٢ اکتوبر ۱۹۰۲ء

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قرآن شریف نے جو کہا ہے أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ ( البقرۃ : ۱۸۷) اس سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ دعا کا جواب ملتا ہے۔ پس وید کی دعائیں بے ثمر ہیں جن کا کوئی جواب نہیں ملتا ہے بلکہ ساری
دعا ئیں الٹی ہی پڑتی رہی ہیں ۔
مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے عرض کی کہ آج میں مسیح کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر تعبیر الرویا پڑھ رہا تھا۔ ایک مقام پر مجھے بہت ہی
لطف آیا لکھا ہے کہ اگر کوئی حضرت عیسیٰ کو خواب میں دیکھے تو وہ دلالت کرتا ہے کہ نقل مکان کرے گا۔
(ایڈیٹر علم تعبیر الرویا کی رو سے یہ کیسا عجیب استدلال ہے اس امر پر کہ مسیح اپنے ملک سے کشمیر میں
ضرور آئے ۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ قرآن اور حدیث ان کی مؤید ہوں ۔ )
مفتی محمد صادق صاحب آج کل ایک کتاب سنا رہے ہیں جو داستان مسیح کہنی چاہیے۔ اس میں
واقعات صلیب کو نہایت خوش اسلوبی سے بیان کیا ہے ۔ اور ان اسرار کا اس سے پتہ لگتا ہے جو مسیح کے
صلیب پر سے زندہ اُتار لیے جانے کے مؤید ہیں ۔ مفتی صاحب نے عرض کی کہ حضور میں اس کو دیکھ رہا
تھا۔ ایک مقام پر لکھا ہے کہ جب مسیح کو صلیب پر چڑھانے کا حکم ہو چکا اور پیلاطوس اور اس کی بیوی کے
چھوڑ دینے کی تدابیر میں کامیابی نہ ہوئی تو پیلاطوس کی بیوی نے کہا کہ ہمیں عملی تدابیر میں لگ جانا چاہیے اور
اس کے بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اس کے بعد آندھی کا زور بڑھ گیا اور بارش کا اندیشہ ہوا ۔ اس لیے نماز عشاء ادا کر لی گئی اور
لو
جلسہ برخاست ہوا۔
۲ اکتوبر ۱۹۰۲ء
آج حضرت صاحبزادہ بشیر الدین محمود سلمہ اللہ تعالیٰ کی بارات روڑ کی کو قادیان سے علی الصباح روانہ
ہوئی۔ اس بارات میں حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب اور جناب مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب اور
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰ تا ۱۲

جناب سید السادات میر ناصر نواب صاحب اور آپ کے صاحبزادہ میر محمد اسماعیل صاحب اور ڈاکٹر نور محمد
صاحب اور صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی اور مفتی محمد صادق صاحب تھے۔ راہ میں مسنون طریق
پر جناب میر ناصر نواب صاحب کو امیر قافلہ بنایا گیا۔ اسی روز عشاء کی نماز روڑ کی میں ادا کی گئی ۔ جناب
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب جن کے ہاں بارات جانی تھی ۔ اسٹیشن ریلوے روڈ کی پر مع اپنے دوستوں
کے استقبال کے لیے تشریف لائے اور تمام لوازمات تواضع جو ہونے چاہیے تھے نہایت خندہ پیشانی اور
شرح صدر سے ادا کئے ۔
حضرت اقدس حسب معمول وقت مقررہ پر سیر کو نکلے۔ ابتدائے گفتگو میں
موت سے عبرت فرمایا۔
ہزار ہا بد بخت لوگوں سے قبریں بھری پڑی ہیں ۔ ہزاروں نا مراد بادشاہ ان میں ہیں۔ ہزاروں
ہی بے نصیب اُن میں پڑے ہیں ۔ انسان اگر اپنے ہی خاندان کی موت پر قیاس کرے تو عبرت
حاصل کر سکتا ہے۔ عمر کا سلسلہ اپنے خاندان سے معلوم کر سکتا ہے۔ بعض خاندان ایسے ہوتے ہیں کہ
اُن کی عمریں پچاس تک پہنچتی ہیں۔ ناگپور اور ممالک متوسطہ کی طرف عمریں بہت ہی چھوٹی ہوتی
ہیں۔ اس طرف بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض خاندانوں کی عمریں چھوٹی ہوتی ہیں۔ اصل یہ ہے کہ یہ بھید
کسی کو معلوم نہیں ہوا۔ انگر یز محقق ناحق ٹکریں مارتے پھرتے ہیں کہ زمینداروں کی عمریں زیادہ ہوتی
ہیں یا دماغی محنت کرنے والوں کی ۔ یہ صرف خیالی باتیں ہیں ۔
انسان کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ بعض حیوانات کی عمریں بہت بڑی ہوتی ہیں ۔ مثلاً کچھوہ کی
عمر پانچ ہزار برس تک ہوتی ہے۔ اس لیے اس کو عربی میں غیلم کہتے ہیں ۔ کیونکہ یہ گو یا ہمیشہ ہی
جوان رہتا ہے۔ سانپ کی عمر بھی بڑی ہوتی ہے۔ ہزار ہزار برس تک ۔
مرضی مولی
ه
جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور
ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
خدا تعالیٰ جس کام کو کرنا چاہتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے۔ چاروں طرف سے ایسے اسباب جمع ہوتے

ہیں اور ایسا زور اور دباؤ آ کر پڑتا ہے کہ آخر وہ کام ہو ہی جاتا ہے۔ بڑے بڑے راجے مہاراجے جو
بعض اوقات مسلمان ہوئے ۔ خدا تعالیٰ کی مرضی اسی طرح پر تھی ۔ چاروں طرف سے ایسا زور آ کر پڑا
کہ بجز اسلام کے چارہ نہ رہا۔
مذہب ایک ایسی چیز ہے کہ مختلف مذہب کے خدا کی مہلت سے فائدہ اٹھانا چاہیے لوگ کیا جمع نہیں ہو سکتے۔ سنہ اللہ کا نہ سجھنا
نه
بھی ایک زہر ہے جو انسان کو ہلاک کر دیتا ہے۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ بعض وقت بلا کو ہم ٹلا
دیتے ہیں تو انسان بیباک ہو کر کہتا ہے کہ بلائل گئی اور پھر شوخیاں کرنے لگتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ پھر اللہ تعالیٰ پکڑتا ہے اور سخت پکڑتا ہے اور ہلاک کر دیتا ہے۔ پس اگر طاعون کم ہو جاوے تو اس
سے دلیر نہیں ہونا چاہیے ۔ خدا تعالیٰ کی مہلت سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ کی
مسیح موعود کے وقت میں وبا کا پھیلنا عیسائیوں اور مسلمانوں کے نزدیک تو مسلّم ہی ہے۔ ہندو
بھی مانتے ہیں کہ آخری دنوں میں ایک وبا ہوگی اور اس وقت آنے والے کا نام روڈ رگو پال ہوگا۔ جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام فرقوں میں جیسے آخری دنوں میں ایک موعود کے آنے کا عقیدہ مشترک ہے
ویسے ہی یہ بھی مانا گیا ہے کہ اس وقت و با پڑے گی۔
پس دعاؤں سے کام لینا چاہیے اور خدا تعالیٰ کے حضور استغفار کرنا چاہیے۔ کیونکہ
آداب دعا خدا تعالی غنی بے نیاز ہے اس پر کسی کی حکومت نہیں ہے۔ ایک شخص اگر عاجزی
اور فروتنی سے اس کے حضور نہیں آتا وہ اس کی کیا پر وا کر سکتا ہے۔ دیکھو! اگر ایک سائل کسی کے
پاس آجاوے اور اپنا عجز اور غربت ظاہر کرے تو ضرور ہے کہ اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ سلوک ہو۔
لیکن ایک شخص جو گھوڑے پر سوار ہو کر آوے اور سوال کرے اور یہ بھی کہے کہ اگر نہ دو گے تو
ڈنڈے ماروں گا ۔ تو بجز اس کے کہ خود اس کو ڈنڈے پڑیں اور اس کے ساتھ کیا سلوک ہوگا ۔
خدا تعالیٰ سے اڑ کر مانگنا اور اپنے ایمان کو مشروط کرنا بڑی بھاری غلطی اور ٹھوکر کا موجب ہے۔ دعاؤں ا
میں استقلال اور صبر ایک الگ چیز ہے اور اڑ کر مانگنا اور بات ہے۔ یہ کہنا کہ میرا فلاں کام اگر نہ ہوا

تو میں انکار کر دوں گا یا یہ کہہ دوں گا یہ بڑی نادانی اور شرک ہے اور آداب الدعا سے ناواقفیت
ہے۔ ایسے لوگ دعا کی فلاسفی سے ناواقف ہیں ۔ قرآن شریف میں یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ ہر ایک
دعا تمہاری مرضی کے موافق میں قبول کروں گا ۔ بیشک یہ ہم مانتے ہیں کہ قرآن شریف میں لکھا ہوا
ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱ ) لیکن ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ اسی قرآن شریف میں یہ
بھی لکھا ہوا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ الآية (البقرة : ۱۵۶) ۔
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ میں اگر تمہاری مانتا ہے تو لَنَبْلُوَنَکم میں اپنی منوانی چاہتا ہے۔ یہ
خدا تعالیٰ کا احسان اور اس کا کرم ہے کہ وہ اپنے بندہ کی بھی مان لیتا ہے ورنہ اس کی الوہیت اور
ربوبیت کی شان کے یہ ہرگز خلاف نہیں کہ اپنی ہی منوائے۔
وَلَنَبْلُونَكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ جو فرمایا تو اس مقام پر وہ اپنی منوانا چاہتا ہے۔ کبھی کسی قسم کا
خوف آتا ہے اور کبھی بھوک آتی ہے۔ اور کبھی مالوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ تجارتوں میں خسارہ ہوتا
ہے اور کبھی ثمرات میں کمی ہوتی ہے۔ اولا د ضائع ہوتی ہے اور ثمرات برباد ہو جاتے ہیں اور نتائج
نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ایسی صورتوں میں خدا تعالیٰ کی آزمائش ہوتی ہے۔ اس وقت خدا اپنی شانِ حکومت
دکھانا چاہتا ہے اور اپنی منوانا چاہتا ہے۔ اس وقت صادق اور مومن کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ
نہایت اخلاص اور انشراح صدر کے ساتھ خدا کی رضا کو مقدم کر لیتا ہے اور اس پر خوش ہو جاتا ہے۔
کوئی شکوہ اور بدظنی نہیں کرتا۔ اس لیے خدا تعالیٰ فرماتا ہے و کبشِّرِ الصُّبِرِينَ (البقرة: ۱۵۶) پس صبر
کرنے والوں کو بشارت دو۔ یہ نہیں فرمایا کہ دعا کرنے والوں کو بشارت دو بلکہ صبر کرنے والوں کو ۔
اس لیے یہ ضروری ہے کہ انسان اگر بظاہر اپنی دعاؤں میں ناکامی دیکھے تو گھبرا نہ جاوے بلکہ صبر اور
استقلال سے خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم کرے ۔ اہل اللہ کو نظر آجاتا ہے کہ یہ کام ہو نہار ہے۔ پس جب
وہ یہ دیکھتے ہیں تو دعا کرتے ہیں ورنہ قضا و قدر پر راضی رہتے ہیں۔ اہل اللہ کے دو ہی کام ہوتے
ہیں۔ جب کسی بلا کے آثار دیکھتے ہیں تو دعا کرتے ہیں لیکن جب دیکھتے ہیں کہ قضا و قدر اسی طرح پر
ہے تو صبر کرتے ہیں۔ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بچوں کی وفات پر صبر کیا جن میں سے

ایک بچہ ابراہیم بھی تھا۔
جلد سوم
جبکہ خدا تعالی نے یہ دو قسمیں رکھ دی ہیں اور یہ اس کی سنت ٹھہر چکی ہے اور یہ بھی اس نے فرمایا
ہے لَن تَجِدَ لِسُنَةِ اللهِ تَبْدِيلًا (الفتح : ۲۴) پھر کس قدر غلطی ہے جو انسان اس کے خلاف چاہے۔
میں نے بار ہا بتایا ہے کہ انسان کے ساتھ خدا نے دوستانہ معاملہ رکھا ہے۔ کبھی ایک دوست دوسرے کی
مان لیتا ہے اور کبھی اپنی منواتا ہے۔ اور دعا بندہ اور خدا میں بھاجی کی طرح ہیں ۔ اگر انسان یہ سمجھ لے
کہ خدا تعالیٰ کمزور رعایا کی طرح ہر بات مان لے تو یہ نقص ہے۔ ماں بھی بچہ کی ہر بات نہیں مان سکتی ۔
کبھی بچہ آگ کی انگار یاں مانگتا ہے تو وہ کب دیتی ہے یا مثلاً آنکھیں دُکھتی ہوں تو اسے زنگ یا اور
کوئی دوا ڈالنی ہی پڑتی ہے۔ اسی طرح پر بندہ چونکہ تکمیل کا محتاج ہے۔ اُسے ماروں کی ضرورت ہے
تا کہ وہ صدق و وفا اور ثبات قدم میں کامل ثابت ہو۔
ہو۔جوذر
پھر دعا کرانے والے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ صابر ہو۔ جلد باز نہ ہو۔ جو ذراسی بات پر
دجال کہنے کو تیار ہے پس وہ کیا فائدہ اٹھائے گا۔ اسے تو چاہیے کہ صبر کے ساتھ انتظار کرے اور
حُسنِ ظن سے کام لے۔
جب کہ خدا تعالیٰ نے لَنَبْلُونَكُمْ فرمایا ہے تو صبر کرنے والوں کے لیے بشارت دی اور اولیک
عَلَيْهِمْ صَلَوت بھی فرمایا۔ میرے نزدیک اس کے یہی معنی ہیں کہ قبولیت دعا کی ایک راہ نکال دیتا
ہے۔ حکام کا بھی یہی حال ہے کہ جس پر ناراض ہوتے ہیں اگر وہ صبر کے ساتھ برداشت کرتا اور شکوہ
اور بدظنی نہیں کرتا تو اسے ترقی دیدیتے ہیں۔ قرآن شریف سے صاف پایا جاتا ہے کہ ایمان کی تکمیل
کے لیے ضروری ہے کہ ابتلا آویں جیسے فرمایا اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ (العنکبوت : ۳) یعنی کیا لوگ خیال کرتے ہیں کہ صرف امنا کہنے سے چھوڑے جائیں اور
وہ فتنوں میں نہ پڑیں۔
انبیاء علیہم السلام کو دیکھو اوائل میں کس قدر دکھ ملتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف
دیکھو کہ آپ کو مکی زندگی میں کس قدر دکھ اٹھانے پڑے۔ طائف میں جب آپ گئے تو اس قدر آپ

کے پتھر مارے کہ خون جاری ہو گیا۔ تب آپؐ نے فرمایا کہ کیسا وقت ہے۔ میں کلام کرتا ہوں اور
لوگ منہ پھیر لیتے ہیں اور پھر کہا کہ اے میرے رب ! میں اس دکھ پر صبر کروں گا جب تک کہ تو راضی
ہو جاوے۔
اولیاء اور اہل اللہ کا یہی مسلک اور عقیدہ ہوتا ہے۔ سید عبد القادر جیلانی لکھتے ہیں کہ عشق کا خاصہ
ہے کہ مصائب آتے ہیں۔ اُنہوں نے لکھا ہے۔
عشقا ! برآ ! تو مغز گرداں خوردی
با شیر دلاں چه رستمی با کردی
اکنوں کہ بما روئے نبرد آوردی
ہر حیله که داری نکنی نامردی
مصائب اور تکالیف پر اگر صبر کیا جاوے اور خدا تعالیٰ کی قضا کے ساتھ رضا ظاہر کی جاوے تو وہ
مشکل کشائی کا مقدمہ ہوتی ہیں۔
ہر بلا کیں قوم را او داده است
زیر آن یک گنج با بنهاده است
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تکالیف کا نتیجہ تھا کہ مکہ فتح ہو گیا۔ دعا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ
شرط باندھنا بڑی غلطی اور نادانی ہے۔ جن مقدس لوگوں نے خدا کے فضل اور فیوض کو حاصل کیا۔ انہوں
نے اس طرح حاصل کیا کہ خدا کی راہ میں مر مر کر فنا ہو گئے ۔ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو
دس دن کے بعد گمراہ ہو جانے والے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے نفس پر خود گواہی دیتے ہیں جبکہ لوگوں سے
شکوہ کرتے ہیں کہ ہماری دعا قبول نہیں ہوئی۔
ہم لوگوں کی شامت اعمال کو روک نہیں سکتے ۔ وہ لوگ نامراد رہیں گے جو ولی اور مامور کا یہ معیار
ٹھہراتے ہیں کہ اس کی ہر دعا اسی طرح قبول ہو جائے گی جس طرح وہ چاہتے ہیں ۔ اور جو ولی یا مامور
ہونے کا مدعی ایسا دعویٰ کرے وہ بھی کذاب ہے۔ حضرت یعقوب چالیس برس تک دعا کرتے

رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو کہ آپ کی مکی زندگی میں مصائب بڑھتے رہے کیا آپ دعا نہ
کرتے ہوں گے؟ جو لوگ آسمانی علوم سے ناواقف ہیں وہ ان اسرار کو نہیں سمجھ سکتے ۔ ایک شخص
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا اور وہ اندھا ہو گیا۔ اس نے کہا کہ اسلام میرے لیے مبارک
نہیں، اس لیے مرتد ہو گیا۔ ایسے لوگ محروم رہ جاتے ہیں۔ میں نے ایک جگہ دیکھا ہے کہ امام حسین
رضی اللہ عنہ فتوحات کے لیے دعا کرتے تھے۔ ایک رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں
دیکھا۔ آپؐ نے فرمایا کہ تیرے لیے شہادت مقدر ہے اگر تو صبر نہ کرے گا تو اخیار ابرار کے دفتر سے
تیرا نام کٹ جائے گا۔
نماز بھی ظہر ہی سے شروع ہوتی ہے جو زوال کا وقت ہے۔ یہاں تک کہ غروب تک بالکل
تاریکی میں جا پڑتا ہے اور رات میں دعائیں کرتا ہے۔ یہانتک کہ صبح میں سے جا حصہ لیتا ہے۔ نماز کی
تقسیم بھی بتاتی ہے کہ خدا نے اس تقسیم میں ایک صبح اور باقی چار ایسی رکھی ہیں جو تاریکی سے حصہ رکھتی
ہیں ورنہ ممکن تھا کہ اقبال تک ختم ہو جاتیں ۔
ایسا ہی سورہ فاتحہ میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ایسے لفظ رکھے ہیں جو اس منشا کو ظاہر کرتے
ہیں۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ سے صاف پایا جاتا ہے کہ کچھ نہیں چاہتے، تیری عبادت کرتے ہیں اور إِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ سے دعا کرتے ہیں ۔ گویا اِيَّاكَ نَعْبُدُ اور اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ اور
لَنَبْلُوَنَّكُمْ کو ملایا ہے ۔ نَعْبُدُ تو یہی ہے کہ بھلائی اور برائی کا خیال نہ رہے،سلب امید وامانی ہو۔ اور
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں دعا کی تعلیم ہے۔
( بوقت ظهر )
خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں والے کا ذکر ہوا خواجہ غلام فرید صاحب کا ذکر خیر فرمایا۔
اس نے اپنے خط میں بڑی صفائی سے لکھ دیا تھا کہ میں آپ کے دعوئی کا مصدق ہوں اور میں

نے کبھی ساری عمر باطنی نہیں کی۔ یہ ایک ایسا کام تھا جو دوسرے گدی نشینوں سے نہیں ہوا۔ اور کسی نے
خط کا جواب تک نہیں دیا اور کسی کو ایسی توفیق نہیں ملی۔ میرے خیال میں وہ نیکی جو اس کی طبیعت میں
سخاوت تھی اسی کا یہ ثمرہ تھا کہ اس تصدیق کی یہ توفیق ملی ۔ حدیث میں آیا ہے کہ ایک شخص مسلمان ہوا۔
وہ اسلام لانے سے پہلے بڑا سخی تھا۔ اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ میں نے اسلام سے پہلے جو
سخاوت کی ہے اس کا بھی کوئی اجر ملے گا۔ فرمایا کہ وہی روپیہ تو تجھے اسلام میں کھینچ لایا ہے۔
( بوقت عصر )
حافظ محمد یوسف ضلعدار کی باسی کڑھی کو پھر حافظ محمد یوسف ضلعدار کے اشتہار کا ذکر ابال آیا۔ تحفہ گولڑویہ کی اشاعت پر اس
نے اشتہار دیا ہے کہ کو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا (الحاقة : (۴۵) پر جو اس سے مطالبہ کیا گیا کہ کوئی ایسا مفتری
پیش کرو جس نے خدا پر تقول کیا ہو اور اپنے ان مفتریات کو شائع کیا ہو اور پھر اس نے ۲۳ برس کی
مہلت پائی ہو۔ تو پانچ سو روپیہ انعام دیا جاوے گا ۔ اس طرح پر قطع الوتین ایک لغوسا اشتہار کسی امرتسری
عطار نے دیا تھا۔ حافظ صاحب نے اپنے اشتہار میں اسی کا حوالہ دے کر اس بوجھ کو گردن سے اتارا۔
اور ندوہ کے جلسہ میں حضرت کو بلایا ہے۔ حضرت حجۃ اللہ نے تجویز فرمایا کہ اس کے متعلق ایک مختصر
اشتہار ندوہ کو مخاطب کر کے لکھا جاوے۔ چونکہ وہ اشتہار الگ طبع ہونا ہے جو کسی وقت الحکم میں شائع
ہو جاوے گا ان شاءَ اللهُ الْعَزِيزُ ۔ اس لیے ضرورت نہیں کہ اس مضمون کا اعادہ یہاں اپنے ے لفظوں میں
کیا جاوے۔
( در بار شام )
آج شیخ عبد الرشید صاحب زمیندار ہمارے لیے خدا تعالیٰ کی عدالت کافی ہے ہے و تاجر میرٹھ جو آج ہی آئے تھے
حضرت اقدس سے نماز سے فارغ ہوتے ہی ملے ۔ حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے ان کو

آج 10 میں سے 10 باقی