٣ اکتوبر ۱۹۰۲

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت سے انٹروڈیوس کرایا۔ ضمیمہ شحنہ ہند میرٹھ کے متعلق ذکر آنے پر شیخ عبدالرشید صاحب نے
عرض کی کہ میں نے تو ارادہ کیا تھا کہ بذریعہ عدالت اس کے سخت توہین آمیز مضامین پر نوٹس لوں۔
حضرت حجۃ اللہ نے فرمایا۔
ہمارے لیے خدا کی عدالت کافی ہے۔ یہ گناہ میں داخل ہو گا اگر ہم خدا کی تجویز پر تقدم کریں۔
اس لیے ضروری ہے کہ صبر اور برداشت سے کام لیں۔
اس کے بعد مولوی محمد علی صاحب سیالکوٹی نے اپنی پنجابی نظم سنائی جو بہت لطیف اور معنی خیز ہے
خصوصاً عورتوں کے لیے ۔ ہم نے ارادہ کیا ہے کہ عورتوں کے افادہ کے لیے اُس کو الگ چھاپ دیں۔
بعد نماز عشاء آج کا در بارختم ہوا ۔ کے
۳ اکتوبر ۱۹۰۲ء
آج جمعہ کا دن ہے۔ حضرت اقدس کا معمول ہے کہ جمعہ کو سیر کو
ندوہ کے لیے ایک اشتہار تعریف نہیں لے جاتے۔ بلکہ نماز جمعہ کی تیاری کے لیے
مسنون طریق پر غسل ، حجامت ، تبدیلی لباس ، حنا وغیرہ امور میں مصروف رہتے ہیں ۔ اس لیے سیر کو
تشریف نہیں لے گئے ۔ جمعہ سے پیشتر ندوہ کے لیے ایک اشتہار لکھا جو کل ۲ اکتوبر کو عصر کے وقت
تجویز کیا تھا اگر چہ یہ اشتہار صرف ایک صفحہ کا تجویز کیا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کے قلم اور کلام میں وہ
قوت اور روانگی دی ہے کہ جو اعجازی رنگ سے رنگین ہے اس لیے بجائے ایک صفحہ کے کئی صفحے
ہو گئے ۔
( بين المغرب والعشاء )
شیخ عبدالحق صاحب نو مسلم نے اپنے ایک جدید رسالہ کا کچھ قصہ سنایا۔
رسالہ اسلام النصاری اس غرض سے کہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام اس رسالہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۲ تا ۱۵

کا کوئی نام تجویز کر دیں۔ یہ رسالہ شیخ صاحب نے ایک عیسائی کے ٹریکٹ سچا اسلام نام کے جواب میں
لکھا ہے۔ جس میں اس نے عیسائیت کو سچا اسلام قرار دیا ہے ۔ حضرت اقدس نام تجویز کرنا چاہتے تھے کہ
چند آدمیوں نے بیعت کی درخواست کی ۔ آپ نے فرمایا کہ
بیعت کے بعد اس کا نام تجویز کرتا ہوں ۔
چنانچہ بیعت کے لیے وہ آدمی پیش ہوئے اور آپ نے اُن سے بیعت تو بہ لی ۔ اور پھر اس رسالہ کا
نام اسلام نصاری یا اسلام النصاری تجویز فرمایا اور یہ تقریر فرمائی۔
اس رسالہ کا نام اسلام النصاری رکھو۔ اور اصل رسالہ سے پہلے ایک چھوٹا سا مقدمہ لکھو کہ سچا
اسلام تو یہ ہے کہ قولاً اور فعلاً خدا تعالیٰ کو اپنی ساری طاقتیں سپرد کر دی جاویں اور اس کے احکام کے
آگے گردن رکھی رکھی جاوے۔ کوئی اس کا شریک نہ نہ ٹھہرایا جاوے اور ہر قسم کی کی بد راہی سے دور رہیں۔ مگر یہ
لوگ تو اس خدا سے دور ہیں جو اسلام نے بتایا اور کل نبیوں نے جس کی تعلیم دی۔ یہودی تو ابھی مر نہیں
گئے ۔ اُن سے پوچھو کہ وہ کس خدا کو مانتے ہیں ۔ وہ صاف کہتے ہیں کہ توریت نے اس خدا کو بیان کیا
ہے جو قرآن نے بتایا ہے۔ وہ انجیل کے خدا کو کب مانتے ہیں جو مریم کا بیٹا ہے جس کو عیسائیوں نے
خدا بنایا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس مقدمہ میں یہ بیان کیا جاوے کہ حقیقی اسلام کیا چیز ہے؟ عقل
اور روشنی قلب کسی کو تسلیم کرتی ہے۔ کیا عیسائیت کو یا اسلام کو؟
پھر اس میں عیسائی مذہب کی خرابیاں دکھاؤ کہ انجیل نے کیا تعلیم دی ہے۔ مثلاً طلاق ہی کا مسئلہ
دیکھو کہ انجیل میں لکھا ہے کہ جو طلاق دیتا ہے وہ زنا کرتا اور زنا کراتا ہے لیکن اب واقعات اور
ضرورتوں نے اُن کو مجبور کیا ہے کہ اس مسئلہ کی اہمیت کو تسلیم کریں چنانچہ امریکہ میں قانون بنایا گیا۔ نے انکو مجبور ہے کی ہمت کو چنانچہ میں بنایا
ایسا ہی شراب کا مسئلہ ہے جس کے بغیر عشاء ربانی کامل نہیں ہوتی مگر اس کی خرابیاں دیکھو کیسی ہیں ۔
اور ولایت کا یہ حال ہے کہ وہاں سادہ پانی پینے والے پر ہنسی ہوتی ہے اور پینے کے قابل صرف شراب
سمجھی جاتی ہے۔ اور پانی کو تو کپڑے ہی دھونے کے قابل قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح پر ان کی تعلیم پر
ایک مختصر سی نظر کرو۔ اُن کے کھانے کے دانت اور ہیں اور دکھانے کے اور ۔ مگر افسوس یہ ہے کہ وہ

دکھانے کے دانت بھی خراب ہیں ۔ جب دکھانے کے دانتوں کا یہ حال ہے تو کھانے کے تو اور بھی
خراب ہوں گے ۔ کوئی چیز بھی عمدہ نہیں ۔ خدا بنا یا تو ایسا اور اعتقاد تجویز کئے تو ایسے تعلیم دی تو ایسی کہ
اگر ایک ہفتہ اس تعلیم پر عمل کرنے کے لیے عدالتیں بند کر دی جائیں تو پتہ لگ جاوے۔ اس شخص نے
سچا اسلام نام رکھ کر دراصل اسلام کو گالی دی ہے۔ کیونکہ اس نے اسلام کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس لیے
ضروری ہے کہ ان کی نصرانیت کی قلعی کھولی جاوے۔ اباحتی زندگی کو اسلام ٹھہراتے ہیں ۔ جو کچھ گنداس
کتاب کے اندر ہے وہ اس ، وہ اس نام ہی سے ظاہر ۔ ، ظاہر ہے۔ پس نصاری کے اسلام کی حقیقت ضرور کھولنی
چاہیے۔ اسلام کا لفظ صرف قرآن نے ہی اختیار کیا ہے اور کسی نے یہ نام اختیار نہیں کیا۔
اس کے بعد مولوی محمد علی صاحب نے عرض کیا کہ لاہور سے کسی مارکوئیسی مسیح کی آمد ثانی نام عیسائی نے بذریعہ خط دریافت کیا ہے کہ اسکے کیا معنی ہیں جومی کی
انجیل میں لکھا ہے کہ جھوٹے مسیح اور نبی آئیں گے؟ حضرت نے فرمایا کہ
اس کا جواب لکھ دیا جاوے اور اس سے پوچھا جاوے کہ یہ جو انجیل میں لکھا ہے کہ چور کی
طرح آؤں گا۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا مسیح کا نام منافق بھی ہے۔ کہیں بادلوں میں آنا لکھا ہے
اور کہیں چور کی طرح ۔ ہم تو حکم ہو کر آئے ہیں۔ پہلے ان ساٹھ ستر اناجیل کا تو فیصلہ ہو لے کہ کون
اُن میں سے سچی ہے اور کون جھوٹی ۔ ہم تو ایسے وقت آئے ہیں کہ اس آیت کو پیش کرتے ہوئے بھی
ان کو شرم آنی چاہیے۔ کیونکہ ان کے حساب کے موافق تو مسیح کی آمد پر بیس برس گزر گئے ۔ اب تو
قانونی میعاد بھی ان کے ہاتھ میں نہیں رہی۔ اس لیے بعض اب مایوس ہو کر کلیسیا ہی کو مسیح کی آمد
ٹھہراتے ہیں اور اسی قسم کی بیجا اور رکیک تاویلیں کرتے ہیں ۔ پس اب جبکہ ان کے حساب اور
اعتقاد کے موافق اب سچے مسیح کو بھی قدم رکھنے کو جگہ نہیں تو پھر فرشتوں کے ساتھ آنا اور وہ جلالی آمد تو
غلط ہی ٹھہری۔ چور کی طرح آنا ہی صحیح ثابت ہوا۔ پہلے اپنے گھر میں اناجیل کا فیصلہ کر لیں ۔ جھوٹے
مسیح جو لکھا ہے تو اب تو سچے کا وقت بھی گزر گیا ۔ تم خود بتاؤ کہ یہ زمانہ سچے مسیح کا ہے یا جھوٹے مسیح
کا۔ تمہارے بزرگوں نے مان لیا ہے۔ اسی لئے جو عقل مند ہیں وہ اس مضمون کا ذکر بھی نہیں کرتے۔ کئے جو عقل مند ہیں وہ اس مضمون کا ذکر بھی نہیں کر ۔

آج 10 میں سے 10 باقی