۱۳ اگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ شام)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا کہ
کسی وقت کا اخلاص اور خدمت انسان کے کام آجاتا ہے۔ شاید ان وقتوں کا اخلاص ہی ہو جو
بالآخر مولوی محمد حسین صاحب کو اس سلسلہ کی طرف رجوع کرنے کی توفیق دے کیونکہ وہ بہت ٹھوکریں
کھا چکے ہیں اور آخر د یکھ چکے ہیں کہ خدا کے کاموں میں کوئی خارج نہیں ہو سکتا۔
فرمایا۔ایسا ہی اجتہادی طور پر ہمیں بعض لوگوں پر بھی حسن ظن ہے کہ وہ کسی وقت رجوع کریں
گے کیونکہ ایک دفعہ الہام ہوا تھا کہ
لاہور میں ہمارے پاک محب ہیں، وسوسہ پڑ گیا ہے پر مٹی نظیف ہے، وسوسہ نہیں
رہے گا۔ مٹی رہے گی ۔“
اس کے بعد چند مختلف باتیں ہو کر نماز عشاء ادا کی گئی ۔
۱۳ راگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ شام)
نماز مغرب کے بعد حضرت اقدس نے کل کی تجویز کی تکمیل کے لیے فرمایا کہ
بہت ہی بہتر ہو کہ اگر مخالفین مخالفین کے لیے اہم اعتراضات جمع کر لینے کا ارشاد کی کل کتا میں جمع کر کے
اُن کے اہم اعتراضات کو یکجا کر لیا جاوے، تا کہ ان کا جواب بھی ہماری اس کتاب میں آجاوے
اور یہ کتاب تمام مسائل کی جامع ہو جاوے۔
اس کے بعد مولوی عبدالکریم صاحب نے اس چٹھی کے مضمون کا تمہ پڑھ کر سنایا جوامریکہ کے مشہور
کا ذب مفتری الیاس ڈاکٹر ڈوئی کے نام مقابلہ کے لیے لکھی گئی ہے۔
اس تتمہ کا خلاصہ یہ ہے حضرت اقدس نے اس خلاصہ تمہ چٹھی بنام الیاس ڈاکٹر ڈوئی میں لکھا ہے کہ
صادق اور کاذب کی شناخت کا معیار وہ امر کبھی نہیں ہو سکتا جو مختلف قوموں میں بطور امر مشترک

ہو مثلاً سلب امراض کا طریق ہے۔ جس پر ڈاکٹر ڈوئی اپنے اخبار میں لاف زنی کیا کرتا ہے کہ فلاں
شخص اچھا ہو گیا اور فلاں نے صحت پائی۔ یہ طریق اس قسم کا ہے کہ اس کے لیے راستباز اور متقی ہونے
کی بھی ضرورت نہیں۔ چہ جائیکہ یہ کسی کے مامور ہونے پر گواہ ہو سکے کیونکہ سلپ امراض کا طریق
ہندوؤں ، یہودیوں، عیسائیوں میں یکساں پایا جاتا ہے اور مسلمانوں میں بھی بعض لوگ اس قسم کے
پائے جاتے ہیں۔ حضرت مسیح جب سلب امراض کے معجزات دکھاتے تھے اس وقت بعض یہودی بھی
اس قسم کے کام کرتے تھے اور ایک تالاب بھی ایسا تھا جس میں غسل کرنے سے بعض مریض اچھے
ہو جاتے تھے۔
غرض حضرت حجۃ اللہ نے پہلے اس میں یہ ظاہر کیا ہے کہ جو امر مختلف قوموں میں مشترک ہے اور جس
کے لیے نیک و بد کی کوئی تمیز نہیں صادق اور کاذب کی شناخت کا معیار نہیں ہو سکتا۔ پھر اس امر پر بحث کی
ہے کہ اس کی ایک صورت ہے کہ کچھ بیمار لے کر بطور قرعہ اندازی صادق اور کا ذب کو تقسیم کر دیئے جاویں
ایسی صورت میں صادق کے حصہ کے مریض بمقابلہ کا ذب زیادہ اچھے ہوں گے۔ اس امر کے بیان میں یہ
بھی ظاہر کیا ہے کہ اس طریق کو اپنے ملک میں اپنے مخالفوں کے سامنے میں نے پیش کیا ہے مگر کوئی مقابلہ
کے لیے نہ آیا۔
پھر حضرت اقدس نے ڈوئی کی اس تحدی پر بحث کی ہے جو اس نے اپنے مخالفوں کے لیے کی ہے کہ
میرے مخالف ہلاک ہو جائیں گے خصوصاً مسلمان ۔ حضرت حجۃ اللہ نے بڑے پر زور اور پر شوکت الفاظ
میں لکھا ہے کہ
گل مسلمانوں کو ہلاک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور علاوہ ازیں یہ امر مشکوک ہو سکتا ہے۔ اس
کو یہ کہنے کی گنجائش ہے کہ مسلمان ہلاک تو ہو ہی جائیں گے مگر پچاس یا ساٹھ سال کے اندر۔ اور وہ
خود اس عرصہ میں ہلاک ہو جائے گا۔ پھر کون اس سے پوچھنے والا ہوگا۔ اس لیے بہتر ہے کہ سارے
مسلمانوں کو چھوڑ کر میرے مقابلہ میں آئے اور میں عیسائیوں کے خود ساختہ خدا کی نسبت تمام
مسلمانوں سے زیادہ کراہت اور نفرت رکھتا ہوں ۔ یہاں تک کہ اگر گل مسلمانوں کی نفرت عیسائیوں

سے
کے خدا کی نسبت ترازو کے ایک پلہ میں رکھ دی جاوے اور میری نفرت ایک طرف تو میرا پلہ اس
بھاری ہوگا۔ اور میں ایسے شخص کو کو جو عورت کے پیٹ سے سے نہ نکل کرنے کر خدا ہونے کا ا دعویٰ کرے بہت ہی
بڑا گناہ گار اور ناپاک انسان سمجھتا ہوں ۔ مگر ہاں میرا یہ مذہب ہے کہ مسیح ابن مریم رسول اس الزام
سے پاک ہے، اس ۔ نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا، میں اسے اپنا ایک بھائی سمجھتا ہوں، اگر چہ خدا تعالیٰ کا
فضل مجھ پر اس سے بہت زیادہ ہے اور وہ کام جو میرے سپر د کیا گیا ہے اس کے کام سے بہت ہی بڑھ
کر ہے۔ تاہم میں اس کو اپنا ایک بھائی سمجھتا ہوں۔ اور میں نے اسے بارہا دیکھا ہے۔ ایک بار میں
نے اور مسیح نے ایک ہی پیالہ میں گائے کا گوشت کھایا تھا، اس لیے میں اور وہ ایک ہی جو ہر کے دو
ٹکڑے ہیں۔
غرض اس طرح پر حضرت حجتہ اللہ نے بلحاظ اپنے کام اور ماموریت کے اور خدا تعالیٰ کے ان فضلوں
اور احسانوں کے جو حضرت مسیح موعود کے شامل حال ہیں تحدیث بالنعمت اور تبلیغ کے طور پر ذکر فرمایا اور
یہاں تک کہا کہ
میں خدا سے ہوں اور مسیح مجھ سے ہے ۔“
ان امور کے پیش کرنے کے بعد آپ نے پھر پر شوکت تحدی کے ساتھ اُس کو مقابلہ کے لیے دعوت
کی ہے کہ اگر وہ سچا ہے تو اسے چاہیے میرے مقابلہ میں نکلے اور یہ دعا کرے کہ سچا
ہم دونوں میں سے جو کا ذب ہے وہ صادق کے سامنے ہلاک ہو۔
یہ خلاصہ ہے اس تتمہ کا جو ہم نے اپنے طور پر لکھا ہے۔ اصل چٹھی ستمبر کے اخیر تک انشاء اللہ شائع
ہو سکے گی۔
آج کی ڈائری میں ایک امر ہم نے فرو گذاشت کیا تھا۔ اسے یہاں درج کر دینا قرین مصلحت
معلوم ہوتا ہے۔ حضرت صاحبزادہ مبارک احمد سَلَّمَهُ اللهُ الْأَحَدُ کے ایک کبوتر کو بلی نے پکڑا جو ذبح
کر لیا گیا۔ فرمایا کہ
اس وقت میرے دل میں تحریک ہوئی کہ گویا عیسائیوں کے خدا کو ہم نے ذبح کر کے کھا لیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی