۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء (سیر)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کیسی عجیب بات ہے کہ اس صدی سے آگے نہ کوئی مسلمان گیا ہے، نہ عیسائی۔ نواب صدیق حسن خاں
نے لکھا ہے کہ تمام کشوف اور الہام جو مسیح کے متعلق ہیں وہ چودھویں صدی سے آگے نہیں جاتے۔
لدھیانہ میں بھی ایک مرتبہ ایک عیسائی نے یہ سوال کیا تھا مگر وہ ایسا لا جواب ہوا کہ آخر اس نے
اعتراف کر لیا اور بعض عیسائی اس سے ناراض بھی ہو گئے ۔
اس کے بعد مولوی محمد علی صاحب سیالکوٹی نے اپنی پنجابی نظم وفات مسیح پر پڑھی ۔ بعد نماز عشاء در بار
ختم ہوا۔ کے
۴ راکتوبر ۱۹۰۲ء (سیر)
آج کی سیر میں طاعون کے متعلق ادھر اُدھر کی مختلف باتیں ہوتی رہیں۔
( بوقت ظهر )
تحفة الندوة
ندوہ کے متعلق جو جدیدا شتہار حضرت حجۃ اللہ نے لکھا ہے وہ ایک جزو کے قریب ہو گیا۔
آپ نے فرمایا کہ
اب اس کو رسالہ کی صورت میں شائع کیا جاوے۔ کتاب میں ایک برکت ہوتی ہے۔ لوگ
اشتہار کو اشتہار سمجھ کر پروا نہیں کرتے ۔ اس پر ٹائیٹل پیج لگا یا جاوے۔ برہنہ مرد کب اچھا معلوم ہوتا
ہے۔ ٹائیٹل پیج اس کا لباس ہے۔ اور اس کا نام تحفۃ الندوہ رکھ دو۔
آج تحفہ غزنو یہ بھی شائع ہو گیا۔ چونکہ ندوہ کا اجلاس قریب ہے اور کشتی نوح کی اشاعت میں بھی
جلدی ہے۔ کثرت کام کی وجہ سے جو چار پریسوں پر ہو رہا ہے۔ سب پتھر ڑ کے پڑے تھے۔ عرض کیا گیا
کہ کشتی نوح کی اشاعت میں دیر نہ ہو جاوے۔ فرمایا۔
ٹیکہ کے متعلق جو ہمارا اصل منشا تھا وہ الحکم کے ذریعہ شائع ہو گیا اور گورنمنٹ تک بھی پہنچ گیا اگر
یہ رسالہ دوروز توقف سے بھی شائع ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۵
( بين المغرب والعشاء )
طاعون کا ذکر
بعد ادائے نماز مغرب حضرت اقدس شہ نشین پر اجلاس فرما ہوئے اور طاعون کے ذکر
چلنے پر فرمایا۔
جلد سوم
خواہ کچھ ہی ہو اگر کوئی چاہے کہ یہ بلا ارضی تدابیر سے ٹل جاوے تو یہ محال ہے۔ خدا کا ایک
قانون ہے کہ جس قدر کوئی قابل ہے اُسی قدر اُ سے بچایا جاتا ہے۔ دیکھو شہروں میں جو بکرے ذبح
ہوتے ہیں۔ وہ ان کیڑوں مکوڑوں سے بہت ہی کم ہوتے ہیں جو پاؤں کے نیچے آکر ہر روز مارے
جاتے ہیں۔ اور بکروں کی نسبت گائے زیادہ مفید ہے وہ اس کی نسبت کم ذبح ہوتی ہیں۔ اور اُونٹ اس
سے زیادہ مفید ہے وہ اس کی نسبت کم ذبح ہوتا ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر قابلِ
قدر جانور ہے اسی قدر کم ذبح ہوتا ہے۔ انسان ان سب سے زیادہ قابل قدر ہے۔ اس پر وہ چھری
نہیں چلتی جو ان جانوروں پر چلائی جاتی ہے۔ پھر ان انسانوں میں سے بھی جو سب سے زیادہ قابلِ قدر
ہے اسے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھتا ہے۔ اور یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا سچا تعلق رکھتے
اور اپنے اندرونہ کو صاف رکھتے ہیں ۔ اور نوع انسان کے ساتھ خیر اور ہمدردی سے پیش آتے ہیں اور
خدا کے سچے فرمانبردار ہیں ۔ چنانچہ قرآن شریف سے بھی ایسا ہی معلوم ہوتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ
رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸ ) اس کے مفہوم مخالف سے صاف پتہ لگتا ہے کہ وہ دوسروں کی
پرواہ کرتا ہے اور وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو سعادت مند ہوتے ہیں۔ وہ تمام کسریں ان کے اندر سے
نکل جاتی ہیں جو خدا سے دور ڈال دیتی ہیں اور جب انسان اپنی اصلاح کر لیتا ہے اور خدا سے صلح کر
لیتا ہے تو خدا اس کے عذاب کو بھی ٹلا دیتا ہے۔ خدا کو کوئی ضد تو نہیں چنانچہ اس کے متعلق بھی صاف طور
پر فرمایا ہے مَا يَفْعَلُ اللهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمُ (النساء : ۱۴۸) یعنی خدا نے تم کو عذاب دے کر
کیا کرنا ہے اگر تم دیندار ہو جاؤ ۔ طاعون بڑا خطرناک عذاب ہے۔ بیوی بچے ہی نہیں تباہ ہوتے بلکہ
یہاں تک نوبت پہنچتی ہے کہ جنازہ کا بھی کوئی انتظام نہیں ہو سکتا مرنے والا تو مر جاتا ہے دوسرے جو
زندہ رہتے ہیں وہ بھی مفقود العقل اور زندہ درگور ہوتے ہیں ۔ ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ گھر والے
مردہ کو باہر پھینک آئے ہیں اور کتوں نے اس کو کھایا اور وہ بھی طاعون سے ہلاک ہو گئے ۔ اس
خوفناک مرض میں تعہد خدمت کا بھی نہیں ہو سکتا۔ بیمارداروں کو نفرت اور خوف ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ
نے جو یہ فرمایا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ( الفرقان: ۷۸ ) اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ خدا کا منشا یہ ہے کہ جیسے تم نے میرے شعار کو چھوڑ دیا ہے میں تمہاری بھی کوئی پروا نہیں کرتا۔
تجہیز و تکفین بھی ایک شعار ہے۔ اور اب تو یہ رسم ہوگئی ہے اور اس سے بڑھ کر نہیں ۔ مثلاً آتا ہے تو اس
کی غرض چادر کا لینا ہوتا ہے۔ جنازہ کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کا ایک لفظ آگے نہیں جاتا بلکہ وہ تو یہی
سوچتا رہتا ہے کہ کچھ نمک ، دانے اور پیسے ملیں گے۔ اور پھر دیکھتا ہے کہ مردہ کے کپڑوں سے کوئی حصہ
ملے گا۔ غرض وہ تو مال تک بھی پیچھا نہیں چھوڑتے ۔ اپنے حقوق ہی جتاتے رہتے ہیں۔
حضرت اقدس یہاں تک بیان کر چکے تھے کہ ایک تار آ گیا۔ یہ تار
جماعت ایک کنبہ ہے
رہے
مولوی غلام علی صاحب رہتا سی سی کی طرف سے تھا کہ میں بیمار ہو گیا
ہوں ۔ میرے لیے ڈولی نہ بھیجو۔ کچھ عرصہ تک حضرت مولوی صاحب کی بیماری کا ذکر کرتے رہے اور
حالات پوچھتے رہے۔ پھر فرمایا کہ
ہماری جماعت جواب ایک لاکھ تک پہنچی ہے۔ سب آپس میں بھائی ہیں۔ اس لیے اتنے بڑے
کنبہ میں کوئی دن ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی نہ کوئی دردناک آواز نہ آتی ہو۔ جو گزر گئے وہ بھی بڑے ہی
مخلص تھے۔ جیسے ڈاکٹر بوڑے خاں ، سید خصیلت علی شاہ، ایوب بیگ منشی جلال الدین۔ خدا ان سب
پر رحم کرے۔
طاعون بھی ایک طرح اچھی ہی ہے کیونکہ یہ غفلت
طاعون بیدار کرنے کا ذریعہ ہے سے بیدار کرنے کا ذریعہ ہے۔ اگر یہ سرپر نہ ہو تو اس
زمانہ میں شاید خوف ہی نہ رہے۔ بڑے بڑے موذی طبع مفسد لوگوں کو بھی دیکھا ہے کہ جہاں ہیضہ
زور سے پڑتا ہے تو ان کے بھی خون خشک ہو گئے ہیں اور اپنے اپنے طور پر ڈر گئے ہیں۔ بعض دانش مند