۲۶ اگست ۱۹۰۲ء
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہوں گے ان کی عمریں بڑھائی جاویں گی جو خادم نہیں ہو سکتا وہ بڑھے بیل کی مانند ہے کہ مالک
جب چاہے اُسے ذبح کر ڈالے اور جو سچے دل سے خادم ہے وہ خدا کا عزیز ٹھہرتا ہے اور اس کی
جان لینے میں خدا تعالیٰ کو تردد ہوتا ہے اس لیے فرمایا وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي
الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸)
۲۶ اگست ۱۹۰۲ء
شیخ ابو سعید محمد حسین بٹالوی کے خط کا جواب الحکم کی گذشتہ آپ حج کیوں نہیں کرتے اشاعت میں کسی قدر بسط سے شائع ہو چکا ہے لیکن اتمام حجت اشاعت میں قدر سے ہو ہے اتمام
اور ایک نکتہ معرفت کے لیے اتنا اور عرض کرنا ضروری سمجھا ہے کہ حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام کے
حضور جب وہ خط پڑھا گیا اور یہ اعتراض پیش کیا گیا کہ آپ کیوں حج نہیں کرتے ؟
تو فرمایا کہ میرا پہلا کام خنزیروں کا قتل اور صلیب کی شکست ہے۔ ابھی تو میں خنزیروں کو قتل کر رہا
ہوں ۔ بہت سے خنزیر مر چکے ہیں اور بہت سے سخت جان ابھی باقی ہیں۔ اُن سے فرصت اور فراغت تو ہوئے۔
شیخ بٹالوی صاحب اگر انصاف سے کام لیں گے تو امید ہے یہ لطیف جواب انہیں تسلیم ہی کرنا
پڑے گا ؟ کیوں شیخ صاحب ! ٹھیک ہے نا! پہلے خنزیروں کو قتل کر لیں؟
بلا تاریخ
ایک دوست کو دشمنوں نے سخت ابتلا کی حالت میں خدا سے روٹھنا نہیں چاہیے تکلیف دی اور ان کی شکائتیں بھی
افسران بالا دست سے کیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کو وہاں سے تبدیل ہونا پڑا۔ انہوں نے اس کے
متعلق دعا کے لیے عرض کیا کہ اس سے دشمن خوش ہوں گے یہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے متعلق جو فرمایا
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۵ تا ۸
اس کا خلاصہ یہ ہے۔
جلد سوم
خدا کے ساتھ روٹھنا نہیں چاہیے اور خدا تعالیٰ کا شکوہ کرنا کہ اس نے ہماری نصرت نہیں کی سخت
غلطی ہے۔ مومنوں پر ابتلا آتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ برس تک کیسی تکلیفیں اٹھاتے
رہے۔ طائف میں گئے تو پتھر پڑے۔ اس وقت جب کہ آپ کے بدن سے خون جاری تھا آپ نے
کیسا صدق اور وفا کا نمونہ دکھایا اور کیا پاک الفاظ فرمائے کہ یا اللہ میں یہ سب تکلیفیں اس وقت تک
اُٹھاتا رہوں گا جب تک تو راضی ہو۔ امتحان کا ہونا ضروری ہے۔ نبیوں اور صادقوں پر ابتلا آتے ہیں۔
حضرت مسیح کو دیکھو کہ کیسا ابتلا آیا ۔ ایلِی ايْلِی لِمَا سَبَقْتَنِی کہنا پڑا، یہویوں نے پکڑ کر صلیب پر
چڑھا دیا غرض مومن کو گھبرانا نہیں چاہیے۔ اور خدا سے روٹھنا نہیں چاہیے۔
اس مضمون پر ایک لمبی تقریر حضرت اقدس نے فرمائی جس کا خلاصہ آپ ہی کے اشعار میں یہ ہے۔
ه
صادق آن باشد که ایام بلا
می گذارد با محبت با وفا (الهامی)
گر قضا را عاشقی گردد اسیر
بوسد آن زنجیر راکز آشنا
ڈائری سے اقتباس
(ایڈیٹر کے اپنے الفاظ میں )
مولوی غلام حسن صاحب سب رجسٹرار پشاور سے تشریف لائے تقویٰ سے اکرام ہوتا ہے عند الملاقات حضرت حجتہ اللہ نے فرمایا کہ
خدا کا شکر ہے کہ مولوی صاحب باوجود ہمارے سلسلہ میں شامل ہونے کے ہر دلعزیز ہیں۔
اس پر مولوی عبدالکریم صاحب نے عرض کی کہ حضور تقویٰ اور رزق حلال ایسی چیزیں ہیں کہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۶
انسان کو معزز بناتی ہیں ۔ حضرت حجۃ اللہ نے فرمایا۔
حقیقت میں تقویٰ ہی ایک ایسی چیز ہے کہ جس سے انسان کا اکرام ہوتا ہے۔
طاعون کے ٹیکہ کا ذکر تھا۔ اس کے متعلق طاعون کا ٹیکہ اور اسباب پرستی کی ممانعت ایک مبسوط اشتہار تقویۃ الایمان کے نام مبسوط نام
سے عنقریب شائع ہوتا ہے جو چھپ رہا ہے۔ وہ الحکم کی کسی اشاعت میں انشاء اللہ کامل طور پر چھپے گا۔ اسی
ذکر کے اثنا میں اور اسی کے متعلق ایک لطیف بات فرمائی کہ
دیکھو! ایک زمیندار ہے اس کی زمین بارانی ہے اور ایک دوسرا ہے جس نے رات دن محنت کر
کے کنوئیں سے آبپاشی کی ہے اور اپنے کھیتوں کو بھر لیا ہے۔ مگر آسمان پر یکا یک بادل ہوئے اور
بارانی زمین والے تمام کھیت بھر گئے ۔ اب دونوں میں سے زیادہ شکر گزارکون ہوگا ؟ کیا وہ جس نے
رات دن ایک محنت کر کے اپنے کھیت بھرے ہیں یا وہ جو آسمان کی طرف دیکھتا رہا ہے؟ صاف ظاہر
ہے کہ وہ جو رات کو سویا ہوا تھا اور صبح اُٹھ کر دیکھا تو کھیتوں کو لبالب پایا۔
اس طرح پر ٹیکہ کے متعلق ایک تو ہم ہیں کہ خدا تعالیٰ نے حفاظت کا وعدہ کیا ہے۔ اور ایک وہ
ہیں جو اسی پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں ۔
اسباب سے اللہ تعالیٰ نے منع تو نہیں فرمایا مگر اس قدر محو فی الاسباب نہ ہونا چاہیے کہ شرک کی
حد تک پہنچ جاوے۔ اسباب سے جائز فائدہ اعتدال کی حد تک ضرور اٹھانا چاہیے مگر شرک فی الاسباب
نہ ہونے پائے ۔ اور یہ شرک اسباب اسباب سے ہی پیدا ہوتا ہے۔
ہزاروں ہزار مخلوق جانتی ہے کہ جب ٹیکا کرانے والوں کو فائدہ ہوگا جیسا کہ ظاہر کیا گیا ہے تو وہ
شخص کس قدر خوش ہوگا اور کتنا بڑا نشان ہوگا جو یہ کہے گا کہ اوروں کو ٹیکہ نے فائدہ کیا اور مجھ کو خدا نے ۔
وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ - تراکشتی آورد و ما را خدا ۔
جس راہ پر ہم چلتے ہیں یہ مرحلہ دور ہے۔ ہم اسباب کو چھوڑتے نہیں لیکن اُن کو پوجتے بھی نہیں۔
خدا نے اپنے فضل سے ایک نشان دیا ہے اس کی قدر کرتے ہیں۔ اگر وہ ہم پر ظاہر نہ کرتا تو کچھ بات