۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء (صبح کی سیر)

ملفوظات (جلد 3)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہتے ہیں کہ نفس چونکہ باز نہیں آتا اس لیے ضروری ہے کہ کوئی نہ کوئی محرک ہی ہو۔ اس دنیا کا
انجام کا رخا تمہ ہوتا ہے اور دوسرا عالم بھی یقینی ہے اور وہ زندگی کا عالم ہے۔ خواہ پہلی بار ہی اگر وہاں جا کر
آنکھ کھلی اور بڑے آثار ہوں تو پھر بڑے مشکلات ہیں۔ یہ بھی خدا کا بڑا رحم ہے جو اس مردود ملک پر
طاعون کا تازیا نہ بھیج دیا جس سے غفلت دور ہوتی ہے۔ خدا کی سنت ہے کہ جب انسان بہت ہی
سخت دل ہو جاوے تو ایسے عذاب بھیج دیتا ہے۔ انسان معمولی موت سے نہیں ڈرتا۔ مگر اب جیسے ایک
بڑھا اپنے آپ کو قریب به قبر سمجھتا ہے۔ ویسے ہی ہیں برس کا نوجوان بھی ۔ غفلت اور شہوات کا نشہ
ایسی چیز ہے کہ جب معمولی موت سے انسان نے سبق نہ لیا تو طاعون بھیج دی جو عذاب کی شکل میں
ہلاک کر رہی ہے۔
اس کے بعد مولانا مولوی ابو یوسف مبارک علی صاحب
الْإِسْتِفْتَاءُ مِنْ نَدْوَةِ الْعُلَمَاء نے اپنا عربی قصیدہ سنایا جو مندرجہ حاشیہ عنوان
سے اُنہوں نے دو تین گھنٹہ میں لکھا ہے۔ جب وہ قصیدہ پڑھ چکے تو مولوی محمد علی صاحب سیالکوٹی نے
پنجابی نظم سنائی اور بعد نماز عشاء در بارختم ہوا ۔ کے
۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء ( صبح کی سیر )
نزول مسیح اور کشتی نوح کے متعلق تذکرہ پر فرمایا کہ اشاعت کتب کشتی نوں الگ بھی تقسیم ہواور نزول مسح کے ہمرا بھی۔ تقسیم کے وقت سیم ہو اور نزول مسیح کے ہمراہ بھی ۔ کیونکہ تقسیم کے وقت
ہر ایک اپنی اپنی سمت الگ اختیار کرتا ہے۔
دنیا میں یہ دونوں قو تیں جاذ بہ اور مجذوبہ ہیں اور ان کا اثر بھی برابر جاری ہے۔ اس لیے اس قسم
کی تقسیم سے اسے یہ فائدہ ہوگا کہ جو روحیں صرف تعلیم کی تلاش میں ہیں ان کی سیری اس تعلیم کو پڑھ ان کی میری اس تعلیم کو پڑھ کر ہو
گی۔ اور بعض روحیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ ثبوت کی تلاش میں ہیں اُن کو نزول مسیح میں پورا ثبوت ملے گا
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۶
کی

اور اس سے فائدہ پہنچے گا۔ بعض صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ امام کی کیا ضرورت ہے ان کے لیے بھی یہ
مفید ہو گی ۔ پس یہ دو قسم کی اشاعت اچھی ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہے گا تو اس سے فائدہ پہنچے گا۔
ثبوت اس قسم کے دیئے ہیں کہ اللہ اکبر ! یہاں تک کہ مشہودات اور
الْمُؤْمِن اور الناس
محسوسات سے ایمان کی تقویت ہوتی ہے لیکن جو لوگ ایمانی فراست
سے حصہ رکھتے ہیں وہ پہلے ہی سمجھ لیتے ہیں جو لوگ حق قبول کرتے ہیں وہ اسی وقت فراست والے
کہلاتے ہیں جب وہ اوّل ہی اول قبول کرتے ہیں ۔ خدا جو مومنوں کی تعریف کرتا ہے اور
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( البيئة : (٩) کہتا ہے اسی لیے کہ اُنہوں نے اب نہوں نے اپنی فراست سے پہلے
رسول اللہ کو مان لیا۔ لیکن جب کثرت سے لوگ داخل ہونے لگے اور انکشاف ہو گیا اس وقت
داخل ہونے والے کا نام الناس رکھا ہے۔ اس حالت میں تو گویا منع کرتا ہے یہ کہہ کر قُل لَّمْ
تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا (الحجرات : ۱۵ ) یعنی یہ مت کہو کہ ہم ایمان لائے بلکہ یہ کہو کہ ہم
نے اطاعت کی ۔ ایمان اس وقت ہوتا ہے جب ابتلا کے موقع آئیں ۔ جن پر ایمان لانے کے بعد
ابتلا کے موقعے نہیں آئے وہ اسلمنا میں داخل ہیں اُنہوں نے تکلیف کا نشانہ ہو کر نہیں دیکھا بلکہ
وہ اقبال اور نصرت کے زمانہ میں داخل ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ فخر کا نام اور خطاب ان کو نہ ملا بلکہ الناس
ان کا نام رکھا کیونکہ وہ ایسے وقت داخل ہوئے جب کام چل پڑا۔ اور رسول اللہ نے اپنی صداقت
کی روشنی دکھلائی ۔ اس وقت دوسرے مذاہب حقیر نظر آئے تو سب داخل ہو گئے ۔
نبی بہت بڑی ذمہ داریاں لے کر آتا ہے۔ اس لیے جب وہ اپنے کام کو کر چکتا
انبیاء کا استغفار ہے اور تبلیغ کر کے را اور تبلیغ کر کے رخصت ہو ۔ ونے کو ہوتا ہے تو وہ وقت اس کا گویا خدا
تعالیٰ
کو چارج دینے کا ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ جس پر اپنا فضل کرتا ہے اس پر استغفار کا لفظ
بولتا ہے۔ طریق کے موافق رسول اللہ کو بھی ارشاد الہی اسی طرح ہوتا ہے فَسَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ
وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ( النصر : ۴) خدا تعالیٰ ہر ایک نقص سے پاک ہے اس کی تسبیح کر اور جو کچھ
سہو بشریت کی رو سے اس ذمہ داری کے کام میں ہوا ہے تو اس سے استغفار چاہو۔ جس کے سپرد

کر آئے
ہزاروں کام ہوں اس کے لیے ضروری ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو مقاصد عظیم الشان لے
ئے تھے۔ غرض یہ ایک چارج تھا جو آپ نے اللہ تعالیٰ کو دیا۔ اور جس میں آپ کی پوری کامیابی
کی طرف پہلے اشارہ کر دیا۔ اور یہ سورہ گویا آنحضرت کی وفات کا ایک پروانہ تھا۔ یہ بھی یاد رکھو کہ
انبیاء کی زندگی اسی وقت تک ہوتی ہے جب تک مصائب کا زمانہ رہے۔ اس کے بعد جب فتح و نصرت
کا وقت آتا ہے تو وہ گویا اُن کی وفات کا ایک پروانہ ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ اس کام کو کر چکے ہوتے ہیں
جس کے لیے بھیجے جاتے ہیں ۔ اور اصل تو یہ ہے کہ کام تو اللہ کے فضل سے ہوتے ہیں ۔ مفت میں
ثواب لینا ہوتا ہے۔ جو شخص اس میں بھی خود غرضی ، شستی ، ریا کی آمیزش کرے وہ اصل ثواب سے
محروم رہ جاتا ہے۔
ایک عرصہ ہوا میں نے خواب دیکھا إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ کی تائید میں تھا کہ گویا میر ناصر نواب ایک دیوار
بنا رہے ہیں جو فصیل شہر ہے۔ میں نے اس کو جود دیکھا تو خوف آیا کیونکہ وہ قد آدم بنی ہوئی تھی ۔
خوف یہ ہوا کہ اس پر آدمی چڑھ سکتا ہے۔ مگر جب دوسری طرف دیکھا تو معلوم ہوا کہ قادیان بہت
اونچی کی گئی ہے اس لیے یہ دیوار دوسری طرف سے بہت اونچی ہے اور یہ دیوار گو یا ریختہ کی بنی
ہوئی ہے۔ فرش کی زمین بھی پختہ کی گئی ہے۔ اور غور سے جو دیکھا تو وہ دیوار ہمارے گھروں کے
ارد گرد ہے۔ اور ارادہ ہے کہ قادیان کے گرد بھی بنائی جاوے۔ شاید اللہ رحم کر کے ان بلاؤں میں
تخفیف کردے۔
آج معمولی موسمی عوارض بخار وغیرہ سے یہاں کے چوڑھوں اور دوسری قادیان میں چند موتیں اقوام میں دو موتیں ہوئی تھیں۔اس کا کرآیا۔ فرمایا۔
ایسی موتیں محرقہ تپ سے بھی ہوتی ہیں۔ طاعون کے حملے ہی الگ ہوتے ہیں ۔ کوئی جنازہ پڑھنے اور
اُٹھانے والا بھی نہیں ملتا ۔ بعض وقت ایک گھر میں جب یہ بلا داخل ہوتی ہے تو اس گھر کے گھر کو
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۶

صاف کر دیتی ہے۔ اور عورتوں بچوں تک کو تو ہوتی ہی ہے جانوروں کو بھی ہو جاتی ہے۔
طاعون بجائے خود انسان کے ایمان کے پر کھے جانے کا بلاؤں اور خوف کی افادیت بھی ایک ذریعہ ہے۔ اب طاعون تو مان نہ مان میں ترامہمان
ہو کر آئی ہے۔ اگر طاعون نہ ہوتی تو سچے مسلمان کا پتہ لگنا ہی مشکل ہوتا جو خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں وہ
اس وقت طاعون کو دیکھ کر جلد تبدیلی کرتے ہیں۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ معمولی موتیں جو ہر روز ہوتی رہتی
ہیں۔ یہ گو انسان کو بیدار کرنے کے لیے کافی ہیں۔ اگر وہ ان سے عبرت حاصل کرے۔ لیکن تجربہ
بتاتا ہے کہ وہ ناکافی ہیں اور وہ دنیا کے تعلقات پر موت وارد کرنے کے لیے اس قدر مفید اور مؤثر
ثابت نہیں ہوتی ہیں جس قدر کہ اب طاعون ! اور اس کی وجہ یہ ہے کہ معمولی موتیں اب معمولی موتیں
ہونے کی وجہ سے اس قدر خوفناک نہیں رہی ہیں۔ لیکن اب طاعون کے حملوں سے ایک عالمگیر خوف
چھا گیا ہے اور یہ وقت ہے کہ خدا تعالیٰ ہی کو اپنا ماوی و ملجا بنا یا جاوے۔ غور کر کے دیکھو کہ کس قدر
وحشت ہو سکتی ہے۔ جب ایک گھر میں دو چار مردے پڑے ہوں اور کوئی اٹھانے والا بھی موجود نہ
ہو۔ غرض طاعون اب انسان کا جو ہر کھول کر دکھا دیتی ہے۔ مصیبت اور مشکلات بھی انسان کے ایمان
کے پرکھنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا
آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت : ۳) اب ہم دیکھتے ہیں کہ ہمیں جماعت کو بہت زیادہ کہنے کی
ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ موت سب سے بڑھ کر منذرات میں سے ہے۔ جو تبدیلی اس نظارہ موت
سے ہو سکتی ہے وہ دوسری منذرات سے نہیں ہوتی ۔
خدا تعالیٰ جو تبدیلی چاہتا ہے وہ اسی طرح ہوتی ہے۔ یہ وقت ہے کہ لوگ خدا کی طرف رجوع
کریں اور اس سے دعائیں مانگیں کہ ایک پاک تبدیلی انہیں عطا ہو ۔ جن لوگوں کی پاک تبدیلی
خدا تعالیٰ دعاؤں سے چاہتا ہے ان کی تبدیلی اسی طرح پر ہوتی ہے کہ اُن پر بلائیں اور خوف آتے
ہیں۔ جیسے فرمایا وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ الآية (البقرة: ۱۵۶)
اگر انسان کے افعال سے گناہ دور ہو جاوے تو شیطان چاہتا ہے کہ آنکھ، کان، ناک تک

ہی رہے اور جب وہاں بھی اُسے قابو نہیں ملتا تو پھر وہ یہاں تک کوشش کرتا ہے کہ اور نہیں تو دل ہی
میں گناہ رہے۔ گویا شیطان اپنی لڑائی کو اختتام تک پہنچاتا ہے، مگر جس دل میں خدا کا خوف
ہے وہاں شیطان کی حکومت نہیں چل سکتی ۔ شیطان آخر اس سے مایوس ہو جاتا ہے اور الگ ہوتا
سے لوگ
ہے اور اپنی لڑائی میں ناکام و نامراد ہو کر اسے اپنا بوریا بستر باندھنا پڑتا ہے۔ بہت سے
اس قسم کے ہیں کہ وہ نفسانی قیدوں اور ناجائز خیالات سے الگ ہونا نہیں چاہتے اور کوئی بات
ان پر مؤثر نہیں ہوتی ۔ آخر خدا تعالیٰ اُن پر یوں رحم کرتا ہے کہ بعض ابتلا آ جاتے ہیں تو وہ آہستہ آہستہ
اُن سے باز آ جاتے ہیں ۔
اس وقت عام طور پر قوموں کا مناظرہ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیش
قوموں کا باہمی جدال آگیا ہے مگر اس میں فتح ونصرت اُسی کو ملے گی جو خدا کے نزدیک
تقویٰ والی ہو اور ز و اور زبان کو سنبھال کر رکھے ۔ بندوں پر ظلم نہ کرے۔ ان کے حقوق کی رعایت
کرے۔ سفر میں ، حضر میں بنی نوع انسان کی ہمدردی اور رعایت کرے تو خدا تعالیٰ اس کی
رعایت کرتا ہے۔ جب وہ تقویٰ دیکھتا ہے تو وہ خود اس کا ولی اور مددگار ہوتا ہے۔ یہ بالکل سچی
بات ہے کہ خدا تعالیٰ کا کسی کے ساتھ کوئی جسمانی رشتہ نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ خود انصاف ہے او
انصاف کو دوست رکھتا ہے۔ وہ خود عدل ہے عدل کو دوست رکھتا ہے۔ اس لیے ظاہری رشتوں کی
پروا نہیں کرتا۔ جو تقویٰ کی رعایت کرتا ہے اسے وہ اپنے فضل سے بچاتا ہے اور اس کا ساتھ دیتا
ہے۔ اور اسی لیے اُس نے فرمایا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُم (الحجرات : ۱۴) پس اس
مناظرہ میں متقی ہی کامیاب ہوگا ۔
عرب کی تجارتی اشیاء کا تذکرہ ہوتا رہا۔ اور طائف کے ذکر پر فرمایا کہ
طائف وہ گویا اس ریگستان میں بہشت کا نمونہ ہے۔
اسی ذکر میں یہ بھی کہا گیا کہ
عرب میں بازاروں میں ہر ایک چیز کبھی ختم نہیں ہوتی ہر وقت جس قدر چاہو میسر آسکتی ہے۔

میاں اللہ بخش صاحب امرتسری نے عرض کیا کہ حضور یہ جو
برات کے ساتھ باجا بجانا براتوں کے ساتھ باجے بجائے جاتے ہیں۔ اس کے متعلق
حضور کیا حکم دیتے ہیں؟ فرمایا۔
فقہاء نے اعلان بالدف کو نکاح کے وقت جائز رکھا ہے اور یہ اس لیے کہ پیچھے جو مقدمات ہوتے
ہیں تو اس سے گویا ایک قسم کی شہادت ہو جاتی ہے۔ ہم کو مقصود بالذات لینا چاہیے۔ اعلان کے لئے یہ
کام کیا جاتا ہے یا کوئی اپنی شیخی اور تعلی کا اظہار مقصود ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ بعض چپ چاپ شادیوں
میں نقصان پیدا ہوئے ہیں۔ یعنی جب مقدمات ہوئے ہیں تو اس قسم کے سوال اُٹھائے گئے ہیں ۔
غرض ان خرابیوں کے روکنے کے لیے اور شہادت کے لیے اعلان بالدف جائز ہے اور اس صورت
میں باجا بجانا منع نہیں ہے، بلکہ نسبتوں کی تقریب پر جو شکر وغیرہ بانٹتے ہیں۔ دراصل یہ بھی اس غرض
کے لیے ہوتی ہے کہ دوسرے لوگوں کو خبر ہو جاوے اور پیچھے کوئی خرابی پیدا نہ ہو۔ مگر اب یہ اصل
مطلب مفقود ہو کر اس کی جگہ صرف رسم نے لے لی ہے اور اس میں بھی بہت سی باتیں اور پیدا کی گئی
ہیں ۔ پس ان کو رسوم نہ قرار دیا جاوے بلکہ یہ رشتہ ناطہ کو جائز کرنے کے لیے ضروری امور ہیں ۔ یاد
رکھو جن امور سے مخلوق کو فائدہ پہنچتا ہے ، شرع اس پر ہرگز زد نہیں کرتی ۔ کیونکہ شرع کی خود یہ غرض ہے
کہ مخلوق کو فائدہ پہنچے۔
آتش بازی اور تماشا وغیرہ یہ بالکل منع ہیں کیونکہ اس سے مخلوق کو کوئی فائدہ بجز نقصان کے نہیں
ہے۔ اور باجا بجانا بھی اسی صورت میں جائز ہے جبکہ یہ غرض ہو کہ اس نکاح کا عام اعلان ہو جاوے
اور نسب محفوظ رہے کیونکہ اگر نسب محفوظ نہ رہے تو زنا کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس پر خدا نے بہت ناراضی
ظاہر کی ہے۔ یہاں تک کہ زنا کے مرتکب کو سنگسار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس لیے اعلان کا انتظام
ضروری ہے البتہ ریا کاری ، فسق و فجور کے لیے یا صلاح و تقوی کے خلاف کوئی منشا ہو تو منع ہے۔
شریعت کا مدار نرمی پر ہے سختی پر نہیں ہے لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرۃ: ۲۸۷) باجہ کے
متعلق حرمت کا کوئی نشان بجز اس کے کہ وہ صلاح و تقویٰ کے خلاف اور ریا کاری اور فسق و فجور کے

لیے ہے، پایا نہیں جاتا اور پھر اعلان بالدف کو فقہاء نے جائز رکھا ہے اور اصل اشیاء حلّت ہے، اس
لیے شادی میں اعلان کے لیے جائز ہے۔
پھر یہ سوال کیا گیا کہ لڑکی یا لڑکے والوں کے ہاں جو شادی کے موقع پر لڑکیوں کا گانا جوان عورتیں ایک گھر میں گاتی ہیں۔ وہ کیا ہے؟
جوان
فرمایا۔ اصل یہ ہے کہ یہ بھی اسی طرح پر ہے اگر گیت گندے اور نا پاک نہ ہوں تو کوئی حرج نہیں
ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ میں تشریف لے گئے تو لڑکیوں نے مل کر آپ کی تعریف
میں گیت گائے تھے۔
مسجد میں ایک صحابی نے خوش الحانی سے شعر پڑھے تو حضرت عمر نے ان کو منع کیا۔ اس نے کہا
کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھے ہیں تو آپ نے منع نہیں کیا۔ بلکہ آپ نے
رو
ایک بار اس کے شعر سنے تو آپ نے اس کے لیے رحمت اللہ فرمایا۔ اور جس کو آپ یہ فرمایا کرتے
تھے وہ شہید ہو جایا کرتا تھا۔ غرض اس طرح پر اگر وہ فسق و فجور کے گیت نہ ہوں تو منع نہیں ۔ مگر
مردوں کو نہیں چاہیے کہ عورتوں کی ایسی مجلسوں میں بیٹھیں ۔ یہ یاد رکھو کہ جہاں ذرا بھی منہ فہ فسق و فجور
کا ہو وہ منع ہے۔
ه
بزہد و ورع کوش و صدق و صفا
لیکن میفزائی ہر مصطفیٰ
و
یہ ایسی باتیں ہیں کہ انسان ان میں خود فتویٰ لے سکتا ہے جو امر تقویٰ اور خدا کی رضا کے خلاف
ہے مخلوق کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے وہ منع ہے۔ اور پھر جو اسراف کرتا ہے وہ سخت گناہ کرتا ہے۔
اگر ریا کاری کرتا ہے تو گناہ ہے۔ غرض کوئی ایسا امر جس میں اسراف، ریا فسق، ایذائے خلق کا شائبہ ہو
وہ منع ہے اور جو اُن سے صاف وہ منع نہیں گناہ نہیں ۔ کیونکہ اصل اشیاء کی حدت ہے۔
ہر ایک کا کام نہیں کہ دین کے لیے بات کرے، پہلے خود متقی ہونا چاہیے تا کہ
ع سخن کز دل برون آید نشیند لا جرم بردل

کا مصداق ہو۔
جلد سوم
منطقی بات بد بودار ہوتی ہے کیونکہ اس میں برے داؤ پیچ ہی ہوتے ہیں۔ اس لیے منطقیانہ
طریق کو چھوڑ کر عارفانہ تقریر کا پہلو اختیار کرنا چاہیے۔
در بار شام)
آج بعد عصر حضرت صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد سلمہ اللہ الاحد کی برات روڑ کی سے واپس آئی تھی ۔
اس موقع پر ایڈیٹر الحکم نے اپنی احمدی جماعت کی طرف سے ایک مبارکباد کا خاص پر چہ شائع کیا جو برات
کے دارالامان پہنچتے ہی شائع کیا گیا تھا۔
واقعہ صلیب کے بعد مسیح کی زندگی کے متعلق پطرس کی شہادت قبل نماز مغرب
جب حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو روڑ کی سے آئے ہوئے احباب
ملے جو برات میں گئے تھے ۔ حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے ( جو حضرت اقدس کے سلسلہ میں ایک
درخشندہ گوہر ہیں اور جو عیسائیوں کی کتابوں کو پڑھ کر ان میں سے سلسلہ عالیہ کے مفید مطلب مضامین
کے اقتباس کرنے کا بے حد شوق اور جوش رکھتے ہیں ) پطرس کے متعلق سنایا کہ روڑ کی میں پادریوں سے
مل کر میں نے اس سوال کو حل کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ صلیب کے وقت پطرس کی عمر ۳۰ یا ۴۰ کے
درمیان تھی ۔ ناظرین کو اس سوال عمر پطرس کی ضرورت کے لیے ہم الحکم کا وہ نوٹ یاد دلاتے ہیں جس
میں ظاہر کیا گیا تھا کہ بعض کا غذات اس قسم کے ہیں ۔ جن میں پطرس لکھتا ہے کہ میں نے مسیح کی وفات
سے تین سال بعد ان کو لکھا ہے۔ اور اب میری عمر ۹۰ سال کی ہے۔ گو یا مسیح نے جب وفات پائی تو
پطرس کی عمر ۷ ۸ سال کی ہوئی اور واقعہ صلیب کے وقت پطرس کی عمر تیس اور چالیس کے درمیان بتائی
جاتی ہے تو اب اس سے صاف نتیجہ نکلتا ہے کہ مسیح واقعہ صلیب کے بعد کم از کم ۴۷ سال تک بموجب اس
تحریر کے زندہ رہا۔ اور پطرس ان کے ساتھ رہا۔ اور یہ ثابت ہو گیا کہ صلیب پر مسیح نہیں مرا بلکہ طبعی موت
سے مرا ہے اور نہ آسمان پر اس جسم کے ساتھ اٹھایا گیا، کیونکہ راس الحوار بین پطرس اس کی موت کا

اعتراف کرتا ہے اور موت کا وقت دیتا ہے۔
مفتی صاحب نے یہ عظیم الشان خوشخبری حضرت کو سنائی۔ پھر نماز مغرب ادا ہوئی۔
( بعد نماز مغرب )
حضرت
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین کے اخلاص اور نور فراست کا ذکر بعد ادائے نماز مغرب
حجۃ اللہ حسب معمول شده نشین پرا شه ستین پر اجلاس فرما ہوئے ۔ بیٹھتے ہی حضرت مولانا مولوی نور الدین
صاحب نے مبارکباد دی اور عرض کیا کہ حضور ڈاکٹر صاحب کو بہت ہی مخلص پایا ہے۔ کوئی بات انہوں نے
نہیں کی۔ یہی کہا کہ جو حکم دیا ہے وہ کرو۔ بھائیوں میں سے بھی کوئی شریک نہیں ہوا۔
فرمایا ۔ خدا تعالیٰ نے ان کو بہت اخلاص دیا ہے اور یہ تقریب پیدا کر دی کہ مخالف بھائیوں سے
قطع تعلق ہو جاوے۔
پھر مولوی صاحب نے عرض کی کہ باوجود یکہ کوئی تکلف کی بات نہ تھی مگر وہ بڑی ہی خاطر و تواضع سے
پیش آئے اور اسی میں اِدھر اُدھر پھرتے رہے۔
فرمایا ۔ ان میں اہلیت اور زیر کی بہت ہے۔
اس پر حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے عرض کی کہ حضور جب الحکم میں میرا ایک خطبہ فلا
و ربک پر شائع ہوا تو انہوں نے بڑے ہی اخلاص اور صدق سے خط کے اخلاص اور صدق سے خط لکھا کہ اس کو پڑھ کر میرا ایمان بڑا قوی
اور تازہ ہو گیا ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
میں نے دیکھا ہے کہ اُن میں نور فراست ہے۔ وہ اپنے باپ سے بھی اس معاملہ میں گفتگو کیا
کرتے تھے۔
حافظ محمد یوسف کا ذکر آگیا کہ اس نے اشتہار حافظ محمد یوسف اور قطع الوتين دیا ہے اور اس میں قطع الوتین کا حوالہ دیا ہے۔
اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت توہین کی ہے کہ ایک مفتری کو بھی وہ تسلیم کرتا ہے کہ
۲۳ برس تک زندہ رہتا ہے حالانکہ خدا تعالیٰ نے آپ کی صداقت کا یہ عملی زمانہ مقرر کیا ہے۔

ایک انسان کو اگر لکھا جاوے کہ تیری شکل جانور کی سی ہے اس کی توہین ہے۔ اسی طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدت نبوت کو کذاب کی طرح کہنا سخت بے ادبی ہے۔ آپؐ کی
پاک زندگی کو مومن کبھی کسی نا پاک انسان کی زندگی سے مشابہت نہیں دے سکتا۔ آپ کی آمد
اس وقت ہوئی جب دنیا فسق و فجور اور فساد سے بھری ہوئی تھی اور آپ اس وقت دنیا سے
رخصت ہوئے جب آپ پورے کامیاب ہو گئے اور سب کام کر لیے ۔ اس اشتہار کا جواب
لکھنا ضروری تھا اس لیے میں نے ایک رسالہ مختصر سا بنا دیا ہے اور ضروری ہے کہ اس پر ٹائیٹل پیج
بھی لگا دیا جاوے ۔ بائیبل میں بھی چھوٹے چھوٹے صحیفے موجود ہیں ۔ اس میں چونکہ ندوہ کو تبلیغ
ہے، اس لیے اس کا نام تحفۃ الندوۃ رکھ دیا ہے۔
اب بہتر ہے کہ اس کے پیچھے ایک مبارک بشارت لکھ دی جاوے کہ
مبارک بشارت عیسائیوں سے محققین کی تحریروں سے ثابت ہو گیا ہے کہ حضرت عیسی صلیب
کے واقعہ کے بعد بھی زندہ رہے جیسا کہ پطرس کی اس تحریر سے جو ملی ہے معلوم ہوا ۔
اس تحقیقات سے ہر ایک محقق کو خوش ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ان کا غذات سے ثابت ہوئی ہے جو
مسیح کے خاص حواری پطرس کی لکھی ہوئی ہیں۔
دنیا میں اس وقت ایک عام تحریک ہو رہی ہے اور آئے دن ایک نہ ایک بات ہماری تصدیق اور
تائید میں نکلتی آتی ہے۔ یہ خدا کا کام ہے۔ اب دیکھ لوکہ یہ کا غذ نکل آئے ہیں جو پطرس کے لکھے ہوئے
ہیں۔ ہماری جماعت ان کو پڑھ کر خوش ہو گی اور ان کا ایمان بڑھے گا۔
خاتم النبیین کے معنے یہ ہیں کہ آپ کی مہر کے بغیر کسی کی نبوت تصدیق خاتم النبیین کے معنے ہوسکتی۔ جب ہر لگ جاتی ہے وہ سند ہوجاتا ہے اور نہیں ہو سکتی۔ جب مہر لگ جاتی ہے تو وہ کاغذ سند ہو جاتا ہے اور مصدقہ
سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر اور تصدیق جس نبوت پر نہ ہو وہ صحیح نہیں ہے۔
کشتی نوح میں میں نے اپنی تعلیم لکھ دی ہے اور اس سے ہر ایک شخص کو آگاہ ہونا ضروری ہماری تعلیم ہے۔ چاہیے ہر ایک شر کی جماعت جسے کر کے سب کو یہ سنا دے ۔ ایک مستعد
۔

آج 10 میں سے 10 باقی