان پر دیگر فوت شدہ لو لوگوں
میں دیکھا اور پھر فرمایا کہ جو آنے والا مسیح ہے وہ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ہوگا ۔ غرض احادیث کے متعلق
ایسا کلمہ نہیں بولنا چاہیے۔ ہاں اس معاملہ میں غلو بھی نہیں کرنا چاہیے کہ اس کو قرآن اور تعامل سے
بڑھ کر سمجھا جائے بلکہ جو کچھ قرآن اور سنت کے مطابق حدیث میں ہو اس کو ماننا چاہیے کیونکہ جب
حدیث کی کتا بیں نہ تھیں تب بھی لوگ نمازیں پڑھتے تھے اور تمام شعائر اسلام بجالاتے تھے۔ پس

قرآن شریف کے بعد تعامل یعنی سنت ہے اور پھر حدیث ہے جو اُن کے مطابق ہو۔
مولوی محمد حسین نے پہلے اپنے رسالہ اشاعۃ السنۃ میں ایسا ہی ظاہر کیا تھا کہ جو لوگ خدا سے
وحی اور الہام پاتے ہیں وہ اپنے طور پر براہِ راست احادیث کی صحت احادیث کی صحت کر لیتے ہیں بعض وقت قواعد علم
حدیث کی روح سے ایک حدیث موضوع ہوتی ہے اور ان کے نزدیک صحیح اور ایک حدیث صحیح قراردی
ہوئی اُن کے نزدیک موضوع ۔ غرض بات یہ ہے کہ قرآن اور سنت اور حدیث تین مختلف چیزیں ہیں ۔
مولوی محمد حسین صاحب کے متعلق حضرت اقدس کا ایک پرانا خواب
اس کے بعد حضرت اقدس نے اپنا پرانا خواب مولوی محمد حسین صاحب کے متعلق بیان فرمایا جو کہ
کتاب سراج منیر کے آخر میں درج ہے اور فرمایا کہ
یہ بات ۹۴ ء یا ۹۵ ء کی ہے جب ہم نے یہ رویا دیکھا تھا کہ ہم نے جماعت کرائی ہے اور
نماز عصر کا وقت ہے اور ہم نے قراءت پہلے بلند آواز سے کی ہے پھر ہم کو یاد آیا اور اس کے بعد ہم
نے محمد حسین سے کہا کہ ہم خدا کے سامنے جائیں گے ہم چاہتے ہیں ہر بات میں صفائی ہوا اگر ہم نے
آپ کے متعلق کچھ سخت الفاظ کہے ہوں تو آپ معاف کر دیں ۔ اس نے کہا میں معاف کرتا ہوں ۔
پھر ہم نے کہا کہ ہم بھی معاف کرتے ہیں ۔ پھر ہم نے دعوت کی اور اس نے عذر خفیف کے ساتھ
اس دعوت کو قبول کر لیا۔ اور ایک شخص سلطان بیگ نام چبوترہ پر قریب الموت تھا اور ہم نے کہا کہ
ایسا ہی مقدر تھا کہ اس کے مرنے کے وقت یہ واقعہ ہو اور ایسا ہی مقدر تھا کہ بہاء الدین کے مرنے
کے وقت یہ بات ہو۔
اس خواب کے بعد فرمایا کہ وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوابِ خواب میں تعینات شخصیہ ضروری نہیں ۔
پھر حضرت اقدس نے مولوی محمد حسین صاحب کی ان دنوں کی حالت کا ذکر کیا۔ جب وہ بات بات
میں خاکساری دکھاتے اور قدم قدم پر اخلاص رکھتے تھے اور جوتے اُٹھا کر جھاڑ کر آگے رکھتے تھے اور
وضو کراتے تھے اور کہتے تھے کہ میں مولویت کو نہیں چاہتا۔ مجھے اجازت دو تو میں قادیان میں آ رہوں اور

آج 10 میں سے 10 باقی