بلا تاریخ

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہو گی ۔ مگر اس احمق سے کوئی اتنا پوچھے کہ خدا تعالیٰ نے جب وہ نشان پورا کیا جو صادق کے لیے مقرر تھا
پھر لوگ گمراہ ہوں گے یا ہدایت پائیں گے؟ خسوف و کسوف کا نشان بہت بڑا نشان ہے۔
ا۔ دیانند
)ر(
پھرو کے مد میں دیانند کے مرنے کی خبر ہے۔ اس کی زندگی میں مرنے سے پہلے یہ خبر بذریعہ
ایک رجسٹری شدہ خط کے اس کو دی گئی تھی ۔ اور شرمیت اور ملا وامل موجود ہیں ۔ ان کو قسم دے کر پوچھا
جاوے کہ کیا تین مہینے پہلے یہ خبر دی گئی تھی یا نہیں ؟
۲ ۔ دلیپ سنگھ
اور اسی مد میں دلیپ سنگھ کے ناکام ہونے کی پیشگوئی ہے کہ ابھی اُس کے آنے کی کوئی خبر بھی نہیں
تھی۔
بلا تاریخ
ہو۔
اسباب اور
بنا۔
سید المعصومین صلی اللہ علیہ وسلم جس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ سلم و میر آئے تھے
و
کو
وہ کسی دوسرے نبی کو کبھی نہیں ملے ۔ اسی لیے عصمت کے مسئلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس
مقام اور درجہ پر ہیں وہاں اورکوئ نہیں ہے خود کوئی بھی مصوم نہیں بن سکتا لہ معصوم بنان خدا تعالیٰ
کا کام ہے۔ جس شخص کو کثیر التعداد مال مل گیا ہے اس کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ چوری کرتا
پھرے؟ لیکن جس پر خدا کی مار ہے اور گویا روٹیوں کا محتاج ہے اس سے تو ممکن بلکہ قرین قیاس ہے
کہ اگر پاخانہ میں کوڑی پڑی ہوئی ہو تو وہ اس کے اٹھانے میں بھی کوئی مضائقہ اور دریغ نہ کرے
گا۔ سو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا کا بہت بڑا فضل تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵ تا ۷

وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (النساء : (۱۱۴) اور اصل یہ ہے کہ انسان بچتا بھی فضل سے ہی
ہے ۔ پس جس شخص پر خدا تعالیٰ کا فضل عظیم ہوا اور جس کو گل دنیا کے لیے مبعوث کیا گیا ہو اور جو پر
رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِين ہو کر آیا ہو ۔ اُس کی عصمت کا اندازہ اسی سے ہو سکتا ہے ۔ عظیم الشان بلندی پر
جو شخص کھڑا ہے ایک نیچے کھڑا ہوا اس کا مقابلہ کیا کر سکتا ہے؟ مسیح کی ہمت اور دعوت صرف
بنی اسرائیل کی گم شدہ بھیڑوں تک محدود ہے۔ پھر اس کی عصمت کا درجہ بھی اسی حد تک ہونا
چاہیے ۔ لیکن جو شخص گل عالم کی نجات اور رستگاری کے واسطے آیا ہے۔ ایک دانش مند خودسوچ
سکتا ہے کہ اس کی تعلیم کیسی عالمگیر صداقتوں پر مشتمل ہو گی اور اسی لیے وہ اپنی تعلیم اور تبلیغ میں
کس درجہ کا معصوم ہو گا ۔
حضرت مسیح ایک بار چھوڑ ہزار بار کہیں کہ میں خدا ہوں لیکن کون ان کی خدائی کا اعتراف کر سکتا
ہے جبکہ انسانیت کا اقبال بھی آپ کے وجود میں نظر نہیں آتا۔ دشمنوں کے نرغہ میں آپ پھنس جاتے
ہیں اور اُن سے طمانچے کھاتے ہوئے صلیب پر لٹکائے جاتے ہیں۔ باوجود یکہ وہ طعن کرتے ہیں کہ
اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو صلیب سے اُتر آمگر آپ خاموش ہیں اور کوئی خدائی کرشمہ نہیں دکھاتے ۔ برخلاف
اس کے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف خسرو پرویز نے منصوبہ کیا اور آپ کو گرفتار کر کے قتل کرنا
چاہا۔ مگر اسی رات خود ہی ہلاک ہو گیا۔ اور ادھر حضرت مسیح کو ایک معمولی چپراسی پکڑ کر لے جاتا ہے۔
تائید الہی کا کوئی پتہ نہیں ملا۔
غرض جس قدر ان امور کی تنقیح کی جاوے گی اسی قدر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدارج عالیہ
معلوم ہوں گے اور آپ ایک بلند مینار پر کھڑے دکھائی دیں گے اور مسیح آپ سے مقابلہ مقاب کرنے میں
بہت ہی نیچے کھڑے ہوں گے۔ اس سے بڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور فضیلت کیا ہوگی
کہ تیرہ سو برس بعد اپنے نفوس قدسیہ سے وہ ایک انسان کو تیار کرتے ہیں جو مسیح ابن مریم پر فضیلت پاتا
ہے۔ بلحاظ اپنے کام اور کامیابی کے یعنی مسیح موعود سے مقابلہ کرنے میں بھی مسیح اپنی کامیابی اور بعثت
کے لحاظ سے کم ہے۔ کیونکہ محمدی مسیح محمدی کمالات کا جامع ہے۔ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں

تمام نبیوں کے کمالات یکجا جمع تھے۔ اس لیے مسیح موعود جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروزی ظہور
ہے۔ ان کمالات کو اپنے اندر رکھتا ہے اور اپنی دعوت کی وجہ سے مسیح ابن مریم سے بڑھ کر ہے۔ شعر
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے
مسیح کو جو آسمان پر چڑھایا جاتا ہے تو سوال ہو سکتا ہے کہ وہ
مسیح ناصری اصری کا آسمان پر جانا آسمان پر کیوں چڑھے؟ کیا ضرورت پیش آئی تھی ؟ عقل
اس کے لیے تین شقیں تجویز کرتی ہے۔ اور ان تینوں صورتوں میں مسیح کا صعود ثابت نہیں ہو سکتا۔
شق اول صلیب کی لعنت سے بچنے کے لیے۔ کیونکہ تو رات میں لکھا ہوا تھا کہ جو صلیب پر لٹکایا
جاوے وہ ملعون ہوتا ہے۔ اب اگر مسیح کے صعود اتی السَّمَاءِ سے یہ غرض تھی کہ وہ اس لعنت
سے بیچ رہیں تو اس رفع کے لیے ضروری ہے کہ پہلے موت ہو۔ کیونکہ یہ رفع وہ ہے جو قرب الہی
کا مفہوم ۔ م ہے اور بعد موت ملتا ہے ۔ اسی لیے إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران : ۵۶ ) کہا گیا۔
اور یہ وہی رفع ہے جو ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ( الفجر : ۲۹) میں خدا نے بیان فرمایا ہے
اور مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ ( ص : ۵۱) سے پایا جاتا ہے۔ غرض اس رفع کے لیے جو لعنت سے بچانے کے
لیے ہو اور جو قرب الہی کے معنوں میں ہو کیونکہ لعنت کی ضد رفع تو وہی ہے جس سے قرب الہی ہو۔
یہ تو بجز موت کے حاصل نہیں ہوتا۔ پھر جو لوگ ہمارے مخالف ہیں وہ چونکہ موت کے قائل نہیں ۔
اس لیے ان کے اعتقاد کے موافق مسیح کو ابھی رفع نہیں ہوا ۔ کیونکہ یہ رفع انسان کی آخری زندگی کا ہوا۔
نتیجہ ہے اور یہ ان کو حاصل نہیں ہوا ۔ پس اس شق کے لحاظ سے تو ان کا آسمان پر چڑھنا باطل ہوا۔
دوسری غرض رفع سے یہ ہو سکتی ہے کہ حضرت مسیح کوئی نشان دکھانا چاہتے تھے مگر یہودی جن کو
نشان دکھانا مقصود تھا وہ اب تک منکر ہی چلے آتے ہیں۔ اُنہوں نے عین صلیب کے وقت نشان مانگا تو
ان کو کوئی نشان دکھا یا نہ گیا۔ پھر ایک ایسا نشان جو اُن کو دکھانا مقصود تھا وہ بجز شاگردوں کے کسی اور کو نہ
دکھایا گیا۔ کیا یہ تعجب کی بات نہیں۔ چاہیے تو یہ تھا کہ صلیب پر جب ان سے نشان مانگا گیا تھا تو اس

وقت نشان دکھاتے یا کہہ دیتے کہ میں آسمان پر اڑ جانے کا نشان تم کو دکھاؤں گا۔ اور صعود کے دن
سب کو پکار کر کہہ دیتے کہ آؤ اب دیکھ لو میں آسمان پر جاتا ہوں۔ پھر جب اس قسم کا کوئی واقعہ
یہودیوں نے نہیں دیکھا اور وہ اب تک ہنسی اُڑاتے ہیں اور خطرناک اعتراض کرتے ہیں تو یہ غرض بھی
ثابت نہ ہوئی ۔
مسیح علیہ السلام کے مقابلہ میں ہمارے نشانوں کو دیکھو کہ کیسے واضح اور صاف ہیں اور لاکھوں
انسان اُن میں سے بعض کے گواہ ہیں ۔ براہین احمدیہ میں یہ الہام ۲۲ برس سے زیادہ عرصہ ہوا
ہے درج ہے يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اور يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۔ اب اس کی بابت
محمد حسین ہی سے پوچھو کہ جب اس نے براہین احمدیہ پر ریو یو لکھا تھا کس قدر لوگ یہاں آتے تھے
اور کہاں سے آتے تھے۔ اور اب تو آنے والے لوگوں کی بابت ہم سے دریافت کرنے کی بھی
ضرورت نہیں ہے۔ پولیس کا ایک کانسٹیبل یہاں رہتا ہے جو آنے والے مہمانوں کی ایک فہرست تیار
کر کے اپنے افسروں کے پاس بھیجا کرتا ہے۔ ان کے کاغذات کو جا کر کوئی دیکھ لے تو اُسے معلوم ہو
جاوے گا کہ یہ پیشگوئی کس شان اور عظمت سے ن سے پوری ہو رہی ہے یہا یہاں تک کہ ہر شخص آنے والا اس
پیشگوئی کو پورا کرتا ہے۔ اسی طرح اس کا دوسرا حصہ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ۔ دیکھ لوکہاں کہاں
سے تحفے تحائف چلے آتے ہیں اور روپیہ آتا ہے اس کے لیے بھی ڈاک خانہ کے کاغذات اور
محکمہ ریلوے کے رجسٹر شہادت کے لیے کافی ہو سکتے ہیں۔ اب ان نشانوں کا ذرا مسیح کے نشانوں سے
مقابلہ تو کر کے دکھاؤ۔ وہاں تو یہودی دہائی دیتے ہیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں دیکھا۔ اگر یہودی دیکھتے تو
کیوں انکار کرتے اور یہاں مخالف تک اس بات کے گواہ ہیں اور صد بانشان اس قسم کے ہیں جن کو اگر
تفصیل کے ساتھ بیان کیا جاوے تو کئی کتابوں کی ضرورت پڑے۔
تیسر اشق مسیح کے صعود کے متعلق یہ ہو سکتا ہے کہ ان کی غرض فرار کی تھی۔ یہ بالبداہت باطل
ہے کیا زمین پر کوئی جگہ نہ تھی ۔ اور ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَ الْمَسْكَنَةُ (البقرۃ : ۲۲) کے مصداق
یہودیوں سے پھر اتنا خوف ہوا کہ پہلے آسمان پر بھی نہ ٹھہر سکے۔ غرض جس پہلو سے اس مسئلہ کو دیکھا

جاوے یہ بالکل غلط ہے۔
جلد سوم
ایک ہی صورت ہے کہ انہوں نے اپنی طبعی موت سے جان دی اور پھر دوسرے مقربوں کی طرح
خدا نے ان کا رفع کر دیا۔ بغیر اس کے اور کوئی صورت ایسی نہیں جو اعتراض سے خالی ہو۔
مسیح ناصری توجہ سے سلب امراض فرماتے تھے۔ علاج کی چار صورتیں تو عام ہیں۔ دوا سے، غذا سے عمل سے، پر ہیز
سے علاج کیا جاتا ہے۔ ایک پانچویں قسم بھی ہے جس سے سلب امراض ہوتا ہے، وہ توجہ ہے۔
حضرت مسیح علیہ السلام اسی توجہ سے سلب امراض کیا کرتے تھے۔ اور یہ سلپ امراض کی قوت مومن
اور کافر کا امتیاز نہیں رکھتی ۔ بلکہ اس کے لئے نیک چلن ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ نبی اور عام لوگوں
کی توجہ میں اتنا فرق ہوتا ہے کہ نبی کی توجہ کسی نہیں ہوتی ، وہبی ہوتی ہے۔ آجکل ڈوئی جو بڑے
بڑے دعوئی کرتا ہے۔ یہ بھی وہی سلب امراض ہے۔ تو جہ ایک ایسی چیز ہے کہ اس سے سلب ذنوب
بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ اور مسیح علیہ السلام کی توجہ میں یہ فرق ہے کہ مسیح
کی توجہ سے تو سلب امراض ہوتا تھا مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ سے سلب ذنوب ہوتا تھا
اور اس وجہ سے آپ کی قوت قدسی کمال کے درجہ پر پہنچی ہوئی تھی ۔ دعا بھی توجہ ہی کی ایک قسم ہوتی
ہے۔ توجہ کا سلسلہ کڑیوں کی طرح ہوتا ہے۔ جو لوگ حکیم اور ڈاکٹر ہوتے ہیں ان کو اس فن میں
مہارت پیدا کرنی چاہیے۔ مسیح کی توجہ چونکہ زیادہ تر سلب امراض کی طرف تھی اس لئے سلب ذنوب
میں وہ کامیاب نہ ہونے کی وجہ یہی تھی کہ جو جماعت اُنہوں نے تیار کی وہ اپنی صفائی نفس اور تزکیہ
باطن میں ان مدارج کو پہنچ نہ سکی جو جلیل الشان صحابہ کو ملی۔ اور یہاں تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسی با اثر تھی کہ آج اس زمانہ میں بھی تیرہ سو برس کے بعد سلب ذنوب کی وہی قوت اور تاثیر رکھتی
ہے جو اس وقت رکھتی تھی ۔ مسیح اس میدان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہرگز مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
اللہ تعالیٰ نے وحی اور الہام کا مادہ ہر شخص میں رکھ دیا ہے
کافر اور مومن کی رؤیا میں فرق کیونکہ اگر یہ مادہ نہ کھاہوتا تو پھر حجت پوری نہ ہوتا ہوسکتی ۔

اس لیے جو نبی آتا ہے اس کی نبوت اور وحی و الہام کے سمجھنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کی
فطرت میں ایک ودیعت رکھی ہوئی ہے۔ اور وہ ودیعت خواب ہے۔ اگر کسی کو کوئی خواب سچی کبھی
نہ آئی ہو تو وہ کیوں کر مان سکتا ہے کہ الہام اور وحی بھی کوئی چیز ہے۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ کی یہ صفت
ہے کہ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: ۲۸۷) اس لیے یہ مادہ اس نے سب میں رکھ دیا
ہے۔ میرا یہ مذہب ہے کہ ایک بدکار اور فاسق فاجر کو بھی بعض وقت سچی رؤیا آجاتی ہے اور کبھی کبھی
کوئی الہام بھی ہو جاتا ہے ۔ گو وہ شخص اس کیفیت سے کوئی فائدہ اُٹھادے یا نہ اُٹھاوے۔ جبکہ کافر
اور مومن دونو کو سچی رویا آجاتی ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ ان دونوں میں فرق کیا ہے؟ عظیم الشان فرق
تو یہ ہے کہ کافر کی رؤیا بہت ہی کم سچی نکلتی ہے اور مومن کی کثرت سے سچی نکلتی ہے۔ گویا پہلا فرق
کثرت اور قلت کا ہے۔ دوسرے مومن کے لیے بشارت کا حصہ زیادہ ہے جو کافر کی رؤیا میں
نہیں ہوتا۔ سوم ۔ مومن کو رویا مصفا اور روشن ہوتی ہے بحالیکہ کافر کی رؤیا مصقا نہیں ہوتی ۔
چہارم ۔ مومن کی رؤیا اعلیٰ درجہ کی ہوگی ۔
یہ امر بہت ضروری ہے کہ ہماری جماعت کے واعظ جماعت کے واعظین کی صفات تیار ہوں لیکن اگر دوسرے واعظوں اور ان میں
کوئی امتیاز نہ ہو تو فضول ہے۔ یہ واعظ اس قسم کے ہونے چاہئیں جو پہلے اپنی اصلاح کریں اور
اپنے چلن میں ایک پاک تبدیلی کر کے دکھا ئیں تاکہ ان کے نیک نمونوں کا اثر دوسروں پر پڑے۔
عملی حالت کا عمدہ ہونا یہ سب سے بہترین وعظ ہے۔ جو لوگ صرف وعظ کرتے ہیں مگر خود اس پر
عمل نہیں کرتے وہ دوسروں پر کوئی اچھا اثر نہیں ڈال سکتے بلکہ اُن کا وعظ بعض اوقات اباحت
پھیلانے والا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ سننے والے جب د ب دیکھتے ہیں کہ وعظ کہنے والا خود عمل نہیں کرتا تو وہ
ان باتوں کو بالکل خیالی سمجھتے ہیں ۔ اس لیے سب سے اوّل جس چیز کی ضرورت واعظ کو ہے وہ اُس
کی عملی حالت ہے۔
دوسری بات جو اُن واعظوں کے لیے ضروری ہے وہ یہ ہے کہ ان کو صحیح علم اور واقفیت ہمارے

عقائد اور مسائل کی ہو جو کچھ ہم دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ اس کو انہوں نے پہلے خود اچھی طرح
پر سمجھ لیا ہو اور ناقص اور ادھورا علم نہ رکھتے ہوں کہ مخالفوں کے سامنے شرمندہ ہوں ۔ اور جب کسی نے
کوئی اعتراض کیا تو گھبرا گئے کہ اب اس کا کیا جواب دیں۔ غرض علم صحیح ہونا ضروری ہے۔
اور تیسری بات یہ ہے کہ ایسی قوت اور شجاعت پیدا ہو کہ حق کے طالبوں کے واسطے ان میں زبان اور
دل ہو۔ یعنی پوری دلیری اور شجاعت کے ساتھ بغیر کسی قسم کے خوف وہراس کے اظہار حق کے لیے بول
سکیں اور حق گوئی کے لئے اُن کے دل پر نہ کسی دولتمند کا تمول یا بہادر کی شجاعت یا حاکم کی حکومت کوئی اثر
پیدا نہ کر سکے۔ یہ تین چیزیں جب حاصل ہو جائیں تب ہماری جماعت کے واعظ مفید ہو سکتے ہیں ۔
یہ شجاعت اور ہمت ایک کشش پیدا کرے گی کہ جس سے دل اس سلسلہ کی طرف کھچے چلے
آئیں گے مگر یہ کشش اور جذب دو چیزوں کو چاہتی ہے جن کے بغیر پیدا نہیں ہو سکتی ۔ اوّل پورا
علم ہو۔ دوم تقویٰ ہو۔ کوئی علم بدوں تقوی کے کام نہیں دیتا ہے اور تقویٰی بدوں علم کے نہیں ہو سکتا۔
سنت اللہ یہی ہے جب انسان پورا علم حاصل کرتا ہے تو اسے حیا اور شرم بھی دامنگیر ہو جاتی ہے۔ پس ان
تین باتوں میں ہمارے واعظ کامل ہونے چاہئیں ۔ اور یہ میں اس لیے چاہتا ہوں کہ اکثر ہمارے نام
خطوط آتے ہیں ۔ فلاں سوال کا جواب کیا ہے؟ فلاں اعتراض کرتے ہیں اس کا کیا جواب دیں؟ اب
ان خطوط کے کس قدر جواب لکھے جاویں۔ اگر خود یہ لوگ علم صحیح اور پوری واقفیت حاصل کریں اور
ہماری کتابوں کو غور سے پڑھیں تو وہ ان مشکلات میں نہ رہیں ۔
ہماری
یا درکھو کہ ہماری جماعت اس بات کے لیے نہیں
تے
جماعت کو عمل کی ضرورت ہے ہے جیسے عام دنیا دار زندگی بسر کرتے ہے ہیں ۔
نرا زبان سے کہہ دیا کہ ہم اس سلسلہ میں داخل ہیں اور عمل کی ضرورت نہ سمجھی جیسے بدقسمتی سے مسلمانوں
کا حال ہے کہ پوچھو تم مسلمان ہو؟ تو کہتے ہیں شکر الحمد للہ۔ مگر نماز نہیں پڑھتے اور شعائر اللہ کی حرمت
نہیں کرتے ۔ پس میں تم سے یہ نہیں چاہتا کہ صرف زبان سے ہی اقرار کرو اور عمل سے کچھ نہ دکھاؤ یہ
نکمی حالت ہے خدا تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا۔ اور دنیا کی اس حالت نے ہی تقاضا کیا کہ خدا تعالیٰ

نے مجھے اصلاح کے لیے کھڑا کیا ہے۔ پس اب اگر کوئی میرے ساتھ تعلق رکھ کر بھی اپنی حالت کی
اصلاح نہیں کرتا اور عملی قوتوں کو ترقی نہیں دیتا بلکہ زبانی اقرار ہی کو کافی سمجھتا ہے۔ وہ گویا اپنے عمل
سے میری عدم ضرورت پر زور دیتا ہے۔ پھر تم اگر اپنے عمل سے ثابت کرنا چاہتے ہو کہ میرا آنا بے سود
ہے تو پھر میرے ساتھ تعلق کرنے کے کیا معنے ہیں؟ میرے ساتھ تعلق پیدا کرتے ہو تو میری اغراض
اور مقاصد کو پورا کرو اور وہ یہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے حضور اپنا اخلاص اور وفاداری دکھاؤ اور
قرآن شریف کی تعلیم پر اسی طرح عمل کرو جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کر کے دکھایا اور
صحابہ نے کیا۔ قرآن شریف کے صحیح منشا کو معلوم کرو اور اس پر عمل کرو۔ خدا تعالیٰ کے حضور اتنی ہی
بات کافی نہیں ہو سکتی کہ زبان سے اقرار کر لیا اور عمل میں کوئی روشنی اور سرگرمی نہ پائی جاوے۔
یا د رکھو کہ وہ جماعت جو خدا تعالیٰ قائم کرنی چاہتا ہے وہ عمل کے بدوں زندہ نہیں رہ سکتی ۔ یہ وہ
عظیم الشان جماعت ہے جس کی تیاری حضرت آدم کے وقت سے شروع ہوئی ہے کوئی نبی دنیا میں
نہیں آیا جس نے اس دعوت کی خبر نہ دی ہو۔ پس اس کی قدر کرو اور اس کی قدر یہی ہے کہ اپنے عمل
سے ثابت کر کے دکھاؤ کہ اہل حق کا گروہ تم ہی ہو ۔
جو شخص خدا کی طرف سے مامور ہو کر آتا ہے اس کا فرض ہوتا سچا ہادی خیانت نہیں کر سکتا ہے کہ وہ اپنی جماع کی کمزوری کو دور کرے۔ سچا ہادی کبھی
خیانت نہیں کر سکتا ۔ اگر کوئی شخص ایسا ہو کہ جس طرز اور چال پر کوئی چلے خواہ اس کی زندگی اللہ اور اس کے
رسول کے حکم کے خلاف ہی ہو وہ پروانہ کرے تو سمجھ لو کہ وہ خدا کی طرف سے اصلاح کے لیے نہیں آیا۔
بلکہ شیطان اس کا قرین ہے۔ سچا ہادی جو دیکھتا ہے اس کی اصلاح کرتا ہے۔ ہاں یہ درست ہے کہ وہ
کسی کی ذلت اور رسوائی نہیں کرنا چاہتا مگر مریض کے امراض کو شناخت کر کے ان کا علاج بتا تا ہے۔
جو لوگ دین کے لیے سچا جوش رکھتے ہیں اُن کی عمر بڑھائی خدمت دین بھی عمر بڑھاتی ہے جاوے گی اور حدیثوں میں جو آیا ہے کہ سیح موعود
کے وقت عمریں بڑھادی جاویں گی اس کے معنے یہی مجھے سمجھائے گئے ہیں کہ جو لوگ خادمِ دین

آج 10 میں سے 10 باقی