۶ اکتوبر ۱۹۰۲ء (دربارِ شام)
ملفوظات (جلد 3)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور فارغ شخص کو بھیج دی جاوے جو پڑھ کر سنا دے اور اگر یونہی تقسیم کرنے لگو تو خواہ پچاس ہزار ہو
کافی نہیں ہو سکتی ہیں ۔ اس ترکیب سے اس کی اشاعت بھی ہو جائے گی اور وہ وحدت جو ہم چاہتے
ہیں جماعت میں پیدا ہونے لگے گی ۔
دو گروه
خدا تعالیٰ نے دو گروہ بنا دیئے ہیں جیسے صدر اسلام میں تھے۔ ایک ضعفاء اور غرباء کا
گروہ ہے اور دوسرے وہ جو نفسانیت رکھتے ہیں ۔ لے
۶ اکتوبر ۱۹۰۲ء
در بار شام)
بعد ادائے نماز مغرب حضرت حجۃ اللہ علی الارض حسب معمول شہ نشین پر اجلاس فرما ہوئے۔
میاں غلام رسول حجام سول حجام امرتسر نے اپنی مشکلات کا ذکر کیا کہ مخالف کس طرح پر ان کو تکلیفیں د دیتے ہیں ۔
اور اس نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ غلام محمد لڑکا جس نے یہاں سے جا کر ایک گندہ اشتہار شائع کیا ہے وہ
سخت تکلیف میں ہے۔
ایک ہندو فقیر کوٹ کپورہ سے آیا ہوا تھا جو آج صبح بھی ملا تھا۔ اس وقت پھر اس نے سلام کیا۔
حضرت اقدس نے نہایت شفقت سے فرمایا کہ
یہ ہمارا مہمان ہے اس کے کھانے کا انتظام بہت جلد کر دینا چاہیے۔
چنانچہ ایک شخص کو حکم د کو حکم دیا گیا اور وہ ایک ہندو کے گھر اس کو کھانا کھلانے کے لئے لے گیا۔
میاں غلام رسول نے پھر اپنی تکالیف کا ذکر کیا اور کہا کہ امرتسر کے مخالفوں نے باہم اتفاق کر
کے یہ سازش کی ہے کہ جن گھروں میں میں کھانا پکانے جایا کرتا تھا اُن کو بند کر دیا ہے کہ وہ مجھ سے
کھانا نہ پکوائیں ۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔
صبر کرنا چاہیے۔ خبر ہے کہ تمہارے لیے کتنے گھر خدا نے رکھے ہیں؟ اور اُن سے دو چند سہ چند تم
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ ءصفحہ ۷ تا ۹
کو مل جائیں گے۔ طاعون شروع ہوگئی ہے اور وہ ابھی ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں۔ اس لیے تم ان باتوں کا
ذکر ہی نہ کرو کہ گھر چھوٹ گئے ورنہ ثواب جاتا رہے گا۔
طاعون کے ذکر پر فرمایا۔ طاعون کی اقسام تین قسم کی طاعون ہے۔ اول صرف تپ چڑھتا ہے اور گھی لگتی ہے اور بعض
گل
ایسے ہیں کہ سخت تپ ہی ہوتا ہے۔ اور بعض ایسی ہوتی ہے کہ نہ تپ ہے نہ کچھ اور بس خاتمہ ہی ہو جاتا ہے۔
جناب نواب صاحب کے لڑکے کے مچھلی کی ہڈی گلے میں پھنس جانے کا علاج گلے میں ایک بڑی کا فکر پھنس گیا تھا۔
مولوی صاحب اس کے علاج کے لیے گئے ہوئے تھے۔ جب نواب صاحب کے ساتھ واپس آئے تو
اُنہوں نے ذکر کیا کہ ہڈی پھنس گئی تھی اور شکر ہے کہ نکل گئی۔
فرمایا۔ پچھلی کی ہڈی کا علاج تو سہل ہے کہ دہی سر کہ ملا کر پلا یا جاوے تو فورا نکل جاتی ہے۔
اور فرمایا کہ خدا کا فضل قدم قدم پر انسان کو مطلوب ہے اگر اس کا فضل نہ ہو تو یہ جی نہیں سکتا۔
مولوی عبد اللہ صاحب کشمیری نے دھرم کوٹ میں مسیح موعود کا ذکر قرآن کریم میں جو ان کا مائع ہوا تھا اسکا منتر کا تذکرہ کیا اور
مہر نبی بخش صاحب بٹالوی کا بھی ذکر کیا کہ وہ وہاں آئے تھے اور انہوں نے ایک مختصر سی تقریر کی تھی ۔
مولوی عبداللہ صاحب نے کہا کہ وہ بار بار یہ اعتراض کرتے تھے کہ مرزا صاحب کا نام قرآن سے نکال کر
دکھاؤ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
وہ احمق نہیں جانتے کہ اگر خدا تعالیٰ ایسے صاف طور پر کہتا تو اختلاف کیوں ہوتا؟ یہودی اسی
طرح تو ہلاک ہو گئے ۔ بات یہ ہے کہ اگر خدا اس طرح پر پردہ برانداز کلام کرے تو ایمان ایمان ہی
نہ رہے۔ فراست سے دیکھنا چاہیے کہ حق کیا ہے؟ ہماری تائید میں تو اس قدر دلائل ہیں کہ فراست والا
سیر ہو کر کہتا ہے کہ یہ صحیح ہے۔
یا درکھو کہ گفتگو کرتے وقت ضروری ہے کہ پہلے مذہب متعین کرلو۔
اس پر حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب حکیم الامت نے عرض کیا کہ گورداسپور میں ایک شخص
میرے پاس آیا اور اس نے کچھ سوال کیے۔ میں نے کہا تم نے کسی راستباز کو دنیا میں مانا ہے یا نہیں۔
جن دلائل سے اس کو مانا ہے اسی دلیل سے حضرت اقدس سچے ہیں ۔ پھر خاموش ہو گیا۔
فرمایا۔ یہ لوگ جو بار بار پوچھتے ہیں کہ قرآن میں کہاں نام ہے؟ ان کو معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ
نے میرا نام احمد رکھا ہے۔ بُورِكْتَ يَا أَحْمَدُ وغیرہ بہت سے الہام ہیں ۔ میرا نام محمد رکھا مُحَمَّد
رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۔ اور احمد نام پر ہی ہم بیعت لیتے
ہیں ۔ کیا یہ نام قرآن شریف میں نہیں ہیں؟ پھر جس قدر میرے نام آدم عیسی ، داؤد، سلیمان وغیرہ
رکھے ہیں وہ سب قرآن میں موجود ہیں ۔ ماسوا اس کے یہ سلسلہ اپنے ساتھ ایک علمی ثبوت رکھتا
ہے۔ اگر ان علمی امور کو یکجائی طور پر دیکھا جاوے تو آفتاب کی طرح اس سلسلہ کی سچائی روشن نظر
آتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے میرے سارے نبیوں کے نام رکھے ہیں اور آخر جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ
الانبیاء کہہ دیا ہے۔
ہم جس طرح پر رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو ختم النبیین مانتے ہیں مقام خاتم النبین ھ یہ کہتے ہیں کہ دانے میرانام نہ رکھا یہ باکل کی بات ہے۔ ہم سچی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چشمہ افادات مانتے ہیں ۔ ایک چراغ اگر ایسا ہو جس سے کوئی دوسرا
روشن نہ ہو وہ قابل تعریف نہیں ہے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم ایسا نور مانتے ہیں کہ آپ سے
دوسرے روشنی پاتے ہیں ۔
یہ جو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ
وَخَاتَمَ النَّبِينَ (الاحزاب : ۴۱) یہ بالکل درست ہے۔ خدا تعالیٰ نے آپ کی جسمانی ابوت کی نفی
کی لیکن آپ کی روحانی ابوت کا استثنا کیا ہے۔ اگر یہ مانا جاوے جیسا کہ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ
آپ کا نہ کوئی جسمانی بیٹا ہے نہ روحانی تو پھر اس طرح پر معاذ اللہ یہ لوگ آپ کو ابتر ٹھہراتے ہیں،
مگر ایسا نہیں آپ کی شان تو یہ ہے کہ اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ - فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ
هُوَ الْأَبْتَرُ (الكوثر : ۲ تا ۴ ) ۔
جلد سوم
اللہ تعالیٰ نے ختم نبوت کی آیت میں فرمایا ہے کہ جسمانی طور پر آپ آب نہیں مگر روحانی سلسلہ
آپ کا جاری ہے۔ لاکن خبر مافات کے لیے آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ آپ خاتم ہیں۔ آپ کی مہر
سے نبوت کا سلسلہ چلتا ہے۔
ہم خود بخود نہیں بن گئے ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے موافق جو بنایا وہ بن گئے ۔ یہ اس کا
کا ظہور ہوا ہے۔
فعل اور فضل ہے يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ ۔ خدا نے جو وعدے نبیوں سے کیے تھے اسے کیسے تھے ان کا ظہور ہوا
براہین میں یہ الہام اس وقت سے درج ہے وَكَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا - صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَكَانَ
امْرًا مَّفْعُولًا وغیرہ اس قسم کے بیسیوں الہام ہیں جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی
ارادہ فرمایا ہوا تھا۔ اس میں ہمارا کچھ تصرف نہیں۔ کیا جس وقت اللہ تعالیٰ نے نبیوں سے یہ وعدے
فرمائے ہم حاضر تھے؟ جس طرح خدا تعالیٰ مرسل بھیجتا ہے، اسی طرح اس نے یہاں اپنے وعدہ کو پورا
کیا۔آئندہ کے لیے اگر اسی قسم کے جلسے گفتگو کے ہوں تو سوالات پہلے قلمبند ہونے چاہئیں تا کہ ان
کے جوابات دیکھ لیے جائیں کیونکہ ہم تو ان بحثوں کا سلسلہ بند کر چکے ہیں۔
چونکہ یہ کوئی بٹیر بازی نہیں اس لیے ضروری ہے کہ پہلے سے مرتب ہو جاوے۔
حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب نے عرض کیا کہ حضور نے جو لکھا ہے کہ سورہ نور سے نور
حاصل کرو۔ یہ ایک لطیف نکتہ معرفت ہے۔
ایک شخص نے سوال لکھ کر بھیجا تھا کہ میرے دادا نے مکان کے ایک حصہ ہی کو مسجد بنایا تھا اور اب
اس کی ضرورت نہیں رہی ہے تو کیا اس کو مکان میں ملا لیا جاوے؟
فرمایا۔ ہاں۔ ملا لیا جاوے۔
زاں بعد بعد نماز عشاء اجلاس ختم ہوا۔ کے
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۹ تااا