۱۸ اگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ شام)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لگتا ہے ۔ وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا ( الكهف : ۸۳) اس باپ کی نیکی اور صلاحیت کے لیے خضر اور موسیٰ
جیسے اولوا العزم پیغمبر کو مزدور بنا دیا کہ وہ ان کی دیوار درست کر دیں۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اس
شخص کا کیا درجہ ہوگا ۔ خدا تعالیٰ نے لڑکوں کا ذکر نہیں کیا چونکہ ستار ہے۔ اس لیے پردہ پوشی کے لحاظ
سے اور باپ کے محل مدح میں ذکر ہونے کی وجہ سے کوئی ذکر نہیں کیا۔
پہلی کتابوں میں بھی اس قسم کا مضمون آیا ہے کہ سات پشت تک رعایت رکھتا ہوں ۔ حضرت
داؤد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی متقی کی اولاد کو ٹکڑے مانگتے نہیں دیکھا۔ غرض نشاط خدا کا
رزق ہے جو غیر کو نہیں ملتا ۔ لے
۱۸ اگست ۱۹۰۲ء (بوقت شام)
بیعت کی حقیقت
مرزا اعظم بیگ کے پوتے مرزا احسن بیگ نے بیعت کی درخواست کی ۔ اس پر
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا۔
بیعت اگلے جمعہ کو کر لینا مگر یہ یاد رکھو کہ بیعت کے بعد تبدیلی کرنی ضروری ہوتی ہے۔ اگر
بیعت کے بعد اپنی حالت میں تبدیلی نہ کی جاوے تو پھر یہ استخفاف ہے۔ بیعت بازیچہ اطفال نہیں
ہے۔ درحقیقت وہی بیعت کرتا ہے جس کی پہلی زندگی پر موت وارد ہو جاتی ہے اور ایک نئی زندگی
ہو۔
شروع ہو جاتی ہے۔ ہر ایک امر میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔ پہلے تعلقات معدوم ہو کر نئے تعلقات
ہیں۔ جب صحابہ مسلمان ہوتے تو بعض کو ایسے امور پیش آتے تھے کہ احباب رشتہ دار
سب سے الگ ہونا پڑتا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابو جہل کے ساتھ اسلام سے پہلے ملتے تھے۔
بلکہ لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ابو جہل نے منصوبہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا خاتمہ کر دیا
جاوے اور کچھ روپیہ بھی بطور انعام مقرر کیا۔ حضرت عمر اس کام کے لیے منتخب ہوئے ، چنانچہ انہوں
نے اپنی تلوار کو تیز کیا اور موقع کی تلاش میں رہے۔ آخر حضرت عمر کو پتہ ملا کہ آدھی رات کو آپ کعبہ میں
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۵ تا ۷

آ کر نماز پڑھتے ہیں ۔ چنانچہ یہ کعبہ میں آکر چھپ رہے۔ اور اُنہوں نے سنا کہ جنگل کی طرف سے
لا اله الا الله کی آواز آتی ہے اور وہ آواز قریب آتی گئی یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ علیہ وسلم
کعبہ میں آداخل ہوئے اور آپ نے نماز پڑھی۔ حضرت عمر کہتے ہیں کہ آپ نے سجدہ میں اس قدر
مناجات کی کہ مجھے تلوار چلانے کی جرات نہ رہی۔ چنانچہ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ آگے
چلے، پیچھے پیچھے میں تھا۔ تھا۔ آ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے پاؤں کی آہٹ معلوم ہوئی اور آپ نے
پوچھا کون ہے؟ میں نے کہا کہ عمر۔ اس پر آپ نے فرمایا ! اے عمر ! نہ تو دن کو میرا پیچھا چھوڑتا ہے اور
نہ رات کو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے حضرت عمر کہتے ہیں کہ میں نے محسوس کیا کہ
اب آپ بد دعا کریں گے ۔ گے ۔ اس لیے میں نے کہا کہ حص ما کہ حضرت آج کے بعد آپ کو ایذا نہ دوں گا۔ عربوں
میں چونکہ وعدہ کا لحاظ بہت بڑا ہوتا تھا۔ اس لیے آنحضرت نے یقین کر لیا ۔ مگر دراصل حضرت عمر کا
وقت آپہنچا تھا۔ آنحضرت کے دل میں گذرا کہ اس کو خدا ضائع نہیں کرے گا۔ چنانچہ آخر حضرت عمر
مسلمان ہوئے اور پھر وہ دوستیاں ، وہ تعلقات جو ابو جہل اور دوسرے مخالفوں سے تھے یک لخت
ٹوٹ گئے اور ان کی جگہ ایک نئی اخوت قائم ہوئی ۔ حضرت ابوبکر اور دوسرے صحابہ ملے اور پھر ان پہلے
تعلقات کی طرف کبھی خیال تک نہ آیا۔
غرض اس سلسلہ میں جو ابتلاؤں کا سلسلہ ہوتا ہے بہت سی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں اور بہت سی
موتوں کو قبول کرنا پڑتا ہے ۔ ہم قبول کرتے ہیں کہ ان انسانوں میں جو اس سلسلہ میں داخل ہوتے
ہیں ان میں بعض بزدل بھی ہوتے ہیں۔ شجاع بھی ہوتے ہیں ۔ بعض ایسے بزدل ہوتے ہیں کہ صرف
قوم کی کثرت کو دیکھ کر ہی الگ ہو جاتے ہیں ۔ انسان بات کو تو پورا کر لیتا ہے۔ مگر ابتلا کے سامنے
ٹھہرنا مشکل ہے۔ خدا وند تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ (العنكبوت : ۳) یعنی کیا لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ایمان لائیں اور امتحان نہ ہو۔ غرض امتحان
ضروری شے ہے۔ اس سلسلہ میں جو داخل ہوتا ہے وہ ابتلا سے خالی نہیں رہ سکتا۔ ہمارے بہت سے
لوگ ایسے ہیں کہ وہ ایک طرف ہیں اور باپ الگ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۹

آج 10 میں سے 10 باقی