یکم اکتوبر ۱۹۰۲ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پرندوں کا خالق بھی تھا۔ عالم الغیب اور شافی بھی تھا اور پھر یہ بھی مانتے ہیں کہ وہ صاف آسمان پر چلا
گیا ان لوگوں سے پوچھنا چاہیے کہ اس کی موت کی خبر اور پیشگوئی کہاں ہے؟ حالانکہ قرآن شریف میں
صاف لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ مسیح سے پوچھے گا کہ کیا تو نے کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو خدا بنا لو تو حضرت
مسیح اس سے اپنی بریت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے نہیں کہا اور پھر یہ کہتے ہیں فلما
تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ (المائدة: ۱۱۸) لیکن اب ہم پوچھتے ہیں کہ جب کہ حضرت مسیح کو
قیامت سے پہلے آسمان سے اترنا تھا تو پھر قیامت میں ان کا یہ جواب تو دروغ گویم بر روئے تو کا مصداق
ہوتا ہے۔ ان کو چاہیے تھا کہ وہ یہ کہتے کہ یا اللہ تو نہیں جانتا کہ میں چالیس برس تک خنزیروں کو مارتا رہا
ہوں اور صلیبوں کو توڑ تا رہا ہوں ۔ فلاں کا فر مارا۔ فلاں مشرک قتل کیا۔ فلاں صلیب پرست کا سر قلم
کیا۔ یہ جواب ان کو تو دینا چاہیے تھا اب وہ جو اپنی لاعلمی ظاہر کرتے ہیں تو ہمارے مخالف بتائیں کہ کیا
جھوٹ بولتے ہیں؟ شاید ان مخالفوں کے عقیدہ کے موافق انہوں نے جھوٹ ہی بولا ہوگا جب ہی تو اللہ
تعالیٰ نے پھر آگے فرمایا قَالَ اللهُ هُذَا يَوْمُ يَنْفَعُ الصُّدِقِينَ صِدْقُهُمُ (المائدة: ۱۲۰) غرض سورة
مائدہ کا آخری رکوع مسیح علیہ السلام کی وفات اور عدم نزول کے لئے عجیب ہے ۔ فتدبر !!
یکم اکتوبر ۱۹۰۲ء (بوقت میر)
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام حسب معمول حلقہ خدام میں سیر کو نکلے ۔ حضرت مولوی سید
محمد احسن صاحب فاضل امروہی نے ایک مختصر سا انٹروڈکشن اپنی جدید تصنیف کا ( جو سائیں مہر شاہ گولڑی
کے متعلق آپ لکھ رہے ہیں ) سنانا شروع کیا۔ جس میں سائیں جی کے سرقہ مضمون گفتہ اعجاز امسیح
محمد حسن بھینی پر ایک لطیف ریویو کیا ہے اور اعجاز مسیح کا جواب با وجود سرقہ مضامین کے اردو زبان
المسيح
میں بشکل سیف چشتیائی لکھنے سے سائیں جی کی قلعی کھولی ہے کہ اس سے وہ الزام بھی سائیں جی پر
قائم ہو گیا کہ عربی تفسیر نویسی کی دعوت میں واقعی لاجواب ہو گیا تھا اور اُسے کوئی قوت اور قابلیت نہیں
جو حضرت مسیح موعود کے مقابلہ میں آتا، ورنہ کیا وجہ ہے کہ اعجاز لمسیح کا جواب اردو میں لکھا حالانکہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱، ۱۲

خانہ نشین ہو کر لکھا ہے۔ بہر حال یہ لطیف اور ملیح دیبا چہ سنایا گیا۔
شہر سے باہر نکلتے ہی اونٹوں کی ایک قطار کھڑی تھی ۔ آپ نے ان کو
إِذَا الْعِشَارُ عُظَلَتُ دیکھ کرفرمایا کہ
یہ بعینہ ریل گاڑی کی طرح ایک سلسلہ ہے اور کوئی جانور نہیں جس کو آگے پیچھے اس طرز سے
باندھیں ۔ گاڑیاں بھی اسی طرح باندھی جاتی ہیں ۔
حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اس قدر فرمایا تھا۔ خاکسار ایڈیٹر اس کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔ اور اگر
بات کا سلسلہ اور نہ چلا دیا جاتا تو امید تھی کہ اس نقطہ پر بات آجاتی کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ إِذَا الْعِشَارُ
عطلت (التکویر : ۵) کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے۔ خصوصاً یہ نظارہ عرب میں اور بھی زیادہ حیرت انگیز
اور مسرت بخش ہوگا ۔ جبکہ ان جنگلوں اور ریگستانوں میں جہاں یہ جہاز بیابان چلا کرتا تھا۔ اب اس جگہ
ریل گاڑی چلتی نظر آئے گی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہوتی دکھائی دے گی ۔
گولڑوی کی کتاب سیف چشتیائی کے متعلق فرمایا کہ دو دھاری تلوار اس نے دوہرا کام کیا۔ فیضی کی موت کا ہماری پیشگوئی کے موافق ہونا اس
سے ثابت ہو گیا ۔ اور گولڑی کی پردہ دری ہو گئی۔ اگر فیضی زندہ ہوتا تو ممکن تھا کہ وہ اصلاح کرتا یا اس
ارادہ سے ہی باز آجاتا ۔ مگر موت نے پیشگوئی کے موافق اُسے آلیا۔ اور گولڑی اس کی کچی ہانڈی
کھانے بیٹھ گیا اور نہ خیال کیا کہ اس کی ہر بات کی خود بھی تو تحقیق کرلے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اپنی پردہ دری
کرالی اور محمد حسن کی بھی ۔
حضرت مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی نے انبالہ مسیح علیہ السلام بن باپ تھے سے آئے ہوئے ایک خطا کا تذکرہ کیا کشتی نوح کے اس
حصہ کو پڑھ کر جو الحکم میں شائع ہوا ہے۔ انبالہ سے ایک مخلص دوست لکھتے ہیں کہ مسیح کے بھائی بہنوں کا جو
حضرت اقدس نے ذکر کیا ہے اس سے شبہ ہوتا ہے کہ یوسف گو یا مسیح کا باپ بھی تھا ؟
فرمایا۔ ہم مسیح کو بن باپ پیدا ہوا ہوا مانتے ہیں اور ہماری کتابوں، رسالوں اور اخبار کی بہت سی

تحریروں میں لکھا جا چکا ہے۔ اور ہم اس بات کو کیا کریں کہ یہ تاریخی غلطی مسلمانوں میں پیدا ہوئی
ہے جو صحیح تاریخ سے ثابت ہے کہ مریم کا یوسف کے ساتھ نکاح ہو گیا تھا اور پھر اس سے اولا د بھی
ہوئی تھی ۔ ہم نے تو اس اولا د کا ذکر کیا ہے۔ ا ہے۔ اور اسی قسم کی غلطی واقعہ صلیب کے متعلق ہے۔ مسیح کو
صلیب دیئے جانے کے دردناک قصے موجود ہیں اور ان علماء کے نزدیک وہ چھت پھاڑ کر اُڑ گئے ۔
اب اس میں کس کا قصور ہے۔ یہ تو ان کو بالکل خدا بنانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بشریت ان
کے پاس نہ آجاوے۔
اور ایسا ہی حضرت مریم کو ساری عمر بتول ٹھہرانا کہ انہوں نے نکاح نہیں کیا بڑی غلطی ہے۔
ان تاریخی امور سے ہم انکار نہیں کر سکتے۔ مسیح کی نسبت ہمارا یہی مذہب ہے کہ وہ بن باپ پیدا ہوئے۔
مولوی مبارک علی صاحب نے عرض کیا کہ مریم علیہا السلام کی محصنہ ہونے کی حقیقت حضور اس امرکی تائید میںکہ مریم علیہ السلام
نے ساری عمر نکاح نہیں کیا یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ قرآن میں آیا ہے وَ الَّتِي أَحْصَنَتْ
فَرْجَهَا (الانبیاء : ۹۲) فرمایا۔
محصنات تو قرآن شریف میں خود نکاح والی عورتوں پر بولا گیا۔ وَالْمُحْصَنْتُ مِنَ
النِّسَاء (النساء : ۲۵) اور الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرَجَهَا کے معنے تو یہ ہیں کہ اس نے زنا سے اپنے آپ کو
محفوظ رکھا۔ یہ کہاں سے نکلا کہ اس نے ساری عمر نکاح ہی نہیں کیا۔
مسیح کے آیۃ اللہ ہونے میں کوئی خصوصیت نہیں ہے۔ جو مسیح عیسی بن مریم علیہ السلام خدا تعالی کی طرف سے آتا ہے وہ آیۃ اللہ ہ ہوتا ہے۔
براہین احمدیہ میں مجھے مخاطب کر کے فرمایا گیا ہے لِنَجْعَلَكَ آيَةً ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی
آیت تھے۔ مسیح کی کوئی خصوصیت اس میں نہیں ۔ عزیر بھی آیۃ اللہ تھے ۔
ان مخالفوں کی طرف سے ہمارے حصہ میں تو گالیاں مخالفوں کی طرف سے ہمارا حصہ ہی آئی ہیں ۔ اب اس رسالہ کشتی نوح کو پڑھ
۔
بہت سی باتیں بنائیں گے اور گالیاں دیں گے ۔ کوئی فریبی اور مگار کہے گا ۔ کوئی کچھ۔
پڑھ کر بھی

ابن مریم پر فضیلت کے دعوی کو یہ لوگ بڑی بڑی نگاہ سے
محمدی سلسلہ کا خاتم الخلفاء دیکھتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی صریح وجی سے مجھے
معلوم کرایا گیا ہے کہ محمدی سلسلہ کا خاتم الخلفاء موسوی سلسلہ کے خاتم الخلفاء سے بڑھ کر ہے اور غور کر کے
دیکھ لو کہ ہر ایک بات اس سلسلہ کی موسوی سلسلہ سے بڑھی ہوئی ہے۔ موسیٰ علیہ السلام صرف بنی اسرائیل
کے لئے آئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کل دنیا کے لیے مبعوث ہوئے اور فرمایا گیا
مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ١٠٨) -
و
۱۰۸)۔
پھر آپ کی تائیدات موسیٰ علیہ السلام کی تائیدات سے بہت بڑھ کر ، آپ کے اعجازی نشان بڑھ کر،
آپ کو جو کتاب دی گئی وہ موسیٰ کی کتاب سے بڑھ کر، ہمیشہ کے لیے۔ غرض کل سامان بڑھ کر، کامیابیاں
بڑھ کر۔ پھر کیا وجہ ہے کہ اس سلسلہ کا خاتم الخلفاء موسوی سلسلہ کے خاتم الخلفاء سے بڑھ کر نہ ہو؟ ہم ایسے نبی
کے وارث ہیں جو رَحْمَةٌ لِلْعَالَمین اور کافةُ النّاس کے لیے رسول ہو کر آیا۔ جس کی کتاب کا خدا محافظ
اور جس کے حقائق معارف سب سے بڑھ کر ہیں۔ پھر ان معارف اور حقائق کو پانے والا کیوں کم ہے؟
پھر وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : (۴) جو فرمایا گیا ہے یہ مسیح موعود کے زمانہ کے
لیے ہے اور اس کے مِنْهُمْ کے وہی معنی ہیں جو اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ میں مِنْكُمْ سے مراد ہے۔ اس
سے صاف پایا جاتا ہے کہ وہ گروہ بھی صحابہ ہی کا گروہ ہے حضرت عیسیٰ کے لیے یہ کہاں؟
اور پھر حضرت عیسیٰ اگر اسی شان سے آتے جس شان سے وہ پہلے آئے تو وہ وہ کام نہ کر سکتے جو مسیح موعود
کے لیے اللہ تعالی نے ٹھہرایا ہے۔ اُن کا دائرہ بہت تنگ اور چھوٹا تھا اور مسیح موعود کا دائرہ بہت وسیع ہے۔
ان سب امور پر جب نگاہ کی جاوے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود (مسیح محمدی) ابن مریم (مسیح موسوی )
سے بڑھا ہوا ہے۔ اور خود عیسائیوں نے بھی مسیح کی آمد ثانی کو پہلی آمد کے مقابلہ میں بڑھ کر مانا ہے۔
خدا تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ انگریزوں کی سلطنت میں خدا تعالیٰ کا ایک احسان ہمیں پیدا کیا ورنہ اگر اسلامی سلطنت ہوتی تو ان مولویوں ہی
کے قابو میں ہوتی جو قتل کے فتوے اور کفر کے فتوے دیتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے انگریزوں کو بھیج دیا

جنہوں نے کل مذاہب کو آزادی دیدی۔ اور ہمارے لیے ملک بھی چن کر مقرر کیا کل مذاہب کی
کھچڑی جہاں موجود ہے۔ ہم یہاں وہ کام کر سکتے ہیں جو مکہ مدینہ میں ہرگز نہ کر سکتے ۔
لوگ کہتے ہیں کہ ہم انگریزوں کی خوشامد کرتے ہیں بلکہ ہم هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
(الرحمن: ۶۱) پر عمل کرتے ہیں۔ خوشامد وہ کرتے ہیں جو الآئِنَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ مانتے اور سلطان روم
کے لیے امیر المومنین ہونے کا فتوی دیتے اور پھر دل میں کچھ رکھتے اور زبان سے کچھ کہتے ہیں ۔ ہم جو
کچھ کہتے ہیں اور کرتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کے حکم کی بجا آوری کے لیے اور وہ محض خوشامد اور نفاق سے۔
اس قدر بیان فرما کر پھر حضرت تشریف لے گئے ۔
حسب معمول حضرت امام همام علیہ الصلوۃ والسلام بعد ادائے نماز مغرب شده نشین پر
( در بار شام) اجلاس فرما ہوئے۔ خدام ایک دوسرے سے
پہلے جگہ لینے کے لیے گرے
پڑتے تھے۔ آخر جب سب اپنی اپنی جگہ جہاں کسی کو ملی بیٹھ گئے تو حضرت حجۃ اللہ نے کشتی نوح کی
اشاعت کے متعلق فرمایا کہ
امید ہے جمعہ تک اشاعت ہو جائے گی ۔
اور کیا کہ
اور پھر انگریزی سلطنت کے متعلق قریباً وہی گفتگو فرمائی جو جو صبح کی سیر میں فرمائی تھی۔ ہاں اتنا اضافہ
چونکہ مسیح ابن مریم کے ساتھ ہمیں مشابہت ہے۔ اُن کے لیے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے و ا وينهما
لى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ (المؤمنون: (۵۱) یعنی واقعہ صلیب کے بعد ان کو ایک اونچے ٹیلہ پر
جگہ دی جہاں آرام کی جگہ اور پانی کے چشمے تھے۔ اصل یہ ہے کہ اس جگہ یعنی واقعات مسیح ابن مریم
میں تو صرف ظل تھا اور یہاں اصل ہے۔ ہم کو ایسی جگہ پناہ دی جہاں یہودیوں کا بس نہیں چل سکتا
یعنی سلطنت انگلشیہ کے ماتحت ۔ اب یہاں یہودی حملہ نہیں کر سکتے ۔ ہمارے لیے یہ پناہ کی جگہ ہے
اور حقائق و معارف کے چشمے یہاں بہ رہے ہیں ۔
اتنے میں آسمان پر مغرب کی طرف سے ایک غبار سا اٹھا۔ کبھی کبھی اس آندھی میں بجلی کے کوندنے کی

چمک بھی نظر آتی تھی۔ بعض احباب نے چاہا کہ نیچے چلیں ۔ حضور نے فرمایا۔
دیکھ لو جو ا مر آسمان پر ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہوتی ہے۔
جلد سوم
جناب میر صاحب نے عرض کی کہ حضور غور کر کے دیکھا جاوے تو پہلے زمانہ کی نسبت خدا کا فضل
اب بہت زیادہ ہے۔ فرمایا۔
وہ زمانہ اس آخری زمانہ کا نمونہ تھا اور بطور ا رہاص تھا۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ قرآن کریم
عصائے موسیٰ کا قائم مقام تھا جو مذاہب مخالفہ کو کھا جانے والا ہے اور حقیقت بھی یونہی ہے۔ قرآن شریف
کے مقابل پر کوئی کتاب نظر نہیں آتی ۔
مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے اپنی مولوی عبد الکریم صاحب کی ایک رویا ایک روی سنائی کہ میں کہ میں نے خواب میں دیکھا
ہے کہ سیالکوٹ کے بازار میں ایک آریہ بڑے کلے تھلے والا وعظ کرتا ہے۔ اور اس بات پر زور دیتا ہے
کہ وید کی دعاؤں کی طرف توجہ کرو۔ مجھے یہ سن کر جوش اور غیرت آئی اور میں نے کہا کہ بیشک وید میں
دعا ئیں تو ہیں مگر اُن کی قبولیت اور مستجاب الدعوة لوگوں کی علامات کا کوئی نشان بتاؤ۔ وید میں کہاں
ہے۔ اس پر وہ بہت ہی چھوٹا سا ہو گیا ۔ یہ خواب مبارک اور آریہ پر فتح پر فتح کی دلیل ہے۔ فرمایا۔
حقیقت میں خدا سے بے نصیب جانا یہی بڑا بھاری دوزخ ہے۔ کسی نے کیا اچھا کہا ہے۔
حکایتی ست که از روز گار ہجراں است
ع
اصل یہ ہے کہ جب انسان دنیا کو مقدم کر لیتا ہے خواہ جان و مال کے لیے یا دولت و ملوک کے لیے۔
پھر اس کو دین کی طرف آنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن جن لوگوں نے دین کو طلب کیا ہے وہ اس مقام پر ہوجاتا ا
اس وقت تک نہیں پہنچے جب تک انہوں نے اللہ تعالیٰ کو مقدم نہیں کر لیا اور منقطعین اور متبتلین میں
داخل نہیں ہوئے ۔
ه
سخن اینست که مابے تو نخواہیم حیات
بشنو اے پیک سخن گیر و سخن باز رساں

آج 10 میں سے 10 باقی