۱۶ اگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ شام)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پھر فرمایا کہ
انگریز بھی کبوتر کا شکار کرتے ہیں اور بنی اسرائیل کی قربانیوں میں بھی شاید اس کا تذکرہ ہے۔
بہر حال کبوتر ہمیشہ کھائے جاتے ہیں یا دوسرے الفاظ میں یہ کہو کہ عیسائیوں کے خداذ بح ہوتے ہیں۔
کیا یہ بھی کفارہ تو نہیں ہے۔ لے
او
۱۶ راگست ۱۹۰۲ء
بوقت شام )
حضرت جرثی اللہ فی حلل الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام بعد ادائے نماز مغرب
رزق میں قبض و بسط
حسب معمول حلقہ خدام میں بیٹھ گئے کسی شخص نے ایک رقعہ دیا جو
دفتر میگزین میں محرر کی آسامی کے لیے سفارش کی خواہش پر مشتمل تھا۔ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا کہ
قبض، بسط رزق کا سر ایسا ہے کہ انسان کی سمجھ میں نہیں آتا۔ ایک طرف تو مومنوں سے اللہ تعالیٰ نے
قرآن شریف میں وعدے کئے ہیں مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ۴) یعنی جو اللہ تعالیٰ
پر تو گل کرتا ہے اس کے لیے اللہ کافی ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا
يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۳، ۴) جو اللہ تعالیٰ کے لئے تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ایسی جگہ سے رزق دیتا
ہے کہ اس کو معلوم بھی نہیں ہوتا۔ اور پھر فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ (الذاريت : ۲۳)
اور پھر اللہ تعالیٰ اپنی ذات کی قسم کھاتا ہے کہ فَوَ رَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقُّ (الدَّارِيت : ۲۴)
آسمان وزمین کے رب کی قسم ہے کہ یہ وعدہ سچ ہے۔ جیسا کہ تم اپنی زبان سے بول کر انکار نہیں کر سکتے
جب کہ اس قسم کے وعدے اللہ تعالیٰ نے فرمائے ہیں۔ پھر باوجودان وعدوں کے دیکھا جاتا ہے کہ
کئی آدمی ایسے دیکھے جاتے ہیں جو صالح اور متقی نیک بخت ہوتے ہیں اور ان کا شعائر اسلام صحیح ہوتا
ہے مگر وہ رزق سے تنگ ہیں۔ رات کو ہے تو دن کو نہیں اور دن کو ہے تو رات کو نہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۲ء صفحه ۸ تا ۱۲
جملہ معترضہ
جلد سوم
یہاں حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب نے عرض کی کہ جب میں پہلے پہل
یہاں آیا تو حضور علامات المقربین ایک رسالہ لکھ رہے تھے ۔ واپسی پر گجرات ٹھہرا
تو ایک شخص نے مجھ سے دریافت کیا کہ آج کل مرزا صاحب کیا لکھ رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ اِنَّ الْأَبْرَارَ
لَفِي نَعِيمٍ (الانفطار : (۱۴) کی تفسیر لکھ رہے ہیں ۔ اس نے کہا کہ یہ کفار آرام میں نہیں ؟ میں ہیں؟ سارا دن
بگھیاں چلتی رہتی ہیں۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
آپ کے اس آیت کے پڑھنے سے ایک اور آیت یاد آگئی وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ
جَنَّتُن (الرحمن : ۴۷) ۔
غرض یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں مگر تجربہ دلالت کرتا ہے کہ یہ امور خدا
کی طرف منسوب نہیں ہو سکتے ۔ ہمارا یہ مذہب ہے کہ وہ وعدے جو خدا تعالیٰ نے کئے ہیں کہ
متقیوں کو خود اللہ تعالی رزق دیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان آیتوں میں بیان کیا ہے یہ سب سچ
ہیں۔ اور سلسلہ اہل اللہ کی طرف دیکھا جاوے تو کوئی ابرار میں سے ایسا نہیں ہے کہ بھو کا مرا ہو۔
مومنوں نے جن پر شہادت دی اور جن کو اتقیامان لیا گیا ہے۔ یہی نہیں کہ وہ فقر وفاقہ سے بچے ہوئے
تھے ۔ گو اعلیٰ درجہ کی خوشحالیاں نہ ہوں مگر اس قسم کا اضطراری فقر وفاقہ بھی کبھی نہیں ہوا کہ عذاب محسوس
کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فقر اختیار کیا ہوا تھا ۔ مگر آپ کی سخاوت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ
خود آپ نے اختیار کیا ہوا تھا ، نہ کہ بطور سزا تھا۔ غرض اس راہ میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔
بعض لوگ ایسے دیکھے جاتے ہیں کہ بظاہر متقی اور صالح ہوتے ہیں مگر رزق سے تنگ ہوتے ہیں۔ ان
سب حالات کو دیکھ کر آخر یہی کہنا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدے تو سب سچ ہیں لیکن انسانی کمزوری
ہی کا اعتراف کرنا پڑتا ہے۔
حضرت مولانا مولوی حکیم نورالدین صاحب نے یورپ کی پر آسائش زندگی جنت نہیں پھر ذکر کیا کہ لندن سے ایک شخص نے مجھے
خط لکھا کہ لندن آکر دیکھو کہ جنت عیسائیوں کو حاصل ہے یا مسلمانوں کو۔ میں نے اس کو جواب لکھا کہ
سچی عیسائیت مسیح اور اس کے حواریوں میں تھی اور سچا اسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ میں تھا۔
پس ان دونوں کا مقابلہ کر کے دیکھ لو۔ اس پر حضرت حجتہ اللہ نے بہ تسلسل کلام سابق پھر ارشاد فرمایا۔
ان روحانی امور میں ہر شخص کا کام نہیں ہے کہ نتیجہ نکال لے۔ یہ لوگ جو لندن جاتے ہیں وہ
وہاں جا کر دیکھتے ہیں کہ بڑی آزادی ہے شراب خوری کی اس قدر کثرت ہے کہ ساٹھ میل تک شراب
کی دکانیں چلی جاتی ہیں۔ زنا اور غیر زنا میں کوئی فرق ہی نہیں ۔ کیا یہ بہشت ہے؟ بہشت سے یہ مراد
نہیں ہے۔ دیکھو! انسان کی بھی بیوی ہے اور وہ تعلقات زوجیت رکھتا ہے اور پرندوں اور حیوانات
میں بھی یہ یہ تعلقات تعلقا ہیں ، مگر انسان انسان کو کو اللہ اللہ تعالیٰ تعالیٰ نے نے ا ایک نظافت اور ادراک بخشا ہے۔ انسان جن حواس
اور قومی کے ساتھ آیا ہے اُن کے ساتھ وہ ان تعلقات زوجیت میں زیادہ لطف اور سرور حاصل کرتا
ہے بمقابلہ حیوانات کے جو ایسے حواس اور ادراک نہیں رکھتے ہیں اور اسی لیے وہ اپنے جوڑے کی کوئی
رعایت نہیں رکھتے جیسے کتے ۔
پس اگر انسان ان حواس کے ساتھ سرور حاصل نہیں کر سکتے بلکہ حیوانات کی طرح زندگی بسر
کرتے ہیں پھر اُن میں اور حیوانوں میں کیا فرق ہوا۔ یہ جو فرمایا ہے کہ مومن کے لیے ہی جنت ہے یہ
اس لیے فرمایا ہے کہ سچی راحت دنیا کی لذات سے تب پیدا ہوتی ہے جب تقوی ساتھ ہو۔ جو تقویٰ کو
چھوڑ دیتا ہے اور حلال و حرام کی قید اُٹھا دیتا ہے وہ تو اپنے مقام سے نیچے گر جاتا ہے اور حیوانی درجہ میں
آجاتا ہے۔
لندن میں جب ہائیڈو پارک میں حیوانوں کی طرح بدکاریاں ہوتی ہیں اور کوئی شرم و حیا ایک
دوسرے سے نہیں کیا جاتا تو پھر ایک شخص انسانیت کو ضبط رکھ کر دیکھے تو ایسی بہشت اور راحت سے
ہزار تو بہ کرے گا کہ ایسی دیوث اور بے غیرت جماعت سے خدا بچائے۔ ایسی جماعت کو جو ایسی
زندگی بسر کرتی ہے بہشت میں سمجھنا حماقت ہے۔ اصل یہی ہے کہ بہشت کی کلید تقوی ہے۔ جس کو
خدا تعالیٰ پر بھروسہ نہیں اُسے سچی راحت کیوں کر مل سکتی ہے۔ بعض آدمی ایسے دیکھے گئے ہیں کہ جن کو خدا
پر بھروسہ نہیں اور ان کے پاس روپیہ تھا وہ چوری چلا گیا۔ اس کے ساتھ ہی زبان بند ہو گئی ۔ اور اُن
جو بہشت میں کہا جاتا ہے اُن کی خود کشیوں کو دیکھو کہ کس قدر کثرت سے ہوتی ہیں۔
تھوڑی تھوڑی باتوں پر خود کشی کر لیتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ ایسے ضعیف القلب اور
پست ہمت ہوتے ہیں کہ غم کی برداشت ان میں نہیں ہے۔ جس کو غم کی برداشت اور مصیبت کے مقابلہ
کی طاقت نہیں اس کے پاس راحت کا سامان بھی نہیں ہے۔ خواہ ہم اس کو سمجھا سکیں یا نہ سمجھا سکیں اور
کوئی سمجھ سکے یا نہ سمجھ سکے۔ حقیقت الامر یہی ہے کہ لذائذ کا مزہ صرف تقویٰ ہی سے آتا ہے۔ جو متقی
ہوتا ہے اس کے دل میں راحت ہوتی ہے اور ابدی سرور ہوتا ہے۔ دیکھو! ایک دوست کے ساتھ تعلق ہو میں اور کے
تو کس قدر خوشی اور راحت ہوتی ہے لیکن جس کا خدا سے تعلق ہوا سے کس قدر خوشی ہوگی ۔ جس کا تعلق خدا
سے نہیں ہے اُسے کیا امید ہو سکتی ہے اور امید ہی تو ایک چیز ہے جس سے بہشتی زندگی شروع ہوتی ہے۔
ان مہذب ممالک میں اس قدر خود کشیاں ہوتی ہیں کہ جن سے پایا جاتا ہے کہ کوئی راحت نہیں ۔
ذرا راحت کا میدان گم ہوا اور جھٹ خود کشی کر لی لیکن جو تقوی رکھتا ہے اور خدا سے تعلق رکھتا ہے اُسے
وہ جاودانی خوشی حاصل ہے جو ایمان سے آتی ہے۔
دنیا کی تمام چیزیں معرض تغیر و تبدل میں ہیں ۔ مختلف آفات آتی رہتی ہیں۔ بیماریاں حملے کرتی
ہیں ۔ کبھی بچے مر جاتے ہیں ۔ غرض کوئی نہ کوئی دکھ یا تکلیف رہتی ہے اور دنیا جائے آفات ہے اور نہ یا ۔
یہ امور سکھ کی نیند انسان کو سونے نہیں دیتے۔ جس قدر تعلقات وسیع ہوتے ہیں اسی قدر آفتوں اور
مصیبتوں کا میدان وسیع ہوتا ہے اور یہ آفتیں اور بلائیں انسان کے منزلی تعلقات میں ایک غم کو
پچاس بنادیتی ہیں۔ کیونکہ اگر اکیلا ہو تو غم کم ہو مگر جب بچے، بیوی، ماں باپ، بہن بھائی اور دوسرے
رشتہ دار رکھتا ہے تو پھر ذراسی تکلیف ہوئی اور یہ آفت میں پڑا۔ اس قدر مجموعہ کے ساتھ تو اُس وقت
راحت ہو سکتی ہے جب کسی کو کوئی بیماری اور آفت نہ ہو اور کوئی تکلیف میں نہ ہو۔
یہ بات بھی غلط ہے کہ مال سے راحت ہو۔ صرف مال موجب راحت نہیں ہے نرے مال سے راحت نہیں ہے۔ اگر مال ہے
صحت اچھی نہیں ۔ مثلاً معدہ خراب ہے تو وہ کیا بہشتی زندگی ہوگی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ مال بھی
راحت کا باعث نہیں ۔ سچی بات یہی ہے کہ جو خدا سے تعلق رکھتا ہے وہی ہر پہلو سے بہشتی زندگی رکھتا
ہے کیونکہ اللہ قادر ہے کہ وہ بلائیں اور آفتیں نہ آئیں اور مالی اضطرار بھی نہ ہو۔ یا آئیں تو دل میں
ایسی قوت اور ہمت بخش دے کہ وہ اُن کا پورا مقابلہ کر سکے ۔
جس قدر پہلو انسان کی عافیت کے لیے ضروری ہیں وہ کسی بادشاہ کے بھی ہاتھ میں نہیں ہیں بلکہ
وہ سب ایک ہی کے ہاتھ میں ہے جو بادشاہوں کا بادشاہ ہے جسے چاہے دیدے۔
بعض لوگ اس قسم کے دیکھے گئے ہیں کہ روپیہ پیسہ سب کچھ موجود ہے مگر مسئول مدقوق ہو
جاتے ہیں اور زندگی انہیں تلخ معلوم ہوتی ہے۔ پس ان کروڑوں آفات کا جو انسان کو لگی ہوئی ہیں کون
بندو بست کر سکتا ہے اور اگر رنج بھی ہو تو صبر جمیل کون دے سکتا ہے؟ اللہ ہی ہے جو عطا کرے۔
صبر بھی بڑی چیز ہے جو بڑی بڑی آفتوں اور مصیبتوں کے وقت بھی غم کو پاس نہیں آنے دیتا۔
بعض امیر ایسے ہوتے ہیں کہ عافیت اور راحت کے زمانہ میں بڑے مغرور اور متکبر ہوتے ہیں اور ذرا
رنج آ گیا تو بچوں کی طرح چلا اٹھے۔ اب ہم کسی کا نام لے سکتے ہیں کہ اس پر حوادث نہ آئیں اور
متعلقین کو رنج نہ پہنچے؟ کسی کا نام نہیں لے سکتے ۔ یہ بہشتی زندگی کس کی ہو سکتی ہے۔ صرف اُس شخص کی
جس پر خدا کا فضل ہو۔
اس لیے یہ بڑی غلطی ہے جو یو نہی کسی کے سفید کپڑے دیکھ کر کہہ دیتے ہیں کہ وہ بہشتی زندگی بہشتی زندگی رکھتے ہیں۔ ان سے جاکر پوچھو تومعلوم ہو کہ کتنی باتیں سناتے
ہیں ۔ صرف کپڑے دیکھ کر یا بگیوں پر سوار ہوتے دیکھ کر شراب پیتے دیکھ کر ایسا خیال کر لینا غلط
ہے۔ ماسوا اس کے اباحتی زندگی بجائے خود جہنم ہے۔ کوئی ادب اور تعلق خدا سے نہیں ۔ اس سے بڑھ
کر جہنمی زندگی کیا ہوگی ۔ کتا خواہ مردار کھا لے خواہ بدکاری کرے کیا وہ بہشتی زندگی ہوگی؟ اسی طرح
پر جو شخص مردار کھاتا ہے اور بدکاریوں میں مبتلا ہے، حرام وحلال کے مال کو نہیں سمجھتا یہ لعنتی زندگی
ہے ، اس کو بہشتی زندگی سے کیا تعلق؟
یہ سچ ہے کہ بہشتی زندگی بھی ہوتی ہے مگر اُن کی جن کو خدا پر پورا بھروسہ ہوتا ہے۔ اس لیے وہ
هُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) کے وعدہ کے موافق خدا تعالیٰ کی حفاظت اور توتی کے نیچے
ہوتے ہیں اور جو خدا تعالیٰ سے دور ہے اس کا ہر دن ترساں ولرزاں ہی گزرتا ہے وہ خوش نہیں ہو سکتا۔
سیالکوٹ میں ایک شخص رشوت لیا کرتا تھا۔ وہ کہا کرتا تھا کہ میں ہر وقت زنجیر ہی دیکھتا ہوں۔ بات یہ
ہے کہ بُرے کام کا انجام بد ہی ہونا چاہیے۔ اس لیے بدی ایسی چیز ہے کہ روح اس پر راضی ہو ہی
نہیں سکتی۔ پھر بدی میں لذت کہاں؟ ہر برے کام پر آخر دل پر ٹھوکر لگتی ہے اور ایک کثافت انسان
محسوس کرتا ہے کہ یہ کیا حماقت کی اور اپنے اوپر لعنت کرتا ہے۔ ایک شخص نے بارہ آنے کے عوض میں
ایک بچہ مار دیا تھا۔
غرض زندگی بجز اس کے کوئی نہیں کہ بدی سے بچے اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرے۔ کیونکہ مصیبت
سے پہلے جو خدا پر بھروسہ کرتا ہے مصیبت کے وقت خدا اس کی مدد کرتا ہے ۔ جو پہلے سویا ہوا ہے وہ
مصیبت کے وقت ہلاک ہو جاتا ہے۔ حافظ نے کیا اچھا کہا ہے۔ شعر
خیال زلف تو جستن نه کار خامان است
که زیر سلسله رفتن طریق عیاری است
خدا تعالی غنی ہے۔ بیکا نیر وغیرہ میں جو قحط پڑے تو لوگ بچوں تک کو کھا گئے ۔ یہ اسی لیے ہوا کہ وہ
کسی کے ہو کر نہیں رہے۔ خدا کے ہو کر رہتے تو بچوں پر یہ بلا نہ آتی۔ حدیث شریف اور قرآن مجید
سے ثابت ہے اور ایسا ہی پہلی کتابوں سے بھی پایا جاتا ہے کہ والدین کی بدکاریاں بچوں پر بھی بعض
ا۔ ۱۶) ۔ وقت آفت لاتی ہیں ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے وَلَا يَخَافُ عُقُبُهَا الشَّمس : ١٦ ) -
جو لوگ لا ابالی زندگی بسر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی طرف سے بے پروا ہو جاتا ہے۔ دیکھو! دنیا
میں جو اپنے آقا کو چند روز سلام نہ کرے تو اس کی نظر بگڑ جاتی ہے تو جو خدا سے قطع کرے پھر خدا اس کی
پروا کیوں کرے گا۔ اسی پر وہ فرماتا ہے کہ وہ اُن کو ہلاک کر کے اُن کی اولاد کی بھی پروا نہیں کرتا۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ جو متقی صالح مر جاوے اس کی اولاد کی پروا کرتا ہے جیسا کہ اس آیت سے بھی پتہ