۱۹ اگست ۱۹۰۲ء (بوقتِ شام)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۹ اگست ۱۹۰۲ء
بوقت شام)
جلد سوم
متقی کا منہ تو ایسے بند ہوتا ہے جیسے منہ میں روڑے ڈالے ہوئے ہوں ۔ متقی
دلائل صداقت کبھی کفر کا دائرہ وسیع کرنانہیں چاہتا بلکہ وہ ایمان کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا
ہے۔ ان مخالف مولویوں کی نسبت میرا یہ عقیدہ تھا کہ ان میں صفائی نہیں ہے اور ملونی سے ضرور
بھرے ہوئے ہیں ۔ مگر یہ میرے وہم و خیال میں بھی نہیں تھا کہ ان سے یہ کمینہ پن ظاہر ہوگا جو
انہوں نے اب میری مخالفت میں ظاہر کیا ہے۔
چونکہ عمر گزرتی جاتی ہے جیسے برف ڈھلتی ہے اس لیے ہر روز یہ خیال آتا ہے کہ کوئی آدمی ایسا ہو جو
اُن کے پاس جاوے اور ان کو فیصلہ کی راہ پر لاوے اور بتائے کہ ایک وہ وقت تھا کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کی
نقل فرماتا ہے۔ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا (الانبیاء : ۹۰) اور رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى (البقرۃ: ۲۶۱)۔
وہ زمانہ کہاں کہ دو آدمی ثابت کرنے مشکل ہیں۔ اور یا اب یہ زمانہ ہے کہ فوجیں کی فوجیں آرہی
ہیں۔ قبل از وقت کہ جیسا کہا تھا وہ کر دیا اور کر رہا ہے اور لوگوں کی نظروں میں عجیب۔ اگر کوئی سمجھنے والا
ہو تو اُسے معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا نے اپنی سنت قدیمہ کے موافق کیا اور جس طرح رسل آتے ہیں وہ
اسی طرح پہچانے جاتے ہیں۔ مجھے انہیں آثار اور نشانات کے ساتھ شناخت کرو جو خدا کی طرف سے
آتے ہیں۔ وہ خدا کی محکم ہدایات کے خلاف نہیں کرتے ۔ ایسا نہیں کہ حرام کو حلال یا حلال کو حرام کر
دیں۔ دوسرے وہ ایسے وقت میں آتے ہیں کہ وہ ضرورت کا وقت ہوتا ہے۔ تیسرے یہ کہ تائید الہی
کے بدوں نہیں ہوتے ۔ صریح نظر آتا ہے کہ خدا تائید کرتا ہے۔
جہاں تک میں خیال کرتا ہوں سچائی کے تین ہی راہ سچائی معلوم کرنے کی تین راہیں ہیں اول نصوص قرآنی و حدیثیہ، دوسرے عقل ،
تیسرے خدا تعالیٰ کے تائیدات۔ ان تینوں ذریعوں سے جو چاہے ہم سے ثبوت لے مگر انسان بن
کر نہ سفلہ پن کی طرح ۔ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں خواہ سور و پیر روز خرچ ہو جاوے۔ آکر آدمیت
سے پوچھ لیں ۔ اب دور بیٹھے ہیں ، نہ کتاب ہے، نہ غور ہے، نہ فکر ہے۔ سفلہ لوگوں کی طرح بلکہ ان
سے بھی بدتر کام کرتے ہیں۔ یہ طریق تو تقویٰ کے خلاف ہے۔ اگر کوئی انسان ایسا ہو جو اُن پر
رعب داب رکھتا ہو وہ انہیں جا کر سمجھائے ۔ دنیا دار لوگ اگر اُن کو کہیں تو اُن سے ڈرتے ہیں۔ خدا
کرے کہ کوئی ایسا دنیا دار ہو جس کو اس طرف توجہ ہو اور ان کو سمجھائے اور یہی خیال کرے کہ اسلام
میں پھوٹ پڑ رہی ہے اس کو ہی دور کیا جاوے۔ غرض ہم تو چاہتے ہیں کہ کسی طرح یہ لوگ راہ پر
آویں اور ہماری مخالفت کر کے تو کچھ بگاڑ نہیں سکتے کیونکہ خدا تعالیٰ خودا اپنی تائید کر رہا ہے۔ پرنالہ کا
پانی تو ایک اینٹ سے بند کر سکتے ہیں مگر آسمان کا کون بند کر سکتا ہے ۔ یہ خدا کے کام ہیں ۔ چراغ کو تو
پھونک مار کر بجھا دیتے ہیں مگر چاند سورج کو تو کوئی پھونک مار کر بجھاوے۔ خدا کے کام اونچے ہیں۔
انسان کی وہاں پیش رفت نہیں جاتی ۔ وہاں نہ غبارہ جاوے اور نہ ریل ۔ یہ بھی عظمتِ الہی ہے۔
تعالیٰ شانہ کا مصداق ہے۔ آسمانی امور اونچے ہیں ۔ وہ تو آگے ہی آگے جاتے ہیں۔
ایک شخص نے عرض کی کہ حضور میرے گاؤں سے
عذاب سے متعلق خدا تعالیٰ کی سنت آٹھ آدمیوں نے خط بھیجا ہے کہ اگر سچے ہو
تو ہم پر عذاب نازل ہو جاوے۔
فرمایا ۔ خدا تعالیٰ کے کام میں جلدی نہیں ہوتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے دکھ دیئے گئے
اور بعض ایسے بیباک اور شریر تھے جو کہتے تھے کہ اگر تو سچا ہے تو ہم پر پتھر برسیں مگر اسی وقت تو اُن
پر پتھر نہ برسے۔ خدا تعالیٰ کی سنت یہ نہیں کہ اسی وقت عذاب نازل کرے۔ اگر کوئی خدا تعالیٰ کو
گالیاں دے تو کیا اسی وقت اس پر عذاب آجاوے گا ۔ عذاب اپنے وقت پر آتا ہے جبکہ جرم ثابت ہو
جاتا ہے ۔ لیکھرام ایک آریہ تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت گالیاں دیا کرتا تھا۔ آخر خدا تعالیٰ
نے اس کی شرارتوں اور شوخیوں کے بدلے اس کو سزادی اور وہی زبان چُھری ہو کر اس کی ہلاکت کا
باعث ہوئی جس سے وہ ٹکڑے کیا گیا۔ پس خدا تعالیٰ کی یہ سنت نہیں ہے کہ وہ اُسی وقت عذاب دے
یہ لوگ کیسے بیوقوف اور بد قسمت ہوتے ہیں۔ عذاب مانگتے ہیں۔ ہدایت نہیں مانگتے ۔
اسی شخص نے کہا کہ یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ
خدا کے نزدیک قومیت کا لحاظ نہیں سیدہ ہوکر امتی کی بیعت کرتے ہو؟
جلد سوم
فرمایا ۔ خدا تعالیٰ نہ محض جسم سے راضی ہوتا ہے نہ قوم سے۔ اس کی نظر ہمیشہ تقویٰ پر ہے اِن
أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ انْقَكُمُ ( الحجرات : (۱۴) یعنی اللہ کے نزدیک تم سے زیادہ بزرگی رکھنے والا
وہی ہے جو تم میں سے زیادہ متقی ہے۔ یہ بالکل جھوٹی باتیں ہیں کہ میں سید ہوں یا مغل ہوں یا پٹھان
اور شیخ ہوں۔ اگر بڑی قومیت پر فخر کرتا ہے تو یہ فخر فضول ہے۔ مرنے کے بعد سب قو میں جاتی رہتی
ہیں۔ خدا تعالیٰ کے حضور قومیت پر کوئی نظر نہیں اور کوئی شخص محض اعلیٰ خاندان میں سے ہونے کی وجہ
سے نجات نہیں پاسکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ کو کہا ہے کہ اے فاطمہ ! تو اس
بات پر ناز نہ کر کہ تو پیغمبر زادی ہے۔ خدا کے نزدیک قومیت کا لحاظ نہیں۔ وہاں جو مدارج ملتے ہیں وہ
تقوی کے لحاظ سے ملتے ہیں ۔ یہ قومیں اور قبائل دنیا کا عرف اور انتظام ہیں۔ خدا تعالیٰ سے اُن کا کوئی
تعلق نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ کی محبت تقوی سے پیدا ہوتی ہے اور تقویٰ ہی مدارج عالیہ کا باعث ہوتا
ہے۔ اگر کوئی سید ہو اور وہ عیسائی ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دے اور خدا تعالیٰ کے احکام
کی بے حرمتی کرے کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو آلِ رسول ہونے کی وجہ سے نجات دے گا
اور وہ بہشت میں داخل ہو جاوے گا اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران : ۲۰) اللہ تعالیٰ کے
نزد یک تو سچا دین جو نجات کا باعث ہوتا ہے اسلام ہے۔ اگر کوئی عیسائی ہو جاوے یا یہودی ہو یا
آریہ ہو وہ خدا کے نزدیک عزت پانے کے لائق نہیں۔ خدا تعالیٰ نے ذاتوں اور قوموں کو اڑا دیا ہے۔
یہ دنیا کے انتظام اور عرف کے لئے قبائل ہیں ۔ مگر ہم نے خوب غور کر لیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور
جو مدارج ملتے ہیں ان کا اصل باعث تقوی ہی ہے جو متقی ہے وہ جنت میں جاوے گا ۔ خدا تعالیٰ
اس کے لیے فیصلہ کر چکا ہے۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک معزز متقی ہی ہے۔ پھر یہ جو فرمایا ہے إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ
اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ( المائدة : (۲۸) کہ اعمال اور دعائیں متقیوں کی قبول ہوتی ہیں ۔ یہ نہیں کہا کہ من
السَّيِّدِينَ ۔ پھر متقی کے لیے تو فرمایا مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا